اعلان عام!

محسن حجازی

محفلین
بہت سے اراکین محفل تمغے سجائے ہوئے ہیں کوئی ایک تو کوئی دو تو کوئی چار۔۔۔ ہمیں کسی نے تمغہ ہی نہیں دیا۔۔۔
حالات کی نزاکت اور سنگینی کو دیکھتے ہوئے ہم نے از خود "سو موٹو ایکشن" لے لیا ہے اس معاملے پر اپنے آپ کو متعدد اعزازات سے نوازنے کا بر وقت اور مبنی بر عدل فیصلہ کیا ہے۔

اگر کسی کو اعتراض ہو تو مدت سات یوم کے اندر اندر زیر دستخطی کو مطلع کرے وگرنہ بعد میں کوئی عذر قابل قبول نہ ہوگا۔

المشتہر: محسن شفیق حجازی ساکنہ اسلام آباد
 
محسن حجازی

محفلین
اب دیکھیں ناں! جن خاتون نے پہلا جواب دیا وہ خود بھی ایک عدد اعزاز رکھتی ہیں۔۔۔ اب یہ تو زخموں پر نمک چھڑکنے والی بات ہوئی ناں۔۔۔۔
 
محسن یہ چلو میں چار اعزازات کے ساتھ تمہیں مبارکباد دیتا ہوں کہ ایک اعزاز تمہارے پاس بھی ہے اور چاہیے ہوں تو بلیک میں خرید لینا ;)
 
فاتح

لائبریرین
مس عظمیٰ کی عدالت "ساکن" کو "ساکنہ" لکھنے پر بطور سزا آپ کے تمام "متعدد" اعزازات ضبط کرنے کا حکم دیتی ہے۔ تا حکم ثانی آپ ان "متعدد" تمغوں کو استعمال کرنے کے اہل نہیں۔ عدالت برخواست کی جاتی ہے۔

ارے کہاں گئی محفل کی پولیس؟؟؟ کوئی دیکھو بھئی کہ عدالت کے احکامات پر عمل در آمد بھی کیا جا رہا ہے یا نہیں۔:grin:
 
فاتح

لائبریرین
اب دیکھیں ناں! جن خاتون نے پہلا جواب دیا وہ خود بھی ایک عدد اعزاز رکھتی ہیں۔۔۔ اب یہ تو زخموں پر نمک چھڑکنے والی بات ہوئی ناں۔۔۔۔

تمغوں کا ذکر کر کے تو آپ نے "ان خاتون" کے اپنے زخم ہرے کر دیے۔ یہی تو دکھ ہے کہ "صرف ایک" اعزاز رکھتی ہیں وہ۔ :grin:

آپ کو پتا ہی نہیں کہ ماورا صاحبہ سے تمغوں کا ذکر کرنا منع ہے۔ کیوں ماورا ٹھیک ہے نا؟;)
بھری بزم میں راز کی بات کہہ دی​
 
ساجد

محفلین
بہت سے اراکین محفل تمغے سجائے ہوئے ہیں کوئی ایک تو کوئی دو تو کوئی چار۔۔۔ ہمیں کسی نے تمغہ ہی نہیں دیا۔۔۔
حالات کی نزاکت اور سنگینی کو دیکھتے ہوئے ہم نے از خود "سو موٹو ایکشن" لے لیا ہے اس معاملے پر اپنے آپ کو متعدد اعزازات سے نوازنے کا بر وقت اور مبنی بر عدل فیصلہ کیا ہے۔

اگر کسی کو اعتراض ہو تو مدت سات یوم کے اندر اندر زیر دستخطی کو مطلع کرے وگرنہ بعد میں کوئی عذر قابل قبول نہ ہوگا۔

المشتہر: محسن شفیق حجازی ساکنہ اسلام آباد
محسن بھائی ،
کہئیے تو مشرف صاحب سے ایک تمغے کی بات کریں۔۔۔آپ کے لئیے!!!;)
 
ساجد

محفلین
مس عظمیٰ کی عدالت "ساکن" کو "ساکنہ" لکھنے پر بطور سزا آپ کے تمام "متعدد" اعزازات ضبط کرنے کا حکم دیتی ہے۔ تا حکم ثانی آپ ان "متعدد" تمغوں کو استعمال کرنے کے اہل نہیں۔ عدالت برخواست کی جاتی ہے۔

ارے کہاں گئی محفل کی پولیس؟؟؟ کوئی دیکھو بھئی کہ عدالت کے احکامات پر عمل در آمد بھی کیا جا رہا ہے یا نہیں۔:grin:
کیوں جی مس عظمی کی عدالت ہی کیوں ابھی تو اس کیس کی شنوائی مس عالیہ کی عدالت میں ہو گی۔:)
شِیدا کورٹ کے فیصلے سے ہم مطمئن نہیں تھے اس لئیے کیس کو دخل در عدالتِ مس عالیہ کیا ہے۔;)
اور یہ آپ بیچ میں ضبط کو کیوں لے آئے۔ وہ تو ابھی بارِ امتیاز کی بھاری بھرکم مبارکبادیاں وصول کرنے میں مشغول ہیں اور آپ محسن کا اکلوتا اعزاز بھی چھین کر "ضبط" کو دینا چاہتے ہیں۔:grin:
محسن بھائی ، ہماری تو خیر ہے بس کسی اور کو خبر نہ ہو جائے آپ کے "ساکنہ" بن جانے کی۔ اللہ خیر کرے آپ تو رہتے بھی پاکستان میں ہیں۔ کہیں کوئی سمجھانے بجھانے کی نیت سے بمعہ لاٹھی آ گیا تو کیا ہو گا؟:grin:
 
ساجد بھائی!
آج کل مس عالیہ کی عدالت "ازخود نوٹس" لینے کی ریت ڈال چکی ہیں۔ اسی روایت کی پاسداری ہو رہی ہے یہاں بھی:grin:
 
میم نون

محفلین
مس عظمیٰ کی عدالت "ساکن" کو "ساکنہ" لکھنے پر بطور سزا آپ کے تمام "متعدد" اعزازات ضبط کرنے کا حکم دیتی ہے۔ تا حکم ثانی آپ ان "متعدد" تمغوں کو استعمال کرنے کے اہل نہیں۔ عدالت برخواست کی جاتی ہے۔

ارے کہاں گئی محفل کی پولیس؟؟؟ کوئی دیکھو بھئی کہ عدالت کے احکامات پر عمل در آمد بھی کیا جا رہا ہے یا نہیں۔:grin:

بھائی صاحب پہلے رپوٹ درج کروانی ہو گی ، اسکے بعد رپوٹ کو آئی جی کے سامنے پیش کیا جائے گا، اور کیس کی جانچ پڑتال کے بعد آئی جی صاحب تکنیکی ادارے کو وارنٹ لکھنے کیلئے کہیں گے، پھر اس وارنٹ کو ہائی کورٹ میں منظوری کیلیئے بھیجا جائے گا، جہاں پر 150،000 کیسز کو نپٹانے کے بعد اسکی شنوائی ہو گی اور اسکے بعد ہی ملزم کے خلاف کچھ کیا جا سکے گا۔۔۔:eek:

اگر یہ راستہ منظور نہیں تو جتنے پیسے محب علوی صاحب کو میڈل کے ملے ہیں، اس سے چار گنا دے دیں، کام 24 گھنٹوں میں ہو جاوے گا۔ ;)

والسلام، نوید
انچارج تکنیکی محکمہ
اردو محفل پولیس اسٹیشن
 
آپ نے غور نہیں کیا کہ یہ حکم مس "عظمیٰ" کی عدالت سے جاری ہوا ہے۔:eek:
یوں تو توہین عدالت کا قانون لاگو ہوتا ہے آپ پر لیکن چونکہ آپ نئے ہیں اس لیے مس عظمیٰ اسے انجانے میں کی گئی غلطی سمجھ کر نظر انداز کر رہی ہیں۔;)
 
میم نون

محفلین
دیکھیئے فاتح بھائی، مجھے ابھی ابھی اطلاع ملی ہے کہ ملزم نے "مس عظمیٰ" کی عدالت کے فیصلے کے خلاف ہائی کورٹ میں اپیل کردی ہے۔ اب تو اس کیس کو لمبا ہی سمجھیئے۔
اب تو جب تک ہائی کورٹ کا فیصلہ نہیں آ جاتا، ملزم کے خلاف کوئی ایکشن نہیں لیا جا سکتا۔
 
یہ تو آپ الٹی گنگا بہا رہے ہیں۔:rolleyes:

(ہائی کورٹ کو اردو میں عدالت عالیہ کہا جاتا ہے جب کہ سپریم کورٹ کو عدالت عظمیٰ)
 
میم نون

محفلین
اوہ سوری۔۔۔ میرا بھی دماغ ناجانے کہاں پر ہے۔

دراصل میں‌سپریم کورٹ ہی لکھنا چاہتا تھا۔

یہ میرا پہلا دن ہے نا اس دفتر میں، شائد اسی وجہ سے تھوڑا سا ایموشنل ہوں (نئے کام کی وجہ سے(۔
 
فاتح

لائبریرین
اس سے پہلے کہ محسن حجازی صاحب واپس آئیں اور معاملے کو واقعی کسی تھانے کچہری میں لے جائیں‌کہ ان کے دھاگے پر ہم نے قبضہ کر لیا ہے۔ بہتری ہے یہاں‌سے بھاگ چلیں:grin:
 
محمد وارث

لائبریرین
بہت سے اراکین محفل تمغے سجائے ہوئے ہیں کوئی ایک تو کوئی دو تو کوئی چار۔۔۔ ہمیں کسی نے تمغہ ہی نہیں دیا۔۔۔
حالات کی نزاکت اور سنگینی کو دیکھتے ہوئے ہم نے از خود "سو موٹو ایکشن" لے لیا ہے اس معاملے پر اپنے آپ کو متعدد اعزازات سے نوازنے کا بر وقت اور مبنی بر عدل فیصلہ کیا ہے۔

اگر کسی کو اعتراض ہو تو مدت سات یوم کے اندر اندر زیر دستخطی کو مطلع کرے وگرنہ بعد میں کوئی عذر قابل قبول نہ ہوگا۔

المشتہر: محسن شفیق حجازی ساکنہ اسلام آباد

محسن حجازی صاحب یقین مانیئے اگر کسی مس عالیہ یا مس عظمٰی کی عدالت سے فیصلہ حاصل کرنے کی بجائے کسی عالیہ کے آستانہ، میرا مطلب ہے آستانۂ عالیہ، سے نظرِ کرم کروالیتے تو تمغوں کی لائنیں لگ جاتیں ;)

ویسے مجھے لگتا ہے کہ جو صاحب تمغوں کے ڈیزائن بنا رہے ہیں وہ آپ والے تمغے کے بارے میں کسی مشکل کا شکار ہیں کہ "بہترین فانٹ ساز" پہلی نظر میں "بہترین جعل ساز" کے قریب قریب لگتا ہے۔ ;)

۔
 
Top