اعداد

الف عین

لائبریرین
عربی یونی کوڈ کیریکٹر سیٹ میں اعداد کے دو سلسلے ہیں۔ ایک تو 0660 سے 0669 تک ہے جسے یونی کوڈ نے نام دیا ہے عربک انڈک ڈجٹس کا۔ اس کے بعد مزید 06ایف0 سے 06ایف9 تک ایکسٹینڈیڈ عربک انڈک ڈجٹس ہیں۔ ان میں سے کس سیٹ کو صحیح مانا جائے؟ بلکہ آخر یہ دو سیٹ کیوں ہیں۔ نفیس فانٹ میں یہ اکسٹنڈیڈ والا سلسلہ لیا گیا ہے تو ایشیا ٹائپ فانٹ میں اعداد کی میپنگ شروع والا سیٹ ہے۔ کوئی صاحب اس پر روشنی ڈال سکیں گے؟
 

نبیل

تکنیکی معاون
اعجاز اختر صاحب، اگر یہ اردو فونٹ بنانے والے ایک معیار پر قائم رہتے تو اردو آج انفارمیشن ٹیکنالوجی میں بہتر مقام پر ہوتی۔ اس فورم میں اردو نسخ ایشیا ٹائپ فونٹ استعمال کرنے کی وجہ بنیادی طور پر یہی تھی کہ یہ بی بی سی اردو ڈاٹ کام پر استعمال ہو رہا ہے اور اسی لیے اکثر لوگوں کے کمپیوٹر پر یہ انسٹالڈ ہوتا ہے۔ دوسرا یہ ٹروٹائپ فونٹ ہے۔ یعنی یہ windows 98 پر بھی چل جاتا ہے۔ یہ تو بعد میں پتا چلا کہ ایک فونٹ میں لکھا گیا ٹیکسٹ دوسرے فونٹ میں ڈبوں کی صورت میں رینڈر ہوتا ہے۔ میرے ذہن میں اس کا یہی حل آ رہا ہے کہ کچھ ایسی ریگولر ایکسپریشنز استعمال کی جائیں جن سے ٹیکسٹ میں شامل کوڈ ٹھیک ہو جائیں۔
 

الف عین

لائبریرین
اعداد کومگر اسٹینڈرڈائز کرنے کی ضرورت ہے، مگر بلی کے گلے میں گھنٹی والی بات ہے یہ۔ یونیکوڈ کنزورٹیم تو تعریف کر کے ہٹ گیا، فانٹ بنانے والے تو اس طرح متحد نہیں۔
ونڈوز98 میں میرے پاس تو نفیس نستعلیق او نستعلیق لائک فانٹس بھی صحیح کام کرتے ہیںاور نفیس ویب نسخ و ایشیا ٹاائپ بھی، ممکن ہے س کی وجہ انٹر نیٹ ایکسپلورر ہو اور قدیم اینٹرنیٹ ایکسپلورر پر صرف ایشیا ٹائپ کام کرتا ہو۔
 
Top