اطلاع

شمشاد

لائبریرین
عزیز بھائی کیا ہو گیا؟ کون اجنبی ہے؟ سب ہی آپ کو چاہتے ہیں۔ سب آپ کو جانتے ہیں اور آپ بھی سبکو جانتے ہیں۔
 

میر انیس

لائبریرین
میں شاید یہ فورم چھوڑ دوں ابھی سوچا ہے پکا ارادہ نہیں کیا۔
پتہ نہیں لوگ محفل سے ناراض کیوں ہوتے جارہے ہیں۔ کبھی کوئی اپنا اکاؤنٹ ختم کرنے کی بات کرتا ہے تو کبھی کوئی اپنے سارے پیغامات حزف کرنے کی باتیں کر رہا ہے۔ منتظمین کو اس طرف دیہان دینا چاہیئے
 

عزیزامین

محفلین
تو جو لوگ میرے ساتھ ملکر ٹیم بنانا چاہتے ہیں آپ انکے لیے دھاگہ بنایں دیکھیں ایک یوزر بھی نہیں آے گا؟
 

میر انیس

لائبریرین
انیس صاحب آپ کیوں متفق نہیں؟

میں اسطرح آپ کے محفل چھوڑ کے جانے کے فیصلے سے متفق نہیں ہوں۔ اختلاف تو ایک گھر میں ایک ساتھ رہنے والوں کے درمیان بھی ہوتے ہیں ہر کسی کی اپنی رائے ہوتی ہے اپنے نظریات ہوتے ہیں۔ میں اگر کوئی نظریہ رکھتا ہوں تو ضروری نہیں آپ اس سے متفق ہوں پر ہوسکتا ہے کسی اور معاملے میں جو میرا نظریہ ہو وہی آپ کا بھی ہو ۔ محفل کے سینکڑوں کی تعداد میں ارکان ہیں تو آپ سب سے کیسے امید رکھ سکتے ہیں کہ ہر کوئی ہر بات سے اتفاق کرے۔ ہاں میں اس بات کا ضرور حامی ہوں کے اختلاف ایک حد میں اور بہت مناسب طریقے سے کیا جائے اسطرح نہیں کہ کسی کی دل آزاری ہو۔
 

میر انیس

لائبریرین
تو جو لوگ میرے ساتھ ملکر ٹیم بنانا چاہتے ہیں آپ انکے لیے دھاگہ بنایں دیکھیں ایک یوزر بھی نہیں آے گا؟
چلیں میں آ پ سے وعدہ کرتا ہوں کہ آپ جیسے ہی ٹیم بنائیں گے میں فوراََ اس میں شامل ہوجاؤں گا ۔ دیکھا یہاں بھی میں آپ سے متفق نہیں ہوں:) ۔ پر ایک بات ہے ٹیم میں رہ کر بھی جو بات صحیح نہیں لگے گی اس کی مخالفت کروں گا اور یہ ہر انسان کا بنیادی حق ہے
 

مہ جبین

محفلین
میں شاید یہ فورم چھوڑ دوں ابھی سوچا ہے پکا ارادہ نہیں کیا۔
السلام علیکم عزیز امین بھائی۔۔۔!
محفل کو چھوڑنا یا نہ چھوڑنا آپ کا ذاتی فیصلہ ہے لیکن سب یہی جاننا چاہیں گے کہ کس بات سے آپ اتنے دل برداشتہ ہوگئے ہیں کہ اس کو چھوڑنے کی بات کر رہے ہیں
اگر اختلاف رائے سے الجھ رہے ہیں تو یہ تو ایک فطری سی بات ہے محض اس بات کو بنیاد بنا کر یہاں سے فراراختیار کرنا تو سراسر حماقت ہے (معذرت کے ساتھ) تو برائے مہربانی اس طرح محفل سے بھاگنے سے کبھی بھی آپ اپنا موقف دوسروں تک نہیں پہنچاسکیں گے، ایسے فورم کے ذریعے تو آپ اپنی بات آسانی کے ساتھ بے شمار لوگوں تک پہنچاسکتے ہیں اب یہ ضروری نہیں کہ سب ہی آپ کی بات کی تائید کریں لیکن آپ کے ہم خیال لوگ آپ کی بات کی حوصلہ افزائی ضرور کریں گے
معذرت کہ میری تقریر کافی طویل ہو گئی۔۔۔۔!
 
Top