اصلی جیت

کاظمی بابا

محفلین
وہ علاقے کا سب سے طاقتور اور مانا پہچانا پہلوان تھا مگر اس کا مدمقابل ایک غیر معروف اور قدرے ناتواں بیرونی شخص تھا۔

سات دور کی کشتی میں تین دور بیرونی پہلوان نے خوب مار کھائی اور بری طرح ہار گیا۔ تیسری بار تو اسے اٹھنے میں مدد بھی مقامی پہلوان نے ہی دی۔

مگر اگلے چار دور اس منحنی سے شخص نے مقامی پہلوان کی وہ درگت بنائی کہ بیسیوں دیہات کا مجمع ششدر رہ گیا۔

حکیم صاحب نے مقامی پہلوان سے پوچھا کہ آخر ہوا کیا تھا ؟
مقامی پہلوان نے مسکرا کر کہا، "حکیم صاحب، اس نے تین دور میری شدید مار برداشت کی، مجھے یقین ہو گیا کہ اس کی جیتنے کی خواہش سچی ہے سو میں نے اس کی یہ خواہش پوری کر دی"
 
Top