اصلاح کی درخواست ہے

السلام علیکم ,
نئی غزل اصلاح کے لیے آپ محترم اساتذہ اکرام کی خدمت میں پیش ہے۔

چاہ کر بھی تجھے کیونکر میں بھلا پاؤں گا
نقش ہے دل پہ ترا کیسے مٹا پاؤں گا ؟

اسی امید پہ گزری ہے یہ عمرِ رفتہ
تیرے دل میں بھی محبت کو جگا پاؤں گا

مخملی گیسو ترے نرگسی آنکھیں تیری
یہ ترے ناز و ادا کیسے بھلا پاؤں گا

بسا سکے تو بسا لے مجھے دل میں اپنے
کہ تری خوشبو سے خوش رنگ فضا پاؤں گا

رخ مہتاب پہ اک درد نمایاں تھا جوشب
کیا غضب کا تھا سماں کیسے بھلا پاؤں گا
استاد محترم جناب الف عین صاحب
قبلہ جناب محترم محمد وارث صاحب
 
عرفان سعید

محفلین

اصلاح کرنا تو اساتذہ کا کام ہے۔
لیکن کیا خوب رنگ جمایا ہے۔ بہت عمدہ کاوش! بہت سی داد!
 
الف عین

لائبریرین
ایک مصرع کے علاوہ تکنیکی طور پر درست ہے غزل جس کی نشاندہی کی جا چکی ہے۔
بہتری کی گنجائش تو یقیناً ہے لیکن میں چاہوں گا کہ خود غور کریں ہر شعر پر، کسی لفظ کی جگہ دوسرا لفظ لا کر دیکھو، کسی لفظ پر غور کریں کہ یہ لفظ بھرتی کا تو نہیں، اس کے بغیر بھی بات مکمل ہو جاتی ہے یا نہیں۔ پھر میں تو موجود ہوں ہی!
 
جی بہتر استاد محترم ۔
 
استاد محترم آپ کی ہدایات پر یہ مصرع اپنے عزیز دوست کی رہنمائی میں ترتیب دیا ہے ،کیا یہ مناسب رہے گا ۔
مجھے اے کاش ترے دل میں جگہ مل جائے
کہ تری خوشبو سے خوش رنگ فضا پاؤں گا
 
بسا سکے تو بسا لے مجھے دل میں اپنے
کہ تری خوشبو سے خوش رنگ فضا پاؤں گا
استاد محترم آپ کی ہدایات پر یہ مصرع اپنے عزیز دوست کی رہنمائی میں ترتیب دیا ہے ،کیا یہ مناسب رہے گا ۔
مجھے اے کاش ترے دل میں جگہ مل جائے
کہ تری خوشبو سے خوش رنگ فضا پاؤں گا
استاد محترم الف عین صاحب۔
 
Top