اصلاح کی درخواست ہے ۔

دیکھیں نا فرقان بھائی عدنان بھائی کتنے "گھنے" نکلے۔۔ ہمیں کانوں کان خبر تک نہ ہوئی اور ان جناب صاحب نے شاعری بھی شروع کردی۔۔
شاعری اور ہم ، ارے بھئی یہ تو ہم نے تک بندی کی بےتکی کوشش کی ہے آپ ایویہی ہمیں خطابات سے نواز رہی ہیں ۔:confused:
 
آخری تدوین:
دیکھیں نا فرقان بھائی عدنان بھائی کتنے "گھنے" نکلے۔۔ ہمیں کانوں کان خبر تک نہ ہوئی اور ان جناب صاحب نے شاعری بھی شروع کردی۔۔
یونیورسٹی میں کسی نے ایک گر کی بات یہ بتائی تھی کہ اگر ہاتھ میں تکلیف محسوس ہو رہی ہو تو پاؤں پر ہتھوڑی مار لیں، ہاتھ کی تکلیف بھول جائے گی۔
عدنان بھائی نے سوچا کہ ہر وقت املا درست کرتے رہتے ہیں، ان کو شاعری درست کرنے پر لگا دیتا ہوں، املا بھول جائیں گے۔
 
یونیورسٹی میں کسی نے ایک گر کی بات یہ بتائی تھی کہ اگر ہاتھ میں تکلیف محسوس ہو رہی ہو تو پاؤں پر ہتھوڑی مار لیں، ہاتھ کی تکلیف بھول جائے گی۔
عدنان بھائی نے سوچا کہ ہر وقت املا درست کرتے رہتے ہیں، ان کو شاعری درست کرنے پر لگا دیتا ہوں، املا بھول جائیں گے۔
واہ بھیا واہ ، کیا ہی بے پر کی چھوڑی ہے ۔:rollingonthefloor:
 
عدنان بھائی پہلی چیز مضامین کا تخیل میں آنا اور ان کا ادا ہو جانا ہے، اس میں آپ ماشاء اللہ کامیاب ہیں۔
دوسری حوصلہ افزاء بات یہ کہ قوافی درست ہیں۔
اصلاح کا پہلا نکتہ یہ ہے کہ جو اصلاح ملے، اسے قبول کرنے سے پہلے سمجھا جائے۔
جیسا کہ خلیل بھائی نے 2،3 اشعار کو سانچے میں فٹ کر دیا ہے۔ تو یہ جاننے کی کوشش کیجیے کہ کیا کمی بیشی تھی جو دور کی گئی، جس وزن پر شعر درست ہوا، وہ وزن کیا ہے۔ گنگنا کر پڑھنے کی کوشش کیجیے، کوئی کلام اس وزن پر سنا ہو گا تو اس کا ردھم ذہن میں آ جائے گا۔ پھر اسی ردھم پر باقی اشعار پڑھ کر دیکھیے۔

ارے پریشان مت ہوں۔ یہ کام ایک دن میں ہونا مشکل ہے، آہستہ آہستہ چیزیں سمجھ آنا شروع ہو جائیں گی۔ اصلاح سخن میں دیگر احباب کو ملنے والی اصلاح کو بھی بغور سمجھا کیجیے۔ :)
بھیا آپ پریشان نا ہوں ، ہم میدان چھوڑ کر بھاگے والوں میں سے نہیں بلکہ دوڑ جانے والے میں سے ہیں ۔ کوشش جاری و ساری رہی گی۔
 

ہادیہ

محفلین
ماشاءاللہ! کیا شاعرانہ نقب لگائی ہے نقیبی بھائی
اب آپ اس میدان میں کودے ہیں تو "وزن" کا خاص خیال رکھیں۔ اور املا کی غلطی اس "وزن" کو جتنا نقصان پہنچاتی ہے اس کا تو اندازہ ہی نہیں۔
شکریہ عرفان بھیا ،
آپ بھائیوں سے ہمیں بہت کچھ سیکھ نے کو ملا ہے اور آئند بھی یہ سلسلہ ہم رواں رکھے گے ۔
 
ماشاء اللہ خیالات تو عمدہ باندھے ہیں یہ دوسری بات ہے کہ کہیں ڈھیلے ہو گئے ہیں کہیں تنگ!
ڈاکٹر ذاکر حسین کا ایک مضمون بچپن میں دوسری یا تیسری کلاس میں پڑھا تھا وہ یاد آ گیا۔ "کھٹ کھٹ کرتے رہو کچھ نہ کچھ ہو ہی جاتا ہے "
حوصلہ افزائی پر آپ کا مشکور ہوں استاد محترم ۔
ان شاء اللہ آپ کے زیر سایہ اپنا کلام بہتر سے بہتر کرنے کی کوشش کرتا رہوں گا ۔
 
بہت اعلیٰ۔۔۔
آپ کے انداز کچھ مشکوک ہوا کرتے تھے--یونہی تو نہیں آپکو چھپا رستم کہا کرتے تھے:)
شکریہ اکمل بھیا ،
ہم تو پہلے ہی آپ کے شک کے زاویہ میں تھے اور آج شاید مزید شک پکا والا ہو گیا ہے ۔
 
Top