صنم

محفلین
میری پہلی غزل۔۔۔اصلاح فرما کر مشکور کریں


خفا ہونے کی عادت ہے یعنی
اس پہ کچھ ندامت ہے یعنی

تیرے بغیر میرا جی نہیں لگتا
مجھے تم سے محبت ہے یعنی

بے رُخی، اس قدر، کیا بات
اس کی وجہ غربت ہے یعنی

آج اُس نے میرا حال پوچھا ہے
آج دل کی عجیب حالت ہے یعنی

کیا کہا؟، زندگی بے معنی ہے
اچھا! محبت سے فرصت ہے یعنی

صنم,
 

الف عین

لائبریرین
ردیف کا آخری لفظ یعنی اکثر بھرتی کا لفظ لگتا ہے
خفا ہونے کی عادت ہے
یعنی مفاعیلن مفاعیلن کی بحر میں کوشش کریں
 

صنم

محفلین
سب سے پہلے گزارش ہے کہ میں عروض و بحر سے ناواقف ہوں۔ اک ذرا سی کوشش کی ہے۔ اگر کوٸی اغلاط ہوں تو انھیں درست فرما دیجیے۔ بندی ممنون و مشکور ہے
تشکر
 
خفا ہونے کی عادت ہے یعنی
اس پہ کچھ ندامت ہے یعنی

تیرے بغیر میرا جی نہیں لگتا
مجھے تم سے محبت ہے یعنی

بے رُخی، اس قدر، کیا بات
اس کی وجہ غربت ہے یعنی

آج اُس نے میرا حال پوچھا ہے
آج دل کی عجیب حالت ہے یعنی

کیا کہا؟، زندگی بے معنی ہے
اچھا! محبت سے فرصت ہے یعنی

صنم,
ہماری صلاح

خفا ہونے کی عادت ہے
کچھ اس پر بھی ندامت ہے

ترے بِن جی نہیں لگتا
مجھے تم سے محبت ہے

تری یہ بے رُخی کیوں ہے؟
کچھ اس کی وجہ غربت ہے

جب اس نے حال پوچھا ہے
عجب کچھ دل کی حالت ہے

کہا سب کچھ ہے بے معنی!
محبت سے بھی فرصت ہے​
 
Top