بہت شکریہ محمد ریحان قریشی مزید وضاحت طلب ہے آپکی آراءسنانی، بھلانی اور بچھانی غالباََ درست نہیں ہیں سنانا ، بھلانا اور بچھانا درست ہونگے۔
نہیں، قوافی درست ہیں۔ فاعل تو ہر مصرع میں مؤنث ہی ہے نا، اس لیے درست ہیں۔
اصلاح کی نیت سے۔۔۔ یہ دو مصرعے مجھے کچھ خام لگے۔
چشم گلچیں جو بچھانی سیکھیں.
بس کہن طرز بھلانی سیکھیں.
آنکھیں بچھانا محاورہ ہوتا ہے، چشم بچھانا نہیں۔ آنکھ یا آنکھیں دونوں متبادل استعمال کیے جا سکتے ہیں
فارسی الفاظ میں ترکیب فارسی کی ترکیب سے ہی بنتی ہے۔ طرزِ کہن تو درست ہے لیکن کہن یا کہنہ طرز کہنا درست نہیں۔
استاد محترم شکر گزار ہوں. یہ آپ کی توجہ اور شفقت کا نتیجہ ہے. اللہ آپ کی عمر میں برکت دےدرست ہے غزل، بلکہ اچھی ہو گئی ہے اب۔