اشک گردوں سے روانی سیکھیں

امان زرگر

محفلین
اشک گردوں سے روانی سیکھیں.
غم کی روداد سنانی سیکھیں.
درد پرکیف رہے سوزاں بھی.
رونی صورت جو بنانی سیکھیں.
باد نو خیز چلے غنچے کھلیں.
آنکھ گلچیں جو بچھانی سیکھیں.
اک تغیر ہے بپا عالم میں.
اب روش کہنہ بھلانی سیکھیں.
ہم کہ مجبور سے انساں ٹھہرے.
کس طرح برق فشانی سیکھیں.
 
آخری تدوین:

الف عین

لائبریرین
نہیں، قوافی درست ہیں۔ فاعل تو ہر مصرع میں مؤنث ہی ہے نا، اس لیے درست ہیں۔
اصلاح کی نیت سے۔۔۔ یہ دو مصرعے مجھے کچھ خام لگے۔
چشم گلچیں جو بچھانی سیکھیں.
بس کہن طرز بھلانی سیکھیں.
آنکھیں بچھانا محاورہ ہوتا ہے، چشم بچھانا نہیں۔ آنکھ یا آنکھیں دونوں متبادل استعمال کیے جا سکتے ہیں
فارسی الفاظ میں ترکیب فارسی کی ترکیب سے ہی بنتی ہے۔ طرزِ کہن تو درست ہے لیکن کہن یا کہنہ طرز کہنا درست نہیں۔
 
امان زرگر

محفلین
نہیں، قوافی درست ہیں۔ فاعل تو ہر مصرع میں مؤنث ہی ہے نا، اس لیے درست ہیں۔
اصلاح کی نیت سے۔۔۔ یہ دو مصرعے مجھے کچھ خام لگے۔
چشم گلچیں جو بچھانی سیکھیں.
بس کہن طرز بھلانی سیکھیں.
آنکھیں بچھانا محاورہ ہوتا ہے، چشم بچھانا نہیں۔ آنکھ یا آنکھیں دونوں متبادل استعمال کیے جا سکتے ہیں
فارسی الفاظ میں ترکیب فارسی کی ترکیب سے ہی بنتی ہے۔ طرزِ کہن تو درست ہے لیکن کہن یا کہنہ طرز کہنا درست نہیں۔

باد نو خیز چلے غنچے کھلیں.
آنکھ گلچیں جو بچھانی سیکھیں.
.
اک تغیر ہے بپا عالم میں.
اب روش کہنہ بھلانی سیکھیں.
.
استاد محترم الف عین صاحب حکم کی تعمیل کی ہے
راحیل فاروق
 
آخری تدوین:

امان زرگر

محفلین
اشک گردوں سے روانی سیکھیں
غم کی روداد سنانی سیکھیں
درد پرکیف رہے سوزاں بھی
رونی صورت جو بنانی سیکھیں
باد نو خیز چلے غنچے کھلیں
آنکھ گلچیں جو بچھانی سیکھیں
اک تغیر ہے بپا عالم میں
اب روش کہنہ بھلانی سیکھیں
ہم کہ مجبور سے انساں ٹھہرے
کس طرح برق فشانی سیکھیں
 
Top