چلیے نئ بسم اللہ میں ہی کروں الف سے۔ فیض حاضر ہیں آیے کچھ ابر کچھ شراب آئے اس کے بعد آئے جو عذاب آئے
الف عین لائبریرین مارچ 7، 2007 #501 چلیے نئ بسم اللہ میں ہی کروں الف سے۔ فیض حاضر ہیں آیے کچھ ابر کچھ شراب آئے اس کے بعد آئے جو عذاب آئے
ر راجہ صاحب محفلین مارچ 7، 2007 #503 پا گئی آسودگی کوئے محبت میں وہ خاک مدتوں آوارہ جو حکمت کے صحراؤں میںتھی (علامہ اقبال)
نوید صادق محفلین مارچ 7، 2007 #504 تجھ سے دشمن کو ہم نے سمجھا دوست اور جفا کو تری وفا جانا شاعر: نظام رامپوری
عمر سیف محفلین مارچ 7، 2007 #505 ٹوٹ جائیں گے تو کرچی کے سوا کیا دیں گے کانچ کے پیڑ خیالوں میں لگایا نا کرو
عمر سیف محفلین مارچ 8، 2007 #509 چاک جگر کے سی لیتے ہیں جیسے بھی ہو جی لیتے ہیں ہم تو ہیں ان پھولوں جیسے جو کانٹوں میں جی لیتی ہیں
شمشاد لائبریرین مارچ 8، 2007 #510 حضورِ حق سے چلا لے کے لولو سے لالا وہ ابر جس سے رگِ گل ہے مثل تارِ نفس (علامہ)
نوید صادق محفلین مارچ 8، 2007 #511 خدا گواہ کہ پروردگار ہوتے ہم ذرا سی اور اگر جرات نمو کرتے شاعر: سراج الدین ظفر
عمر سیف محفلین مارچ 8، 2007 #512 دریا کے ساتھ وہ تو سمندر میں بہہ گیا مِٹی میں مل کے مِٹی کا خق دار میں ہی ہوں
شمشاد لائبریرین مارچ 8، 2007 #513 ڈھونڈ رہا ہے فرنگ عیش جہاں کا دوام وائے تمنائے خام، وائے تمنائے خام (علامہ)
خرم محفلین مارچ 8، 2007 #514 میرے اللہ ہر برائی سے بچانا مجھ کو نیک جو راہ ہو اسی راہ پہ چلانا مجھ کو آمین یہ بھی علامہ
شمشاد لائبریرین مارچ 8، 2007 #515 خرم بھائی یہ بیت بازی کا دھاگہ نہیں “ اشعار کا سلسلہ،حروف ِ تہجی سے “ کا دھاگہ ہے ۔
برادر محفلین مارچ 9، 2007 #516 ریختہ کے تمہی اُستاد نہیں ہو غالب کہتے ہیں اگلے زمانے میں کوئی میر بھی تھا
عمر سیف محفلین مارچ 9، 2007 #517 زندگی سے بڑی سزا ہی نہیں اور کیا جرم ہے پتا ہی نہیں اتنے حصوں میں بٹ گیا ہوں میں میرے حصے میں کچھ بچا ہی نہیں
زندگی سے بڑی سزا ہی نہیں اور کیا جرم ہے پتا ہی نہیں اتنے حصوں میں بٹ گیا ہوں میں میرے حصے میں کچھ بچا ہی نہیں
شمشاد لائبریرین مارچ 9، 2007 #518 سمجھ رہے ہیں وہ یورپ کو ہم جوار اپنا ستارے جن کے نشیمن سے ہیں زیادہ قریب (علامہ)
شمشاد لائبریرین مارچ 9، 2007 #520 صحبتِ پیرِ روم سے مجھ پہ ہوا یہ راز فاش لاکھ حکیم سر بحبیب، ایک کلیم سر بکف (علامہ)