اشعار - حروف تہجی کے لحاظ سے

سیما علی

لائبریرین
بھولی ہوئی صدا ہوں مجھے یاد کیجیے
تم سے کہیں ملا ہوں مجھے یاد کیجیے
منزل نہیں ہوں ، خضر نہیں ، راہزن نہیں
منزل کا راستہ ہوں مجھے یاد کیجیے

ساغر صدیقی
 

سیما علی

لائبریرین
پُھولوں سے اِک بھری ہُوئی بستی یہاں پہ تھی
اب دل پہ اس کا ہوتا نہیں اشتباہ تک!!!!!!!!!!
امجد ‌اسلام ‌امجد
 

سیما علی

لائبریرین
ٹک حرص و ہوس کو چھوڑ میاں مت دیس بدیس پھرے مارا
قزُاق اجل کا لوٹے ہے دن رات بجا کر نقُارہ!!!!!!!!!!!!!

نظیراکبرآبادی


اب پ ت ٹ ث ج چ ح خ د ڈ ذ‌ ر‌ ڑ ز ژ س ش ص ض‌ ط‌ ظ ع غ ف ق ک گ ل م ن و ہ ھ ء ی ے۔
 

شمشاد

لائبریرین
ثابت قدم ہیں آج بھی ہم اپنے قول پر
دشمن کو ہم سے دوست بنایا نہ جائے گا
خورشید علیگ
 

شمشاد

لائبریرین
چاہت کے بدلے میں ہم بیچ دیں اپنی مرضی تک
کوئی ملے تو دل کا گاہک کوئی ہمیں اپنائے تو
عندلیب شادانی
 

سیما علی

لائبریرین
چاہت مِری، چاہت ہی نہیں آپ کے نزدیک
کچھ میری حقیقت ہی نہیں آپ کے نزدیک

اگلی سی نہ راتیں ہیں، نہ گھاتیں ہیں، نہ باتیں
کیا اب میں وہ، حسرت ہی نہیں آپ کے نزدیک

حسرت موہانی
 

شمشاد

لائبریرین
خیال یار جب آتا ہے بیتابانہ آتا ہے
کہ جیسے شمع کی جانب کوئی پروانہ آتا ہے
جگن ناتھ آزاد
 

سیما علی

لائبریرین
دید کی جھولی کہیں خالی نہ رہ جائے عدیم
ہم نے آنکھوں میں تیرے جانے کا منظر رکھ لیا
عدیم ہاشمی
 

شمشاد

لائبریرین
ڈوبتے سورج جیسا منظر لگتا ہے
ہجر میں بوجھل آنکھوں سے ڈر لگتا ہے
ناشر نقوی
 

سیما علی

لائبریرین
ذکر اس کا ہی سہی بزم میں‌ بیٹھے رہو فراز
درد کیسا بھی اٹھے ہاتھ نہ دل پر رکھنا


اب پ ت ٹ ث ج چ ح خ د ڈ ذ‌ ر‌ ڑ ز ژ س ش ص ض‌ ط‌ ظ ع غ ف ق ک گ ل م ن و ہ ھ ء ی ے۔
 

سیما علی

لائبریرین
صوفی ار باده به اندازه خورد نوشش باد
ورنه اندیشه این کار فراموشش باد
حافظ
  • صوفیا اپنی جتنی شراب پی سکتے ہیں ، ورنہ
    وہ ایسا کرنے کی سوچ کو بھول جائیں گے
 
Top