اشعار - حروف تہجی کے لحاظ سے

سیما علی

لائبریرین
ڈر تو مجھے کس کا ہے کہ میں کچھ نہیں کہتا
پر حال یہ افشاں ہے کہ میں کچھ نہیں کہتا
(مومن)
 

سیما علی

لائبریرین
زندگی پاؤں نہ دھر جانبِ انجام ابھی
میرے ذمے ہیں ادھورے سے کئی کام ابھی
ابھی تازہ ہے بہت گھاؤ بچھڑ جانے کا
گھیر لیتی ہے تیری یاد سر ِشام ابھی
 

سیما علی

لائبریرین
صحرا و کوہ سے نہیں اٹھی صدائے درد
وہ قیس و کوہ کن کے ٹھکانے کِدھر گئے
۔۔۔۔۔۔۔۔
اختر شیرانی
 

سیما علی

لائبریرین
غرورِ ہستی نے مار‌ڈالاوگرنہ ہم لوگ جی ہی لیتے
کسی کی آنکھ کا نور ہو کر،کس کے دل کا قرار بن کر
 

سیما علی

لائبریرین
فاصلے ایسے بھی ہوں گے یہ کبھی سوچا نہ تھا
سامنے بیٹھا تھا میرے اور وہ میرا نہ تھا
(عدیم ہاشمی)
 

سیما علی

لائبریرین
قصے تیری نظر نے سنائے نہ پھر کبھی
ہم نے بھی دل کے داغ دکھائے نہ پھر کبھی
(ناصر کاظمی)
 

سیما علی

لائبریرین
کہوں کس سے قصۂ درد و غم، کوئی ہمنشیں ہے نہ یار ہے
جو انیس ہے تری یاد ہے، جو شفیق ہے دلِ زار ہے

اکبر الہ آبادی
 
Top