اشعار - حروف تہجی کے لحاظ سے

سیما علی

لائبریرین
حسابِ عمر کا اتنا سا گوشوارا ہے
تمھیں نکال کردیکھا تو سب خسارہ ہے

یہ ہم اپنے بیٹے رضا کی نذر کرتے ہیں
 

سیما علی

لائبریرین
سما کے ابر میں ، برسات کی اُمنگ میں ہُوں
ہَوا میں جذب ہوں ، خوشبو کے انگ انگ میں ہوں
پروین شاکر
 

سیما علی

لائبریرین
شامِ غم کی نہیں سحر شاید
یونہی تڑپیں گے عُمر بھر شاید
حالِ دل سے مِرے ہیں سب واقف
صرف تُو ہی ہے بے خبر شاید
 

سیما علی

لائبریرین
طلوعِ شمس و قمر سے پہلے، میں تجھ پہ آقاؐ درود بھیجوں
ہر ایک شام و سحر سے پہلے میں تجھ پہ آقاؐ درود بھیجوں
 

سیما علی

لائبریرین
عُمر بھر جس کے تعاقب میں رہیں گے ہم لوگ
مار ڈالیں گے تو پھر اس کو خُدا مانیں گے
احمد ندیم قاسمی
 
Top