اشعار - حروف تہجی کے لحاظ سے

سیما علی

لائبریرین
کیسے کروں بیان میں رُتبہ حسینؓ کا
ناناؐ کے دِیں کے واسطے صدقہ حسینؓ کا
غلبہ ہے آج پھر سے، غاصب یزید کا
مقصود پھر ہے آج وہ جذبہ حسینؓ کا
 

سیما علی

لائبریرین
یہ ضبط ٹوٹ گیا تو تمھاری یاد آئی
میں تھک کے ٹوٹ گیا تو تمھاری یاد آئی

تمھارے بعد نہ کوئی تھا مرا ،دل کے سوا
یہ دل بھی روٹھ گیا تو تمھاری یاد آئی
 

سیما علی

لائبریرین
اس کی سخن طرازیاں میرے لیے بھی ڈھال تھیں
اس کی ہنسی میں چھپ گیا اپنے غموں کا حال بھی
پروین شاکر
 
Top