اشعار برائے اصلاح

حسیب بسمل

محفلین
اےپاگل دل! عطا تجھ کو بصورت ہی یہ ممکن تھی
وہ کافر در تھا، تُو بھی، بن کہ واں کافر گیا ہوتا

کہاں لے گے ہو ساقی دورِ لطفِ جام تم مجھ سے
نظر کا جام تیرا ، میرا ساغر بھر گیا ہوتا

کی جس سے تُو نے بسمؔل! دل لگی ہی کی ہو گی آخر
جو تُو نے عشق کیا ہوتا ، ابھی تک مر گیا ہوتا
 
شاہد شاہنواز

لائبریرین

بحر کون سی ہے یہ طے کرنے میں مسئلہ درپیش ہے۔۔۔ اگر آپ بحر نہیں جانتے تو اسی وزن پر کہا گیا کوئی دوسرا کلام بتائیے گا جو آپ کے علم میں ہو۔۔۔
 
بحر ہزج مثمن سالم ہے۔ غالباََ عروض ڈاٹ کام کی مدد سے اشعار کہے ہیں۔ دوسرے شعر میں گئے کو گے باندھا گیا ہے جو کہ غلط ہے۔
آخری شعر میں کیا کو کیا سوال والا یعنی دو حرفی باندھا ہے ۔ کیا کرنے سے ماضی مطلق سہ حرفی ہے۔
 
غیر متفق ہونے کی وجہ؟؟ حسیب بسمل
 
الف عین

لائبریرین
ریحان نے ماشاء اللہ بحر پکڑ لی ورنہ یں تو پہلے ہی لفظ سے مایوس ہو گیا تھا۔ دو مرع خلیل نے وزن میں لا دئے ہیں۔ لیکن باقی کی بھی خامیاں بتا دوں۔

اے پاگل محض اِ پاگل باندھا گیا ہے جو غلط ہے۔
عطا تجھ کو بصورت ہی یہ ممکن تھی
مطلب سمجھ میں نہیں آتا۔

کہاں لے جاچکے ہو دورِ لطفِ جام تم ساقی
دور جام ہی کافی ہے۔ لطفِ جام کیوں؟

کی جس سے تُو نے بسمؔل! دل لگی ہی کی ہو گی آخر
تقطیع میں یوں آتا ہے
کِ جس سے تو نے بسمل دل لگی ہی کی ہُ گی آخر
کی ہو گی کو ’کی ہُُگی‘ بنانا اچھا نہیں۔ مصرع کے شروع میں بھی ’کی‘ کو ’کِ‘ کرنا شعر کو بوجھل بنا رہا ہے۔
 
شاہد شاہنواز

لائبریرین
فیض احمد فیض کا کلام۔
ستم سکھلائے گا رسمِ وفا، ایسے نہیں ہوتا
صنم دکھلائيں گے راہِ خدا، ایسے نہیں ہوتا
مجھے بحر سمجھنے میں مشکل پیش نہ آتی اگر اس میں اِس قدر اسقاط نہ پایا جاتا۔محترم الف عین سے متفق ہوں ۔۔۔ فی الحال ان کی رائے دیکھئے۔ ضرورت پڑی تو کچھ کہوں گا ۔۔۔
 
حسیب بسمل

محفلین
سمجھ گیا۔۔۔شکریہ۔۔۔ تقطیع پر در اصل سرسری نظر تھی۔۔۔ البتہ میں شعر لکھ کر۔۔۔ عروض کی ویب سائاٹ سے دیکھ لیتا یوں۔۔۔ اب لگتا ہے شاید وہ بھی درست نہیں
 
Top