اشتہار

اشتہار

محمد خلیل الرحمٰن

ضرورت ہے ہمیں اِک خوبرو کمسِن حسینہ کی
کہ جِس کی ڈیوٹی ہوگی ہمارے گھر کی رکھوالی

اسے باورچی خانے کے بھی سارے کام کرنے ہیں
سویرے ناشتے کے سب ہی اہتمام کرنے ہیں

ہمیں پھر ناشتے کے بعد تازہ چائے مِل جائے
کلی دِل کی ہمارے چائے پینے سے ہی کھِل جائے

ہمارے ناشتے کے سارے برتن دھوچکے جب وہ
ہمارے ناشتے سے ایسے فارغ ہوچکے جب وہ

صفائی میں ہمارے گھر کی وہ مصروف ہوجائے
بس اپنا آپ بھولے اور کچھ ایسے وہ کھوجائے

اُسے بس مالکن کی تان پر لبیک کہنا ہے
بُرا ہو یا بھلا ، جو کچھ کہیں بس ہنس کے سہنا ہے

ہمیں دفتر کے کاموں میں ذرا سی دیر ہوجائے
تو اپنی مالکن سے کہہ کے وہ پیغام بھجوائے

کہاں پہنچے ہیں مالک، مالکن ’بھی‘ راہ تکتی ہیں
کچھ ایسی بے کلی ہے، وہ مجھے ہر دم جھِڑکتی ہیں

ہماری شام کو رنگیں بنانے میں وہ ماہر ہو
بنائے چائے کچھ ایسی کہ اُس کی شان ظاہر ہو

تھکن ساری ہماری چائے پینے سے اُتر جائے
ہمیں چائے پِلائے اور پھر وہ اپنے گھر جائے

یہ جتنی خادمائیں مالکن نے گھر میں پالی ہیں
یہ سب بدشکل ہیں اور سب زمانے سے نرالی ہیں

کسی کی عمر پچپن سال ہے اور پانچ بچے ہیں
کوئی کالی بھجنگ اور سامنے کے دانت کچے ہیں

وہ ایسی صورتیں جانے کہاں سے ڈھونڈ کر لائیں
کہاں سے اور کِس مقصد سے ان کو گھر پہ لے آئیں

ہمارے سامنے وہ کوستی ہیں اِن کوتو ہردِن
مگر فارِغ کریں ان کو، نہیں ایسا نہیں ممکِن

اسی باعث تو ایسا ایڈ ہم تدوین(تخلیق) کر بیٹھے
جِسے پڑھتے ہی کوئی خوبرو آجائے گھر بیٹھے
سید شہزاد ناصر ، یوسف-2 ، ظفری ، جیہ
 
آخری تدوین:
دراصل اس نظم کا محرک عاطف بٹ بھائی کا یہ لطیفہ بنا ہے

مالکن: تم تین دن سے کام پہ نہیں آئی؟ اور بتایا بھی نہیں!
نوکرانی: باجی، میں نے تو فیس بُک پر اسٹیٹس اپڈیٹ کر دیا تھا کہ ’آئی ایم گوئنگ ٹو گاؤں فار تھری ڈیز‘ اور صاحب جی نے کومنٹ بھی کیا تھا ’مسنگ یو رضیہ!‘ :)

گھر میں کام کرنے والی ماسی کم از کم اتنی قبول صورت تو ہو کہ صاحب اسے مس کرسکیں وگرنہ یہ صریح زیادتی ہے شوہر صاحبان کے ساتھ۔
 

الف عین

لائبریرین
بہت خوب خلیل۔ کوئی خادمہ ملی پھر؟
اصلاح کی غرض سے صرف یہی کہوں گا کہ ’اہتمام‘ کا تلفظ غلط بندھا ہے۔ اہتے مام آ رہا ہے۔
 
مدیر کی آخری تدوین:

x boy

محفلین
کسی کی عمر پچپن سال ہے اور پانچ بچے ہیں
کوئی کالی بھجنگ اور سامنے کے دانت کچے ہیں
زبردست
اس دور کے لڑکوں کی ترجمانی ، زبردست زبربیس زبرتیس چالیس پچاس ساٹھ ستر اسی نوے سو سب آپکے نام سرجی۔
 
Top