اشتہار بازی

عاطف بٹ

محفلین
السلام علیکم
ہمیشہ کی طرح آپ کا بھائی، آپ کا دوست حاضرِ خدمت ہے کچھ نئے کھیل تماشوں کے ساتھ۔۔۔ کھل کر کھیلئے، جی بھر کر دیکھئے!!! :) :) :) آپ لوگوں نے دورِ حاضر میں اشتہار بازی کے بہت سے کمالات دیکھے ہوں گے مگر آج ہم آپ کو دکھائیں گے کہ ماضی کے اشتہار کس طرح کے ہوتے تھے اور گاہگوں کو اپنی جانب مائل کرنے کے لئے اشتہارات میں کس طرح کی زبان اور جملے استعمال کیے جاتے تھے۔۔۔ :):):) تو محظوظ ہوئیے، ریٹنگ دیجئے اور ’اوٹون‘ پیجئے کہ یہ ہے ’موڈرن سائنس کا معجزہ۔۔۔‘:):):)
971949_573546786038419_385014955_n.jpg
 
آخری تدوین:

عاطف بٹ

محفلین
آؤ ہندوستانی چائے پئیں۔۔۔ یہ اشتہار خاص طور پر شادی شدہ عورتوں کے لئے ہے مگر باقی لوگوں کے بھی اس کو دیکھنے پر ادارے کی جانب سے کوئی پابندی نہیں ہے۔۔۔ :) :) :)
993389_573546482705116_540035821_n.jpg
 

شمشاد

لائبریرین
بہت شکریہ لیکن آجکل کون سے کم ہیں۔ آجکل بھی ایسے اشتہارات چھپتے ہیں اور سادہ لوح عوام بیوقوف بنتے نظر آتے ہیں۔
 

عاطف بٹ

محفلین
شادی شدہ عورتوں کے بعد اب باری ہے شادی شدہ مردوں کی۔۔۔ آپ کی بیوی کے چڑچڑے پن کی وجہ ’کروشن سالٹ‘ والوں نے دریافت کرلی ہے۔۔۔ تفصیل جانئے اس اشتہار میں اور دعا دیجئے جنابِ بٹ کو جن کی وساطت سے یہ اشتہار آپ تک پہنچ رہا ہے۔۔۔ :) :) :)
1176324_573545389371892_435457256_n.jpg
 

عاطف بٹ

محفلین
آبِ حیات، چائے اور نمک کے بعد اب آئیے منورنجن کی طرف۔۔۔ اگر آپ نے ’باغبان‘، ’ٹھوکر‘ اور ’باغی سپاہی‘ نہیں دیکھیں تو کوئی بات نہیں، اب ان شاہکار فلموں کے پیش کنندگان نیشنل سٹڈیوز لمیٹڈ کی طرف سے پیش ہے ’ایک اور لازوال و بیمثال تخلیق‘۔۔۔:) :) :)
972364_573546319371799_1379379627_n.jpg
 

فلک شیر

محفلین
سبحان اللہ بٹ صاحب............انوکھی ایٹم لبھی جے اج تے.......... :)
لگدا اے کوئی پرانا رسالہ ہتھ آ گیا اے اج...........:) :) :)
مزیدار شراکت..................ڈھیروں داد قبول کیجیے
 

عاطف بٹ

محفلین
’لائف بوائے‘ کی جراثیم کش صلاحیت کی اہمیت اپنی جگہ لیکن اگر آپ سادھنا بوس کی طرح اپنی جلد کو نرم، ملائم اور بےداغ بنانے کے خواہشمند ہیں تو ’لکس ٹائلیٹ صابن‘ استعمال کیجئے۔۔۔ :) :) :)
944254_560247577368340_1288279416_n.jpg
 

عاطف بٹ

محفلین
جلد جراثیم سے محفوظ اور نرم و ملائم ہو مگر اعصاب، معدہ اور انتڑیاں ٹھیک سے کام نہ کررہی ہوں تو جیون بےکار لگنے لگتا ہے، اسی لئے اینگلو انڈین ڈرگ اینڈ کیمیکل کمپنی آپ کے لئے لائی ہے ’نئی زندگی۔۔۔‘ :) :) :)
999094_573545152705249_1297192866_n.jpg
 

عاطف بٹ

محفلین
تن اور من کے ساتھ دھن کی طرف دھیان نہ دیا جائے تو لوگ آپ کی طرف دھیان دینا چھوڑ دیتے ہیں، لہٰذا آپ کے دھن کی حفاظت کے لئے دی سنٹرل بنک آف انڈیا لمیٹڈ حاضرِ خدمت ہے۔۔۔ :) :) :)
ساتھ ہی پیش ہے جناب مولوی عبدالقدوس صاحب ہاشمی (ندوی) کی مرتبہ ’پاکستان اور ہندوستان‘ جو ’پاکستان کے متعلق سب سے بڑی اور مستند کتاب‘ہے۔۔۔ :) :) :)
1150263_573544896038608_1043352284_n.jpg
 

عاطف بٹ

محفلین
اردو زبان کی بات ہوگی تو یقیناً شعر و ادب کے ساتھ ساتھ موسیقی بھی زیرِ بحث آئے گی، اسی لئے دی نیشنل گراموفون ریکارڈز مینوفیکچرنگ کمپنی لمیٹڈ آپ کے لئے لائی ہے ’ینگ انڈیا ریکارڈز‘ جس پر آپ ’اپنے محبوب آرٹسٹوں کی مدبھری، دلربا اور رسیلی آواز ‘ سن سکتے ہیں۔۔۔:) :) :)
1176364_573545789371852_1253287481_n.jpg
 

تلمیذ

لائبریرین
شادی شدہ عورتوں کے بعد اب باری ہے شادی شدہ مردوں کی۔۔۔ آپ کی بیوی کے چڑچڑے پن کی وجہ ’کروشن سالٹ‘ والوں نے دریافت کرلی ہے۔۔۔ تفصیل جانئے اس اشتہار میں اور دعا دیجئے جنابِ بٹ کو جن کی وساطت سے یہ اشتہار آپ تک پہنچ رہا ہے۔۔۔ :) :) :)
1176324_573545389371892_435457256_n.jpg

بٹ جی، سیاسیات اور حالات حاضرہ سے متعلق آپ کے دھاگے پڑھ پڑھ کر جی اُوب گیا تھا۔ شکر ہے آپ کی توجہ ایک اچھوتے موضوع کی جانب مبذول ہوئی۔
کروشن سالٹس کا اشتہار پڑھ کر مجھے اپنا بچپن یادآگیا جب میں نے اپنے والد صاحب مرحوم کو ، جنہیں ٹانگ میں 'شیاٹیکا' کا شدید اور اذیت ناک درد تھا،کروشن سالٹس استعمال کرتے ہوئے دیکھا تھا۔ کیونکہ اس سے انہیں (وقتی طور پر ہی سہی) سکون ملتا تھا۔ اب اس اشتہار میں توایک بالکل مختلف عارضے کیلئے ان سالٹس کو استعمال کرنے کی تلقین کی گئی ہے۔ شاید مختلف عوارض کے لئے مختلف قسم کے کروشن سالٹس استعمال ہوتے ہوں۔ یہ تو کوئی طبیب ہی بتا سکتا ہے۔
 
آخری تدوین:

تلمیذ

لائبریرین
اردو زبان کی بات ہوگی تو یقیناً شعر و ادب کے ساتھ ساتھ موسیقی بھی زیرِ بحث آئے گی، اسی لئے دی نیشنل گراموفون ریکارڈز مینوفیکچرنگ کمپنی لمیٹڈ آپ کے لئے لائی ہے ’ینگ انڈیا ریکارڈز‘ جس پر آپ ’اپنے محبوب آرٹسٹوں کی مدبھری، دلربا اور رسیلی آواز ‘ سن سکتے ہیں۔۔۔ :) :) :)
1176364_573545789371852_1253287481_n.jpg
اس اشتہار کے گلوکاروں کی فہرست میں صرف 'دینا قوال' کو سن رکھا ہے بلکہ اس کی ایک 'کیسٹ' بھی میرے پاس موجود ہے۔ بڑی منفرد آواز ہے۔
 

عاطف بٹ

محفلین
بٹ جی، سیاسیات اور حالات حاضرہ سے متعلق آپ کے دھاگے پڑھ پڑھ کر جی اُوب گیا تھا۔ شکر ہے آپ کی توجہ ایک اچھوتے موضوع کی جانب مبذول ہوئی۔
کروشن سالٹس کا اشتہار پڑھ کر مجھے اپنا بچپن یادآگیا جب میں نے اپنے والد صاحب کو ، جنہیں ٹانگ میں 'شیاٹیکا' کا شدید اور اذیت ناک درد تھا،کروشن سالٹس استعمال کرتے ہوئے دیکھا تھا۔ کیونکہ اس سے انہیں (وقتی طور پر ہی سہی) سکون ملتا تھا۔ اب اس اشتہار میں توایک بالکل مختلف عارضے کیلئے ان سالٹس کو استعمال کرنے کی تلقین کی گئی ہے۔ شاید مختلف عوارض کے لئے مختلف قسم کے کروشن سالٹس استعمال ہوتے ہوں۔ یہ تو کوئی طبیب ہی بتا سکتا ہے۔
سر، بہت شکریہ۔ مجھے بھی احساس ہورہا تھا کہ سیاست اور حالاتِ حاضرہ پر ہونے والی لاحاصل اور بدمزہ بحثیں بہت طول کھینچ گئی ہیں، لہٰذا اب کسی اور جانب منہ کیا جائے۔ :)
 

عاطف بٹ

محفلین
اس اشتہار کے گلوکاروں کی فہرست میں صرف 'دینا قوال' کو سن رکھا ہے بلکہ اس کی ایک 'کیسٹ' بھی میرے پاس موجود ہے۔ بڑی منفرد آواز ہے۔
بہت خوب! :)
مجھے ایک جگہ سے ان سب لوگوں کی کیسٹیں میسر آنے کی امید ہے، لہٰذا سنوں گا کہ کیسا گاتے تھے یہ لوگ!
 

عاطف بٹ

محفلین
سبحان اللہ بٹ صاحب............انوکھی ایٹم لبھی جے اج تے.......... :)
لگدا اے کوئی پرانا رسالہ ہتھ آ گیا اے اج...........:) :) :)
مزیدار شراکت..................ڈھیروں داد قبول کیجیے
پرانے رسالے اور کتابیں تو ہاتھ آتی ہی رہتی ہیں مگر آپ جیسی پرانی ہستیاں ہتھے نہیں چڑھتیں۔۔۔ :) :) :)
آج اگر کالج نہ جانا ہوتا تو آپ سے ملاقات کا پروگرام بن سکتا تھا! :)
 

عمر سیف

محفلین
آبِ حیات، چائے اور نمک کے بعد اب آئیے منورنجن کی طرف۔۔۔ اگر آپ نے ’باغبان‘، ’ٹھوکر‘ اور ’باغی سپاہی‘ نہیں دیکھیں تو کوئی بات نہیں، اب ان شاہکار فلموں کے پیش کنندگان نیشنل سٹڈیوز لمیٹڈ کی طرف سے پیش ہے ’ایک اور لازوال و بیمثال تخلیق‘۔۔۔ :) :) :)
972364_573546319371799_1379379627_n.jpg
آئی نہیں؟
 
Top