تیرہویں سالگرہ اشاروں کی مدد سے محفلین کا سراغ لگائیں!

شاہد شاہ

محفلین
ٹرول پوسٹ تھی آپ سنجیدہ ہو گئیں۔ نوٹ: یہ سنجیدہ دھاگہ نہیں ہے
شکریہ کہ آپ کو یہ ساری گھٹیا خصوصیات مجھ میں دکھائی دیں

1: محفل میں جو ایک بار آتا ہے وہ کہیں نہیں جاتا میں کبھی کہیں گئی ہی نہیں اور میں دوسرے لوگوں کی طرح آئی ڈی بدل کر نہیں آتی سو یہ آنے جانے والی بات بے جا ہے ۔
2: کافی جارحانہ موڈ ؟؟؟؟ میں کسی سے پیار کی پینگیں نہیں بڑھاتی اور اگر اسے جارحیت سمجھا جاتا ہے تو یو آر موسٹ ویلکم
3: کسی بھی منظم طریقے سے جب دوسرے پر تشدد کیا جائے تو میں اس کے خلاف آواز اٹھاؤں گی چاہے وہ ریٹنگ کا منظم تشدد ہی کیوں نہ ہو ۔
4: مجھے نہیں یاد کہ میں نے کبھی بریگزٹ کے معاملے پر بات کی ہے اور نہ ہی مجھے بریگزٹ سے کوئی فرق پڑتا ہے تو ایسے جھوٹے پروپیگنڈے کے لئے ایک بار پھر شکریہ !
 

فرحت کیانی

لائبریرین
دلچسپ سلسلہ ہے جاسمن ۔ خوشگوار حیرت یہ ہوئی کہ سب ایک دوسرے کو جانتے اور یاد رکھتے ہیں چاہے لوگ کتنے ہی غیر حاضر رہتے ہوں۔
میں بھی حصہ لوں گی ان شاءاللہ
 
دلچسپ سلسلہ ہے جاسمن ۔ خوشگوار حیرت یہ ہوئی کہ سب ایک دوسرے کو جانتے اور یاد رکھتے ہیں چاہے لوگ کتنے ہی غیر حاضر رہتے ہوں۔
میں بھی حصہ لوں گی ان شاءاللہ

فرحت کیانی بہنا! بہت دنوں بعد محفل پر آئی ہیں۔ ہم سمیت بہت سے محفلین تو آپ کو یاد رکھتے ہیں۔
 

فرحت کیانی

لائبریرین
فرحت کیانی بہنا! بہت دنوں بعد محفل پر آئی ہیں۔ ہم سمیت بہت سے محفلین تو آپ کو یاد رکھتے ہیں۔
السلام علیکم خلیل بھائی۔ آپ تو ہمیشہ یاد رکھتے ہیں اور جب بھی یہاں آوں تو سب سے پہلے خیریت دریافت بھی کرتے ہیں۔
اور بھی محفلین بھی یاد رکھتے ہیں چاہے کتنی دیر کے بعد بھی آیا جائے محفل میں۔ یہی تو محفل کی خوبی ہے۔
 
خاموشی سے آتے ہیں
پسندیدہ کلام میں آٹھ دس غزلیں پوسٹ کرتے ہیں
خاموشی سے چلے جاتے ہیں۔
ایک آدھ تحریر بھی پوسٹ کر چکے ہیں
اور شاعری کرنے کا شوق بھی رکھتے ہیں
 

عثمان

محفلین
شاعری کے زمرہ جات میں مصروف ایک محفلین ہیں جن کی موجودگی کا علم ہمیں ان کے دس ہزار مراسلوں کی تکمیل پر مبارکبادی دھاگے سے ہی ہوا تھا۔
 
نوجوان مگر استاد شاعر
فارسی پر بھی عبور رکھتے ہیں، بلکہ یہ کہنا مناسب ہو گا کے فارسی کے علاوہ اردو پر بھی عبور رکھتے ہیں۔ :)
 
Top