تیرہویں سالگرہ اشاروں کی مدد سے محفلین کا سراغ لگائیں!

سید عمران

محفلین
ضیا محی الدین سے مماثلت والی آواز...
شاعری کا منفرد اسلوب...
نثر لاجواب لکھتے ہیں...
آج کل ناراض ہیں...
اور کوئی منا بھی نہیں رہا ہے!!!
 
شکریہ، امین بھیا! کسی زمانے میں جو محفلین متحرک رہے، آج ان میں سے اکثر موجود نہیں ہیں۔ شاید کبھی ہم بھی نہ رہیں۔ تاہم، یہ مہکتے ہوئے پل خوشگوار یادوں کا حصہ رہیں گے۔ یہ لڑی کئی لحاظ سے یادگار ثابت ہوئی۔ یہ رونق میلہ ہمارے دل کو بہت بھایا ہے۔
خیر، ہمیں ابھی اوپر جانے کی کچھ خاص جلدی نہیں ہے، تاہم، دیکھیے، کب تلک
مابدولت برادرعزیزفرقان احمد کے جذبات واحساسات سے کامل اتفاق کرتے ہیں۔ تاہم
جب عزیزی فرقان کی سرگوشی کو ٹہوکائے خفیف دیکر وا کیا تو نگہۂ متجسس نے جس تحریر کو ملاحظہ کیا ، تو قلب کی اتھاہ پنہائیوں اور نہاں خانہ ہائے فہم سے بس یہ دعا ہی نکلی کہ اللہ تعالی آپ کو اور تمام پیارے محفلین کو عمر نوح عطافرمائے اور مابدولت کے مراسلوں کو اسی طرح جھیلتے رہنے کے لیے صبر ایوبی عطا فرمائے ۔آمین ۔:):)
 
فرقان احمد

سلامت رہیں، امین بھیا! :) خدارا، ایک ہزار مراسلے پورے کر لیجیے رواں برس! :)
 
یاز

محفلین
آخری تدوین:
تحریک انصاف کے سخت مخالف
یہاں میں لفظ ’مخالف‘ کی تھوڑی سی وضاحت کرنا چاہوں گا۔ ہر وہ تنظیم، پارٹی، جماعت قابل تکریم ہے جو عوام کے کسے بھی صیغے کی نمائندہ ہو (چاہے وہ میرے پیمانے سے کسی غلط نظریہ پر ہی کیوں نا ہو) ۔ مخالفت ان کے سیاسی نظریات یا طرزِ سیاست سے ہوتی ہے۔ تو آپ کا جملہ کچھ یوں ہونا چاہیے تھا۔
  • تحریک انصاف کی طرز سیاست کے سخت مخالف
  • اسٹیبلشمنٹ کے کبھی خلاف کبھی حامی
اسٹیبلیشمنٹ سے مراد فوج لی جاتی ہے۔ فوج کوئی غیر ملکی شہریت رکھنے والے افراد کا مجموعہ نہیں ہے، میرے، ہمارے ہی رشتے دار، دوست، ہمسائے، گلی محلے، گاؤں کے افراد اس کا حصہ ہیں۔ فوج کا ہر وہ کام جو اس کو تفویض کردہ فرائض کے تحت ہو گا اس کی حمایت اور جو اس سے ہٹ کر ہو گا اس کی مخالفت۔
کالی ڈی پی لئے ابھی تک گھوم رہے ہیں
اب اگر کسی کے خاکے میں یوں لکھ دیا جائے
’وہ شخص جس کی وجہ سے کچھ احباب ابھی تک کالی ڈی پی لیے گھوم رہے ہیں‘ :tongueout:
 
Top