اشاراتِ نظر - ایرانی گلوکارہ سارا نائینی (مع ترجمہ)

حسان خان

لائبریرین
نامِ نغمہ: اشاراتِ نظر
گلوکارہ: سارا نائینی (ایران)
شاعر: ہوشنگ ابتہاج 'سایہ' (ایران)

نشود فاشِ کسی آنچه میانِ من و توست
تا اشاراتِ نظر نامه رسانِ من و توست

جب تک میرے اور تمہارے مابین ہماری نظر کے اشارے نامہ بری کا کام کر رہے ہیں اُس وقت تک میرے اور تمہارے درمیان جو کچھ ہے وہ کسی پر فاش نہیں ہو گا۔
گوش کن با لبِ خاموش سخن می‌گویم
پاسخم گو به نگاهی که زبانِ من و توست

(توجہ سے) سنو، کہ میں اپنے خاموش لبوں سے تکلم کر رہا ہوں۔۔۔ اور تم صرف ایک نگاہ کے ذریعے مجھے جواب دو کہ یہی ہماری زبان ہے۔
روزگاری شد و کس مردِ رهِ عشق ندید
حالیا چشمِ جهانی نگرانِ من و توست

مدت ہو گئی اور کسی نے راہِ عشق پر چلنے والا انسان نہیں دیکھا۔۔۔ اب ہر شخص کی آنکھ میری اور تمہاری جانب دیکھ رہی ہے (کہ شاید ہم عشق کی مشکل راہ پر چلنا قبول کر لیں۔)
گرچه در خلوتِ رازِ دلِ ما کس نرسید
همه جا زمزمهٔ عشقِ نهانِ من و توست

اگرچہ ہمارے قلبی رازوں کی خلوت تک کوئی شخص نہ پہنچ سکا، اس کے باوجود میرے اور تمہارے پوشیدہ عشق کے زیرِ لب نغمے ہر جگہ پھیلے ہوئے ہیں۔
(هوشنگ ابتهاج 'سایه')

آخری تدوین:

اکمل زیدی

محفلین
محترم حسان صاحب . . کافی عرصے سے سوچ رہا تھا کے آپ کو ایک بات کی طرف متوجہ کروں ..مگر پھر کچھ سوچ کر رہنے دیا مگر آج کہنے ہے دیں ...وہ کچھ یوں کے تقریبآ ایران سے متعلق ہر چیز یہاں شئیر کرتے ہیں اس سے آپ کی گہری واپستگی کا اظہار ہوتا ہے ایران کی ثقافت سے ...مگر حیرت کا مقام ہے کے کوئی شخص بدن کے ہر عضو کی بات کرے ...مگر دل کو چھوڑ دے یعنی اس کا ذکر نہ کرے تو کیسا لگے گا ...ہوگی نہ عجیب سی بات ...آپ کی بیشتر پوسٹس دیکھیں سب کچھ ملا مگر . . . . ایران کی پہچان وہاں کی اس خوبصورتی کی روح کا ذکر نظر نہیں آیا ...اس تمدن کے معدن کا ذکر نہیں آیا ....کوئی خاص وجہ......؟؟؟
 
برادرِ عزیز! بے شک، مجھے سرزمینِ ایران اور اُس کی ثقافت سے والہانہ عشق ہے۔ اور میرا عشق صرف ایران تک محدود نہیں، بلکہ میں ہر فارسی گو ملک، ہر فارسی گو قوم، ہر فارسی گو علاقے، ہر فارسی گو شہر اور ہر فارسی گو قریے سے عشق کرتا ہوں، اور اس خطے کی ذی شان ثقافتوں کے ہر پہلو، ہر سرچشمے اور ہر معدن سے مجھے محبت ہے۔ میری کوشش رہی ہے کہ ایرانی ثقافت کا کوئی سرچشمہ توجہ سے محروم نہ رہ جائے، لیکن اگر کسی جا آپ کو کمی نظر آتی ہے تو آگاہ فرما دیجیے تاکہ شکایت دور کرنے کی کوشش کروں۔
 
آخری تدوین:
Top