مہمان اس ہفتے کے مہمان "نبیل"

تیشہ

محفلین
:confused: اب تعبیر نہیں آئے گیں تو کیا نیکس مہمان ختم ؟

کیسے سب سستیُ کے مارے ہیں ، یہ نہیں ہوتا کوئی یہ سلسلہ شروع کرڈالے ۔ جوںُ کے توں بتُ بنے بیٹھے ہیں سبھی کہ تعبیر ہی کچھ شروع کریں :confused:
 

طالوت

محفلین
1۔۔۔میرا نبیل جی کے بارے میں پہلا تاثر کیا تھا۔کیا اب بھی میری رائے وہی ہے یا میری رائے بدل چکی ہے ۔(یعنی اب تک ویسا ہی پایا یا اب میرے خیالات بدل چکے ہیں)
ویسے تو مجھے چند ہفتے بھی نہیں ہوئے یہاں اس فورم پر لہذا رائے نا تو بدلی ہے نا بنی ہے چند ایک پوسٹوں سے پتا چلا کہ یہ منتظم اعلٰی کی حیثیت سے بالکل ان فٹ ہیں بندہ ذرا کھڑاک والا ہونا چاہیے۔۔۔ یعنی کسی کو ڈانٹ بھی رہے ہوں تو اب تک یہی لگا کہ جناب پیار فرما رہے ہیں۔۔۔

2۔پہلی دفعہ نبیل جی سے جان پہچان/بات چیت کب اور کیسے ہوئی( سیکشن اور تھریڈ یاد ہو تو اسکا حوالہ بھی دے سکتے ہیں)
شاید میرے تعارف میں جب انھوں نے خوش آمدید کہا۔۔۔

3نبیل جی کی کونسی عادت مجھے بہت پسند ہے ۔(انکی وہ عادت جو میری پسندیدہ ہے)
میٹھے بندے ہیں۔۔۔ویسے یہ آغاز ہے اس میں کمی بیشی کا حق میں محفوظ رکھتا ہوں

4۔ نبیل جی سے میں نے ابتک کیا سبق سیکھا
غصہ کر مگر پیار سے (ٹرکوں والی بات سے یاد آیا)

5۔ نبیل جی کو میرا کوئی پیغام ، سوال ،مشورہ یا رائے
بھائی جی اپنی کوئی فوٹو شوٹو بھی دکھا دیں اچھے بندوں کی شکلیں دیکھ دیکھ کر میں "نورانی" چہروں کے بارے میں تحقیق کر رہا ہوں

سوال۔۔۔
کہ بہت کم جاننے کے باوجود اتنی زیادہ تعریف کرنے پر مجھےکن نفلوں کا ثواب ملے گا ؟ مطلب سمجھ رہے ہیں نہ ؟

6)اور کچھ خاص جو آپ کہنا چاہیں
نبیل پیلی دفعہ آپ کا نام دیکھ کر مجھے ٹی وی آرٹسٹ نبیل یاد آ گئے اور اتفاق ہے کہ جیسی میری رائے ٹی وی والے نبیل سے متعلق تھی ویسی ہی جناب کے متعلق بھی ہے یعنی کہ اچھی۔۔۔ حالانکہ اس کی بھی شاید ایک خاص وجہ ہے جو میں آپ کو ذاتی میں بتاوں گا کچھ عرصے بعد۔۔۔ کیونکہ نہ چاہتے ہوئے بھی ہم کچھ معاملات میں جانبدار ہو جاتے ہیں اور ابھی بتا کر شاید میں جانبداری کا مظاہرہ کروں۔۔۔ اور کیا کہوں کہ کچھ زیادہ جانتا نہیں باقی احباب تو اردو محفل کی اس حویلی کے پرانے مکین ہیں اور ہم تو ابھی دروازے پر کھڑے ہیں۔ جب میں بھی پرانا ہو کر حویلی کی چھتوں سے الٹا لٹک جاوں گا تبھی صحیح صحیح بات کر سکوں گا تاہم یہ ضرور زیادتی ہو گی کہ ایک بہت ہی اچھے کام میں مصروف شخصیت کی اچھاءی کا اعتراف نہ کیا جاءے۔۔۔۔۔ ہاں ایک بات کوئی بھی اہم کام کرنے سے پہلے مشاورت ضرور کریں چاہے وہ آپ کی ذاتی زندگی سے متعلق ہو یا فورم کے حوالے سے۔۔۔۔۔۔

اللہ آپ کا اور ہم سب کا حامی و ناصر ہو کہ۔۔۔۔۔۔ ہم کو فرصت نہیں بے کار مشاغل کی عدم
دیکھنا طور سے وہ کس کو صدا دیتے ہیں۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔وسلام
 

نبیل

تکنیکی معاون
شکریہ طالوت۔آپ نے جس طرح میرے بارے میں لکھا ہے، اسی طرح آپ کی جانب سے ہمیں اچھا تاثر ملا ہے۔ وقت کے ساتھ خیالات میں تبدیلی تو آتی رہتی ہے۔ میرے پاس اس وقت اپنی کوئی تصویر نہیں ہے۔ ویسے بھی میں کوئی خاص فوٹو جینک نہیں ہوں، تصویر اتروانا پسند نہیں کرتا۔ :) آپ کی مشاورت والی بات سے بھی میں اتفاق کرتا ہوں اور میری کوشش رہتی ہے کہ ہر اہم معاملے پر دوسروں کی رائے حاصل کر لوں۔
 

طالوت

محفلین
شکریہ طالوت۔آپ نے جس طرح میرے بارے میں لکھا ہے، اسی طرح آپ کی جانب سے ہمیں اچھا تاثر ملا ہے۔ وقت کے ساتھ خیالات میں تبدیلی تو آتی رہتی ہے۔ میرے پاس اس وقت اپنی کوئی تصویر نہیں ہے۔ ویسے بھی میں کوئی خاص فوٹو جینک نہیں ہوں، تصویر اتروانا پسند نہیں کرتا۔ :) آپ کی مشاورت والی بات سے بھی میں اتفاق کرتا ہوں اور میری کوشش رہتی ہے کہ ہر اہم معاملے پر دوسروں کی رائے حاصل کر لوں۔
اس کا مطلب ہے میرا تاثر پہلے کچھ ٹھیک نہیں تھا یا پھر شکوک و شبہات میں اتھل پتھل۔۔۔ اور جناب تصویر کا تو آپ کو کچھ نہ کچھ کرنا پڑے گا ہاں اگر کوئی خاص وجہ ہے تو رہنے دیں۔۔۔۔ خیر آپ کی محبت کا میں ہمیشہ شکر گزار رہوں گا۔۔۔۔۔ وسلام
 
نبیل ایک عظیم انسان ہیں۔
ارے !‌ آپ اچھل پڑے ۔ اور پوچھ رہے ہیں کہ --
-- "ہائیں - آپ کے پاس اپنی بات کی تائید میں کیا نکات ہیں؟ "
بھائی ۔ تھوڑا سا پیچھے ہٹئیے اور تھوڑا سا اس جھروکہ کو انکھیوں‌کے جھروکے وا کرکے دیکھئے۔ جی؟ کیا نظر آیا؟‌
-- کچھ نہیں‌نظر آتا؟
ارے اتنا بڑا بڑا " اردو فورم" --- نظر نہیں آتا؟
یہ نبیل کا کچھ کم کارنامہ ہے؟
--- جی وہ، زیک اور قیصرانی اور دوسرے؟
وہ بھی ساتھی ہیں ان کے ۔ پر صاحب یہ دن رات کی پروگرامنگ دیکھئے۔ نت نئی تبدیلیاں دیکھئے۔ اتنے سارے ہمخیال اور غیر خیال لوگوں کو ایک جگہ لانا دیکھئے۔ اتنا وقت اور توانائی لگانا دیکھئے۔
-- تو اس میں کیا بڑی بات ہے۔ یہ تو کوئی بھی کرسکتا ہے۔
جی کر تو کوئی بھی کرسکتا ہے۔ یہ دیکھئے کیا کس نے ہے۔ وقت کس نے لگایا ہے، لوگوں کو کس نے ملایا ہے۔ دن رات محنت شاقہ کس نے کی ہے۔ سب سے بڑھ کر یہ کہ ادھار کس نے چکایا ہے۔ یہاں تو یار لوگ وعدہ کرکے بھول جاتے ہیں ۔ نبیل نے تو بناء وعدہ نقد ادا کیا ہے ۔۔۔

نبیل --- سلام ، سات سلام ، تم پر بھی اور اس کام میں تمہارے ساتھیوں پر بھی۔
 
Top