مہمان اس ہفتے کے مہمان م م مغل

تعبیر

محفلین
ادا میں تو روز آتی تھی یہاں یہ اور بات کہ لکھتی کچھ نہیں تھی

شمشاد بھائی خاص خاص لوگوں کے بارے میں رائے دیتے ہیں اور آپ اور میں اس لسٹ میں نہیں آتے جناب :rolleyes:
 
شمشاد

لائبریرین
ادا میں تو روز آتی تھی یہاں یہ اور بات کہ لکھتی کچھ نہیں تھی

شمشاد بھائی خاص خاص لوگوں کے بارے میں رائے دیتے ہیں اور آپ اور میں اس لسٹ میں نہیں آتے جناب :rolleyes:

یہ میرے خلاف یہاں کیا سازش ہو رہی ہے؟ مجھے غصہ آ گیا تو دیوار میں چنوا دوں گا اور پیچھے سے راستہ بھی نہیں رہنے دوں گا۔ ہاں۔
 
نایاب

لائبریرین
یہ میرے خلاف یہاں کیا سازش ہو رہی ہے؟ مجھے غصہ آ گیا تو دیوار میں چنوا دوں گا اور پیچھے سے راستہ بھی نہیں رہنے دوں گا۔ ہاں۔

السلام علیکم
محترم شمشاد بھائی
سدا خوش رہیں آمین
یہ تو حقیقت ہے شمشاد بھائی کہ آپ
خاص الخاص ہستیوں کو اپنے تاثرات سے نوازتے ہیں ۔
میں بھی محروموں کی لسٹ میں شامل ہوں ۔
لیکن کہیں دیوار میں نہ چنوا دیں ظل الہی
خاموشی بہتر سمجھی ۔
آج غصہ میں پایا سو اپنی عرض گزار دی ۔
نایاب
 
شمشاد

لائبریرین
ذرا خاص الخاص ہستیوں کے نام تو بیان کیئے جائیں۔

اصل میں بات یہ ہے کہ میں ٹھہرا ان پڑھ تو پڑھے لکھے لوگوں کے متعلق کیا رائے دے سکتا ہوں۔ اسی لیے خاموشی میں ہی عافیت سمجھتا ہوں۔
 
نایاب

لائبریرین
ذرا خاص الخاص ہستیوں کے نام تو بیان کیئے جائیں۔

اصل میں بات یہ ہے کہ میں ٹھہرا ان پڑھ تو پڑھے لکھے لوگوں کے متعلق کیا رائے دے سکتا ہوں۔ اسی لیے خاموشی میں ہی عافیت سمجھتا ہوں۔

السلام علیکم
محترم شمشاد بھائی
خوش رہیں سدا آمین
میرا گلہ آپ کو ناگوار گزرا ۔
اس کے لئے معذرت اور
شکریہ مجھ ان پڑھ کو پڑھے لکھوں کی صف میں کھڑا کر دیا ۔
اور خاص الخاص تو وہی ہیں جو آپ کے التفات کے حق دار ٹھہرے ۔
یہ تو درست فرمایا آپ نے کہ
اک چپ سو سکھ
سو میں خاموشی اختیار کر لیتا ہوں ۔
نایاب
 
شمشاد

لائبریرین
نایاب بھائی کیوں گنہگار کرتے ہیں۔ آپ کی بات اور مجھے ناگوار گزرے یہ تو آپ نے زیادتی کر دی ناں۔
 
نایاب

لائبریرین
نایاب بھائی کیوں گنہگار کرتے ہیں۔ آپ کی بات اور مجھے ناگوار گزرے یہ تو آپ نے زیادتی کر دی ناں۔

السلام علیکم
محترم شمشاد بھائی
سدا خوش رہیں آمین
میں شرمندہ ہوں ۔
بڑا چھوٹا بھائی سمجھ کر درگزر کر دیں ۔
نایاب
 
مغزل

محفلین
ذرا خاص الخاص ہستیوں کے نام تو بیان کیئے جائیں۔

اصل میں بات یہ ہے کہ میں ٹھہرا ان پڑھ تو پڑھے لکھے لوگوں کے متعلق کیا رائے دے سکتا ہوں۔ اسی لیے خاموشی میں ہی عافیت سمجھتا ہوں۔

جواب نہیں آپ کا۔ کہ مجھ ایسے جہل مرتبت کے لیے یہ لفظ ضائع کیا
 
شمشاد

لائبریرین
محمود بھائی کا بدلتا اوتار جو ہر دفعہ اب آمنہ کا ہی ہوتا ہے ظاہر کرتا ہے کہ ان کو اپنی اولاد سے کتنی محبت ہے۔
 
مغزل

محفلین
ہمم ۔ کم از کم اس طرح‌ہر وقت سامنے رہتی ہے ، دیگر لوگوں کے لیے یہ ساکت و جامد تصویر ہے مگر میرے لیے ویسی ہی متحرک قلقاریاں کرتی ۔س
 
مغزل

محفلین
آمنہ کی پیدائش پر میں بھاگم بھاگ ہسپتال کے سامنے ہی مسجد میں گیا سجدہ ِ‌ شکر کہ بعد ۔۔
ایک ننھی منی سی نظم کی توفیق ہوئی ۔ سناتا ہوں۔

’’ یہ عجب جبر ہے مشیّت کا
پہلے بیٹی کی آرزو کرنا
اور پھر اس کو الوداع کہنا ‘‘
 
مغزل

محفلین
کچھ نہیں بنا صاحب ، میں آج کل ادی تعبیر سے ناراض ہوں ، اس لیے ان کی لڑی میں‌کوئی جواب نہیں دے رہا۔ویسے میرے پاس ہے بھی کیا ؟
 
علی ذاکر

محفلین
بھائ جی کیا ہوا کیوں‌ناراض ہیں تعبیر سے آپ ؟

اور یہ بات نا کریں آپ مغل بھائ میں نے آپ سے پہلے بھی کہا ہے انمول چیزیں دوسروں کے لیئے ہوتی ہیں اپنے لیئے تو گھر کی مرغی بھی دال برابر لگتی ہے !

مع السلام
 
خوشی

محفلین
یہ م م کا دھاگہ بنایا گیا ہے کوئی خاص وجہ یا یہ اس محفل کی کوئی پرانی ریت ہے
 
مغزل

محفلین
خوشی بٹیا، یہ ایک سلسلہ ہے جس میں‌کوئی بھی مرغا گھیرا جاتا ہے اور اسے یہاں پھنسا کر لوگ خود بھاگ جاتے ہیں۔ ہی ہی ہی ہی
 
Top