مہمان اس ہفتے کے مہمان"محفل کے خبطی شاعر"

تعبیر

محفلین
السلام علیکم
وقت آگیا ہے پھر سے ایک نئی شخصیت کے بارے میں اپنے تاثرا ت بیان کرنے کا :)

اس ہفتے کی مہمان شخصیت ہم سب کے بہت جانے پہچانے اور پسندیدہ ممبر ہیں۔شعرو شاعری کے حوالے سے جانے جاتے ہیں۔نا صرف علم و ادب کے دلدادہ ہیں بلکہ بہت سی زبانیں بھی جانتے ہیں۔ ذہانت اور حاضر جوابی بھی کوٹ کوٹ کر بھری ہوئی ہے ان میں۔​
نام بڑا ہی بارعب ہے انکا اور اسی وجہ سے انکی کوشش بھی یہی ہوتی ہے کہ لوگ انکے رعب میں آجائیں اسی لیے خواہ مخواہ کا رعب و دبدبہ ڈالنے کی کوشش کرتے رہتےہیں جبکہ محفل پر انکی دہشت کا یہ حال ہے کہ جسے دیکھو ان ہی کے خاکے بنائے جا رہا ہے وہ بھی بلا خوف وخطر ۔مسٹر خطرناک دکھنے کی کوشش میں شاید کامیاب بھی ہوجاتے اگر جو اوتار میں اپنی تصویر نا لگاتے۔اوتار میں انکی مظلوم صورت دیکھتے ہی خواہ مخواہ ان سے ہمدردی ہو جاتی ہے اور جو تھوڑا بہت رعب اور خوف ہوتا ہے انکا وہ فوراً رفوچکر ہو جاتا ہے۔​

شعروشاعری سے لگاؤ ہی نہیں عشق ہے عشق اور اپنی پسندیدہ غزل "جلے تو جلاؤ گوری" پر پوری طرح عمل بھی کرتے ہیں لیکن فرق صرف اتنا ہے کہ یہ گوریوں کو مطلب محفل کی خواتین کو نہیں کچھ کہتے بلکہ خواتین کے ساتھ تو انکا رویہ خاصہ دوستانہ،ہمدردانہ اور بزرگانہ ہوتا ہے انہیں آپ بیٹا اور آپا کہتے نہیں تھکتے البتہ اکڑو ،کھڑوس اور خواہ مخواہ کے بحث برائے بحث والے افراد کو جلانے ،کھری کھری سنانے اور منہ توڑ جواب دینے میں انہیں خاصہ مزا آتا ہے اور ایسے موقعوں پر آپ اکثر یہ گانا گنگناتے نظر آتے ہیں "تجھ کو مرچی لگی تو میں کیا کروں"۔جلانا تڑپانا انکا پسندیدہ مشغلہ ہے۔​
منہ پر صاف اور سچی بات کہنے میں ذرا نہیں جھجکتے ۔کچھ ممبران ان سے بات کرنے میں خاصے جھجکتے ہیں اور ہماری یہ مہمان شخصیت خوش کہ انکا رعب و دبدبہ ہی کچھ اتنا پر اثر ہے کہ وہ ایسا کرنے پر مجبور ہیں اب انہیں کون سمجھائے کہ لوگ ان کی شخصیت سے نہیں ڈرتے اور گھبراتے بلکہ انکے دیے گئے لال لال کراسوں سے بہت گھبراتے ہیں۔ جو کہ انکا انتخابی نشان ،ٹریڈ مارک ہے​
close.png

ہر سال ویلنٹائن کا بھی انہیں شدت سے انتظار رہتا ہے کیونکہ بے چاری انار کلی کو تو یہ دیوار میں چننے سے نہیں بچا سکے تھے لیکن ویلنٹائن میں انکی یہ کوشش ضرور رہتی ہے کہ وہ اس دن محبت کے دشمنوں کو منہ توڑ جواب دے سکیں اور اپنے بارہ عدد عشق بھی جی بھر کر یاد کر سکیں۔یہ تو تھی ہماری رائے جب محفلین سے ان کے بارے میں رائے لی گئی تو انکے تاثرات کچھ ایسے تھے​
ف انگریجی میں بولے تو funny​
ا بولے تو اکھڑ مزاج​
ت بولے تو تیار ،جو ہر وقت رہتے ہیں دوسروں کے دھاگوں پر شب خون مارنے​
ح بولے تو حاضر جواب​
اس دفعہ کی مہمان شخصیت ہیں​
securedownload3-1.gif
فاتح
securedownload3-1.gif
تو آئیں آج کی مہمان شخصیت کے بارے میں اپنے تاثرات کا اظہار کریں۔کرنا یہ ہے کہ آپ نے اپنی رائے اپنے ہی الفاظ میں یا ان دیے گئے سوالات کے جوابات کی صورت میں دینا ہے اب یہ آپکی مرضی ہے کہ آپ چاہیں تو سب سوالات کے جوابات دیں یا پھر صرف چند ایک کے :)

securedownl-2.gif
1)۔فاتح کے بارے میں آپ کا پہلا تاثر کیا تھا؟ پہلے تاثر سے لےکر اب تک آپ نے ان کو کیسا پایا ہے ؟وہی پہلے والا تاثر ہے یا رائے بدل چکی ہے ؟؟؟​
sunflowers_wave_md_clr.gif
2)۔ پہلی دفعہ فاتح سے جان پہچان/بات چیت کا آغاز کب اور کیسے ہوا یا ابھی تک بات چیت کا آغاز نہیں ہوا ؟؟؟​
sunflowers_wave_md_clr.gif
3 )۔ آپکوفاتح کی کون سی عادت سب سے زیادہ اچھی لگتی ہے؟(انکی پسندیدہ عادت)یا انکی شخصیت میں سب سے دلچسپ کیا لگتا ہے؟؟؟​
sunflowers_wave_md_clr.gif
4)۔ کچھ ایسا خاص جو آپ نے فاتح کی شخصیت سے سیکھا یا سیکھنا چاہیں؟؟؟​
sunflowers_wave_md_clr.gif
5)۔ مہمان شخصیت کے لیے کوئی مشورہ یا کوئی رائے؟؟؟​

sunflowers_wave_md_clr.gif
6)۔اور کچھ خاص جو کہنا یا پوچھنا چاہیں ( کوئی ایسی بات/ فرمائش جو آپ نے ابھی تک نہ کہی ہو )​
sunflowers_wave_md_clr.gif
7)فاتح کے اوتار ، پیغامات کے بارے میں آپ کی کوئی رائے، پسندیدگی یا کوئی الجھن اور آپ انہیں محفل کےکن سیکشنز/زمروں میں زیادہ دیکھنا چاہتے ہیں وغیرہ؟؟؟​
sunflowers_wave_md_clr.gif
8 ) مہمان شخصیت کے پوسٹ کیے گئے ٹاپکسس میں آپ کو پسندیدہ ترین دھاگہ یا انکے کمنٹس جو آپ کو یا درہ گئے ہوں؟؟؟​
sunflowers_wave_md_clr.gif
9) اگر آپ کو انہیں کوئی ٹائیٹل یا پیغام دینا چاہیں یا کچھ​
dedicate کرنا چاہیں
securedownl-2.gif
 
فاتح

لائبریرین
سوری@فاتح آپ سے اجازت لیے بغیر آپ کو مہمان بنا دیا کیا کیا جائے آجکل سب یہی کر رہے ہیں تو میں کیوں پیچھے ہٹوں :p
آپا! آپ کو تو پہلے ہی کہا تھا آپا بنانے کے بعد ڈر ہی لگا رہتا ہے کہ آپا بولے تو مکمل با اختیار بڑی بہن :laughing:
 
عثمان

محفلین
4)۔ کچھ ایسا خاص جو آپ نے فاتح کی شخصیت سے سیکھا یا سیکھنا چاہیں؟؟؟​
9) اگر آپ کو انہیں کوئی ٹائیٹل یا پیغام دینا چاہیں یا کچھ​
dedicate کرنا چاہیں

ہم تو ان سے شاعری سیکھ نہ سکے البتہ وہ ہم سے فن پھڈا بازی کافی سیکھ چکے ہیں۔ :D
مقدس کی طرف سے مجھے دیا گیا اعزازی ٹائیٹل "پھڈے باز بھیا" اب انہیں ملنا چاہیے کہ اس میدان کے اصل حقدار اب یہی ہیں۔ :rollingonthefloor:
 
رانا

محفلین
بہت ہی زبردست تعبیر جی۔ اتنا عمدہ تو لکھ لیتی ہیں آپ۔
محفل پر انکی دہشت کا یہ حال ہے کہ جسے دیکھو ان ہی کے خاکے بنائے جا رہا ہے۔
مسٹر خطرناک دکھنے کی کوشش میں شاید کامیاب بھی ہوجاتے اگر جو اوتار میں اپنی تصویر نا لگاتے۔
بہت خوب۔ واقعی مزہ آیا پڑھ کر۔:zabardast1:

ان کے بارے میں پہلا تاثر تو یہ تھا کہ کوئی ٹین ایجر ہیں اسی لئے اتنی بے فکری اور بے پروائ جھلکتی ہے مراسلوں سے۔ یہ کہنے کی ضرورت نہیں کہ پہلے تاثر کی واٹ لگ چکی ہے بُری طرح سے۔ بعد میں پتہ لگا کہ اچھے بھلے شاعر بھی ہیں۔ البتہ یہ تاثر گہرا ہوتا گیا کہ بڑے ہونے کے پراسس میں کہیں کوئی ٹیکنیکل فالٹ آگیا ہے کہ باقی چیزیں تو ٹھیک انداز میں جارہی ہیں لیکن مزاج کی بے فکری کی گراری کہیں ٹین ایجر دور میں ہی پھنس کر رہ گئی ہے۔ ٹھیک تو یاد نہیں لیکن شائد پہلی مرتبہ اس دھاگے میں بات چیت ہوئی تھی جس میں روحانی بابا نے جن دکھانے کی کی آفر کی تھی۔ بس وہیں اندازہ ہوا کہ ان کے مزاج تو بہت ملتے ہیں ہم سے۔ محفل پر کوئی جی دار بندہ ملا تھا جو جنوں بھوتوں کو ہماری طرح للکارتا تھا کہ سامنے آکر بات کرو عورتوں کو ڈرایا تو کیا ڈرایا۔ البتہ یہ کچھ زیادہ ہی بے دردی اور بے جگری سے جنوں کو لتاڑتے ہیں کہ مجھے تو شائد جن حضرات کبھی نہ کبھی چہرہ کراہی دیں لیکن یہ تو کہیں سے گزریں اور سامنے سے جن آرہا ہوتو بے چارہ الٹے قدموں بھاگتا ہے کہ فاتح بو فاتح بو۔ بس اسی دن سے کچھ غیر مرئی دوستانہ احساس پیدا ہوگیا تھا ان کے متعلق۔ البتہ میں تو کم کم ہی محفل میں آتا تھا اس لئے ایک اجنبیت تو تھی ہی جو آہستہ آہستہ اسطرح غیر محسوس انداز میں ختم ہوئی کہ ایک دن ہمیں ان کو اپنی تحریر میں تختہ مشق بنانے کی بھی ہمت ہوگئی۔ ان کے چھوٹے چھوٹے یک سطری جملے جو طنزومزاح اور حاضرجوابی کا امتزاج ہوتے ہیں وہ تو انہی کا خاصہ ہے۔ اور جسطرح لگی لپٹی رکھے بغیر اپنی بے لاگ رائے کا اظہار کردیتے ہیں وہ تو بہت ہی خوب ہے کہ کسی کا آسرا نہیں کرتے بلکہ کوئی آسرا کرے تو اس کو مرچیں کھلا کھلا کر بے آسرا کرنے میں کوئی کسر نہیں چھوڑتے۔ بعض اوقات اتنے مشکل الفاظ میں شاعری کرتے ہیں کہ ان کی بعض غزلیں دیکھ کر تو ہم نے شکر کیا کہ ان کے شاعر بننے سے پہلے پہلے ہم نے میٹرک اور انٹر کرلیا تھا ورنہ ان کی غزلوں کی تشریح اگر امتحان میں آجاتی تو لغت کہاں سے لاتے۔محفل کے تمام بھیاز اور بہناز کے درمیان جسطرح مقبول ہیں وہ تو کہنے کی حاجت نہیں۔ مختصر یہ کہ محفل پر ان سے رابطہ صرف دوسال پہلے ہی ہوا تھا لیکن اس کے باوجود ایسا لگتا ہے کہ برسوں پرانے دوست ہیں۔:)
 
نایاب

لائبریرین
السلام علیکم
اس دفعہ کی مہمان شخصیت ہیں​
securedownload3-1.gif
فاتح
securedownload3-1.gif
واہہہہہہہہہہہہہہہ بہت خوب محترم بہنا
سدا ہنستی مسکراتی خوش و شادوآباد رہیں آمین ۔ اس بار بہت خوب شخصیت کو مہمان بنایا ہے ۔
موصوف ان شخصیات کی صف میں شامل ہیں جو کہ اس عالمی گاؤں میں " خاصے بدنام ۔ متنازغہ اور وکھری ٹائپ کے منتشرالمزاج "
کے القاب سے اکثر ذکر کیئے جاتے " منفرد " قرار پاتے ہیں ۔ اس لیئے سرسری طور ان کی میزبانی کرنا مناسب نہ ہوگا ۔
ذرا وقت اجازت دے تو میں بھی محترم فاتح بھائی کی " مہمانداری " کروں گا ۔ ان شاءاللہ
 
محمد وارث

لائبریرین
کیا خوبصورت تعارف لکھا ہے تعبیر۔

فاتح صاحب کی فتوحات میں اس خاکسار کا بھی شمار ہوتا ہے۔ لگ بھگ پانچ چھ سال پہلے کی بات ہے یہیں کہیں محفل ادب میں ان سے پہلا مکالمہ ہوا تھا اور پہلے دن ہی جان گیا کہ ان سے خوب بنے گی، فاتح صاحب سے شرفِ ہم کلامی کے علاوہ چند منٹوں کے لیے ان کے دیدار کا شرف بھی اس خاکسار کو حاصل ہے اور اس شرف کو نظیری نیشاپوری کے اس شعر کے مصداق سمجھتا ہے

رُوئے نِکو معالجۂ عمرِ کوتہ ست
ایں نسخہ از علاجِ مسیحا نوشتہ ایم

کسی "نیک آدمی" کا چہرہ (دیدار) عمرِ کوتاہ کا علاج ہے، یہ نسخہ میں نے مسیحا کے علاج (نسخوں) میں سے لکھا ہے۔

انکی حسِ مزاح، بذلہ سنجی، حاضر جوابی اور حساس طبیعت کے تو سبھی قائل ہیں، اور انکی شاعری کے متعلق کیا کہوں کہ خوشبو کیلیے یہ بتانے کی ضرورت نہیں پڑتی کہ یہ خوشبو ہے بلکہ وہ اپنی مہک سے خود ہی اپنا تعارف کروا دیتی ہے۔

آپ نے کوئی مشورہ یا رائے کا پوچھا تو اس کا فائدہ اٹھاتے ہوئے یہ بھی ضرور کہونگا کہ فاتح صاحب کا مشرب بابا بلھے شاہ سے ملتا جلتا ہے جنہوں نے کہا تھا کہ سچ آکھاں تے بھانبھڑ بل دے نیں یعنی سچ بولوں تو آگ بھڑک بھڑک اٹھتی ہے، بظاہر اس مسلک میں کوئی قباحت نہیں ہے لیکن یہ ضرور ہے کہ اس دورِ آتش فشانی و عہدِ مرگِ گُل میں مزید آگ لگانے کی شاید ضرورت نہیں ہے کہ اس آگ میں خس و خاشاک کے ساتھ ساتھ گُل و گلزار بھی جل جاتے ہیں۔ حاشا و کلا یہ خاکسار ان کو سچ نہ بولنے کا مشورہ نہیں دے رہا بلکہ فقط یہ عرض کر رہا ہے کہ ایک مشرب اصل اصیل درویشوں کا بھی ہے کہ قہرِ درویش بر جانِ درویش۔

اور آخر میں ان کیلیے غالب کا ایک شعر

جان تم پر نثار کرتا ہوں
میں نہیں جانتا دعا کیا ہے
 
فاتح

لائبریرین
تعبیر آپا، کیا یہ محض اتفاق ہے کہ آپ نے ہمارے متعلق یہ سوال نامہ بال ٹھاکرے کے دیہانت تک التوا میں ڈالے رکھا؟ :LOL:
 
فاتح

لائبریرین
ہم تو ان سے شاعری سیکھ نہ سکے البتہ وہ ہم سے فن پھڈا بازی کافی سیکھ چکے ہیں۔ :D
مقدس کی طرف سے مجھے دیا گیا اعزازی ٹائیٹل "پھڈے باز بھیا" اب انہیں ملنا چاہیے کہ اس میدان کے اصل حقدار اب یہی ہیں۔ :rollingonthefloor:
گویا آپ اقرار کر رہے ہیں کہ ہماری پھڈے بازی کی اصل وجہ آپ ہیں۔یہ سب تمھارا کرم ہے آقا کہ بات اب تک بنی ہوئی ہے :rollingonthefloor:
 
فاتح

لائبریرین
بہت ہی زبردست تعبیر جی۔ اتنا عمدہ تو لکھ لیتی ہیں آپ۔
محفل پر انکی دہشت کا یہ حال ہے کہ جسے دیکھو ان ہی کے خاکے بنائے جا رہا ہے۔
مسٹر خطرناک دکھنے کی کوشش میں شاید کامیاب بھی ہوجاتے اگر جو اوتار میں اپنی تصویر نا لگاتے۔
بہت خوب۔ واقعی مزہ آیا پڑھ کر۔:zabardast1:

ان کے بارے میں پہلا تاثر تو یہ تھا کہ کوئی ٹین ایجر ہیں اسی لئے اتنی بے فکری اور بے پروائ جھلکتی ہے مراسلوں سے۔ یہ کہنے کی ضرورت نہیں کہ پہلے تاثر کی واٹ لگ چکی ہے بُری طرح سے۔ بعد میں پتہ لگا کہ اچھے بھلے شاعر بھی ہیں۔ البتہ یہ تاثر گہرا ہوتا گیا کہ بڑے ہونے کے پراسس میں کہیں کوئی ٹیکنیکل فالٹ آگیا ہے کہ باقی چیزیں تو ٹھیک انداز میں جارہی ہیں لیکن مزاج کی بے فکری کی گراری کہیں ٹین ایجر دور میں ہی پھنس کر رہ گئی ہے۔ ٹھیک تو یاد نہیں لیکن شائد پہلی مرتبہ اس دھاگے میں بات چیت ہوئی تھی جس میں روحانی بابا نے جن دکھانے کی کی آفر کی تھی۔ بس وہیں اندازہ ہوا کہ ان کے مزاج تو بہت ملتے ہیں ہم سے۔ محفل پر کوئی جی دار بندہ ملا تھا جو جنوں بھوتوں کو ہماری طرح للکارتا تھا کہ سامنے آکر بات کرو عورتوں کو ڈرایا تو کیا ڈرایا۔ البتہ یہ کچھ زیادہ ہی بے دردی اور بے جگری سے جنوں کو لتاڑتے ہیں کہ مجھے تو شائد جن حضرات کبھی نہ کبھی چہرہ کراہی دیں لیکن یہ تو کہیں سے گزریں اور سامنے سے جن آرہا ہوتو بے چارہ الٹے قدموں بھاگتا ہے کہ فاتح بو فاتح بو۔ بس اسی دن سے کچھ غیر مرئی دوستانہ احساس پیدا ہوگیا تھا ان کے متعلق۔ البتہ میں تو کم کم ہی محفل میں آتا تھا اس لئے ایک اجنبیت تو تھی ہی جو آہستہ آہستہ اسطرح غیر محسوس انداز میں ختم ہوئی کہ ایک دن ہمیں ان کو اپنی تحریر میں تختہ مشق بنانے کی بھی ہمت ہوگئی۔ ان کے چھوٹے چھوٹے یک سطری جملے جو طنزومزاح اور حاضرجوابی کا امتزاج ہوتے ہیں وہ تو انہی کا خاصہ ہے۔ اور جسطرح لگی لپٹی رکھے بغیر اپنی بے لاگ رائے کا اظہار کردیتے ہیں وہ تو بہت ہی خوب ہے کہ کسی کا آسرا نہیں کرتے بلکہ کوئی آسرا کرے تو اس کو مرچیں کھلا کھلا کر بے آسرا کرنے میں کوئی کسر نہیں چھوڑتے۔ بعض اوقات اتنے مشکل الفاظ میں شاعری کرتے ہیں کہ ان کی بعض غزلیں دیکھ کر تو ہم نے شکر کیا کہ ان کے شاعر بننے سے پہلے پہلے ہم نے میٹرک اور انٹر کرلیا تھا ورنہ ان کی غزلوں کی تشریح اگر امتحان میں آجاتی تو لغت کہاں سے لاتے۔محفل کے تمام بھیاز اور بہناز کے درمیان جسطرح مقبول ہیں وہ تو کہنے کی حاجت نہیں۔ مختصر یہ کہ محفل پر ان سے رابطہ صرف دوسال پہلے ہی ہوا تھا لیکن اس کے باوجود ایسا لگتا ہے کہ برسوں پرانے دوست ہیں۔:)
آپ کے تبصرہ بلکہ تجزیہ دوستانہ تو ہے ہی لیکن ساتھ ساتھ ہمیں اپنے متعلق بہت کچھ پتا چلا۔خوب لکھا اور صاف صاف لکھا۔ بہت شکریہ عزیزم برادرم
 
Top