مہمان اس ہفتے کے مہمان"محفل کے خبطی شاعر"

سب سے پہلے تو میں اپنے ملنگ بھائی کو خبطی کا خطاب دینے کی بھرپور مذمت کرتا ہوں۔۔:laugh:
بقیہ جوابات جلد ارسال کرتا ہوں۔
 

ساجد

محفلین
”یادِ ماضی عذاب ہے یا رب“ ۔ لکھنے والے تو نہ جانے کس رنگ میں یہ مشہور عالم مصرعہ لکھا ہو گا لیکن اگر فاتح جیسی شخصیت کے حوالے ماضی کے آئینے میں اس جملے کا چہرہ دیکھئے تو ایک ایسی تصویر نظر آتی ہے جس میں بے ساختگی کا وہ عنصر ہے جو ایک نو واردِ محفل کو ہمیشہ کے لئے محفل کا اسیر کر گیا۔
یہ جولائی 2007 کے آخری ایام تھے اور ہم عرب کی جھلساتی گرمی میں دن بھر کی مزدوری کے مارے اور پاکستان میں اپنوں کے فکر میں غلطاں دل بہلانے کا بہانہ ڈھونڈ رہے تھے ۔ میوزک سے تنگ آئے تو انٹر نیٹ کا سہارا لے بیٹھے۔ نہ جانے کیسے گھومتے گھامتے اردو محفل پر آ پہنچے اور اتنے سارے ہموطنوں کو ایک محفل پر جمع دیکھ کر ایک ٹوٹے پھوٹے تعارف سے اپنی آمد کی اطلاع کر دی۔
خوش آمدید کہنے والوں میں سیدہ شگفتہ بہن پیش پیش تھیں ۔ ان کی طرف سے ہمت افزائی کے بعد محمد وارث بھائی نے ہما را حوصلہ بڑھایا ۔ اس کے بعد وہی ہوا جو فاتحین کا خاصہ ہوا کرتا ہے یعنی فاتح کی طرف سے ہلکے سے خوش آمدید کے ساتھ ہی پھولوں کا تحفہ ہماری خدمت میں اس شان سے پیش کیا گیا کہ ہمیں اپنے زندہ ہونے کا یقین کرنے کے لئے خود کو چٹکیاں کاٹنی پڑیں۔ اور ستم ظریفی دیکھئے کہ حضرت فاتح ہمیں پھولوں کے ہار کی جگہ چادر پیش کرنے کو اپنا نیک مقصد قرار دینے لگے۔........اُس سادگی پہ کون نہ مر جائے اے خدا۔
اس ستم گری میں سیدہ شگفتہ بہن بھی فاتح بھائی کے ساتھ برابر کی شریک ہوئیں اور ہمارے استقبال کے لئے آدم خور قبیلے کے جوانوں کو تلواروں سے مسلح کر کے بھیج دیا۔
فاتح سڑیل ہے ، کھڑوس ہے ، لڑاکا ہے ، خبطی شاعر ہے ، تلخ زبان ہے ، اکھڑ ہے اور اس کے علاوہ بھی نہ جانے کیا کیا ہے لیکن کیا فاتح نے کسی اور کے ساتھ اتنا بڑا ظلم کیا جو میرے ساتھ اس نے کیا ۔ ملاحظہ کیجئے کہ ذیل کا ”نظریاتی“ شعر موصوف نے ہمارے استقبال پر میزائل کی طرح ہمیں دے مارا
اور تو اور محب علوی کے ساتھ مل کر ہمیں اکیس توپوں کی سلامی دینے کے بھی ارادے تھے لیکن خدا کا شکر ہے کہ فاتح جیسا ظالم ادمی اپنے ارادوں میں کامیاب نہ ہو سکا ۔ اور میرے جیسے لفظوں کے مفلس نے اس قدر بھاری بھرکم ادبی یلغار پر فاتح کے آگے ہتھیار پھینک کر محفل کے دھاگوں میں پناہ لے لی۔ وہ دن اور آج کا ہم فاتح کی ادبی جارحیت کا شکار ہیں اور جب کہیں اسے مد مقابل دیکھ لیتے ہیں کسی نہ کسی دھاگے کی اوٹ میں چھپ جاتے ہیں۔
جو بندہ فاتح سیدہ شگفتہ بہن اور محب علوی جیسی تین ادبی توپوں کا نشانہ بن چکا ہو اس کی سخت جانی کا اندازہ کریں اور اپنے اندر ہمت پیدا کریں کہ فاتح کی ادبی توپوں کے مقابلے کے لئے ہم بہتر ادبی اسلحہ لے کر آئیں تا کہ فاتح کی ادبی و علمی فتوحات میں حصے داری کر سکیں۔
 

مقدس

لائبریرین
میں اتنی دیر سے سوچ رہی تھی کہ لکھنا کہاں سے اسٹارٹ کروں۔۔ ہی ہی ہی سمجھ نہیں آ رہی ناں ۔۔۔

تعبیر آپی اس دفعہ کے مہمان آپ جانتی ہیں کہ میرے ون آف دا فیورٹس بھیا ہیں۔۔ بلکہ یہ صرف بھیا ہی نہیں میرے ٹوئن بھی ہیں۔۔ ان کی اور میری بہت ساری عادتیں ملتی جُلتی ہیں۔۔ تعبیر آپی آپ نے فاتح بھیا کا تعارف اتنا تفصیل سے لکھ دیا ہے کہ تعارف میں کچھ اور لکھنے کو باقی ہی نہیں رہا۔۔ اس لیے میں آپ کے دئیے ہوئے سوالوں کے جواب ہی دیتی ہوں :):):):):)


1۔فاتح کے بارے میں آپ کا پہلا تاثر کیا تھا؟ پہلے تاثر سے لےکر اب تک آپ نے ان کو کیسا پایا ہے ؟وہی پہلے والا تاثر ہے یا رائے بدل چکی ہے ؟؟؟


جب محفل میں آئی تو میری فاتح بھائی سے زیادہ کیا بالکل بھی کوئی بات چیت نہیں تھی۔میں تو جانتی بھی نہیں تھی، تب انہوں نے اپنے پروفائل میں جو لمبے بالوں والی تصویر لگائی ہوتی تھی، اس سے مجھے بڑا ڈر لگا کرتا تھا۔۔ اوپر سے اتنی مشکل اوردو بولا کرتے تھے آئی مین لکھا کرتے تھے۔ ہم ، جناب، قبلہ اور پتا نہیں کیا کیا۔۔ان کی اکثر پوسٹس میں پڑھتی تھی اور کبھی کبھار منہ ٹیڑھا کرکے ان کی طرح بولنے کی کوشش بھی کرتی حالانکہ تب تک میری ان سے بات بھی نہیں ہوئی تھی۔۔سب سوچتی کہ کوئی اکڑو سا بندہ کیسے بولتا ہو گا ۔۔۔ ہی ہی ہی ہی لیکن بلیومی! وہی اکڑو سے بھیا اتنے سوئیٹ اور اتنے نرم دل اور پیار کرنے والے ہیں۔۔ جس کو امیجن بھی نہیں کیا جا سکتا۔۔ ان کے بارے میں میرا تاثر مکمل طور پر بدل چکا ہے۔۔

2)۔ پہلی دفعہ فاتح سے جان پہچان/بات چیت کا آغاز کب اور کیسے ہوا یا ابھی تک بات چیت کا آغاز نہیں ہوا ؟؟؟

پہلی بات بھیا سے میری بات مغل بھائی کے تھریڈ میں ہوئی تھی، جب میں نے ان کی اور مغل بھائی کی کاپی کی تھی۔۔ لکھتے ساتھ مجھے احساس ہوا کہ اووو یہ کیا کر دیا ۔۔ اب ڈانٹ پکی اور اس کے بعد ہر دو منٹ بعد جا کر وہ تھریڈ چیک کرتی کہ جواب آیا کہ نہیں۔۔ ہی ہی ہی لیکن بھیا نے میری اس بات کو انجوائے کیا اور اس کا اچھا سا رسپونس دیا۔ تو میرا ڈر کچھ دور ہوا۔۔ اس کے کچھ ہی عرصے بعد فاتح بھائی نے کسی بات سے غصہ ہو کر محفل چھوڑنے کا کچھ کہا۔۔ تب مجھے یاد ہے کہ میں نے پہلی بار بھیا کو میسج کیا اور ان سے وجہ پوچھی کہ کیا ہوا ہے؟ اور اس کے بعد جب تک انہوں نے کہا کہ کہیں نہیں جا رہے۔۔ میں نے چھوڑا نہیں۔۔ ہر دو منٹ کے بعد میسج کر کے پوچھتی کہ آپ نہیں جا رہے ناں۔۔۔ ہی ہی ہی ہی۔۔ مجھے یقین ہے کہ تب فاتح بھیا میرے کہنے سے ہی رکے تھے (حد سے زیادہ خوش فہمی) اور وہ لوگ جن کی کسی وجہ سے ان سے نہیں بنتی۔۔ ہی ہی ہی وہ مجھے آرام سے مجھے کوس سکتے ہیں۔۔۔ ہی ہی ہی ہی ہی۔۔ اس کے بعد مجھ معصوم پر ظلم ہونا شروع ہوا۔۔ میں نے بیچاروں کو خوش کرنے کے لیے کہہ دیا کہ بھی مجھے آپ سے مشکل والی اردو سیکھنی ہے۔۔ تو کہا کہ پہلے اس طرح سے کہو " خاکسار کو برائے کار آموزیِ دقیق و پیچیدہ ریختہ آنجناب کی استعانت درکار ہے" پھر سکھاؤں گا۔۔ اتنی مشکل سے دو تین لوگوں سے پوچھ کر یہ یاد کیا تو اس کے بعد غالب کا ایک ایسا شعر یاد کرنے کو مجھے دیا۔۔ جو خود بھی بھیا کو یاد نہیں ۔۔۔ میں نے وہ شعر رٹا لگا کر یاد کیا اور جب ایک دو بار سعود بھائی کو بھی سنایا اور اس کا تلفظ ٹھیک کیا تو پھر میں نے فاتح بھیا کو سنایا۔۔ تب پہلی بار میری بھیا سے بات ہوئی ۔۔ میرے شعر سنانے پر تھوڑی دیر خاموش رہے اور پھر بولے۔۔ بیٹا! یہ جو شعر آپ نے سنایا ہے، یہ غالب کے ان اشعار میں سے ہے جن کو مشکل ہونے کی وجہ سے غالب نے الگ کر دیا تھا۔اور یہ شعر ان کو خود بھی نہیں آتا تھا۔۔۔ ہی ہی ہی ہی ۔۔۔۔

پہلی بار جب بھیا سے بات ہوئی تو آخر میں بھیا نے کہا کہ مجھے تو بڑے کام کرنے تھے سوچ رہا تھا کہ بس دو منٹ میں تم سے شعر سنوں گا اور پھر جا کر اپنے کام کروں گا لیکن میرے یہ دو منٹ تم نے دو گھنٹوں میں بدل دئیے اور ٹائم کا پتا ہی نہیں چلا۔۔۔ ہی ہی ہی۔۔ اصل میں ان کے ٹوئن ہونے کی وجہ سے میں بھی نان اسٹاپ بولتی ہوں۔۔اور اکثر اگلے کو جواب دینے کا موقع ہی نہیں دیتی۔۔ ہی ہی ہی۔۔ اور مجھے لگتا ہے کہ بیچارے فاتح بھائی بھی مروت میں مارے گئے :rollingonthefloor:کہ پہلی بار بات کر رہے ہیں اب کیا ٹوکیں۔۔ ویسے ٹوکنے اور ڈانٹنے والا کام اب تو مکمل ذمہ داری سے کرتے ہیں۔۔


3 )۔ آپکوفاتح کی کون سی عادت سب سے زیادہ اچھی لگتی ہے؟(انکی پسندیدہ عادت)یا انکی شخصیت میں سب سے دلچسپ کیا لگتا ہے؟؟؟

جیسے نظر آتے ہیں، ویسے ہی ہیں۔۔ جو بات دل میں ہوتی ہے۔۔ وہ آرام سے کہہ دیتے ہیں۔۔ ہی از ناٹ ٹو فیس۔۔ لیکن سب سے زیادہ جو بات مجھے پسند ہے وہ یہ کہ مجھے بیٹا کہتے ہی نہیں سمجھتے بھی ہیں۔۔ میرے لیے جلتے کڑھتے بھی ہیں اماؤں کی طرح۔۔ ہی ہی ہی کہ کام کرتی رہتی ہو، کھاتی پیتی نہیں، سوتی نہیں ٹائم پر وغیرہ وغیرہ۔۔ سو بڑے بھائی کے ساتھ ساتھ کبھی کبھی اماؤں والا رول بھی خوب نبھاتے ہیں۔۔ بس اچھی بات ہے کہ دور ہیں اس لیے ہماری امی کی طرح جوتا گھما کر نہیں پھینک سکتے۔۔ ہی ہی ہی ہی۔۔


4)۔ کچھ ایسا خاص جو آپ نے فاتح کی شخصیت سے سیکھا یا سیکھنا چاہیں؟؟؟

یہ کہ جن لوگوں سے آپ پیار کرتے ہیں۔۔ ان سے بے انتہا پیار کریں۔۔ ان کی ہر خامی کے باوجود۔۔ اٹ ڈزنٹ میٹر کہ وہ آپ کے ساتھ کیا کرتے ہیں، آپ کے ساتھ ان کا رویہ کیسا ہے ۔۔۔۔یہ بات میں نے فاتح بھائی سے سیکھی۔۔ ایک اور بات کہ جب تک ہم اپنا خیال نہیں رکھیں گے تو ہم اپنے سے وابستہ لوگوں کی کئیر نہیں کر پائیں گے۔۔ اس لیے اپنی ذات کواگنور نہ کرو۔۔ اپنا خیال رکھو تاکہ اس قابل ہو سکو کہ دوسروں کا خیال رکھ سکو۔ اس پر مجھے اکثر لیکچر ملتا ہے۔۔ فاتح بھیا بلیو می! اس کا اثر بھی ہوتا ہے مجھ پر۔۔ سچی مچی :)


5)۔ مہمان شخصیت کے لیے کوئی مشورہ یا کوئی رائے؟؟؟

ہمممم۔۔۔ مشورہ۔۔۔ پہلا مشورہ یہ کہ جیسے ہیں ، ویسے ہی رہیے۔۔ بس اپنے اندر ایک تبدیلی لے آئیں۔۔ کہ اگر مجھے آدھی رات کو آن لائن دیکھیں۔۔ تو آنکھیں بند کر لیا کریں۔۔ اور خبردار مجھے ڈانٹا نہیں کریں کہ جاؤ سو جاؤ۔ جاگ کیوں رہی ہو۔۔ اور ہاں مجھ سے ٹائم نہ پوچھا کریں۔۔ سچی مجھے ٹائم دیکھنا آتا ہے۔۔ :rollingonthefloor:


6)۔اور کچھ خاص جو کہنا یا پوچھنا چاہیں ( کوئی ایسی بات/ فرمائش جو آپ نے ابھی تک نہ کہی ہو )

ویسے کچھ خاص کہنا یا پوچھنا تو نہیں ہے اور فرمائشیں میں اکثر کرتی رہتی ہوں اور پوری بھی ہو جاتیں ہیں۔۔ اگر نہ ہوں تو فاتح بھیا کو پتا ہے کہ ان کے ساتھ کیا ہونا ہے۔۔:laughing: میں نے جان نہیں چھوڑنی ناں جب تک اپنی بات منوا نہ لوں۔۔


7)فاتح کے اوتار ، پیغامات کے بارے میں آپ کی کوئی رائے، پسندیدگی یا کوئی الجھن اور آپ انہیں محفل کےکن سیکشنز/زمروں میں زیادہ دیکھنا چاہتے ہیں وغیرہ؟؟؟



بھیا کا سب سے پیارا اوتار وہ تھا جو ان کو میں نے گفٹ کیا تھا۔۔ ہی ہی ہی۔۔ ایک چھوٹے بچے کی تصویر۔۔ بال کٹاتے ہوئے۔۔ آئی لوڈ دیٹ۔۔ ویسے وہ ذرا سا معصوم بچہ تھا ناں۔۔ فاتح بھائی معصوم نہیں ہیں۔۔۔ ہی ہی ہی ہی۔۔ محفل کے جن سیکشنز میں مجھے ان کو لانا ہوتا ہے میں ان کو ٹیگ کر دیتی ہوں۔۔ اور وہ آجاتے ہیں۔۔ نہ آ پائیں تو میرے طعنے سن کر آنا ہی پڑتا ہے۔۔ ہی ہی ہی کیونکہ ان کا ہی کہنا ہے کہ اتنے عرصے بعد وہ جو اتنا ایکٹیو ہوئے دوبارہ سے۔۔ وہ میری وجہ سے ہی ہوئے۔ افف یہ میری گردن اکڑ گئی غرور کر کر کے۔۔ ہی ہی ہی ہی۔۔ ابھی فاتح بھیا نے جو آکر سنانی ہیں تو غرور کا سر نیچا ہو جانا۔۔ :rollingonthefloor:


8 ) مہمان شخصیت کے پوسٹ کیے گئے ٹاپکسس میں آپ کو پسندیدہ ترین دھاگہ یا انکے کمنٹس جو آپ کو یا درہ گئے ہوں؟؟؟

ان کا ایک تھریڈ ویلنٹائن کے بارے میں تھا۔۔ میرا موسٹ فیورٹ تھا۔۔ حالانکہ اس میں بہت ساری باتوں کی مجھے سمجھ نہیں آتی تھی لیکن میں نے اس تھریڈ کو مکمل فالو کیا تھا۔۔ اس کے علاوہ جب میں نے بھیگا بلا والی تحریر لکھی تھی تو میں نے فاتح بھیا کی تقریباً ساری پوسٹس کا پوسٹ مارٹم کیا تھا۔۔ اور بہت ہی انجوائے کیا تھا۔۔ لیکن فاتح بھیا نے جب مجھے پہلی بار یہاں "بیٹا" کہا تھا تو آئی کرائیڈ کیونکہ ایسا صرف بابا کہا کرتے تھے۔۔ اور میں نے ان کو بتایا بھی تھا۔۔


9) اگر آپ کو انہیں کوئی ٹائیٹل یا پیغام دینا چاہیں یا کچھ
dedicate کرنا چاہیں

بھیا ہمیشہ ایسے ہی رہیے گا۔۔ کبھی چینج مت ہوئیے گا۔۔ اور کل کا کچھ پتا نہیں۔ میں کہاں، آپ کہاں۔۔۔ لیکن اگر میں نہ ہوں تو آپ مجھے بھولیے گا نہیں۔۔ مجھے ہمیشہ یاد رکھیے گا۔۔ کہ ایک اسٹوپڈ سی بہن ہے ۔ :) لو یو سو مچ بھیااا۔۔
 
2)۔ پہلی دفعہ فاتح سے جان پہچان/بات چیت کا آغاز کب اور کیسے ہوا یا ابھی تک بات چیت کا آغاز نہیں ہوا ؟؟؟​
میری پہلی گفتگو فاتح سے فراز کی آخری کتاب "اے عشق جنوں پیشہ" سے لی گئی ایک غزل پر ہوئی جس پر فاتح نے پوچھا کہ یہ کیا فراز کی کوئی نئی کتاب ہے جس پر میں نے بتایا ہے کہ یہ ابھی تازہ تازہ مارکیٹ میں آئی ہے۔ فاتح کو اس کا علم نہیں تھا اور میرے بتانے پر اتنا مشکور ہوا کہ کہا کہ ایڈریس بھیجیں میں یہ کتاب آپ کو گفٹ کرنا چاہتا ہوں اور بہانہ کوئی نہیں بنائیے گا اس زمانے میں اسی تمیز و تہذیب سے پکارا کرتا تھا۔ مجھے اور کیا چاہیے تھا میں نے فورا پتہ بھیج دیا اور چند دنوں میں کتاب میرے گھر تھی میں فاتح سے گفٹ لینے سے پہلے کسی اور کو یہ کتاب گفٹ کر چکا تھا اور سوچ رہا تھا کہ جلدی ہی اب اسے دوبارہ خریدنا پڑے گا مگر بھلا ہو فاتح کا۔ یہ تھا ہماری دوستی کا نکتہ آغاز جس پر میں نے ایک پوری پوسٹ بھی لکھی
اے عشق جنوں پیشہ اور فاتح
اس پر وارث کی دلچسپ رائے بھی موجود ہے کہ یہ دو ضدوں کا اکٹھا ہونا خدا کرے اچھا ثابت ہو اور ایسا ہی ہوا۔
رضوان کا اس پر ایک خوبصورت جملہ تھا کہ


محب یہ تو “ اے عشق جنون پیشہ“ کا اعجاز ہے کہ سات دن بھی تمہاری جدائی برداشت نہ کرسکی اور دوبارہ تمہاری گود میں آگری۔ اسکا مطلب صاف ظاہر ہے کہ یہ کتاب کسی اور کے ہاتھ سے برقیانہ نہیں چاہتی بلکہ یہ سعادت تمہیں ہی بخشی جارہی ہے کوئی اور یہ رتبہ تم سے چھین نہیں سکتا۔
فاتح کو مبارک ہو کہ شکاری کو ہی زیرِ دام لے آئے!


فاتح کے مفکرانہ اقوال بھی اوپر درج دھاگے میں ہیں جو پڑھنے سے تعلق رکھتے ہیں۔
سب سے زیادہ مزیدار چیز اس وقت فاتح کا شائستگی ، تہذیب اور آداب سے بھرا لہجہ ہے جو پھر کبھی نصیب نہ ہوا۔;)
باقی سوالوں کے جواب بھی ایک ایک کرکے تحریر کروں گا کیونکہ فاتح پر لکھنے کے لیے میرے پاس کافی سے زیادہ مواد موجود ہے اور میں سعود کی طرح کنجوس بھی نہیں :D
 

فاتح

لائبریرین
میں بھی اپنے تاثرات لکھ ہی لوں اس سے پہلے فاتح مجھے پہچاننے سے ہی انکار کر دیں :p
ویسے تو میں شروع میں ہی اتنا کچھ لکھ دیتی ہوں کہ مزید لکھنے کی ضرورت تو نہیں رہتی :)
فاتح کے بارے میں پہلا تاثر وہی تھا جو سب کا ہے۔یعنی ایک بہت بارعب اور بھاری بھرکم سڑو شخصیت جس کی ڈکشنری میں غلطی کی گنجائش نشتہ لکھا ہواہے :p
وہ آپ سب نے وہ مشہور ڈائیلاگ تو سنا ہوگا کہ "صاحب تھپڑ سے نہیں پیار سے ڈر لگتا ہے" جبکہ میرے ساتھ الٹا معاملہ ہے​
مجھے تھپڑ سے ڈر لگتا ہے :p سو فاتح سے پنگا لیتے ہوئے ڈر ہی لگتا تھا۔​
لیکن اب ڈر ختم اور رائے بدل چکی ہے اوراب میں فاتح کی آپا ہوں اور اس حق سے انکے کان بھی کھینچ سکتی ہوں :)
sunflowers_wave_md_clr.gif
sunflowers_wave_md_clr.gif
فاتح نام سے واقفیت تب ہی ہوگئی تھی جب یہ یہاں سارہ خان سے ہنسی مذاق کیا کرتے تھے اور مجھے حیرت ہوتی تھی کہ انکا رویہ سارہ کے ساتھ اتنا دوستانہ کیسے ہے ؟؟؟جبکہ فورم پر اکثر سب کی اچھی خاصی خبر لیتے رہتے تھے ۔پہلی بار براہ راست بات چیت کا آغاز سخنور کے انٹرویو میں ہوا تھا اسی طرح اور بہت سے ٹاپکس میں لیکن بے تکلفی اور خوف ختم ناعمہ کے تھریڈ بچپن کےپسندیدہ کھیل میں ہوا تھا :)
sunflowers_wave_md_clr.gif
sunflowers_wave_md_clr.gif

فاتح کا سینس آف ہیومر کمال کا ہے​
حاضر جوابی اور ڈھیر سارا نالج​
ایک بات جو بہت اچھی لگتی ہے وہ یہ کہ فاتح اکثر چپکے سے بغیر کہے مدد کر جاتے ہیں​
جیسے کسی کو کسی چیز کا ترجمہ اور تشریح نا ارہی ہو وغیرہ​
کوئی کنفیوژن ہو تو فاتح اسے بہت اچھے طریقے سے سمجھا دیتے ہیں۔​
sunflowers_wave_md_clr.gif
sunflowers_wave_md_clr.gif
آپ سے اب جاکر کچھ بے تکلفی ہوئی ہے تو ان شاءاللہ کچھ سیکھنے کا موقع ملے گا​
بہت کچھ سیکھنا چاہونگی ،جیسے صاف گو ہونا اور ذہین اور حاضر جواب ہونا​
اور ہاں بہت سی مواد کی تشریح اور ترجمہ​
sunflowers_wave_md_clr.gif
sunflowers_wave_md_clr.gif
علم و ادب میں مجھ سے یہ کہیں زیادہ سمجھدار ہیں ۔ایک چلتی پھرتی لائبریری ۔سو میں ناسمجھ کیا مشورہ دے سکتی ہوں​
sunflowers_wave_md_clr.gif
sunflowers_wave_md_clr.gif
اف توبہ کیا مصیبت ہے کچھ ذہن میں آکیوں نہیں رہا :(
sunflowers_wave_md_clr.gif
sunflowers_wave_md_clr.gif
اوتار میں آپ اتنی مظلومیت کا شکار کیوں بنے ہوئے ہیں؟ :p
کبھی کچھ آسان بھی لکھیے جو مجھے بھی سمجھ میں آئے​
اور میں بھی آپ کو ان زمروں میں دیکھنا چاہونگی جہاں میں زیادہ تر پائی جاتی ہوں :)
میرا دل چاہے اپنے فاتح بھائی سے بات کرنے کو تو آپ کو یہاں پر کہاں تلاش کیا جائے۔​
sunflowers_wave_md_clr.gif
sunflowers_wave_md_clr.gif
افسوس کہ ٹاپکس نہیں پڑھے آپ ابھی تک​
شاعری تو سمجھ نہیں آتی اتنی :(
البتہ آپ کے کمٹس اور جملے پسند ہیں مجھے وہ میں انجوائے کرتی ہوں​
sunflowers_wave_md_clr.gif
sunflowers_wave_md_clr.gif
ایک اور ٹائیٹل سوچا تھا جو یہاں دینا چاہونگی​
ہرفن مولا​
اور آخر میں ڈھیروں دعائیں کہ اللہ آپ کو ہمیشہ خوش اور آباد رکھے اور کبھی کوئی پریشانی آپ کے قریب نا پھٹکے​
اللہ آپ کے علم میں مزید اضافہ کرے​
بہت بہت شکریہ
آپ نے خود ہی لکھ دیا کہ "اب میں فاتح کی آپا ہوں اور اس حق سے انکے کان بھی کھینچ سکتی ہوں" لہٰذا پہچاننے سے انکار کا تو سوال ہی پیدا نہیں ہوتا۔ :laughing:
ارے آپا! یہ سینس آف ہیومر اور حاضر جوابی ہی تو ہے کہ اپنے بھی خفا مجھ سے ہیں بیگانے بھی نا خوش
"ہرفن مولا" بولے تو جیک آف آل ٹریڈز ماسٹر آف نن :laughing:
اب آپ کے سوال پر آتے ہیں۔۔۔
"اوتار میں آپ اتنی مظلومیت کا شکار کیوں بنے ہوئے ہیں؟ :p"
یہ تو دیکھنے والی آنکھ پر منحصر ہے ورنہ کچھ لوگوں کا خیال ہے کہ اس تصویر میں ایسا لگا رہا ہے گویا میں لوگوں کو گھور رہا ہوں۔ :laughing:
"کبھی کچھ آسان بھی لکھیے جو مجھے بھی سمجھ میں آئے۔ "​
اس مشورے پر ضرور عمل ہو گا۔ :)
 

فاتح

لائبریرین
آہم آہم آہم
اب تو فاتح لالہ نے بھی ہمیں محفل کی ممتاز ادیبہ مان لیا ہے ۔ پتا نہیں ہم کب مانیں گے کہ ہم ہیں :p

لگا لیں لگا لیں لالہ یہ میں نے بالکل دل سے لگا ہے پورا سچ۔
ہاں یہ بھی اچھا آئیڈیا ہے آپ فیکٹری لگا ہی لیں اب ساری بہنیں آپ کی جان کھاتی رہتی ہے کہ آپ چاکلیٹ نہیں کھلاتے ۔ :tongue:

ارے کیوں سب بھاگ جائیں؟ بلکہ مزہ آئے گا گپ شپ کے زمروں میں بہت کم لوگ ہی ہیں ۔ آپ بھی آیا کریں بس میں نے کہہ دیا ورنہ میں نے روز آپ کو ہر دھاگے میں ٹیگ کر دینا ہے بچُو جی

آپ کے دشمن ہمارے دشمن
اور آخری بات کیوں ؟ آخری سے پہلے والی بھی ساتھ ہی پڑھیں ۔ :rolleyes:
ساری بہنیں نہ تو میری جان کھاتی ہیں اور نہ ہی میں سب کو آئس کریمیں چاکلیٹیں کھلانے لگا ہوں۔ ہاہاہاہا
 

فاتح

لائبریرین
آہا ، فاتح کی "باری" آئی ہوئی ہے ، شکر ہے یہاں "بیبا" بچہ ہی بن کر رہے گا۔ کافی کچھ لکھنا ہے مجھے اور تفصیل کے ساتھ مگر ابھی لوگوں کی رائے پڑھ لوں ویسے بھی بہت سے تو خوف آمیز حیرت سے پڑھ رہے ہوں گے کہ

ہیں؟؟؟؟؟؟؟؟÷ فاتح اتنا اچھا بھی ہے ;)

فاتح ، سعود سے کہہ کر اس جملے کی گنتی تو کروا دو۔
یہ تمھاری بھول ہے کہ یہاں فاتح "بیبا" بچہ بن کے رہے گا۔۔۔ کہیں اس غلط فہمی میں نہ مارے جانا۔ ;)
 

فاتح

لائبریرین
فاتح کے بارے میں میں کیا لکھوں؟ مجھے تو پھڈے باز کا مطلب ہی معلوم نہیں!!!!
پھڈے باز یعنی جھگڑالو :)
میری رائے اب تک تو بہت اچھی تھی، لیکن اس تھریڈ کی دی ہوئی معلومات سے ذرا متزلزل ہو رہی ہے۔
ہاہاہاہاہاہاہا
گویا جن پہ تکیہ تھا وہی پتے ہوا دینے لگے
کہ میں تو ان کو صرف ایک اچھے سخن ور، سخن داں اور سخن فہم کی شکل میں، اردو کمپیوٹنگ کی ترویج میں عملی طور پر نہیں تو مشوروں کے طور پر، اور لائبریری میں فعال رول کے لئے ہی واقف ہوں۔ اور ان سب روپوں میں فاتح فاتح عالم ہیں۔
بہت شکریہ اعجاز صاحب۔۔۔ آپ نے بھرم رکھ لیا آخر ہمارا۔
 

فاتح

لائبریرین
میں اس باب میں زیادہ تو نہیں لکھ سکتا کہ فاتح بھائی سے کبھی بات نہیں ہوئی لیکن تبصرہ جات سے حاضر جوابی اور بذلہ سنجی چھلکتی نظر آتی ہے۔
مجھے انکا وہ منظوم ترجمہ بہت پسند ہے جو کہ حضرت حسان بن ثابت :abt: کی شاعری کا انہوں نے کیا ہے۔ :) :)
اسکے بعد سے میں انکی شاعری کا پرستار ہوگیا۔ بلکہ کئی اک بار تو ایسا ہوا کہ میں دھاگے پر انکی تصویر دیکھ کر پڑھنے جا پہنچا اور دیکھا کہ انہوں نے کسی اور شاعر کی شاعری پیش کر رکھی ہے۔ :)
فاتح بھائی کم کو زیادہ سمجھیں۔ :) :)
فی الحقیقیت یہ "کم" ہمارے لیے زیادہ سے بھی کہیں زیادہ ہے۔۔۔ :)
بہت شکریہ
 

فاتح

لائبریرین
پہلاتاثرتوتھاکہ بہت کھڑوس قسم کےانسان ہیں غصےوالے،،لیکن اب جب جاناتوماناکہ،،،یہ تو بہت محبت کرنےوالےانسان ہیں ،،ان کی باتوں سے ان کی بیٹی کےلیےبہت محبت نظر آئی :)یہ ایک مدد گار انسان ہیں،،:)
یہ شائد باتیں دل میں نہیں رکھتےاسی لیےپہلاامپریشن ایساتھا،،بہت اچھےشاعراور بہت اچھےٹیچربھی ہیں،،
ان جیسےانسان کی محفل کوہمیشہ ضرورت رہتی ہے،،:)
پہلا تاثر سب کا یہی کیوں بنتا ہے ہمارے متعلق اور کئیوں کا تو یہی تاثر قائم رہتا ہے ہمیشہ۔۔۔ یہ تو اچھا ہوا بیٹا کہ تمھارا یہ تاثر قائم نہیں رہا۔ :laughing:
 

فاتح

لائبریرین
فاتح بھائی کاش کہ کبھی حقیقت میں آپ کی میزبانی کا موقع ملے ۔
یہ تحریری مہمانی تو ہزار معنی کے در کھولتی ہے ۔ سو دعا کہ
اللہ خیر کرے کہیں " دعا " کو " دغا " کی صف میں جگہ نہ مل جائے ۔۔۔ ۔۔۔ ۔۔۔ ۔۔۔ ۔
لیکن مہمانداری کرنی بھی لازم ہے سو ہم بھی ادا کر دیتے ہیں رسم میزبانی ۔۔۔ ۔۔۔ ۔۔۔
فاتح الدین بشیر
پہلا تاثر " فہم و فراست سے بھرپور اکھڑ مزاج تلخ زبان کی حامل اپنی حکمت و دانش " پر مغرور ہستی
یہ تاثر تو ان کا نام پڑھتے ہی ذہن میں ابھرا تھا ۔ پھر اردو محفل پر ادھر ادھر مٹر گشت کرتے " فاتح " صاحب کے تبصرے پڑھے تو ان کی شخصیت میں موجود " مساوات " کے ان جذبوں نے بہت متاثر کیا جو جذبے " انسانیت " کی بنیاد قرار پاتے ہیں ۔ اور نسل انسانی کو صرف " انسانیت " کی نظر سے دیکھنے کا پرچار کرتے ہیں ۔ سو ان موصوف کو" صاحب " کے درجے سے اتارکر اس " بھائی " کے درجے پرفائز کر لیا جو کہ بہترین دوست ہوتا ہے۔ ایسا دوست جو بڑے چھوٹے کا فرق مٹا کر ہمہ دم ہمہ وقت مدد پر تیار رہتا ہے ۔ گفتگو کی تلخی کو کبھی ذہن و دل پر سوار نہیں کرتا ۔
۔ موصوف میں چونکہ اپنے نام کی نسبت سے " اکھڑ پن اور تلخ مزاجی " بدرجہ اتم موجود ہے ۔ اور یہ اکھڑ پن اور تلخی اس وقت اپنی پوری معنویت سے ابھر کر سامنے آ جاتی ہے جب موصوف کودوران گفتگو سامنے والے کی گفتگو دلیل سے دور رہتے کج بحثی پر کھڑا جان لیتی ہے ۔ پھر بلا شک یہ اپنی فہم و فراست اور حکمت و دانش کے بل پر لفظوں اور جملوں کی وہ آتش سلگاتے ہیں کہ جس کی تپش سے سامنے والا پیچ و تاب کھاتے جھلستا رہتا ہے ۔اور یہ موصوف بقول تعبیر بہنا " جلے تو جلاؤ گوری " گنگناتے رہتے ہیں ۔
اس عالمی گاؤں میں چھ سال آوارہ گردی کرتے بہت سے بزعم " مہان و مقبول و مشہور " شعراء سے واسطہ پڑتا رہا ہے ۔
حرف چنتے لفظ بنتے لمبی لمبی بے مقصد بے منزل شاعری لکھنے والےتو اک ڈھونڈو تو بنا تلاش ہی ہزار ملتے ہیں ۔ بہت معدود چند شعراء ایسے ہیں جن کا کلام پڑھنے کی جستجو رہتی ہے ۔ اور بلاشبہ موصوف میرے پسندیدہ " زندہ " شعراء کی صف میں پہلے تین میں شامل ہیں ۔
اک دو بار فیس بک پرابلم کی وجہ سے فاتح بھائی کے ساتھ ذاتی میں مراسلت ہوئی ۔ اور میرا پیغام فیس بک پر میرے دوستوں تک پہنچ گیا ۔
اور انہوں نے باقاعدہ پیغام پہنچ جانے کی رسید بھی بہم پہنچائی ۔
فاتح بھائی کی شخصیت میں موجود خواتین کا احترام کرنے کی عادت نے بہت متاثر کیا ۔
اور دوسرے ان کا خالص اک دو جملوں پر مشتمل تحریری مزاح بہت لطف دیتا ہے ۔ بشرطیکہ یہ کسی کے ساتھ بحث میں الجھے اسے سلگا نہ رہے ہوں ۔ فاتح بھائی کی تحریری گفتگو سے یہ سیکھا کہ مختصر اور پر معنی بات گفتگو میں ایسے استعمال کی جائے کہ سامنے والا چہار جانب سے بھی اپنا دفاع کرتے دفاع نہ کر پائے ۔ اور بات سمجھنے کے چکر میں ہی سب کچھ بھلا بیٹھے ۔اور جب سمجھ آئے تب تک پلوں کے نیچے سے بہت سا پانی بہہ چکا ہو ۔۔
محترم وارث بھائی نے بہت صائب اور بہت بہترین مشورہ دیا ہے ۔ فاتح بھائی وارث بھائی کے مشورے پر غور کریں ۔
فاتح بھائی دنیا میں چلتے پھتے میل جول رکھتے ہم کچھ انسانوں سے شدت سے متاثر ہوجاتے ہیں ۔ اور ان کی شخصیت ہمارے نزدیک اک آئیڈیل کی سی بن جاتی ہے ۔ اور اپنے آئیڈیلز میں " کجی و کمی " کسی کو بھی کسی بھی صورت قابل برداشت نہیں ہوتی ۔ اور یہ آئیڈیلز کسی صوت ٹوٹتے نظر آئیں تو انسان اپنے آپ پر سے بھی یقین کھو بیٹھتے ہیں ۔
فاتح اسم بامسمی فاتح ہے اسے کسی خطاب کی کیا ضرورت ۔۔۔ ۔۔۔ ۔۔۔ ۔
اللہ تعالی سے دعا ہے کہ محترم فاتح بھائی سمیت ہر محفلین کو اپنی پناہ میں رکھے ۔ اور سدا روشن رہے یہ محفل اردو ۔۔ آمین
نایاب بھائی یقین کیجیے کہ آپ کی جانب سے اس قدر محبت اور اپنائیت سے بھرپور رائے پڑھ کر خود سے شرمندگی محسوس ہو رہی ہے۔

ایک جملے کا جواب ضرور لکھنا چاہوں گا:
اور دوسرے ان کا خالص اک دو جملوں پر مشتمل تحریری مزاح بہت لطف دیتا ہے ۔ بشرطیکہ یہ کسی کے ساتھ بحث میں الجھے اسے سلگا نہ رہے ہوں۔
ارے اصل مزا ہی تب آتا ہے جب آپ کو علم ہو کہ سامنے والا سلگ رہا ہے۔ ہاہاہاہاہا
 
1)۔فاتح کے بارے میں آپ کا پہلا تاثر کیا تھا؟ پہلے تاثر سے لےکر اب تک آپ نے ان کو کیسا پایا ہے ؟وہی پہلے والا تاثر ہے یا رائے بدل چکی ہے ؟؟؟​
فاتح بھائی کے اکثر کمنٹس پڑھتا تھا۔ بظاہر ایسا لگتا تھا کہ بےحد اکھڑ مزاج اور غصے والے ہیں۔ لیکن میرا تاثر یہ تھا کہ یہ بندہ "یاروں کا یار" ہے۔ اور حقیقت یہی تھی جو کہ ملنگوں کے کوچے میں کھل گئی۔​
2)۔ پہلی دفعہ فاتح سے جان پہچان/بات چیت کا آغاز کب اور کیسے ہوا یا ابھی تک بات چیت کا آغاز نہیں ہوا ؟؟؟​
باقاعدہ تو کوچۂ ملنگاں میں ہوئی تھی لیکن سرسری سے بات کرکٹ کے دھاگےمیں ہوئی تھی۔​
3 )۔ آپکوفاتح کی کون سی عادت سب سے زیادہ اچھی لگتی ہے؟(انکی پسندیدہ عادت)یا انکی شخصیت میں سب سے دلچسپ کیا لگتا ہے؟؟؟​
روح تک مرچیں لگانے والی عادت۔۔۔:D
4)۔ کچھ ایسا خاص جو آپ نے فاتح کی شخصیت سے سیکھا یا سیکھنا چاہیں؟؟؟​
بہت سی باتیں ہیں۔ اور بہت سی آگےسیکھنے کو ملیں گی۔​
5)۔ مہمان شخصیت کے لیے کوئی مشورہ یا کوئی رائے؟؟؟​
مشورہ: بھائی شاعری پر زیادہ توجہ دیں۔ نہیں تو آپ کا دیوان 80 سال کی عمر میں مکمل ہوگا۔:D
6)۔اور کچھ خاص جو کہنا یا پوچھنا چاہیں ( کوئی ایسی بات/ فرمائش جو آپ نے ابھی تک نہ کہی ہو )​
فرمائش: کوچۂ ملنگاں کے لیے ایک آدھ غزل یا چند ایک اشعار کہہ دیں۔:rolleyes:
7)فاتح کے اوتار ، پیغامات کے بارے میں آپ کی کوئی رائے، پسندیدگی یا کوئی الجھن اور آپ انہیں محفل کےکن سیکشنز/زمروں میں زیادہ دیکھنا چاہتے ہیں وغیرہ؟؟؟​
اس سلسلے میں یہ بالکل پرفیکٹ ہیں۔​
8 ) مہمان شخصیت کے پوسٹ کیے گئے ٹاپکسس میں آپ کو پسندیدہ ترین دھاگہ یا انکے کمنٹس جو آپ کو یا درہ گئے ہوں؟؟؟​
ان کی ایک غزل بہت پسند ہے "اے فاحشہ مزاج! تماشا خرید لا"۔ اس غزل کے اکثر شعر لوگوں پر تھوپ دیتا ہوں۔
9) اگر آپ کو انہیں کوئی ٹائیٹل یا پیغام دینا چاہیں یا کچھ​
dedicate کرنا چاہیں
ان کا نام ہی ان کے لیے ٹائٹل ہے۔ اب اس سے زیادہ اور کیا ٹائٹل دیا جاسکتا ہے؟

آخر میں میں دوبارہ اپنے ملنگ بھائی کو خبطی کا خطاب دینے کی بھرپور مذمت کرتا ہوں۔۔:laugh:
 

فاتح

لائبریرین
1)۔فاتح کے بارے میں آپ کا پہلا تاثر کیا تھا؟ پہلے تاثر سے لےکر اب تک آپ نے ان کو کیسا پایا ہے ؟وہی پہلے والا تاثر ہے یا رائے بدل چکی ہے ؟؟؟​

پہلا تاثر یہ تھا کہ فاتح صاحب بزرگ ہونگے۔ یہ تاثر ان کی گفتگو سے پیدا ہوا تھا لیکن یہ تو ماشاءاللہ سے جوان ہیں بلکہ نوجوان ہیں
:p
2)۔ پہلی دفعہ فاتح سے جان پہچان/بات چیت کا آغاز کب اور کیسے ہوا یا ابھی تک بات چیت کا آغاز نہیں ہوا ؟؟؟​
فاتح صاحب سے پہلی دفعہ بات چیت کا آغاز غالبا شاعری کے حوالے سے ہی ہوا تھا۔ ظاہر ہے فاتح صاحب شاعر ہیں اور ہم طفل مکتب
3 )۔ آپکوفاتح کی کون سی عادت سب سے زیادہ اچھی لگتی ہے؟(انکی پسندیدہ عادت)یا انکی شخصیت میں سب سے دلچسپ کیا لگتا ہے؟؟؟​
بہت زیادہ پالا تو نہیں پڑھا فاتح صاحب سے بس شاعری کے حوالے سے ہی گفتگو ہوئی ہے۔ان کی شخصیت میں دلچسپ یہ ہے کہ (میرے نزدیک) یہ ایک سادے سے انسان ہیں ہر کسی کا برم رکھ لیتے ہیں اس کے علاوہ یہ خود دلچسپ انسان ہیں کہ ان کے بارے میں سننا پڑھنا یا ان کی شاعری پڑھنا بہت اچھا لگتا ہے۔
4)۔ کچھ ایسا خاص جو آپ نے فاتح کی شخصیت سے سیکھا یا سیکھنا چاہیں؟؟؟​
بہت کچھ سیکھنے کی کوشش کر رہا ہوں
5)۔ مہمان شخصیت کے لیے کوئی مشورہ یا کوئی رائے؟؟؟​
میں کہاں اس قابل ہوں کہ مہمان شخصیت کو مشورہ دیں سکوں
6)۔اور کچھ خاص جو کہنا یا پوچھنا چاہیں ( کوئی ایسی بات/ فرمائش جو آپ نے ابھی تک نہ کہی ہو )​
فرمائش تو میں بہت کم کرتا ہوں لیکن فاتح صاحب سے ایک فرمائش کروں گا کہ اگر کوئی نئی غزل لکھیں تو سب سے پہلے مجھے سنائیں یا پڑھائیں
7)فاتح کے اوتار ، پیغامات کے بارے میں آپ کی کوئی رائے، پسندیدگی یا کوئی الجھن اور آپ انہیں محفل کےکن سیکشنز/زمروں میں زیادہ دیکھنا چاہتے ہیں وغیرہ؟؟؟​
میں نے تو زیادہ شاعری والے زمروں میں ہی دیکھا ہے اور وہی دیکھنا چاہتا ہوں
8 ) مہمان شخصیت کے پوسٹ کیے گئے ٹاپکسس میں آپ کو پسندیدہ ترین دھاگہ یا انکے کمنٹس جو آپ کو یا درہ گئے ہوں؟؟؟​
میرے خیال میں تو فاتح صاحب نے زیادہ شاعری کے زمرے میں ہی پوسٹ کی ہیں اور ان کی شاعری اور ان کا انتخاب ہوتا ہی کمال کا ہے لیکن ان کی ایک نظم "اس سے پہلے کہ چاندنی ہو سیاہ" بہت پسند آئی تھی
9) اگر آپ کو انہیں کوئی ٹائیٹل یا پیغام دینا چاہیں یا کچھ​
dedicate کرنا چاہیں
دعا دینا چاہوں گا۔ اللہ تعالیٰ فاتح صاحب کو صحت مند زندگی عطا فرمائے اور ہر میدان میں کامیابی عطا فرمائے آمین
خرم، جیتے رہو۔۔۔ تمام جوابات ہی ہمارے لیے انتہائی حوصلہ افزا اور محبت سے بھرپور تھے۔
آپ کی فرمائش سر آنکھوں پر۔۔۔ اگلی غزل آپ کے نام :)
 
Top