مہمان اس ہفتے کے مہمان "شمشاد جی"

سارہ خان

محفلین
السلام علیکم ۔۔ شمشاد بھائی آپ کو میری رائے کا تو انتظار نہیں تھا نہ ۔۔;)۔۔۔ دیر کے لئے معذرت ۔۔ آجکل نیٹ پر کم کم ہی آنا ہوتا ہے اس لئے یہاں آنے میں بھی دیر ہو گئی ۔۔:(


آپ کا شمشاد جی کے بارے میں پہلا تاثر کیا تھا۔کیا اب بھی آپ کی رائے وہی ہےیا آپکی رائے بدل چکی ہے ۔(یعنی اب تک ویسا ہی پایا یا آپ کے خیالات بدل چکے ہیں)

شمشاد بھائی کے بارے میں پہلا تاثر ۔۔ محفل کی جان ۔۔ اپنی خوش اخلاقی ۔۔ ملنساری زندہ دلی اور خوش مزاجی سے سب کو فوراً اپنا بنا لیتے ہیں ۔۔ یہ تاثر اب تک قائم ہے ۔۔۔ جب میں نے محفل جوائن نہیں کی تھی صرف پڑھنے کے لئے آتی تھی تب مجھے ماورا باجو اور شمشاد بھائی کی گپ شپ بہت اچھی لگتی تھی ۔۔ اور مجھے ان کی تصویر دیکھنے کا شرف بھی حاصل ہے ۔۔:grin:۔۔ انہوں نے ایک دن کے لئے شاید محفل پر لگائی تھی ۔۔ اور اتفاق سے میں نے بھی دیکھ لی تھی ۔۔:tounge:


2۔پہلی دفعہ شمشاد جی سے جان پہچان/بات چیت کب اور کیسے ہوئی( سیکشن اور تھریڈ یاد ہو تو اسکا حوالہ بھی دے سکتے ہیں)

پہلی دفعہ بات چیت تعارف کے تھریڈ میں یا کھیل کھیل کے سیکشن میں ہی ہوئی ہوگی ۔۔ ٹھیک سے یاد نہیں ۔۔ لیکن دن کے وقت جب میں آتی تھی تو زیادہ باتیں شمشاد بھائی سے ہی ہوتی تھیں ۔۔۔:)


3۔شمشاد جی کی کونسی عادت آپکو بہت پسند ہے ۔(انکی پسندیدہ عادت)

زندہ دلی ۔۔ ملنساری ۔۔ سب کا خیال رکھنے کی عادت ۔۔ کوئی میمبر نیا ہو یا پرانا اگر کچھ دن نہ آئے تو شمشاد بھائی ضرور یاد کرتے ہیں ۔۔ اور مبارکباد کے تھریڈ کھولنے میں بھی پیش پیش رہتے ہیں ۔۔


4۔شمشاد جی سے کیا سبق سیکھا

زندگی زندہ دلی کا نام ہے ۔۔ ہنسو بولو ۔۔ ہر حال میں خوش رہو ۔۔:)



5۔ اس شخصیت کو آپکا کوئی مشورہ،رائے،پیغام یا سوال

بس یہی کہ ہمیشہ خوش رہیں ۔۔ اور محفل کی رونقیں اس ہی طرح بڑھاتے رہیں ۔۔:)
 

سیدہ شگفتہ

لائبریرین
1۔ آپ کا شمشاد جی کے بارے میں پہلا تاثر کیا تھا۔کیا اب بھی آپ کی رائے وہی ہےیا آپکی رائے بدل چکی ہے ۔(یعنی اب تک ویسا ہی پایا یا آپ کے خیالات بدل چکے ہیں)


پہلا تاثر پتہ ہی نہیں چلا پہلے مجھے نئے آنے والے اراکین کا پتہ ہی نہیں چلتا تھا میں بس آتی تھی لائبریری میں پوسٹ کیا اور وہیں وقت گذر جاتا تھا۔ شاید یہ تھا کہ شمشاد بھائی لا اُبالی سے لگے۔ ۔ ۔ ( شمشاد بھائی کیا سوچیں گے پڑھ کر :) ) لیکن بعد میں پتہ چلا کہ بہت ذمہ دار ہیں حد سے زیادہ ۔ ۔ ۔ بلکہ اب تو خطرناک حد تک ذمہ دار لگتے ہیں ۔





2۔پہلی دفعہ شمشاد جی سے جان پہچان/بات چیت کب اور کیسے ہوئی( سیکشن اور تھریڈ یاد ہو تو اسکا حوالہ بھی دے سکتے ہیں)



شروع میں توجہ نہیں ہوئی تھی تب شاید میں زیادہ تر لائبریری میں ہی پوسٹ کیا کرتی تھی دوسرے زمرہ جات یا کچھ دھاگوں میں پوسٹس بس پڑھ لیا کرتی تھی۔ شمشاد بھائی خود ہی ہر ایک سے بات کر لیتے ہیں۔ شروع شروع میں میری شمشاد بھائی سے کچھ یہاں بات ہوئی تھی شمشاد بھائی نے ایک سلسلہ شروع کیا تھا


شعر لکھیں اور اس کی مزاحیہ تشریح لکھیں



اس میں شمشاد بھائی کی یہ پوسٹ



اس پر میں تبصرہ کر دیا




اور ساتھ ہی ایک عدد تقریر بھی نشر کر دی ۔


شمشاد بھائی کا جواب میں اسی دن یا اگلے دن نہیں دیکھا کچھ دن بعد دیکھا تب ہوتا یوں تھا کہ میں ایک تھریڈ میں اگر کچھ پوسٹ بھی کرتی تو دوبارہ اکثر واپس نہیں دیکھنے کی توفیق ہوتی تھی مجھے یعنی دوبارہ اسی تھریڈ کو دیکھنا ۔ بوچھی اگر پڑھیں تو کہیں گی کہ اب کون سا ہو جاتی ہے ۔ مجھے کلیات اقبال ہاتھ آنے کا انتظار بھی تھا کہ دیکھوں درست املاء کیا ہے ۔ یہ نہیں اندازہ تھا کہ فورم پر اراکین بہت جلدی جلدی پیغامات پوسٹ کرتے چلے جاتے ہیں ۔ دوبارہ جب دیکھا تو کئی پیغامات آ چکے تھے وہاں

http://www.urduweb.org/mehfil/showpost.php?p=8493&postcount=13


پھر شمشاد بھائی نے یہ لکھا



اور یہ بھی


اسی پہ بس نہیں کیا بلکہ ساتھ ہی ایک شعر اقبال کا اور لکھ دیا تشریح کے ساتھ :)



تو میں جواب لکھا تھا یہاں



انھی دنوں ایک اور تھریڈ بھی کھلا ہوا تھا عنوان تھا


اس لیے تصویر جاناں ہم نے کھنچوائی نہیں



وہاں شمشاد بھائی کی ایک پوسٹ تھی



اسے پڑھ کر مجھے شرارت سوجھی تو میں لکھا تھا وہاں پر


اس کے جواب میں شمشاد بھائی نے صفائی بھی دی تھی :)



اور بھی کچھ تھڑیڈز تھے دلچسپ تو پھر شمشاد بھائی سے بات چیت بہت بہت کم کم ہوتی رہی ۔








3۔شمشاد جی کی کونسی عادت آپکو بہت پسند ہے ۔(انکی پسندیدہ عادت)




شمشاد بھائی کی بہت سی باتیں اچھی ہیں :

پُر خلوص ہونا ، ذمہ دار ہونا ، تیز رفتاری سے متن ٹائپ کر لینا کہ لگتا ہے کہ جنات سے رابطہ ہو جیسے ۔ شمشاد بھائی کے ذمے کچھ بھی تحریر کرنا ہو تو بالکل بے فکر ہو جائیں وہ متن سب سے پہلے ٹائپ ہو کر آ جائے گا ۔

شمشاد بھائی کا کیئرنگ ہونا ، سب سے پہلے اپنے گھر کے لیے اپنی امی اور بہنوں کے لیے ، اور بھابھی کے لیے ، شمشاد بھائی جو ساڑھی آپ نے کڑھائی کی تھی بھابھی کے لیے وہ بھابھی کو پسند بھی آئی تھی کہ نہیں اور اس کا رنگ کیا تھا اور ساڑھی ہی تھی کہ قمیض ؟

شمشاد بھائی کی سب سے زیادہ اچھی بات جو مجھے لگتی ہے وہ بھابھی کی محفل تک رسائی ہے، جیسے شمشاد بھائی بتاتے ہیں اور خود بھابھی سے بھی جب فون پر بات ہو تو بتاتی ہیں کہ وہ یہاں محفل پر مختلف دھاگے اور پیغامات پڑھتی رہتی ہیں تو یہ جان کر بہت اچھا لگا۔ ایسے تمام افراد بلاشبہ قابل احترام ہیں جنھوں نے اپنے گھر کی خواتین کے لیے بھی انٹرنیٹ کو قابل رسائی بنایا ہو اور انٹرنیٹ کو صرف خود تک محدود نہ رکھا ہو۔ انٹرنیٹ پر مثبت سوچ رکھنے والے تمام خواتین و حضرات کو اپنی فعالیت بڑھانی چاہیے۔


شمشاد بھائی ، محفل کے اراکین کے لیے بھی بہت کیئرنگ ہیں۔ میرا دل ہے کہ سب تفصیل لکھوں لیکن پھر بہت طویل ہو جائے گی یہ پوسٹ ۔ شاید یہاں بہت سے اراکین کو یہ بات معلوم نہیں ہوگی کہ دعائیہ کلمات کا ذیلی زمرہ بھی جو تہنیتی پیغامات کے زمرہ میں ہے ، فورم پر اس کا آغاز شمشاد بھائی نے ہی کروایا تھا اور اس کا سب سے پہلا تھریڈ بھی شمشاد بھائی نے ہی کھولا تھا۔ میں اتنے دن سے وہی تھریڈ ڈھونڈ رہی تھی مل کے ہی نہیں دیا۔ اس تھریڈ میں شمشاد بھائی نے میرے لیے دعا لکھی تھی ۔ میں جب بھی دل چاہتا تھا تو وہ تھریڈ جا کے دیکھتی تھی لیکن مجھ سے کبھی وہاں شکریہ نہیں لکھا گیا۔ اچھا لگتا تھا وہاں اپنے لیے دعائیں پڑھ کر۔ اب وہ تھریڈ بھی نہیں ہے کہ اسے پڑھ سکوں ۔


شمشاد بھائی م س ن پر میرے پاس ایڈ نہیں ہیں بس صرف ایک بار ہم لائبریری کے چند لوگ ایک ساتھ بات کر رہے تھے تو شمشاد بھائی سے بھی بات ہوئی تھی ۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ شمشاد بھائی م س ن پر صرف انگریزی میں بات کرتے ہیں ۔ ۔ ۔ ذرا جو اردو بول جائیں







4۔شمشاد جی سے کیا سبق سیکھا


احساس ذمہ داری








5۔ اس شخصیت کو آپکا کوئی مشورہ،رائے،پیغام یا سوال




شمشاد بھائی ، آپ بچوں کی جو بہت پیاری سی تصویریں لگاتے رہے ہیں وہ کس کی تھیں پتہ ہے میں کچھ ان میں سے ایک دو اپنے پاس محفوظ بھی کی تھیں شاید ابھی بھی ہوں گی میرے پاس ۔ لیکن جو آپ نے اپنی ایک تصویرلگائی تھی آپ سے پہلے اجازت لینا تھی لیکن میرے پوچھنے سے پہلے ہی آپ نے وہ تصویر ہٹا لی تھی اچھا یہ بتائیں شمشاد بھائی آپ ابھی بھی اپنی اس تصویر جیسے ہیں یا کچھ مخلتف ؟


شمشاد بھائی آپ یہاں اراکین کو ڈراتے بھی رہے ہیں میرا نام لے کر ۔ ۔ ۔ کیوں؟ وجہ بتائیں ناں ذرا مجھے۔ ۔ ۔


اچھا یہ بتائیں کہ جب میں وہ اقبال کے شعر کی تشریح پر جو لکھا تھا تو آپ کا کیا دل کیا تھا کہ میرا کیا حشر کریں :) آپ کو برا لگا تھا ؟


تعبیر میرا دل تھا کہ میں یہاں تفصیل سے لکھوں تو میں نے شمشاد بھائی سے اجازت لی تھی کہ پہلے مجھے یہاں لکھنا ہے پھر اس کے بعد شمشاد بھائی لکھیں گے۔ مجھے دراصل تھریڈز نہیں مل رہے تھے ربط دینے کے لیے یہاں ۔ میں وہ ڈھونڈ رہی تھی پھر درمیان میں کچھ دن میں اپنی طبیعت بھی خراب کر لی تو میری وجہ سے یہ تھریڈ تاخیر کا شکار ہوا اس کے لیے میری طرف سے معذرت اور شمشاد بھائی آپ کا بے حد شکریہ آپ نے میری خواہش کو قابل توجہ جانا۔


محفل پر چند نام ہیں جن کے بغیر میرا محفل کا تصور مکمل نہیں ہوتا انھی میں سے ایک نام شمشاد بھائی کا ہے۔
 

تعبیر

محفلین

السلام علیکم :(

۔۔ اور مجھے ان کی تصویر دیکھنے کا شرف بھی حاصل ہے ۔۔:grin:۔۔ انہوں نے ایک دن کے لئے شاید محفل پر لگائی تھی ۔۔ اور اتفاق سے میں نے بھی دیکھ لی تھی ۔۔:tounge:

وعلیکم السلام :)
میں ہڑتال پر ہوں :( مجھے بھی وہ تصویر دیکھنی ہے ۔ بس مجھے دیکھنی ہے دیکھنی ہے دیکھنی ہے۔ میں نے کیا قصور کیا ہے بھلا :(





تعبیر میرا دل تھا کہ میں یہاں تفصیل سے لکھوں تو میں نے شمشاد بھائی سے اجازت لی تھی کہ پہلے مجھے یہاں لکھنا ہے پھر اس کے بعد شمشاد بھائی لکھیں گے۔ مجھے دراصل تھریڈز نہیں مل رہے تھے ربط دینے کے لیے یہاں ۔ میں وہ ڈھونڈ رہی تھی پھر درمیان میں کچھ دن میں اپنی طبیعت بھی خراب کر لی تو میری وجہ سے یہ تھریڈ تاخیر کا شکار ہوا اس کے لیے میری طرف سے معذرت اور شمشاد بھائی آپ کا بے حد شکریہ آپ نے میری خواہش کو قابل توجہ جانا۔

یا اللہ میرا دل کر رہا ہے کہ میں سامنے والی دیوار پر اپنا سر دے ماروں۔ اللہ بہن اس میں صفائی دینے کی کیا ضرورت ہے۔ ایک تو سب نا پتہ نہیں کیوں اس تھریڈ کو داتا دربار سمجھتے ہین بس حاضری دی اور خاموشی سے چلے گئے :(
ویسے بھی شگفتہ اپ سال مین ایک بار ہی تو بولتی ہیں سو اتنا تو آپکا حق ہے ;) :grin:

واہ مزا آئے گا آپ والے سب لنک پڑھ کر :) بہت بہت شکریہ
 

زونی

محفلین
یا اللہ میرا دل کر رہا ہے کہ میں سامنے والی دیوار پر اپنا سر دے ماروں۔ اللہ بہن اس میں صفائی دینے کی کیا ضرورت ہے۔ ایک تو سب نا پتہ نہیں کیوں اس تھریڈ کو داتا دربار سمجھتے ہین بس حاضری دی اور خاموشی سے چلے گئے :(
ویسے بھی شگفتہ اپ سال مین ایک بار ہی تو بولتی ہیں سو اتنا تو آپکا حق ہے ;) :grin:

واہ مزا آئے گا آپ والے سب لنک پڑھ کر :) بہت بہت شکریہ۔





:grin::grin::grin:

تو کیا دھمال بھی ڈالا کریں جی;)، پھر کوئی صاحب آ کر کہیں گے (ایتھے تمال پانا منع اے):grin::grin:
 
۔ آپ کا شمشاد جی کے بارے میں پہلا تاثر کیا تھا۔کیا اب بھی آپ کی رائے وہی ہےیا آپکی رائے بدل چکی ہے ۔(یعنی اب تک ویسا ہی پایا یا آپ کے خیالات بدل چکے ہیں)

پہلا تاثر خوشگوار تھا کیونکہ شمشاد گفتگو میں شگفتگی کو ضرور شامل حال رکھتے ہیں اس لیے ان کے بارے میں پہلا تاثر خاصا دوستانہ اور خلوص بھرا تھا۔ شمشاد نے میرے کہنے پر ایک کتاب اکیلے ہی ٹائپ کرکے سب کو کافی حیران کر دیا تھا بس اس کے بعد تو کسی کتاب کو لکھنے میں شمشاد کے تعاون کے بغیر کام نہ ہوا اور جب بھی صفحات ان کی طرف گئے کبھی نہ دیر ہوئی نہ کوئی عذر۔
شمشاد سے کئی دھاگوں میں دلچسپ نوک جھوک ہوئی جس میں ظفری اور کبھی کبھی قیصرانی بھی شریک ہوتا تھا ، وہ گفتگو خاصی دلچسپ رہا کرتی تھی اور لطف آتا تھا۔ گمشدگی کے دھاگے سب سے زیادہ شمشاد نے ہی کھولے اور اس کے ساتھ ساتھ تہنیتی پیغامات کے بھی۔ ان کا خیال رکھنے اور محبت سے پیش آنے کا تاثر آج بھی ویسا ہی ہے جیسا شروع میں تھا۔


2۔پہلی دفعہ شمشاد جی سے جان پہچان/بات چیت کب اور کیسے ہوئی( سیکشن اور تھریڈ یاد ہو تو اسکا حوالہ بھی دے سکتے ہیں)
شمشاد تقریبا میرے ساتھ ہی محفل کے ممبر بنے تھے اور تعارف کے دھاگوں پر ہماری اچھی شناسائی ہو گئی تھی کیونکہ مجھے اور شمشماد دونوں کو نئے اراکین کے تعارف کا شوق تھا اور اس کے لیے سوالات بھی ترتیب دیتے رہتے تھے۔ میں شمشاد سے کہا کرتا تھا کہ وہ نئے اراکین کے تعارف کا دھاگہ کھول دیں اور وہ اس وقت افتخار راجہ کا انتظار کیا کرتے تھے ۔ بعد ازاں شمشاد نے یہ ذمہ داری سنبھال لی اور خوب سنبھالی۔

3۔شمشاد جی کی کونسی عادت آپکو بہت پسند ہے ۔(انکی پسندیدہ عادت)

خیال رکھنے اور انکار نہ کرنے کی چاہے کتنے ہی مصروف کیوں نہ ہوں۔

4۔شمشاد جی سے کیا سبق سیکھا
تحمل ، مستقل مزاجی اور خوش مزاجی

5۔ اس شخصیت کو آپکا کوئی مشورہ،رائے،پیغام یا سوال

شمشاد آپ تھکتے نہیں ؟
 

شمشاد

لائبریرین
میں ہڑتال پر ہوں مجھے بھی وہ تصویر دیکھنی ہے ۔ بس مجھے دیکھنی ہے دیکھنی ہے دیکھنی ہے۔ میں نے کیا قصور کیا ہے بھلا

آپ کا قصور یہ ہے کہ آپ دیر سے آئی ہیں۔ خیر دیکھتا ہوں کہ وہ تصویر کہاں ہے، دوبارہ لگاتا ہوں۔

یا اللہ میرا دل کر رہا ہے کہ میں سامنے والی دیوار پر اپنا سر دے ماروں۔۔۔۔۔

اور اگر دیوار کا پلستر اُکھڑ گیا تو کیا ہو گا؟
 

شمشاد

لائبریرین
جی ہاں صرف پلستر کیونکہ یہ تعبیر کا سر ہے، زونی کا نہیں ہے کہ دیوار ہی ٹوٹ جائے۔
 

شمشاد

لائبریرین
بھئی آپ محفل میں ہر جگہ ٹکریں مارتی نظر آتی ہیں، سو اسی سے اندازہ لگایا تھا۔
 

سیدہ شگفتہ

لائبریرین
وعلیکم السلام :)

یا اللہ میرا دل کر رہا ہے کہ میں سامنے والی دیوار پر اپنا سر دے ماروں۔ اللہ بہن اس میں صفائی دینے کی کیا ضرورت ہے۔ ایک تو سب نا پتہ نہیں کیوں اس تھریڈ کو داتا دربار سمجھتے ہین بس حاضری دی اور خاموشی سے چلے گئے :(
ویسے بھی شگفتہ اپ سال مین ایک بار ہی تو بولتی ہیں سو اتنا تو آپکا حق ہے ;) :grin:

واہ مزا آئے گا آپ والے سب لنک پڑھ کر :) بہت بہت شکریہ


مجھے لگا میری وجہ سے دیر ہو رہی ہے :(
ویسے سر دے تو نہیں مارا ناں ۔ ۔ ۔ تسلی رکھیں میری وجہ سے آپ کو بارہا ایسا کرنے کے دل چاہے گا :)
 

شمشاد

لائبریرین
ساجد بھائی کچھ تو خیال کریں اپنی تحریر کا۔ :(

رہی بات محسن بھائی کے لکھنے کی تو میں تو چاہتا ہوں کہ وہ دفتر سے تین دن کی چھٹی لے کر اطمینان و سکون سے لکھیں۔
 

محسن حجازی

محفلین
ساجد نے بہت جلدی میں پڑھا شاید:(
ضرور لکھیں گے شمشاد بھائی۔۔۔ کیوں نہیں لکھیں گے۔۔۔ بس اللہ زندگی اور مہلت دے
 

شمشاد

لائبریرین
جانیں گے بھی بھلا کیسے؟ اپنے مخصوص دھاگوں سے باہر نکلیں تو کسی کو جانیں بھی۔

ویسے آپ اردو محفل کے اور کس کس رکن کو جانتے ہیں؟
 

نایاب

لائبریرین
السلام علیکم
محترمہ تعبیر بہنا
سدا خوش وآباد رہیں آمین
ماشااللہ بہت زبردست مہمان چنا ہے آپ نے ۔
" وہ لفظ کہاں سے لائیں جو کہ شمشاد جی کی شخصیت کے شایان شان ہوں "
اک مشہور عام مقولہ ذرا سی تحریف کے ساتھ
" بعد از نبیل بزرگ اردو محفل یہی قصہ مختصر "
1۔ آپ کا شمشاد جی کے بارے میں پہلا تاثر کیا تھا۔کیا اب بھی آپ کی رائے وہی ہےیا آپکی رائے بدل چکی ہے ۔(یعنی اب تک ویسا ہی پایا یا آپ کے خیالات بدل چکے ہیں)

دلچسپ شخصیت ۔ ہر موضوع و دھاگے میں بے تکلفی کے ساتھ ٹانگ اڑانے والے ۔ یار باش ۔ ہم نظریاتی دوستوں کے لیے اک اچھے دوست۔ اراکین محفل کے مددگار

2۔پہلی دفعہ شمشاد جی سے جان پہچان/بات چیت کب اور کیسے ہوئی( سیکشن اور تھریڈ یاد ہو تو اسکا حوالہ بھی دے سکتے ہیں)

پہلے دن ہی محفل اردو پر آپ سے ملاقات کا شرف حاصل ہوا تھا ۔ غالبا بسلسلہ تعارف

3۔شمشاد جی کی کونسی عادت آپکو بہت پسند ہے ۔(انکی پسندیدہ عادت)

یہ پوچھا جاتا کہ کون سی عادت بری لگتی ہے ۔ (جواب دیا جاسکتا تھا ) اچھی عادت نئے اراکین کو بہت پیار سے خوش آمدید کہتے ہیں

4۔شمشاد جی سے کیا سبق سیکھا

لکھتے رہو چاہے اک لفظ ہی ہو

5۔ اس شخصیت کو آپکا کوئی مشورہ،رائے،پیغام یا سوال[/color][/b]

جان کی اماں پاؤں تو عرض کروں کہ
کبھی کبھی جواب میں لکھے گئے ان کے الفاظ ان کی شخصیت سے مطابقت نہیں رکھتے ۔ راستہ دکھانے والی شخصیت ہمیشہ اپنا ہی نہیں دوسروں کا بھی راہ کھلا رکھتی ہے

سچ تو یہ ہے کہ اردو محفل کے چمن میں کھلا اک ایسا پھول ہیں یہ محترم شخصیت جس سے مہک رہا ہے محفل اردو کا چمن
اللہ کرے سدا سجا رہے محفل اردو کا چمن ان جیسی محترم پیاری ہستیوں سے ۔آمین
اللہ تعالی سدا مہربان رہے جناب محترم شمشاد جی اور ہم سب پر آمین
نایاب
 
Top