مہمان اس ہفتے کے مہمان "شمشاد جی"

تعبیر

محفلین
پرانا سلسلہ پھر سے شروع کرتے ہیں۔ ایک نئی شخصیت کے ساتھ :)

اس بار ہم سب جس محترم ہستی کے بارے میں اپنے خیالات کا اظہار کرینگے ان کے بارے میں اتنا ہی کہنا کافی ہے کہ انکا نام ہی انکی پہچان ہے۔
آپ ہم سب کے پسندیدہ اور ہردلعزیز رکن ہیں۔ کوئی بھی رکن خواہ وہ نیا ہو یا پرانا ایسا نہیں کہ وہ انہیں نہ پہچانتا ہو۔ انہیں ہم محفل کے چور کے نام سے بھی جانتے ہیں کہ یہ اپنی ذہانت اور باتوں کے سحر سے منٹوں میں سب کا دل چرا لیتے ہیں۔ محفل کی رونق، محفل کی شان جی ہاں وہ ہیں

[glint]
977H_28.gif
شمشاد جی
977H_28.gif
[/glint]​

1۔ آپ کا شمشاد جی کے بارے میں پہلا تاثر کیا تھا۔کیا اب بھی آپ کی رائے وہی ہےیا آپکی رائے بدل چکی ہے ۔(یعنی اب تک ویسا ہی پایا یا آپ کے خیالات بدل چکے ہیں)

2۔پہلی دفعہ شمشاد جی سے جان پہچان/بات چیت کب اور کیسے ہوئی( سیکشن اور تھریڈ یاد ہو تو اسکا حوالہ بھی دے سکتے ہیں)

3۔شمشاد جی کی کونسی عادت آپکو بہت پسند ہے ۔(انکی پسندیدہ عادت)

4۔شمشاد جی سے کیا سبق سیکھا

5۔ اس شخصیت کو آپکا کوئی مشورہ،رائے،پیغام یا سوال

مہمان شخصیت سے گزارش ہے کہ وہ چاہیں تو ساتھ ساتھ تبصرے اور ہمارے سوالات کے جوابات بھی دیں ورنہ جیسے وہ مناسب سمجھیں

اپ سب اپنے جوابات دیں میں بھی اپنی رائے دیتی ہوں اگلی پوسٹ میں :)
 
1۔ آپ کا شمشاد جی کے بارے میں پہلا تاثر کیا تھا۔کیا اب بھی آپ کی رائے وہی ہےیا آپکی رائے بدل چکی ہے ۔(یعنی اب تک ویسا ہی پایا یا آپ کے خیالات بدل چکے ہیں)

مجھے محفل میں سب سے پہلے خوش آمدید کہنے والی شخصیت کا نام شمشاد صاحب ہے جو اب شمشاد بھائی ہو گئے ہیں۔ (جبکہ میری محفل میں آمد سے تقریباً پانچ ماہ قبل میرے نام کی صدا بلند کرنے والی شخصیت کا نام اعجاز اختر صاحب ہے جو کہ اب چاچو ہو گئے ہیں)۔

مجھے لگا کہ یہ محفل غالباً پورے طور شمشاد بھائی کے توانا کندھوں پر ہی تکیہ ہے پر بعد میں اور بھی کئی نام سامنے آئے۔

رائے بدلی نہیں کہی جا سکتی ہاں سدھری ضرور ہے۔ :)

2۔پہلی دفعہ شمشاد جی سے جان پہچان/بات چیت کب اور کیسے ہوئی( سیکشن اور تھریڈ یاد ہو تو اسکا حوالہ بھی دے سکتے ہیں)

شمشاد بھائی سے پہلی بات چیت (شمشاد بھائی کے) روایتی طریقے سے ہی ہوئی یونی یعنی پہونچتے ہی، "ابن سعید صاحب محفل میں خوش آمدید اپنا تعارف تو کرائیں۔۔۔۔" جس کے جواب میں میں نے جو تحریر لکھی وہ سعود عالم ابن سعید کا تعارف نام سے الگ دھاگے کے بطور منتقل کر دیا گیا۔

3۔شمشاد جی کی کونسی عادت آپکو بہت پسند ہے ۔(انکی پسندیدہ عادت)

ابھی تک کوئی ناپسندیدہ عادت نظر نہیں آئی۔ :) ہنس مکھ، ملنسار، محنتی، مخلص، مشفق، سنجیدہ اور صلح جو ہونے کے ساتھ ساتھ بذلہ سنج بھی ہیں۔ میں حیران رہتا ہوں کہ اس قدر متضاد صلاحیتوں کو کیسے یکجا کر پاتے ہیں۔

4۔شمشاد جی سے کیا سبق سیکھا

ابھی سیکھ رہا ہوں اور جو کچھ سیکھا ہے وہ احباب کے سامنے عیاں ہے۔

5۔ اس شخصیت کو آپکا کوئی مشورہ،رائے،پیغام یا سوال

شمشاد بھائی بس دعاؤں میں رکھئے۔
 
تعبیر

محفلین
1۔ آپ کا شمشاد جی کے بارے میں پہلا تاثر کیا تھا۔کیا اب بھی آپ کی رائےوہی ہے کیا آپکی رائے بدل چکی ہے ۔(یعنی اب تک ویسا ہی پایا یا آپ کے خیالات بدل چکے ہیں)

پہلے مجھے کافی سنجیدہ اور سخت مزاج لگے تھے۔ اب میری رائے ان سے بات چیت کے بعد یکسر بدل چکی ہے۔ اب میری رائے یہ ہے کہ شمشاد بہت فرینڈلی اور خوش مزاج ہیں۔

2۔پہلی دفعہ جان پہچان/بات چیت کب اور کیسے ہوئی( سیکشن اور تھریڈ یاد ہو تو اسکا حوالہ بھی دے سکتے ہیں)

میری شمشاد جی سے ملاقات کافی دلچسپ اور یادگار ہے :grin:
محفل پر سب سے پہلے مجھے جن سے بات چیت کا شرف حاصل ہوا وہ یہی محترم ہستی ہیں۔
مجھے شروع میں یہاں پوسٹ کرنے میں کافی مشکل ہو رہی تھی سو میں نے انہیں ذاتی پیغام بھیجا۔ جس کا انہوں نے فوراًٰ جواب بھی بھیجا اور میں نے شکریے کے طور پر انہیں دوبارہ ذپ کیا اور کہا کہ اپکی حوصلہ افضائی کا شکریہ جس کا جواب آیا کہ حوصلہ افزائی ایسے لکھتے ہیں میں نے دوبارہ ذپ کیا اپنی قابلیت جھاڑنے کو نہیں بلکہ خفت مٹانے کو کہ تصھیح کا شکریہ جس کا پھر جواب آیا کی تصحیح ایسے لکھتے ہیں ۔ میرا ہنس ہنس کر برا حال ۔
یوں ہماری پہلی بات چیت ذپ سے شروع ہوئی۔

3۔شمشاد جی کی کونسی عادت آپکی پسندیدہ ہے

نئے ممبرز کی حوصلہ افرائی کی اور انکی مدد کی عادت۔ جس سے نئے ممبرز کی جھجک اور اجنبیت ختم ہو جاتی ہے۔

ایک اور جو زبردست بات ہے شمشاد جی میں وہ ہے شکر گزاری میں نے انہیں ہر حال میں یہاں اللہ کا شکر کرتے اور دوسروں کو بھی اسکی نصیحت کرتے دیکھا ہے۔

4۔شمشاد جی سے کیا سبق سیکھا

ویسے تو سب الف عین جی کو استاد کہتے ہیں پر میں شمشاد جی کو۔کیونکہ میں ابھی بھی سیکھنے کے دور میں ہوں۔ شمشاد جی نے ہمیشہ میری مدد کی ہے بلکہ میں اکثر پوسٹ میں غلطیاں کر کے فوراً شمشاد جی کو ذپ کرتی ہوں کی پلیز صحیح کر دیں۔ میری ہر پوسٹ اسی لیے edited ملے گی نام ہو گا شمشاد جی :grin:

5۔ اس شخصیت کو آپکا کوئی مشورہ،رائے،پیغام یا سوال

اس پوسٹ کی توسط سے میں اپکا بہت بہت شکریہ کرنا چاہوں گی کہ میں آج یہاں ہوں تو صرف آپکی وجہ سے ۔ میرے لیے یونہی ہمیشہ استاد بنے رہیے گا ۔

سوال ۔۔اب آپ نے میری غلطیاں نکالنی کیوں چھوڑ دی ہیں ؟؟؟:confused:

دعا ہے کہ اللہ آپ کو یونہی ہمیشہ خوش و خرم رکھے اور محفل یونہی آپکے دم سے جگمگاتی رہے۔ آمین
 
وجی

لائبریرین
[FONT="Urdu_Umad_Nastaliq"]
1۔ آپ کا شمشاد جی کے بارے میں پہلا تاثر کیا تھا۔کیا اب بھی آپ کی رائے وہی ہےیا آپکی رائے بدل چکی ہے ۔(یعنی اب تک ویسا ہی پایا یا آپ کے خیالات بدل چکے ہیں)

شمشاد جی کی پوسٹ کی تعداد دیکھ کر تو تاثر یہ ملا کہ شاید بہن جی ہیں لیکن پھر اندازہ ہوا کہ بھائی جی ہیں اور ابھی تک بھائی ہی پایا ہے

2۔پہلی دفعہ شمشاد جی سے جان پہچان/بات چیت کب اور کیسے ہوئی( سیکشن اور تھریڈ یاد ہو تو اسکا حوالہ بھی دے سکتے ہیں)

میرا خیال ہے کہ الف سے یے کھیل میں ہوئی تو انہوں نے ہی کہا تھا کہ اپنا تعارف کروائیں

3۔شمشاد جی کی کونسی عادت آپکو بہت پسند ہے ۔(انکی پسندیدہ عادت)

ہر جگہ ٹپک پڑتے ہیں اور پھر اپنی آمد کو اپنی تحریر اور انداز بیان سے معقول ثابت کردیتے ہیں

4۔شمشاد جی سے کیا سبق سیکھا

یہ سیکھا کہ مرد حضرات بھی کافی بول سکتے ہیں لیکن بولنا آتا ہو اگر شمشاد جی کی طرح

5۔ اس شخصیت کو آپکا کوئی مشورہ،رائے،پیغام یا سوال

میں کیا مشورہ دونگا بس ایک سوال ہے کہ اتنا بولنا کہاں سے سیکھا اور اگر خود کی کاوش ہے تو ہمیں بھی کچھ سبق دیں

[/FONT]
 
تیشہ

محفلین
مجھے بہت ۔۔ بہت ۔۔ بہت پسند ہیں شمشاد ص ،، میں بہت کم لوگوں کو پسند کرتی ہوں ، جن میں یہ اول نمبر پر ہیں ،۔۔۔ دوسرے انکی عادتیں مجھے بہت پسند ہیں ، سلجھے ہوئے ہیں ،۔۔ زمانہ شناس ہیں،
اور فرینڈلی ، ہر کسی کے ساتھ گھل مل جاتے ہیں ، حالنکہ ہر کسی سے گھلنے ملنے والے لوگ مجھے پسند نہیں آتے ۔ مگر شمشاد ص کی تو بات ہی کچھ اور ہے ۔
جتنا میں یہاں اگر کسی سے کلوز ہوں ،، وہ شمشاد ص ، اور بھابھی ہی ہیں

مجھے انکی ہر بات اچھی لگتی ہے ، بہت ہنساتے ہیں ۔ ۔ اور ہر بات کو صیح صیح سمجھ جاتے ہیں
zzzbbbbnnnn.gif
بلکے ہر کسی کو بہت جلدی سمجھ لیتے ہیں ،

بہت نائس ،، ، ،،
care2.gif
 
1۔ آپ کا شمشاد جی کے بارے میں پہلا تاثر کیا تھا۔کیا اب بھی آپ کی رائے وہی ہےیا آپکی رائے بدل چکی ہے ۔(یعنی اب تک ویسا ہی پایا یا آپ کے خیالات بدل چکے ہیں)

۔۔ ہمارے سامنے آئے ہیں حضرتِ "شمشاد"
اور کھل کے یہ چھائے ہیں حضرتِ شمشاد
بتاؤں رائے میں کیسے کہ" آپ" کیسے ہیں
سدا سے آپ ہیں" دل شاد" حضرتِ شمشاد

2۔پہلی دفعہ شمشاد جی سے جان پہچان/بات چیت کب اور کیسے ہوئی( سیکشن اور تھریڈ یاد ہو تو اسکا حوالہ بھی دے سکتے ہیں)

۔۔۔پہلی دفعہ کہاں پہ ہوئی بات کیا ہوئی
اپنوں سے مل کے صبح ہوئی رات کیا ہوئی
اب تک ہمیں لگا ہی نہیں پہلی بار ہے
غیروں کی طرح انکی کبھی ذات کیا ہوئی ۔۔۔۔؟

3۔شمشاد جی کی کونسی عادت آپکو بہت پسند ہے ۔(انکی پسندیدہ عادت)

جب بات کیا کرتے ہیں "گلزار" کی طرح
ملتے ہیں سب سے آپ کہ دلدار کی طرح

4۔شمشاد جی سے کیا سبق سیکھا

کبھی پوچھوں گا مدرسے سے کہ اے مادر علمی
وہ "اک سبق" کیا بتاؤں جو تجھ سے پایا ہو۔۔؟

5۔ اس شخصیت کو آپکا کوئی مشورہ،رائے،پیغام یا سوال

آپ گنجے تو نہیں ہیں
لیکن پھر بھی
اس قدر دانش خدا نے آپ کو دی
لا محالہ آپ کا مظہر
خیالوں میں جو آتا ہے وہی
ایسا محبت والا ہے
جس کے چوڑے ماتھے پر
روشن روشن ماتھے پر
اک بال رہے
دل مانتا نہیں
لیکن اگر آپ گنجے ہیں
تو خوش ہو جائیے
کہ ہم بھی کچھ عرصے میں
آنے والے ہیں
آپ کی صف میں
پھر ہم بھی دانشمند بنیں گے
پھر اپنا بھی دل شاد رہے گا
پر ایک یہاں شمشاد رہے گا
بس ایک یہاں شمشاد رہے گا
 
ظفری

لائبریرین
1۔ آپ کا شمشاد جی کے بارے میں پہلا تاثر کیا تھا۔کیا اب بھی آپ کی رائے وہی ہےیا آپکی رائے بدل چکی ہے ۔(یعنی اب تک ویسا ہی پایا یا آپ کے خیالات بدل چکے ہیں)
شمشاد بھائی کے بارے میرا بھی پہلا تاثر یہی تھا کہ وہ ایک سخت مزاج آدمی ہیں ۔ مگر جیسے جیسے روابط بڑھے تو احساس ہوا کہ انتہائی شفیق اور مہربان انسان ہیں ۔ یار دوست ہیں ۔ مذاق کرتے ہیں اور مذاق کرنے کی اجازت دیتے ہیں ۔ مگر وہ ان دونوں رویوں میں اخلاقی حدوں کو پامال نہیں ہونے دیتے ۔ جس سے کسی کی عزتِ نفس مجروح نہیں ہوتی ۔ اور میں سمجھتا ہوں شمشاد بھائی کا یہ بہت بڑا کمال ہے ۔ بہت کیئرنگ پرسن ہیں ۔ کچھ دن غیر حاضر رہوں ۔ ذپ میں پوچھتے ہیں اور غیر حاضری کی مدت میں اضافہ ہوجائے تو فون کرکے خیریت معلوم کرلیتے ہیں ۔

2۔پہلی دفعہ شمشاد جی سے جان پہچان/بات چیت کب اور کیسے ہوئی( سیکشن اور تھریڈ یاد ہو تو اسکا حوالہ بھی دے سکتے ہیں)
صحیح طرح سے یاد نہیں ۔ میرا خیال ہے میری دوبارہ آمد پر انہیں نے مجھے اپنا تعارف کرانے کو کہا تھا ۔

3۔شمشاد جی کی کونسی عادت آپکو بہت پسند ہے ۔(انکی پسندیدہ عادت)
خاموشی سے معاملہ دیکھتے رہتے ہیں ۔ جیسے ہی معاملہ بگڑتا ہے تو فوراً آکر اسے سنبھال لیتے ہیں ۔

4۔شمشاد جی سے کیا سبق سیکھا

چونکہ وہ یار باش ہیں ۔ اس لیئے دوستی کی کچھ قدریں ان سے سیکھیں ہیں ۔

5۔ اس شخصیت کو آپکا کوئی مشورہ،رائے،پیغام یا سوال
شمشاد بھائی سے تو میں خود ہی مشورہ لیتا رہتا ہوں ۔ مشورہ کیا دوں گا ۔ مگر میرا پیغام یہی ہے کہ اللہ ان کو تندرستی دے ۔ لمبی عمر دے اور ان کی نیک خواہشات کو اللہ پایہ تکمیل تک پہنچائیں ۔ اور ہمارا ساتھ کسی بھی طور نہ چھوڑیں ۔ چاہے بیچ میں کتنا ہی بڑا تعطل آجائے ۔
 
شمشاد

لائبریرین
تعبیر آپ کا بہت شکریہ۔ شب خون مارنا کوئی آپ سے سیکھے۔ مجھے بتا تو دینا تھا۔
باقی بھی سب اراکین کا بہت شکریہ۔ گاہے بگاہے میں بھی لکھتا رہوں گا۔
 
1۔ آپ کا شمشاد جی کے بارے میں پہلا تاثر کیا تھا۔کیا اب بھی آپ کی رائے وہی ہےیا آپکی رائے بدل چکی ہے ۔
میرا پہلا تاثر صرف اتنا تھا کہ یہ بہت فرینڈلی شخصیت ہیں اور اب اس تاثر میں اتنا اضافہ ہوا ہے کہ صرف فرینڈلی ہی نہیں، بلکہ بہت زیادہ خیال رکھنے والے انسان بھی ہیں۔

2۔پہلی دفعہ شمشاد جی سے جان پہچان/بات چیت کب اور کیسے ہوئی( سیکشن اور تھریڈ یاد ہو تو اسکا حوالہ بھی دے سکتے ہیں)
میرے تعارف کے تھریڈ میں بات چیت شروع ہوئی تھی شاید۔۔۔
عمار ضیاء خاں کو خوش آمدید

3۔شمشاد جی کی کونسی عادت آپکو بہت پسند ہے ۔(انکی پسندیدہ عادت)
کوئی ایک ہو تو گنوائی جائیں نا۔۔۔ سب کا خیال رکھنا، ماحول خوشگوار رکھنا، ہر ممکن مدد کرنا۔۔۔ اور اسلامی اور اخلاقی قدروں کی ہمیشہ پاسداری۔

4۔شمشاد جی سے کیا سبق سیکھا؟
"ایسے بھی جیا جاسکتا ہے۔" :)

5۔ اس شخصیت کو آپکا کوئی مشورہ،رائے،پیغام یا سوال
مشورہ یا رائے کیا دوں گا، بس دعا ہے کہ ان پر ہمیشہ امن اور خوشیوں کا سایہ رہے۔
 
مغزل

محفلین
[FONT="Urdu_Umad_Nastaliq"]بہت شکریہ یہ موقع فراہم کرنے کیلیے۔۔فی الحال میں صرف آپ کے سوالات پر ہی اکتفا کروں گا۔

1۔ آپ کا شمشاد جی کے بارے میں پہلا تاثر کیا تھا۔کیا اب بھی آپ کی رائے وہی ہےیا آپکی رائے بدل چکی ہے ۔(یعنی اب تک ویسا ہی پایا یا آپ کے خیالات بدل چکے ہیں)

شمشاد صاحب کی شخصیت میں وہی پہلی سے محبت ہے ۔۔ جس پر ایک شاعر نے ناراض ہوکر لکھا تھا۔۔
مجھ سے پہلی سی محبت میرے۔۔۔۔
ہاں ان کا قد قریبا 2 انچ بڑھ گیا ہے وزن کم ہوگیا اور سر بالوں سے نکلتا محسوس ہورہا ہے۔۔

2۔پہلی دفعہ شمشاد جی سے جان پہچان/بات چیت کب اور کیسے ہوئی( سیکشن اور تھریڈ یاد ہو تو اسکا حوالہ بھی دے سکتے ہیں)

میرے خیال میں فارسی اشعار کے تھریڈ میں ملاقات ہوئی تھی۔۔

3۔شمشاد جی کی کونسی عادت آپکو بہت پسند ہے ۔(انکی پسندیدہ عادت)

ان کی بزلہ سنجی اور برانہ منانے کی عادت

4۔شمشاد جی سے کیا سبق سیکھا

آدمی کو بے تکان بس بولتے ہی رہنا چاہیئے۔۔ بولنا ہی زندگی ہے

5۔ اس شخصیت کو آپکا کوئی مشورہ،رائے،پیغام یا سوال

مجھے اپنی شاگردی میں لے لیں۔۔
[/FONT]
 
محسن حجازی

محفلین
ہم کو بھی شمشاد بھائی بہت اچھے لگتے ہیں۔ کیوں لگتے ہیں؟ یہ معلوم کرنےکو ہم نے 17 ملا رکھا ہے پتہ کر کے بتاتے ہیں کہ کیوں اچھے لگتے ہیں۔
 
فرحت کیانی

لائبریرین
یقیناً شمشاد بھائی کی شخصیت گوناگوں خوبیوں کا مرقع ہے اور سب لوگ اس بارے میں متفق ہیں۔۔۔ ذاتی طور پر میں ان کی بذلہ سنجی اور برجستہ گفتگو کی مداح ہوں۔
 
جہانزیب

محفلین
آپ کا شمشاد جی کے بارے میں پہلا تاثر کیا تھا۔کیا اب بھی آپ کی رائے وہی ہےیا آپکی رائے بدل چکی ہے ۔(یعنی اب تک ویسا ہی پایا یا آپ کے خیالات بدل چکے ہیں)

ضدی، کسی بھی بات پر سر اڑا دینے والے اور دوسرے کی نہ سُننے والے، یہ میری آج سے تین سال پہلے کی رائے ہے اور میرے خیال میں تین سال میں یہ بدل کر ایک سو اسی درجے اُلٹی ہو گئی ہے ۔

۔پہلی دفعہ شمشاد جی سے جان پہچان/بات چیت کب اور کیسے ہوئی( سیکشن اور تھریڈ یاد ہو تو اسکا حوالہ بھی دے سکتے ہیں)

جب انہوں نے محفل جوائن کی تھی تب سے، لیکن پہلی دفعہ توجہ میں نے تب دی تھی جب ان کی قیصرانی جو اُس وقت بے بی ہاتھی ہوتے تھے کے ساتھ تھوڑی چپقلش ہوئی تھی ۔ اب مجھے سب کچھ صحیح طور پر یاد نہیں ۔

شمشاد جی کی کونسی عادت آپکو بہت پسند ہے ۔(انکی پسندیدہ عادت)

بلا تفریق و تمیز ہر رکن سے گفتگو کرنا اور نئے آنے والوں کی حوصلہ افزائی کرنا ۔

شمشاد جی سے کیا سبق سیکھا؟
لول ۔ بڑا ہو کر بھی بچہ رہنے کا گُر :grin:۔ مطلب یہ ہے کہ جس طرح کے بھی تھریڈ میں یہ ہوں وہاں ویسا ہی برتاؤ کرتے ہیں، نہیں تو ہر جگہ اپنی بزرگی جھاڑ سکتے ہیں ۔

اس شخصیت کو آپکا کوئی مشورہ،رائے،پیغام یا سوال؟
شمشاد بھائی آپ کمپیوٹر سے کب اُٹھتے ہیں ؟ :grin:
 
زینب

محفلین
۔ آپ کا شمشاد جی کے بارے میں پہلا تاثر کیا تھا۔کیا اب بھی آپ کی رائے وہی ہےیا آپکی رائے بدل چکی ہے ۔(یعنی اب تک ویسا ہی پایا یا آپ کے خیالات بدل چکے ہیں)

بہت غصے والے ،مغرورلگے تھے اکھڑ مزاج پر پھر جب بات ہوئی تو سارا ڈر جاتا رہا۔۔۔۔۔اب میں جتینی شمشاد بھای سے بےفکر اور فری ہو کے بات کرتی ہوں اتنی کسی اور سے نہیں۔۔۔پہلے تاثر سے خیالات یکسر بدلے۔۔۔۔۔

پہلی دفعہ شمشاد جی سے جان پہچان/بات چیت کب اور کیسے ہوئی( سیکشن اور تھریڈ یاد ہو تو اسکا حوالہ بھی دے سکتے ہیں)

[میرا خیال کے شاعری کے دھاگوں پے ہوئی تھی۔۔۔۔۔۔۔۔جہاں ہم آئے تو بڑے جوش سے تھے پر اپنے ہر شعر کے بدلے شمشاد بھائی کا جواب جو کسی جن کی طرح حاضر ہوتا تھا ہم وہاں‌سے ایسے بھاگے کہ آج تک وہاں‌کا رخ نہیں کیا۔۔۔۔۔:grin

شمشاد جی کی کونسی عادت آپکو بہت پسند ہے ۔(انکی پسندیدہ عادت)۔۔

۔۔سب کے ساتھ یکسان سلوک اور مذاق کو مذاق ہی لینا،ڈانٹتے نہیں ہیں۔۔۔۔۔۔

4۔شمشاد جی سے کیا سبق سیکھا

تحمل مزاجی کا۔۔۔۔۔۔۔۔پہا جی واقعی میں‌بہت ٹھنڈے دماغ کے ہیں جو یہاں اس محفل میں چھوٹے بڑے سب کو ٹھیک سے ہینڈل کر پاتے ہیں یہ انہیں کا کام ہے کہ نئے انے والے بھی اپنے اپ کو بہت فری محسوس کرتے ہیں۔۔۔۔۔۔۔سب کے ساتھ یکساں سلوک بھی بھائی جی کی ایک صفت ہے۔۔۔۔۔کبھی کسی کو احساس نہیں ہونے دیتے کہ کوئی نیا ہے یا پورانا
5۔ اس شخصیت کو آپکا کوئی مشورہ،رائے،پیغام یا سوال

مشورہ دینا کیا ہے ان سے تو لیا جانا چاہیے۔۔۔۔۔
 
زونی

محفلین

1۔ آپ کا شمشاد جی کے بارے میں پہلا تاثر کیا تھا۔کیا اب بھی آپ کی رائے وہی ہےیا آپکی رائے بدل چکی ہے ۔(یعنی اب تک ویسا ہی پایا یا آپ کے خیالات بدل چکے ہیں)

میرا شمشاد بھائی کے بارے میں پہلا تاثر بہت متحمل اور خوش مزاج شخصیت کا ہی تھا اور مجھے شمشاد بھائی بلکل بھی سخت مزاج اور ضدی محسوس نہیں ہوئے تھے :)
سخت مزاجی کا اندازہ اب آ کے ہو رہا ھے ;):grin: (مزاق)

2۔پہلی دفعہ شمشاد جی سے جان پہچان/بات چیت کب اور کیسے ہوئی( سیکشن اور تھریڈ یاد ہو تو اسکا حوالہ بھی دے سکتے ہیں)

شمشاد بھائی سے بات چیت تو شاید میرے استقبالیہ انٹرویو سے ہی شروع ہو گئی تھی اور میرے خیال سے میری محفل پہ ستّر فیصد سے زیادہ گفتگو یا گپ شپ شمشاد بھائی سے ہی رہی ہو گی۔:)

3۔شمشاد جی کی کونسی عادت آپکو بہت پسند ہے ۔(انکی پسندیدہ عادت)

شمشاد بھائی کی خوش مزاجی اور بات کو مختلف زاویوں سے جانچنے کی عادت۔

4۔شمشاد جی سے کیا سبق سیکھا

شمشاد بھائی سے بلکہ محفل سے ہی بہت کچھ سیکھا اور مزے کے کی بات ھے شمشاد بھائی اور میری کافی عادتیں اور اکثر باتیں میل کھاتی ہیں عمر کو چھوڑ کے :grin:
عمر کا اس لئے کہہ رہی ہوں کیونکہ عمر میں تو شمشاد بھائی مجھ سے کافی پیچھے ہیں بلکہ اکثر تو مجھے زونی آنٹی کہہ جاتے ہیں اور میں ہر بار یہ سوچ کے نظرانداز کر جاتی ہوں کہ بزرگوں کو ڈانٹنا بری بات ھے ;):grin:

5۔ اس شخصیت کو آپکا کوئی مشورہ،رائے،پیغام یا سوال

سوال یہی ھے کہ شمشاد بھائی آپ نے چائے پینی کس عمر سے شروع کی اور کیوں؟:grin:
 
Top