مہمان اس ہفتے کے مہمان "سید شہزاد ناصر"

میرے انکل تو نہیں بلکہ اک محترم بھائی ہیں جو و خلوص سے راہ دکھاتے ہیں ۔ پہلا تاثر تو اک عام سے شوخ انسان کا محسوس ہوا لیکن جلد ہی یہ راز کھل گیا کہ یہ تو وہ فقیر ہیں جو " یدِ بیضا لیے بیٹھے ہیں اپنی آستینوں میں " اور آج تک یہی تاثر قائم ہے ۔ ان شاءاللہ سدا ہی قائم رہے گا



پنجابی کلام کی شراکت پر ان کا معتقد ہوا ۔ گفتگو بھی ہوتی رہتی ہے ۔ ان شاء اللہ ملاقات بھی ہوگی ۔



ملنساری اور خاکساری



وقت کو خود پہ حاوی نہ ہونے دیا ۔۔
یہ کیونکر ممکن ہوا ۔۔۔۔۔۔۔۔۔؟
بچوں میں بچے
جوانوں میں جوان
اور بوڑھے ہوں دشمن

مجھ ایسے تو سدا ہی طلبگار رہتے ہیں ایسی عظیم ہستی کے مشورہ اور رائے کے ۔۔۔۔۔۔۔۔۔
سورج کے سامنے چراغ جلانا ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ نری حماقت


محترم سید بادشاہ کے پاس بیٹھ " سیف الملوک " سننے اور سمجھنے کی خواہش ہے ۔


بچے من کے سچے
بچوں سے پیار کرنے والے خود بھی معصوم بچے
ان کے اوتار اچھے لگتے ہیں
پنجابی زبان کے زمرے ان کی توجہ کے محتاج رہتے ہیں ۔




سب سنگی ساتھی بھید بھرے

اے گریٹ مین
بہت دعائیں
اللہ اللہ
جو مقام مجھے آپ نے دیا ہے میں تو خود کو اس کا عشر عشیر بھی نہیں سمجھتا خاک نشین ہو خاک نشین ہی رہنے دیں
اسقدرمحبت اور خلوص کے لئے ممنون ہوں اللہ آپ کو سلامت رکھے آمین
 
بالکل درست فرمایا آپ نے بلکہ بسا اوقات ہمارا بھی جی چاہتا ہے کہ انہیں "بابا جی" نہیں تو کم از کم آپ کے اتباع میں "انکل" کہہ کر مخاطب کیا کریں۔ مگر پھر اپنی عمر دیکھ کر چپکے ہو جاتے ہیں کہ یار لوگ کہیں انجانے میں ہمارے "سٹھیاپے" کی بے حرمتی کے مرتکب نہ ہو جائیں۔
جست وغیرہ والی سب داستانیں ہیں! ہم ذاتی طور گواہ ہیں کہ انہیں پشاور سے مری جانے میں کم از کم تین ہفتے لگتے ہیں۔ انہیں ٹیکسلا بلوانے کے لئے ہمیں "تڑھی" سے کام لینا پڑا۔ ارے کیوں ہمارا منہ کھلواتی ہو بوا! ۔۔۔
ٹیکسلا یاترا کا قصہ بہت دلچسپ ہے
جس دن آسی صاحب کی کتاب کی تقریب پزیرائی تھی اس دن صبح ہی بجلی بند ہو گئی سارا دن سائٹ پر کام کر کے تھکا ہارا واپس آیا تو بجلی ندارد اب اس حلیئے میں کسی تقریب میں تو نہیں جا سکتے تھے ہمارا وہ ہی حال ہوا جو چچا غالب کا ہوا تھا
کعبہ کو کس منہ سے جاؤ گے غالب
شرم تم کو مگر نہیں آتی
ہمت نہ پڑی کہ آسی صاحب سے معذرت کریں چار و ناچار فیس بک پر سٹیٹس اپڈیٹ کر دیا کہ صبح سے بجلی نہیں ہے
جواب آں غزل آسی صاحب کا پیغام آیا کہ مجھے معلوم تھا کہ آپ نہیں آؤ گے اب عجیب شش و پنج میں تھے
عرض دوگونہ عذاب سب جان مجنوں را
بلائے صحبتِ لیلیٰ و فرقتِ لیلیٰ
تقریب کا وقت غالباََ چھ بجے شام تھا پشاور سے ٹیکسلا کم از کم تین گھنٹے کا سفر تھا ناگاہ چار بجے بجلی آ گئی بھاگم بھاگ نہا دھو کر تیار ہوئے ٹیکسلا کے لئے سالم ٹیکسی پکڑی یوں تقریب میں بروقت شرکت ممکن ہوئی
 
جی جی "وہ" وہی وہی، بالکل بالکل! ۔ بندہ گھر سے باہر رہتا ہو اکیلا، تین تین چار چار ماہ تو خود ہی جان لیجئے کون سب سے زیادہ یاد آتا ہے۔ جی وہی محترمہ میری چچی ہیں جو آپ کی چچی ہیں، کوئی شک؟ ۔۔۔ جب ہم منصبِ بابا پر اور اپنے شاہ جی منصبِ چاچا پر براجمان کر دئے گئے تو فرق مٹ گئے سارے۔
ویسے بھی جب لہو کی سفیدی چھلک کر سر کے بالوں پر آن پڑے اور پھر بہہ کر داڑھی کو بھی اپنی لپیٹ میں لے لے تو سب قرابتی رشتے "یونیورسل" ہو جایا کرتے ہیں۔ ماسوائے ایک "اسی" رشتے کے کہ "وہ" تو بہت ذاتی ہوتا ہے۔ ہوتا ہے نا؟ ہاہاہاہا۔
تسی تے لاجواب کر دتا :roll:
 
ناصر انکل کے بارے میں آپ کا پہلا تاثر کیا تھا؟ پہلے تاثر سے لےکر اب تک آپ نے ان کو کیسا پایا ہے ؟ وہی پہلے والا تاثر ہے یا رائے بدل چکی ہے ؟
پہلا تاثر اچھا تھا ۔۔
پہلے جیسا تاثر ہے، تبدیلی نہیں آئی ۔۔۔


پہلی دفعہ ناصر انکل سے جان پہچان/بات چیت کا آغاز کب اور کیسے ہوا یا ابھی تک بات چیت کا آغاز نہیں ہوا ؟؟؟
یہیں محفل پہ ۔۔ یاد نہیں کیسے، پر بات چیت ہوئی تھی۔ اور پھر پچھلی بار جب میں پاکستان گیا تب فون پہ رابطہ ہوا، نماز کا وقت تھا تفصیلی گفتگو نہیں ہو سکی۔

آپکو ناصر انکل کی کون سی عادت سب سے زیادہ اچھی لگتی ہے؟ (انکی پسندیدہ عادت) یا انکی شخصیت میں سب سے دلچسپ کیا لگتا ہے؟؟؟
سادہ انسان، آج کل ایسے لوگ کم کم ہی ملتے ہیں۔ حسِ مذاح بہت عمدہ ہے۔

کچھ ایسا خاص جو آپ نے ناصر انکل کی شخصیت سے سیکھا یا سیکھنا چاہیں؟؟؟
سیکھنا تو بہت کچھ چاہونگا، ان شاءاللہ۔۔۔ اصل میں مجھے وقت کم ہی ملتا ہے محفل اور آنلائن ہونے کا ۔۔۔ اپنا وٹسایپ نمبر اگر عنایت کریں تو سیکھنے کا سلسلہ شروع ہوسکتا ہے۔

مہمان شخصیت کے لیے کوئی مشورہ یا کوئی رائے؟؟؟
ایتھے نئیں پچھنا ۔۔ پرائیوٹ باتیں یہاں نہیں شئیر کی جا سکتیں ۔۔

اور کچھ خاص جو کہنا یا پوچھنا چاہیں ( کوئی ایسی بات/ فرمائش جو آپ نے ابھی تک نہ کہی ہو )
امجد میانداد بھائی کا وہ گانا، جو ان کی وجہِ مقبولیت ہے ۔۔ سر کی آواز میں سننا چاہونگا ۔۔۔

ناصر انکل کے اوتار ، پیغامات کے بارے میں آپ کی کوئی رائے، پسندیدگی یا کوئی الجھن اور آپ انہیں محفل کےکن سیکشنز/زمروں میں زیادہ دیکھنا چاہتے ہیں وغیرہ؟؟؟
پاس۔۔
مہمان شخصیت کے پوسٹ کیے گئے موضوعات میں آپ کو پسندیدہ ترین دھاگہ یا انکے کمنٹس جو آپ کو یاد رہ گئے ہوں؟؟؟
پنجابی شعروشاعری کی لڑیاں۔۔۔

اگر آپ انہیں کوئی ٹائیٹل یا پیغام دینا چاہیں یا کچھ dedicate کرنا چاہیں۔
سر کا ٹائٹل ۔۔
اور پیغام یہی کہ سر خوش رہیں، سلامت رہیں ۔۔۔ خوشیاں بانٹیں ۔۔ محفل میں رونق آپ کی وجہ سے ہے ۔۔ آتے رہا کریں(جانے لگیں تو کوئی لڑی مت کھولیں) آپ کی ہمارےدل میں عزت ہمیشہ رہے گی۔
ان شاءاللہ آپ جلد ملاقات کا شرف بھی دیں گے۔۔۔
سلامت رہیں :)
 
Top