مہمان اس ہفتے کے مہمان "سید شہزاد ناصر"

ماہی احمد

لائبریرین
تمام حاضرین کو ماہی کی طرف سے
السلام علیکم!
Emoticon-Welcome.gif

پچھلے کافی عرصے سے کوئی مہمان نہیں بُلایا گیا تو ہم نے سوچا یہ بیڑہ اپنے سر اٹھایا جائے
اس ہفتے کی مہمان شخصیت؟
ہمم!!!
ان کے بارے میں کیا کہیئے کہ الفاظ کم پڑ جاتے ہیں
پہلی بات تو یہ کہ آپ اُن کی پیکجنگ پر بالکل مت جائیے گا
پیکجنگ دیکھ کر تو یہی خیال آتا ہے
ع۔ کھنڈر بتا رہے ہیں عمارت حسین تھی
troubled-old-man-smiley-emoticon.gif

مگر حقیقت صرف ان عزیز اقربا اور دوست احباب جانتے ہیں
دیکھنے میں کوئی 40، 50 کے لگ بھگ کے بابے اندر سے 20، 25 سال کے چُلبلے سے نوجوان سے کم نہیں ہیں
images

احباب کی محفل ہو تو خوب شوخی اور شرارت کرتے ہیں
images

لیکن ایسا ہے کہ جہاں کہیں کوئی سنجیدہ موضوع آن ٹپکا تو ایسی ایسی گفتگو کرتے ہیں کہ سب کی بولتی بند۔۔۔۔

اگر آپ ان کے دوست ہیں تو آپ بہت خوش قسمت ہیں یہ آپ کو کبھی بھی بور نہیں ہونے دیں
آپ کی عمر چاہے جو بھی ہو، یہ آپ کی عمر کے لیلول پر بڑی آسانی سے ایک ہی جست میں آجائیں گے اور پھر آپ کو وقت گزرنے کا احساس بھی نہیں ہو گا۔
1sm374flowers2.gif

خیر جتنا بھی کہو اتنا ہی کم ہے!!!
تو ہماری آج کی مہمان شخصیت ہیں

سید شہزاد ناصر
اللہ پاک آپ کو صحت تندرستی دے اور ہنستا کھیلتا رکھے
th_Party.gif

اب بڑھتے ہیں سوالات کی جانب

۔
flower-pink-smiley-emoticon-animation.gif
ناصر انکل کے بارے میں آپ کا پہلا تاثر کیا تھا؟ پہلے تاثر سے لےکر اب تک آپ نے ان کو کیسا پایا ہے ؟ وہی پہلے والا تاثر ہے یا رائے بدل چکی ہے ؟؟؟

flowers-line-animated-gif-clr.gif

flower-pink-smiley-emoticon-animation.gif
پہلی دفعہ ناصر انکل سے جان پہچان/بات چیت کا آغاز کب اور کیسے ہوا یا ابھی تک بات چیت کا آغاز نہیں ہوا ؟؟؟

flowers-line-animated-gif-clr.gif

flower-pink-smiley-emoticon-animation.gif
آپکو ناصر انکل کی کون سی عادت سب سے زیادہ اچھی لگتی ہے؟ (انکی پسندیدہ عادت) یا انکی شخصیت میں سب سے دلچسپ کیا لگتا ہے؟؟؟

flowers-line-animated-gif-clr.gif

flower-pink-smiley-emoticon-animation.gif
کچھ ایسا خاص جو آپ نے ناصر انکل کی شخصیت سے سیکھا یا سیکھنا چاہیں؟؟؟

flowers-line-animated-gif-clr.gif

flower-pink-smiley-emoticon-animation.gif
مہمان شخصیت کے لیے کوئی مشورہ یا کوئی رائے؟؟؟

flowers-line-animated-gif-clr.gif

flower-pink-smiley-emoticon-animation.gif
اور کچھ خاص جو کہنا یا پوچھنا چاہیں ( کوئی ایسی بات/ فرمائش جو آپ نے ابھی تک نہ کہی ہو )

flowers-line-animated-gif-clr.gif

flower-pink-smiley-emoticon-animation.gif
ناصر انکل کے اوتار ، پیغامات کے بارے میں آپ کی کوئی رائے، پسندیدگی یا کوئی الجھن اور آپ انہیں محفل کےکن سیکشنز/زمروں میں زیادہ دیکھنا چاہتے ہیں وغیرہ؟؟؟

flowers-line-animated-gif-clr.gif

flower-pink-smiley-emoticon-animation.gif
مہمان شخصیت کے پوسٹ کیے گئے موضوعات میں آپ کو پسندیدہ ترین دھاگہ یا انکے کمنٹس جو آپ کو یاد رہ گئے ہوں؟؟؟

flowers-line-animated-gif-clr.gif

flower-pink-smiley-emoticon-animation.gif
اگر آپ انہیں کوئی ٹائیٹل یا پیغام دینا چاہیں یا کچھ dedicate کرنا چاہیں۔

flowers-line-animated-gif-clr.gif

اچانک اتنے سوالات کے جوابات تو فوراً زہن میں نہیں آرہے البتہ اتنا کہ سکتا ہوں کہ سید شہزاد ناصر ان چند لوگوں میں شامل ہیں جو اپنی علمی قابلیت کی وجہ سے اس مقام پر ہیں کہ اردو محفل ان پر فخر کر سکتی ہے۔
 
اجازت ہو تو لائن چوری کر لوں؟ ابھی اتنے لوگ آئے نئیں ہیں نا، اوپر تعارف میں ڈال دیتی ہوں۔
 
تمام حاضرین کو ماہی کی طرف سے
السلام علیکم!
و علیکم السلام! یہ تو وہی بات ہو گئی کہ: "تمہارے صوبے میں وزیر اعلیٰ ہوتا ہے، ہمارے صوبے میں ہوتی ہے"۔
ہم نے سنا بھی بہت اور پڑھا بھی بہت اور گیتوں اور ترانوں میں بھی دیکھا کہ ماہی ہوتا تھا:
چن وے ماہی وے، سانوں بھل نہ جاویں
میرا ماہی رنگ رنگیلا، چھیل چھبیلا
وغیرہ وغیرہ؛ یہاں اردو محفل فورم میں ماہی ہوتی ہیں؛ پر مچھلی بھی نہیں ہیں۔
کوئی ہے؟ جو اِس گتھی کو سلجھا سکے!
 
پہلی بات تو یہ کہ آپ اُن کی پیکجنگ پر بالکل مت جائیے گا
پیکجنگ دیکھ کر تو یہی خیال آتا ہے
ع۔ کھنڈر بتا رہے ہیں عمارت حسین تھی
آبجیکشن یؤر لیڈی شپ! یہاں ہمیں دو اعتراض ہیں۔
1۔ ایک تو پیکجنگ پر ہے! ہمارے شاہ جی کو پیک کر دیا آپ نے! گُڈا سمجھ لیا کیا؟ جی نہیں مادام! ہمارے شاہ جی جیتے جاگتے گڈو میاں ہیں۔
2۔ دوسرا اعتراض کھنڈر پر ہے! آپ نے شاہ جی کی (10 مئی 2015ء کی) وہ تصویر بھی نہیں دیکھی؟ جس میں وہ ہمارے ساتھ ہیں۔ ایسی تروتازہ شخصیت کو آپ نے کھنڈر پتہ نہیں کیوں کہہ دیا۔ ممکن ہے آپ کا چشمہ کہیں ادھر ادھر رہ گیا ہو۔ یا پھر وہ "سگنیچر ڈِش" کی مِرچیت آنکھوں پر اثر دکھا گئی ہو۔

تاہم پہلے اعتراض میں آپ کو خاتون ہونے کا اور دوسرے میں مِرچیت زدگی کا فائدہ دیتے ہوئے، دونوں اعتراض کالعدم قرار دئے جاتے ہیں۔
 
دیکھنے میں کوئی 40، 50 کے لگ بھگ کے بابے اندر سے 20، 25 سال کے چُلبلے سے نوجوان سے کم نہیں ہیں
دیکھئے، دیکھئے، دیکھئے ۔۔ دیکھنے سے آپ کی مراد شاہ جی کی میٹرک کی سند دیکھنا ہے تو اپنا ریکارڈ درست فرما لیں۔ لگ بھگ کی ترکیب درست نہیں ہے؛ یہاں "لے بھاگ" ہونا چاہئے کہ 50 تو کب کا گزر چکا۔ دوسرے یہاں آپ خود تضاد بیانی سے کام لے رہی ہیں۔ کبھی انکل کبھی بابے؟ بھئی یہ چکرم ماسی مصیبتے اور بڑی بوا سے تو چل سکتا ہے، بابوں سے نہیں چل سکتا۔ اور ہاں آپ کے ریکارڈ کی درستی کے لئے عرض کرتا چلوں کہ ہمارے شاہ جی نے میٹرکس سے جان چھڑانے کی بہت کوشش کی مگر وائے حضرتا! ان کا واسطہ عمر بھر کے لئے ڈیزائن سے پڑ گیا۔ آج کل وہ شیخ چلی کی طرح گھروں بلکہ محلوں کے نقشے بنایا کرتے ہیں۔ ان کے مطابق کچھ تعمیر کر بھی لیں تو کوئی دوسرا لے اُڑتا ہے۔
اور
یہ آپ سے کس نے کہہ دیا کہ وہ 20، 25 سال کے چلبلے جوان سے کم ہیں! ارے بی بی! وہ تو کوئی آدھی صدی پہلے آدھی صدی گزار چکے ہیں۔
 
لیکن ایسا ہے کہ جہاں کہیں کوئی سنجیدہ موضوع آن ٹپکا تو ایسی ایسی گفتگو کرتے ہیں کہ ۔۔۔۔
لو، اور سنو! بھئی موضوع بھلے کتنا سنجیدہ ہو جب وہ "آن ٹپکا" تو سنجیدگی جانئے ہوا ہو گئی۔ دوجوں کے چپ ہو جانے کی اصل وجہ بھی بتا دوں؟ کان ادھر لائیے!

یار لوگ ان کی اصلی تے وڈی عمر کا لحاظ کر جاتے ہیں۔ آہو!
 
آپ کی عمر چاہے جو بھی ہو، یہ آپ کی عمر کے لیلول پر بڑی آسانی سے ایک ہی جست میں آجائیں گے اور پھر آپ کو وقت گزرنے کا احساس بھی نہیں ہو گا۔
بالکل درست فرمایا آپ نے بلکہ بسا اوقات ہمارا بھی جی چاہتا ہے کہ انہیں "بابا جی" نہیں تو کم از کم آپ کے اتباع میں "انکل" کہہ کر مخاطب کیا کریں۔ مگر پھر اپنی عمر دیکھ کر چپکے ہو جاتے ہیں کہ یار لوگ کہیں انجانے میں ہمارے "سٹھیاپے" کی بے حرمتی کے مرتکب نہ ہو جائیں۔
جست وغیرہ والی سب داستانیں ہیں! ہم ذاتی طور گواہ ہیں کہ انہیں پشاور سے مری جانے میں کم از کم تین ہفتے لگتے ہیں۔ انہیں ٹیکسلا بلوانے کے لئے ہمیں "تڑھی" سے کام لینا پڑا۔ ارے کیوں ہمارا منہ کھلواتی ہو بوا! ۔۔۔
 
۔
flower-pink-smiley-emoticon-animation.gif
ناصر انکل کے بارے میں آپ کا پہلا تاثر کیا تھا؟ پہلے تاثر سے لےکر اب تک آپ نے ان کو کیسا پایا ہے ؟ وہی پہلے والا تاثر ہے یا رائے بدل چکی ہے ؟؟؟

پہلے تاثر میں ہم انہیں سکالر کم اور شاعر زیادہ سمجھے تھے۔ وہ تو بعد میں کھلا کہ موصوف "مخلص سامع" ہیں بے چارے! جو اتنے سارے شاعروں کی شاعری کو خندہ پیشانی سے برداشت کر رہے ہیں۔ ہمیں تو بارہا شک بھی گزرا ہے کہ یہ خندہ پیشانی ان کے معاملے میں کندہ بر پیشانی رہی ہو گی۔ سکالر تو خیر وہ ہیں اور اتنے کائیاں سکالر ہیں کہ اپنے قاری کا کھلا منہ تک دیکھ لیتے ہیں۔ رمضان شریف کے حوالے سے آپ سے کچھ بعید نہیں کہ "کھلا منہ" کو کیا معانی پہنا دیں، یہاں سگنیچر ڈِش کا ہونا بھی لازم نہیں۔
 
ماہی احمد

لائبریرین
و علیکم السلام! یہ تو وہی بات ہو گئی کہ: "تمہارے صوبے میں وزیر اعلیٰ ہوتا ہے، ہمارے صوبے میں ہوتی ہے"۔
ہم نے سنا بھی بہت اور پڑھا بھی بہت اور گیتوں اور ترانوں میں بھی دیکھا کہ ماہی ہوتا تھا:
چن وے ماہی وے، سانوں بھل نہ جاویں
میرا ماہی رنگ رنگیلا، چھیل چھبیلا
وغیرہ وغیرہ؛ یہاں اردو محفل فورم میں ماہی ہوتی ہیں؛ پر مچھلی بھی نہیں ہیں۔
کوئی ہے؟ جو اِس گتھی کو سلجھا سکے!
جی میں حاضر گتھی سلجھانے کو۔۔۔۔ سلجھا تو دوں پر محفل پر بہت سے ایسے ہیں جن کے پاس اس گتھی کے سلجھ جانے کے بعد کرنے کو کچھ بھی نہیں بچے گا:p اب میں اتنی بری تو ہوں نہیں کہ ان لوگوں کی واحد مصروفیت چھین لوں:rollingonthefloor: آپ کو بتا دیں گے کبھی انشاءاللہ۔
 
ماہی احمد

لائبریرین
آبجیکشن یؤر لیڈی شپ! یہاں ہمیں دو اعتراض ہیں۔
1۔ ایک تو پیکجنگ پر ہے! ہمارے شاہ جی کو پیک کر دیا آپ نے! گُڈا سمجھ لیا کیا؟ جی نہیں مادام! ہمارے شاہ جی جیتے جاگتے گڈو میاں ہیں۔
2۔ دوسرا اعتراض کھنڈر پر ہے! آپ نے شاہ جی کی (10 مئی 2015ء کی) وہ تصویر بھی نہیں دیکھی؟ جس میں وہ ہمارے ساتھ ہیں۔ ایسی تروتازہ شخصیت کو آپ نے کھنڈر پتہ نہیں کیوں کہہ دیا۔ ممکن ہے آپ کا چشمہ کہیں ادھر ادھر رہ گیا ہو۔ یا پھر وہ "سگنیچر ڈِش" کی مِرچیت آنکھوں پر اثر دکھا گئی ہو۔

تاہم پہلے اعتراض میں آپ کو خاتون ہونے کا اور دوسرے میں مِرچیت زدگی کا فائدہ دیتے ہوئے، دونوں اعتراض کالعدم قرار دئے جاتے ہیں۔
:notworthy::notworthy::notworthy::notworthy:
 
ماہی احمد

لائبریرین
دیکھئے، دیکھئے، دیکھئے ۔۔ دیکھنے سے آپ کی مراد شاہ جی کی میٹرک کی سند دیکھنا ہے تو اپنا ریکارڈ درست فرما لیں۔ لگ بھگ کی ترکیب درست نہیں ہے؛ یہاں "لے بھاگ" ہونا چاہئے کہ 50 تو کب کا گزر چکا۔ دوسرے یہاں آپ خود تضاد بیانی سے کام لے رہی ہیں۔ کبھی انکل کبھی بابے؟ بھئی یہ چکرم ماسی مصیبتے اور بڑی بوا سے تو چل سکتا ہے، بابوں سے نہیں چل سکتا۔ اور ہاں آپ کے ریکارڈ کی درستی کے لئے عرض کرتا چلوں کہ ہمارے شاہ جی نے میٹرکس سے جان چھڑانے کی بہت کوشش کی مگر وائے حضرتا! ان کا واسطہ عمر بھر کے لئے ڈیزائن سے پڑ گیا۔ آج کل وہ شیخ چلی کی طرح گھروں بلکہ محلوں کے نقشے بنایا کرتے ہیں۔ ان کے مطابق کچھ تعمیر کر بھی لیں تو کوئی دوسرا لے اُڑتا ہے۔
اور
یہ آپ سے کس نے کہہ دیا کہ وہ 20، 25 سال کے چلبلے جوان سے کم ہیں! ارے بی بی! وہ تو کوئی آدھی صدی پہلے آدھی صدی گزار چکے ہیں۔
عمر میں چھوٹے اعداد سے اس لئیے کام لیا کہ کہیں ایویں میری شامت نہ آجائے بعد میں :worried: لیکن یہاں تو :sad2:
 
Top