مہمان اس ہفتے کی مہمان "محفل کی مانو"

تعبیر

محفلین
السلام علیکم​
معذرت چاہتی ہوں کہ اس بار ٹاپک کچھ لیٹ ہو گیا ہے :)
وقت آگیا ہے پھر سے ایک نئی مہمان شخصیت کا​
اس دفعہ کی مہمان شخصیت بھی سب کی جانی پہچانی اور پسندیدہ شخصیت ہیں​
محفل کی بہت ہی لاڈلی اور راج دلاری ہیں اسی لیے یہاں انہیں "کیوٹی پائی" "نھنی پری" بھی کہا جاتا​
ہماری یہ مہمان شخصیت بہت ہی ذہین اور خوبصورت دل کی مالک ہیں۔ہر ایک کا بہت خیال رکھتی ہیں اور سب کا بہت احترام بھی کرتی ہیں۔مبارک باد کے تھریڈ کھولنے کے لیے ہر وقت تیار اور سب کو مبارک باد دینے میں بھی ہمیشہ پیش پیش​
نئے اراکین کو بھی خوش آمدید کہنے میں بھی سب سے اول​
ویسے توانکا کہنا ہے کہ یہ بہت کم گو ہیں اسکے بادجود بہت کم وقت میں انکے پیغامات کی تعداد سولہ ہزار سے بھی زیادہ ہو گئی ہے​
اور اگر جو باتونی ہوتیں تو شاید شمشاد بھائی کی واہ واہ کے ساتھ انکا بھی نام محفل ورلڈ ریکارڈ میں ہوتا ۔ اس کے علاوہ سعود اور فاتح کے ساتھ بھی انہی کے اسٹائل میں خاصی مشکل مشکل اردو بھی بول لیتی ہیں اور سعود کی دیکھا دیکھی بے پرکی بلہ بے پرکیاں بھی اڑا چکی ہیں۔محفل پر مستقل ٹھکانہ "محفل کی بارہ دری" میں بنا رکھا ہے۔​
ہماری یہ مہمان شخصیت بہت محنتی اور پڑھاکو بھی ہیں۔ ان کے بس تین ہی تو مشغلے ہیں۔ ایک پڑھنا، دوسرا باتیں کرنا اور تیسرا موویز دیکھنا۔ اور وہ بھی کوئی عام سی موویز نہیں بلکہ سائنس فکشن موویز۔ جیک انکل کی ان کو خاصی فکر رہتی ہے کہ وہ یونیورس کو سیو کر پائیں گے یا نہیں۔ اس کے علاوہ محفل میں فزکس کے حوالے سے سوالات پوچھ کر سب بھائیوں کا امتحان لیتی رہتی ہیں۔​
اس ہفتے کہ مہمان شخصیت ہیں​
animal-graphics-cats-860321.gif
عائشہ عزیز
animal-graphics-cats-860321.gif
تو آئیں آج کی مہمان شخصیت کے بارے میں اپنے تاثرات کا اظہار کریں۔کرنا یہ ہے کہ آپ نے اپنی رائے اپنے ہی الفاظ میں یا ان دیے گئے سوالات کے جوابات کی صورت میں دینا ہے اب یہ آپکی مرضی ہے کہ آپ چاہیں تو سب سوالات کے جوابات دیں یا پھر صرف چند ایک کے
animal-graphics-cats-890825.gif
animal-graphics-cats-617102.gif
animal-graphics-cats-890825.gif
animal-graphics-cats-617102.gif
animal-graphics-cats-890825.gif

1)۔عائشہ عزیز کے بارے میں آپ کا پہلا تاثر کیا تھا؟ پہلے تاثر سے لےکر اب تک آپ نے ان کو کیسا پایا ہے ؟وہی پہلے والا تاثر ہے یا رائے بدل چکی ہے ؟؟؟
animal-graphics-cats-447367.gif
2)۔ پہلی دفعہ عائشہ سے جان پہچان/بات چیت کا آغاز کب اور کیسے ہوا یا ابھی تک بات چیت کا آغاز نہیں ہوا ؟؟؟
animal-graphics-cats-447367.gif
3 )۔ آپکوعائشہ کی کون سی عادت سب سے زیادہ اچھی لگتی ہے؟(انکی پسندیدہ عادت)یا انکی شخصیت میں سب سے دلچسپ کیا لگتا ہے؟؟
animal-graphics-cats-447367.gif
4)۔ کچھ ایسا خاص جو آپ نے عائشہ کی شخصیت سے سیکھا ہے
(مہمان شخصیت سے ابتک کیا سیکھا /کیا سبق سیکھا)
animal-graphics-cats-447367.gif
5)۔ مہمان شخصیت کے لیے کوئی پیغام ، سوال ،مشورہ/ رائے
animal-graphics-cats-447367.gif
6)۔اور کچھ خاص جو کہنا یا پوچھنا چاہیں ( کوئی ایسی بات/ فرمائش جو آپ نے ابھی تک نہ کہی ہو )
animal-graphics-cats-447367.gif
7)عائشہ کے اوتار ، پیغامات کے بارے میں آپ کی کوئی رائے، پسندیدگی یا کوئی الجھن اور آپ انہیں محفل کےکن سیکشنز/زمروں میں زیادہ دیکھنا چاہتے ہیں وغیرہ؟؟؟

animal-graphics-cats-447367.gif

animal-graphics-cats-084184.gif
animal-graphics-cats-175259.gif
 
نیرنگ خیال

لائبریرین
محفل نے اک بلی بھی پال رکھی ہے۔ جو پاکستانی ہے۔ جبکہ ایرانی بلی زیادہ مشہور ہوتی ہے۔ اور یہاں الٹا کام :)
 
محمد بلال اعظم

لائبریرین
وہ اپنے گاؤں والی ہوتی ہیں شہروں میں ایسی نہیں ہوتی

میرا تو غاؤن میں کوئی رشتہ دار نہیں رہتا، میں تو مکمل شہری انسان ہوں۔
میں بات بھی شہری بلیوں کی کر رہا ہوں۔
شہری بلیاں ایسی ہوتی ہیں جیسے ٹام اینڈ جیری میں ٹام۔
 
نیرنگ خیال

لائبریرین
میرا تو غاؤن میں کوئی رشتہ دار نہیں رہتا، میں تو مکمل شہری انسان ہوں۔
یہ کیا چیز ہے؟ :shock:
شہری بلیاں ایسی ہوتی ہیں جیسے ٹام اینڈ جیری میں ٹام۔
یہ بھی کیا چیز ہوتی ہے۔ یہ کہیں خلائی بلیوں کی بات تو نہیں ہو رہی۔ :eek:
 
نیرنگ خیال

لائبریرین
1)۔عائشہ عزیز کے بارے میں آپ کا پہلا تاثر کیا تھا؟ پہلے تاثر سے لےکر اب تک آپ نے ان کو کیسا پایا ہے ؟وہی پہلے والا تاثر ہے یا رائے بدل چکی ہے ؟؟؟​
عائشہ عزیز کے متعلق ہمارا تاثر چھوٹی سی بچی سا ہے۔ اور ابھی تک قائم ہے۔​
2)۔ پہلی دفعہ عائشہ سے جان پہچان/بات چیت کا آغاز کب اور کیسے ہوا یا ابھی تک بات چیت کا آغاز نہیں ہوا ؟؟؟
نہیں ابھی تک عائشہ سے باقاعدہ دو بدو گفتگو نہیں کی ہے۔ :)

3 )۔ آپکوعائشہ کی کون سی عادت سب سے زیادہ اچھی لگتی ہے؟(انکی پسندیدہ عادت)یا انکی شخصیت میں سب سے دلچسپ کیا لگتا ہے؟؟
دوستانہ رویہ۔ :)

4)۔ کچھ ایسا خاص جو آپ نے عائشہ کی شخصیت سے سیکھا ہے
(مہمان شخصیت سے ابتک کیا سیکھا /کیا سبق سیکھا)
فزکس کے سوالات جب جواب دیں گیں تو وہ بھی سیکھ لیں گے۔ :)
5)۔ مہمان شخصیت کے لیے کوئی پیغام ، سوال ،مشورہ/ رائے
نیک بنو نیکی پھیلاؤ:)

7)عائشہ کے اوتار ، پیغامات کے بارے میں آپ کی کوئی رائے، پسندیدگی یا کوئی الجھن اور آپ انہیں محفل کےکن سیکشنز/زمروں میں زیادہ دیکھنا چاہتے ہیں وغیرہ؟؟؟
آپ ہمارے دھاگوں میں بے دھڑک آیا کریں۔ ہمارے دھاگے بڑے معلوماتی ہوتے ہیں۔ :laugh:
 
قرۃالعین اعوان

لائبریرین
320990496644bdda6cd5419.jpg
1)۔عائشہ عزیز کے بارے میں آپ کا پہلا تاثر کیا تھا؟ پہلے تاثر سے لےکر اب تک آپ نے ان کو کیسا پایا ہے ؟وہی پہلے والا تاثر ہے یا رائے بدل چکی ہے ؟؟؟​

عائش پری کی پیاری پیاری جگ مگ کرتی سوہنی سوہنی باتیں پڑھ کر میں نے سوچا مجھے اس پری کو ابھی کے ابھی دوست بنا لینا چاہیئے۔۔
کیونکہ عائش پری ہیں ہی ایسی کہ ان سے سب پیار کریں ،،،دوستی کر لیں ان کا خیال کریں
اور یہ تاثر تاحیات قائم رہے گا کیونکہ میں عائش پری کی اپیا دوست ہوں :)
3212386707d17a3f0780419.jpg
2)۔ پہلی دفعہ عائشہ سے جان پہچان/بات چیت کا آغاز کب اور کیسے ہوا یا ابھی تک بات چیت کا آغاز نہیں ہوا ؟؟؟​

پہلی بار میری بات محفل کی بارہ دری میں ہوئی تھی علیک سلیک تک محدود تھی
پھر میں نے عائش پری سے کہا آپ مجھ سے دوستی کر لیں
یوں میری اور سوہنی پری کی پکی دوستی ہوگئی
اب ہم پرستان میں بات کرتے ہیں اس کے علاوہ الگ سے بھی بات چیت ہوتی رہتی ہے
ایس ایم ایس کے ذریعے بھی
ایک بار فون پر بھی بات ہوئی تھی :)
cutedoll_0b830176c899b2dddae0be5d1d73b645.jpeg
3 )۔ آپکوعائشہ کی کون سی عادت سب سے زیادہ اچھی لگتی ہے؟(انکی پسندیدہ عادت)یا انکی شخصیت میں سب سے دلچسپ کیا لگتا ہے؟؟​

مجھے تو عائش پری کی سب باتیں اچھی لگتی ہیں ۔۔۔۔!
ذہانت
برجستگی
عمدگی
خلوص
معصومیت
لیکن دلچسپ بات یہ کہ عائش مبہم باتیں بہت کرتی ہیں اور جب پوچھو تو کہتی ہیں مجھے کیا پتا ۔۔:)
33087152778faa838e5b419.jpg
5)۔ مہمان شخصیت کے لیے کوئی پیغام ، سوال ،مشورہ/ رائے​

میری ایک بات پر ہمیشہ عائش سے کھٹ پٹ ہوجاتی ہے اور وہ ہے کھانا کھانے پر ٹال مٹول سے کام لینا
کھانے کی جگہ پاپڑ کھانا ،،یا املی کھانا ،گنے کھا لینا
تو بس یہی پیغام دینا ہے کہ کھانا کھانے میں کوتاہی کی تو میں بھی اسی طرح کیا کروں گی ۔۔جی ہاں۔۔! :)
rtf.jpeg
4)۔ کچھ ایسا خاص جو آپ نے عائشہ کی شخصیت سے سیکھا ہے​
(مہمان شخصیت سے ابتک کیا سیکھا /کیا سبق سیکھا)​

عائش پری سے میں نے سیکھا کہ جب رشتے بناتے ہیں تو انہیں نبھایا کیسے جاتا ہے
پھر ان کی فکر کیسے کی جاتی ہے اور ان کا خیال کیسے کیا جاتا ہے
مسکراہٹ کیسے بکھیری جاتی ہے ۔۔۔! :)
cutedoll_e073cfe2baefa0683da6b327afc3fdcd.jpeg
6)۔اور کچھ خاص جو کہنا یا پوچھنا چاہیں ( کوئی ایسی بات/ فرمائش جو آپ نے ابھی تک نہ کہی ہو )​

سوہنی پیاری عائش پری ۔۔! آپ سے مجھے بالکل ایسا ہی پیار ہے جیسے مجھے اپنی باقی تینوں چھوٹی بہنوں سے
پھر جب مجھے لگتا ہے عائش پری مسکراتی ہیں تو میرا دل بھی مسکراتا ہے ۔۔
جب عائش پری مجھے اداس لگیں تو اپیا کی مسکراہٹ بھی گم سی ہوجاتی ہے
بس میں سوہنی پری سے یہ کہوں گی کہ وہ ہمیشہ اپنا حد سے سوا خیال رکھیں
خوش رہیں
میری دعائیں اور پیار ہمیشہ آپ کے ساتھ ہے ۔۔۔!
254528,xcitefun-miss-anna-3-by-angell-studio.jpg
عائشہ کے اوتار ، پیغامات کے بارے میں آپ کی کوئی رائے، پسندیدگی یا کوئی الجھن اور آپ انہیں محفل کےکن سیکشنز/زمروں میں زیادہ دیکھنا چاہتے ہیں وغیرہ؟؟؟​

عائش پری خود ہی اتنی سمجھدار ہیں ماشاءاللہ ۔۔۔!
جہاں ان کے لیئے مناسب ہوتا ہے وہ وہاں پائی جاتی ہیں
اوتار تو بہت اچھا ہے کیوں کہ میری عائش پری کسی کی مانوبلی بھی تو ہیں
 
فاتح

لائبریرین
عائشہ عزیز
1)۔عائشہ عزیز کے بارے میں آپ کا پہلا تاثر کیا تھا؟ پہلے تاثر سے لےکر اب تک آپ نے ان کو کیسا پایا ہے ؟وہی پہلے والا تاثر ہے یا رائے بدل چکی ہے ؟؟؟
2)۔ پہلی دفعہ عائشہ سے جان پہچان/بات چیت کا آغاز کب اور کیسے ہوا یا ابھی تک بات چیت کا آغاز نہیں ہوا ؟؟؟
3 )۔ آپکوعائشہ کی کون سی عادت سب سے زیادہ اچھی لگتی ہے؟(انکی پسندیدہ عادت)یا انکی شخصیت میں سب سے دلچسپ کیا لگتا ہے؟؟
4)۔ کچھ ایسا خاص جو آپ نے عائشہ کی شخصیت سے سیکھا ہے (مہمان شخصیت سے ابتک کیا سیکھا /کیا سبق سیکھا)

ریزروڈ :)
 
Top