مہمان اس ہفتے کی مہمان شخصیت "محفل کے جادوگر"

الف عین

لائبریرین
آج یہ سلسلہ مکمل پڑھا ہے۔
اتنی فرصت تو کبھی نہیں کہ اصل سوالوں کے ایک ایک کر کے جواب دوں۔ بہر حال۔ مختصراً
سعود کو یہاں بلانے کا بلا واسطہ ذریعہ تو میں ہی بنا تھا۔ اس کے بعد ان سے فون پر باتیں ہوئیں، اور پھر تکلف تو درمیان سے ایسا اٹھ گیا کہ ایک بار میں دو دن کے لئے دہلی گیا سرکاری کام سے تو خود کو ان کا مہمان بنا لیا، اور ان دو دنوں میں سعود میاں نے ہماری ’شوفری‘ بھی کی۔ کہ انہیں کی بائک ہماری سرکاری گاڑی بھی رہی اور ذاتی کار بھی۔ اس بہانے جامعہ کے علاقے کے کچھ دوستوں سے ملنا بھی نصیب ہو گیا سعود کے توسط سے ہی۔
سعود کے بارے میں سب ارکان نے بہت کچھ لکھ ہی دیا ہے، اور یہ مکمل دھاگا بغیر لاگ ان کئے پڑھا ہے، اس لئے کہیں زبردست کی مہر ثبت نہیں کر سکا۔ سعود کی شخصیت ہی ایسی ہے، اب ان پر زبردست کی مہر کہاں لگاؤں؟
سعود، تمہارے لئے بہت سی دعائیں۔ خدا کرے تم کو ہر میدان میں ساری کامریانیاں نصیب ہوں اور اللہ تعالیٰ ساری جائز خواہشات پوری کرے۔ آمین، ثم آمین
 

ابو یاسر

محفلین
128_28.png
 

تعبیر

محفلین
وعلیکم السلام

ہم خدائے برتر و بالا کو حاضر ناظر جان کر یہ اعلان کرتے ہیں ہیں کہ یہ دھاگہ در اصل "حکم حاکم مرگ مفاجات" کی تازہ ترین مثال ہے۔ جتنی گفتگو اب تک اس دھاگے میں ہوئی ہے اس سے کہیں زیادہ پیغامات ہم نے تعبیر اپیا رانی اور مقدس بٹیا رانی کو بیسیوں طریقوں سے اس قدم سے باز رکھنے کے لیے لکھے۔۔۔ لیکن افسوس! ہوا وہی جو کاتب تقدیر کو منظور تھا۔ اس دھاگے کا سوچ سوچ کر ہی ہمیں لگتا تھا کہ سعود میاں یہ بھی خوب رہی! آپ کو آپ کے ہی گھر میں مہمان بنا دیا گیا۔۔۔ :) :) :)
جی بالکل آپ نے بہت بار منع کیا لیکن ہمارا دل چاہ رہا تھا اپنے تاثرات بیان کرنے کو سو آپ کے انکار کے باوجود اسے پوسٹ کر دیا
جب میں اکیلی تھی تب تو آپ بار بار جان چھڑا لیتے تھے لیکن اس بار میرے ساتھ مقدس تھیں اس لیے آپ کو قابو کر سکے :):):)

کبھی کبھار اپنے ہی گھر میں مہمان بھی بن جانا چاہیے کہ میزبان کا بھی حق ہے کہ وہ کچھ پل آرام کرے اور اپنے لاڈ اٹھوائے

اور ہاں سوری کہ میں نے یہاں اجازت مانگی تھی دوبارہ کچھ لکھنے کی مگر ایک تو میری خیر حاضریاں اور سستیاں کہ میں پھر کچھ نا لکھ پائی :(
اور پھر میرے ذہن سے بھی نکل گیا سب کہ کیا کیا لکھنا تھا
 

تعبیر

محفلین
اف میرے خدا! کیا ایسا نہیں ہے؟ کم از کم ہم تو اسی خوش فہمی میں تھے اب تک کہ اپیا رانی اپنے بھیا کے بارے میں سب کچھ جانتی ہیں! :) :) :)
ہاں ویسے آپکا شکوہ جائز ہی ہے کہ میں نے بھی تو آپ کو کبھی موقع ہی نہیں دیا آپ کو آپ کے اپنے بارے میں بتانے کا جب بھی مجھے موقع ملا آپ سے بات چیت کا ہمیشہ میں نے اپنے بارے میں ہی کہا بتایا اور سنایا :oops:

جی اپیا رانی، آپ کا حکم سر آنکھوں پر! :) :) :)

:) :) :)

بشرطیکہ ان تینوں خواہشات کا حل مسکانیں ہوں۔ :) :) :)

ایک اچھا سا مشورہ تو یہ کہ آپ اس قدر تکلفات برتنے کے بجائے اپنی مسکان پر زیادہ توجہ دیا کریں۔ :) :) :)
smile-campus_com-sweet-smiley-photo-collection-1_zps3c5b0e7c.jpg




smile-campus_com-sweet-smiley-photo-collection_zps60da169b.jpg
 

hania khan

محفلین
بٹیا رانی، آپ ایسا کیوں سوچتی ہیں؟ :) :) :)

دونوں حادثے بیک وقت رو نما ہوتے ہیں۔ بس مقدر مقدر کی بات ہے، کسی کے ہاتھ زردی لگتی ہے کسے کے منہ سرخی! :) :) :)

مہمانوں کا کیا ہے، وہ تو کوا نہ بولے تب بھی آ جاتے ہیں بٹیا رانی۔ :) :) :)

وہی جو اس روز آپ کے ایسے سوالات پڑھ کر ہمیں روز روشن میں نظر آئے تھے۔ :) :) :)

یہ انٹرویو کا دھاگہ نہیں ہے ناں بٹیا رانی؟ یہاں تو پوچھنے سے زیادہ بتانا ہوتا ہے! :) :) :)
واہ بہت اچھے جوابات تحریر کیے پڑھ کر واقعی مزہ آگیا


آگر بیان کرنا ہے آپ کے بارے میں کچھ تو کوئی بتالاے کہ ہم بتالایں کیا ؟؟

ہاں اگر اجزت ہو تو ایک کہانی سن رکھی ہے وہ بیاں کیے دیتے ہیں ؟؟؟؟

زرہ جلادی اجازت میرا مطبل ہے جواب دیجئے گا کیونکہ کہانی سنانے کی بہت جلدی ہے ہمیں

:D
 
واہ بہت اچھے جوابات تحریر کیے پڑھ کر واقعی مزہ آگیا


آگر بیان کرنا ہے آپ کے بارے میں کچھ تو کوئی بتالاے کہ ہم بتالایں کیا ؟؟

ہاں اگر اجزت ہو تو ایک کہانی سن رکھی ہے وہ بیاں کیے دیتے ہیں ؟؟؟؟

زرہ جلادی اجازت میرا مطبل ہے جواب دیجئے گا کیونکہ کہانی سنانے کی بہت جلدی ہے ہمیں

:D
ہم ہمہ تن گوش ہیں بٹیا رانی! :) :) :)
 

hania khan

محفلین
ہم ہمہ تن گوش ہیں بٹیا رانی! :) :) :)

سعد بھائی کی ایک عزیزہ نے انکو فون کیا اور کہا

میں جہاز میں ہوں اور یہ کریش ہو رہا ہے کیا کروں ؟؟؟؟؟؟

انھوں نے جھٹ جواب دیا

محترمہ اپنا موبائل بیلنس میرے نمبر پر شئر کردیں جلدی سے ۔۔۔۔۔۔۔۔!!!!!
 
سعد بھائی کی ایک عزیزہ نے انکو فون کیا اور کہا

میں جہاز میں ہوں اور یہ کریش ہو رہا ہے کیا کروں ؟؟؟؟؟؟

انھوں نے جھٹ جواب دیا

محترمہ اپنا موبائل بیلنس میرے نمبر پر شئر کردیں جلدی سے ۔۔۔ ۔۔۔ ۔۔!!!!!
اس کو تو لطائف کے زمرے میں ہونا چاہیے، ہے نہ بٹیا رانی؟ ویسے یہ سعد بھائی کون ہیں؟ :) :) :)
 
Top