مہمان اس ہفتے کی مہمان شخصیت "محفل کے جادوگر"

سعود بھائی بہت اچھے انسان ہیں۔۔۔ ۔ان کی سب سے بڑی خوبی ٹھنڈے دماغ کا حامل ہونا ہے اور بحیثیت منظم غیر جانبدار ہونا ہے ایک مرتبہ مجھے ادھر ایک موڈیٹر جو کہ اب سابقہ ہوچکے ہیں جن سے میری ابھی تک کوئی بات چیت نہیں ہوئی نہ کسی دھاگہ میں اور نہ کبھی ذاتی میں اُن سے میرا کسی خالصتاً علمی نقطہ نظر سے اختلاف ہوا ۔۔۔ ۔۔۔ ان ہی دنوں ایک دھاگہ انتظامیہ میں سے کسی نے پیش کیا کہ کیا موڈیٹرز کو تبدیل کرنا چاہیئے ہے یا نہیں ۔۔۔ ۔۔تو ہر ایک نے اپنی اپنی رائے پیش کی۔۔۔ ۔میں نے اس میں لکھا کہ ظفری بہت اچھا موڈیٹر ہے اور بہت دھیمے مزاج کا حامل ہے حالانکہ ظفری کے ساتھ میری کئی مرتبہ کھٹ پھٹ بھی ہوچکی ہے لیکن جو حقیقت ہے سو وہ یہی ہے کہ ظفری ایک غیر جانبدار شخصیت تھی۔۔۔ ۔بہرحال اسی دھاگے میں بندے نے یہ مراسلہ کیا کہ ایک موڈیٹر سخن کے زمرے میں اندھوں میں کانا راجہ ہے اور اس زمرہ پہ ایک دھبہ ہے۔۔۔ ۔تو اس پر نبیل نے کہا کہ روحانی بابا اپ کو جو شکایت ہے آپ اُس موڈیٹر کو خود ہی ذاتی پیغام میں بتا دیں۔۔۔ ۔۔لیکن ابن سعود بھیا نے مجھے کہا کہ اپ کو جو شکایت ہے وہ آپ مجھے ذپ کردیں۔۔۔ ۔اگرچہ انہوں نے پی ایم،پی ایم کھیلتے ہوئے تمام تر دفاع اُسی موڈیٹر کا کیا لیکن میری شکایت جو کہ مبنی برحق تھی اس کو ضرور سنا۔۔۔ ۔بعد میں اُس پر ایکشن لیا یا نہ لیا وہ ایک الگ بات ہے لیکن بہرحال میری شکایت سُنی ضرور۔۔۔ ۔۔
روحانی بابا! آپ یہ بات بہت اچھی طرح جانتے ہیں کہ ہم آپ کو بے حد عزیز رکھتے ہیں اور آپ نے بھی ہمیں ہمیشہ اپنی محبتوں سے نوازا ہے، گو کہ ہمارا رابطہ و سامنا شاذ و نادر ہی ہوتا ہے کیوں کہ ہماری دلچسپیاں یکسر مختلف ہیں۔ اگر آپ ہمیں اپنا بھائی سمجھتے ہیں تو ہم یہ حق ایک دفعہ پھر استعمال کرنا چاہیں گے کہ آپ کو مشورہ دیں کہ یوں کسی کی شخصیت کو عمومی فورم میں نشانہ نہیں بنانا چاہیے۔۔۔ کئی دفعہ ہمیں تمام تر صورتحال کا علم نہیں ہوتا لہٰذا حسن ظن احسن ترین عمل ہے۔۔۔ اس سے تعلقات بھی خوشگوار رہتے ہیں اور بعد میں کسی بات پر افسوس کے امکانات کم ہو جاتے ہیں۔ :) :) :)
 
ہماری اب تک سعود بھائی سے باضابطہ گفتگو نہیں ہوئی مگر ان کے مراسلے ضرور ملاحظہ کرتے ہیں کہ ہمیں ان کی گفتگو سے بہت کچھ سیکھنے کو ملتا ہے۔ ٹھنڈا اور دھیما لہجہ اور پھر سب سے شفیق انداز میں بات کرنا وغیرہ۔ ان سب باتوں نے ان کا پہلا تاثر ہم پر یہ چھوڑا کہ یہ کوئی بزرگ ہستی ہیں۔ اور پھر ایک انٹر ویو میں عمر کے بارے میں پوچھے گئے سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ 85 کے ہیں تو یہ تاثر مزید پختہ ہوگیا۔ مگر آگے چل کر انہوں نے اپنی بات کی وضاحت کی کہ سن پیدائش 1985 ہے تو بے ساختہ ہماری ہنسی نکل گئی۔
تحریر بظاہر تو ساکت الفاظ ہوتے ہیں مگر مزاج کا آئینہ ہوتے ہیں اور انجان لوگوں کو ایک دوسرے سے یوں منسلک کردیتے ہیں جیسے وہ زمانوں سے ایک دوسرے کو جانتے ہوں۔ یہی الفاظ ہیں جو کہیں تخت و تاج گراتے ہیں تو کہیں راہگزاروں میں گلستان کھلاتے ہیں۔ سعود بھائی نے الفاظوں کے جادو کا ہنر نا جانے کہاں سےسیکھا جو کہ اتنی کم عمری میں کمال درجہ رکھتا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ یہ آج محفل کی ہر دلعزیز ہستی ہیں۔
لفظوں کا جادو تو آپ بکھیر رہے ہیں پیارے۔ خاموشی سے آپ نے ہم سے اتنی ساری گفتگو کر لی (ایک دوسرے کے مراسلے پڑھ کر) اور صاف مکر رہے ہیں کہ کبھی با ضابطہ گفتگو ہی نہیں ہوئی۔ :) :) :)
 
سعود بھائی ایک بہت ہی ملنسار شخصیت کا نام ہے، وہ مقام جہاں وہ فائز ہیں بہتوں کو دیکھا کہ وہ ہوا میں اڑنے لگ جاتے ہیں یا اپنے ضلعے جوار والوں کو بھول جاتے ہیں مگر سعود بھائی (اللہ انہیں ہمیشہ ایسا ہی رکھے) ایسے تمام چیزوں سے کافی دور ہیں اور صرف وہی نہیں ان بڑے بھائی کا بھی حال ایسا ہی ہے۔
چاہے کتنی بھی ٹینشن ہوآپ کو ان کامسکراتا ہوا ٹریڈ مارک ہمیشہ دیکھنے کو ملے گا :)
مجھے کوڈنگ یا کوئی اور دشواری ہوتی ہے تو ان سے بس کہہ دو جواب نہ دے سکیں (ٹائم کی وجہ سے) تو جواب کی راہ ضرور دکھلا دیتے ہیں
اس بار دہلی آئے تو ملاقات کی ویرینہ خواہش بھی پوری ہوگئی ، گو کہ ہمارے ہی یہاں ان کا بچپن گذرا تھا مگر تھینکس ٹو اردو محفل جس نے مجھے اس گہرنایاب سے ملا دیا۔
اردو اور اردو محفل سے محبت نے موصوف کو راتوں کی نیند کم کر دی ہے بدلے میں ہمیں بھی تو کچھ کرنا چاہیے تھا ، بیمار ہونے کو باوجود ممبئی سے دہلی تک کا سفر ان کی محبتوں کا ہی نتیجہ تھی۔
اللہ انہیں دن دونی رات چوگنی ترقی دے۔ آمین
آمین! :) :) :)
 
ویسے تو میں اظہارِ خیال کے کسی بھی دھاگے سے دور ہی رہتی ہوں لیکن اب ہمارے بھائی کی بات ہے تو ہم حاضر ہیں

1)۔ سعود کے بارے میں آپ کا پہلا تاثر کیا تھا؟ پہلے تاثر سے لےکر اب تک آپ نے ان کو کیسا پایا ہے؟​
جوان بابا :) پُرشفقت

(یعنی اب تک ویسا ہی پایا جیسا پہلا تاثر تھا یا اب خیالات بدل چکے ہیں)​
بالکل ویسے ہی

2)۔ پہلی دفعہ سعود سے جان پہچان/بات چیت کا آغاز کب اور کیسے ہوا یا ابھی تک بات چیت نہیں ہوئی (جو کہ ہے تو ناممکن)​

مجھے اپنا نام اُردو میں تبدیل کروانا تھا تب ہی پہلی بار بات ہوئی۔

3 )۔ آپکوسعود کی کون سی عادت سب سے اچھی لگتی ہے؟(انکی پسندیدہ عادت)​
اپنائیت
بھائی کو تو مہمان کر لیا۔۔۔ اب بھیا کو میزبانی کا شرف کب تک بخشیں گی؟ آپ سرپرائز دینے کا قصد کریں۔۔۔ ہمیں چشم براہ پائیں گی۔ :) :) :)
 
ابھی تک تو نہیں سیکھا، لیکن وقت کی بہترین مینیجمنٹ کرنے کے گُر ضرور سیکھنا چاہوں گا۔ :)
جس روز ہم یہ گر کسی جادوئی جنتری سے سیکھ گئے، اس روز اس کی ایک نقل آپ کو بذریعہ ڈاک، عاری از ڈاک ٹکٹ رائج الوقت، حق الادائیگی بر موصول کنندہ ضرور ارسال کر دیں گے۔۔۔ ان شاء اللہ! :) :) :)
 
محفل پر اللہ کے فضل سے بہت سے علم دوست اور انسان دوست احباب موجود ہیں۔ اور جس طرح چمن میں جائیں تو رنگ رنگ کے پھولوں کو دیکھ کر یہ احساس ہوتا ہے کہ ہر ایک اپنی جگہ پر ایسا نگینہ کی طرح فٹ ہے کہ فرق کرنا مشکل ہوتا ہے کس کی وجہ سے گلشن، گلشن نظر آتا ہے۔ لیکن پھر بھی بعض کی بات ہی اور ہوتی ہے کہ وہ جہاں جائیں نمایاں نظر آتے ہیں۔ محفل پر مجھے دو شخصیات ایسی ہی نظر آتی ہیں کہ جن کے دم سے محفل، محفل لگتی ہے۔ ایک سعود ابن سعید بھائی اور دوسرے محمد وارث بھائی۔ میں نے تو خیر محفل کو بہت بعد میں جوائن کیا لیکن کبھی سوچتا ہوں کہ ان دونوں کے جوائن کرنے سے پہلے محفل کا کیا رنگ ہوتا ہوگا۔ پھر خیال آتا ہے کہ محفل تو پہلے بھی محفل ہی تھی لیکن ان دونوں کے آنے کے بعد محفل کو صحیح معنوں میں چار چاند لگے ہیں۔ سعود بھائی کے بارے میں جو بات سب نے محسوس کی وہ واقعی ہے کہ اتنا سدا بہار خوش مزاج بندہ اگر رئیل لائف میں دوست بن جائے تو کیسا مزا آئے۔ خیر محفل پر تو دوست ہیں ہی۔ اور پھر کسی معاملے میں رائے کی پختگی، یہ بات ایسی ہے کہ جس بندے میں ہو وہ ہیرا ہوتا ہے۔ اور غیر جانبداری کے تو کیا کہنے، یہ ایک اور ہیروں میں تولنے والی بات ہے۔ اور جو بات مجھے انسپائر کرتی ہے وہ یہ کہ ایسی ہیرے جیسی خوبیاں سر کے بال سفید کرنے کے بعد تو بہت سوں میں آجاتی ہیں لیکن ان میں نوجوانی میں ہی بدرجہ اتم موجود ہیں اسکا مطلب یہ ہے یہ خوبیاں ان کی فطرت میں ہی موجود ہیں۔ اور یہ بات ایسی ہے کہ کسی کو یہ خطرہ نہیں ہوسکتا کہ کسی موقعے پر کوئی جذباتی پن ان کی خوبیوں کو بہا لے جاسکتا ہے کیونکہ فطرت میں موجود خوبیاں ایسے طوفانوں میں بھی قائم رہتی ہیں۔ اور اتنی ہیروں جیسی خوبیاں جس بندے میں ہوں تو خود سوچیں ایسے بندے کو ہیرا نہ کہا جائے۔
اف!! تعبیر اپیا رانی اور مقدس بٹیا رانی دیکھیں یہ آپ کے مہمان بھیا کا کیا حشر کیا ہے رانا بھائی نے۔۔۔ غلیل میں بھر بھر کے ہیروں کے غلے مارے ہیں ہمیں۔ کئی ایک ہیرے تو اب تک چبھے ہوئے ہیں۔۔۔ :) :) :)
 
معلوم نہیں پہلی بار بات چیت کب ہوئی۔ لیکن ایک مرتبہ بڑی مایوسی کا سامنا کرنا پڑا تھا مجھے جب گزشتہ سال انہیں ورلڈ کپ جیتنے پر مبارکباد پیش کی تو سعود بھائی نے جواب دیا کہ ہمیں چنداں دلچسپی نہیں کرکٹ میں۔ یوں ہم اپنا سا منہ لے کر رہ گئے :(
اور ہمیں آج تک یہ بد گمانی رہی کہ، اس کے بعد والی گفتگو سے آپ خاصے مطمئن ہو گئے تھے۔ جس میں ہند و پاک مراسم اور کھیلوں کے تئیں ہماری عدم دلچسپی کے اسباب پر سیر حاصل گفتگو ہوئی تھی۔ :) :) :)
پھر اتنی عمدہ تکنیکی صلاحیتوں کے باوجود انہوں نے جس طرح اردو کے لیے خدمات انجام دی ہیں وہ ان کے خلوص اور زبان سے محبت کی عکاس ہیں۔ بس اس کی 10 فیصد کوشش بھی ہم کر لیں تو اردو کا مستقبل روشن ہو جائے۔
حضور! یوں خود تکلفات برتنے اور ہمیں نادم کرنے کی نہیں ہو رہی۔ :) :) :)
 
ایک اچھے انسان اور ایک پرشفقت بھائی....
اور ایک اور بات بہت ٹھنڈےمزاج کے ہیں (میری طرحlollll)جب تک بات حد سے نہ گزرجائےغصہ پہ کنٹرول رہکھتےہیں...
یہ راز نہ کھولنے کے لیے تو مناسب مقدار میں رشوت زبان بندی بشکل چاکلیٹ ہندی آپ کو ارسال کر دی گئی تھی ناں بٹیا رانی؟ :) :) :)
 
یہ کس نے کہا :eek: مہمان بنایا گیا ہے آپ کو کوئی اغوا کر کے کرسی سے باندھا تھوڑی نا گیا ہے کہ آپ کچھ کہ نہیں سکتے :p
اچھا بھلا بہانہ تھا مہمان خانے سے لوگوں کو بیزار کر کے واپس بھیجنے کا۔ بات بات پر جواب دے رہے ہوتے تو یہ دھاگہ اب تک ہمارے انٹرویو کی شکل اختیار کر گیا ہوتا۔۔۔ :) :) :)
 
ارے سعود بھائی! معذرت کہ ہمیں بھول گیا کہ آپ نے اس سوال کے جواب میں اپنی کون سی عادت بتانے کو کہا تھا۔۔۔ :unsure: ذرا دوبارہ بتائیے گا یا خود ہی مراسلہ مدون کر کے شامل کر دیں۔ اللہ بھلا کرے گا۔
کسی کو ہمارے دل کے ٹوٹنے کی آواز آئی؟ ۔۔۔ کیا خاک آئی ہوگی؟ کوئی شریف زادہ کہہ جو گیا ہے کہ: :) :) :)
شیشہ ٹوٹے غل مچ جائے
دل ٹوٹے آواز نہ آئے
چغلیاں سیکھی ہیں، لوگوں کی برائی سیکھی​
پر از انفاق لگائی و بجھائی سیکھی​
کون سا ایسا شرر ہے جو نہ سیکھا ہم نے​
الغرض ان سے ہر اک واہی تباہی سیکھی​
:) :) :)
یہ بھی کہنا تھا مسدس و رباعی سیکھی
بیل کے جوڑے سے کھیتوں کی جتائی سیکھی
صنف نازک کے بھی انداز کئی سیکھ لیے
ساتھ چغلی کے کڑھائی و سلائی سیکھی
:) :) :)
 
بندے میں کیا خوبی ہو ؟ دل کا دماغ کا اچھا ہو تو ابن سعید یعنی سعود دونوں معاملوں میں ثابت شدہ ہیں ۔
البتہ پہلا تاثر انکل کا تھا جو زمانہ ہوا زائل ہو چکا۔ کم کم اچھی اچھی باتیں کرتے ہیں سو اچھے لگتے ہیں۔
اچھی اچھی باتیں تو کم کم ہی کرتے ہیں۔ :) :) :)
 
Top