مہمان اس ہفتے کی مہمان شخصیت "محفل کےجوہنی فنش"

تعبیر

محفلین
یہ کام محفل کی میزبان نے اس دفعہ میرے زمہ کر دیا تھا۔ تو میں نے اپنی طور پر تھوڑی سی کوشش کی ہے۔ ویسے زیادہ یا تقریبا کام ان ہی نے کیا ہے۔:)
:applause::applause::applause:
نواسے بہت خوب بلکہ آپ نے تو میرے نمبر ہی کاٹ دیے اب اگلی بار بھی آپ کی ڈیمانڈ کی گئی تو :p
نواسہ انکساری سے کام لے رہا ہے بس جبکہ اس بار یہ پورا کا پورا کریڈٹ انہی کو جاتا ہے اور اس کے لیے میں بہت بہت شکرگزار ہوں انیس کی :):):) نواسے خوش رہیں اور آباد رہیں ۔
 
تعبیر

محفلین
:) :) :) ریزرو! :) :) :)

اور یہ ریزرو ہی رہے گا کیوں کہ اتنے سارے سوالات کے جوابات تو ہم سے نہیں لکھے جا سکیں گے! :) :) :)
آپ کو صرف لکھنا ہی آتا ہے یا پھر پڑھنا بھی؟اگر تو پڑھنا بھی آتا ہے تو یہ پڑھ لیں یا پھر میں کسی دن کال کر کے پڑھ کر سنا دوں ۔ :ROFLMAO:
تو آئیں آج کی مہمان شخصیت کے بارے میں اپنے تاثرات کا اظہار کریں۔کرنا یہ ہے کہ آپ نے اپنی رائے اپنے ہی الفاظ میں یا ان دیے گئے سوالات کے جوابات کی صورت میں دینا ہے اب یہ آپکی مرضی ہے کہ آپ چاہیں تو سب سوالات کے جوابات دیں یا پھر صرف چند ایک کے۔
 
آپ کو صرف لکھنا ہی آتا ہے یا پھر پڑھنا بھی؟اگر تو پڑھنا بھی آتا ہے تو یہ پڑھ لیں یا پھر میں کسی دن کال کر کے پڑھ کر سنا دوں ۔ :ROFLMAO:
اگر کچھ لوگوں کے علم میں نہیں تو ہم بتا دیں کہ ہمیں ماضی قریب میں بعض خیر خواہوں اور بعض دشمنوں نے پرفیکشنسٹ گردانا ہے جس کے تحت ہم سے آدھا ادھورا کام نہیں ہوتا۔ مکمل۔۔۔ یا پھر کچھ نہیں! :) :) :)
 
نیرنگ خیال

لائبریرین
السلام علیکم​
وقت آگیا ہے پھر سے ایک نئی شخصیت کے بارے میں اپنے تاثرا ت بیان کرنے کا۔​
وعلیکم السلام​
یار مجھے اس لفظ نئی شخصیت پر سخت اعتراض ہے۔:censored: محفل کے بچپن کی شخصیات نکال کر لاتے ہو۔:cautious: اور انہیں نئی کا نام دیتے ہو۔:? یا ظالمو یہی لکھ دیا کرو کہ اس بار کی نئی مہمان شخصیت :p
اس ہفتے کی مہمان شخصیت ایک ایسے مذکر محفلین ہیں، جنہوں نے یہ بات غلط ثابت کر دی کہ خواتین زیادہ باتونی ہوتی ہیں اور بہت بولتی ہیں۔​
واہ سر بڑی ثابت قسم کی شخصیت لائے ہیں ڈھونڈ کر۔۔۔۔۔ :sneaky:
محفل میں ان کی رکنیت کے بعد اور محفل کے اوائل دنوں میں انہیں الہ دین کے چراغ کا جن کہا جاتا تھا مگر جن نہ ہونے کے باعث ان سے یہ اعزاز واپس لے لیا گیا​
کیا انکو آگ نہیں تھی لگتی۔۔ یا پھر آگ لگ جاتی تھی۔۔۔ :laugh:
اور یہ خود کو بے بی ہاتھی کہلواتے تھے حالانکہ ان کی صحت ہاتھیوں والی نہیں۔​
یار یہ بےبی ہاتھی کا کیا قصہ ہے۔:idontknow: سننا پڑے گا۔ یہ خود کو بھگوان تو نہیں سمجھتے تھے نہ :nerd:
انتہائی خوش مزاج اور فرینک شخصیت کے مالک ہیں۔​
یہ بات درست ہے۔ اس پر ہزاروں ہزاروں متفق :notworthy:
باتوں اور ہنسی مذاق کے بہت شوقین ہیں اور دوسروں کی مدد کے لیے بھی ہر وقت تیار رہتے ہیں۔ اصلاح سخن کے علاوہ کوئی زمرہ ایسا نہیں جہاں یہ دستیاب نہ ہوں۔​
اصلاح سخن واحد زمرہ ہے جو بالکل خشک اور بورنگ ہے۔ مزید یہ کہ وہاں کوئی مذاق نہیں کر سکتا۔ ورنہ دوسرا اسے دل پر لے لے گا۔ تیسرا واقعی میں وہاں موجود لوگوں کو اصلاح سخن کی اشد ضرورت ہوتی ہے۔ شاعری کے لیئے۔ :laugh:
میں تو اس لیئے نہیں جاتا وہاں۔ اس نئی شخصیت کا پتہ نہیں :p
معلومات کا بیش بہار خزانہ ہے ان کے پاس۔ موضوع خواہ کوئی بھی ہو انتہائی غور فکر کے ساتھ مضبوط دلائل دینے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔​
واقعی میں یہ بات ہے۔ قیصرانی بھائی ہمیشہ دلائل سے بات کرتے ہیں۔ اور خوب علم رکھتے چاہے ہیں۔ (y)
محفل کے واحد اور پہلے خوش نصیب جنہیں نبیل بھائی کی میزبانی کا شرف بھی حاصل ہے۔​
یہ کہانی ہم نے بھی پڑھی تھی۔ اور اس سے مجھے اندازہ ہوا کہ بہت عمدہ روداد بھی لکھتے ہیں۔ :)
ہماری یہ مہمان شخصیت "میل" ملاقات اور سیر سپاٹوں کے بھی بہت شوقین ہیں اور فوٹوگرافی کے بھی۔ اپنی سیر وسیاحت میں محفل کو بھی ہمیشہ شامل رکھتے ہیں اور تصاویر کے ذریعے ہم سب محفلین کو بھی گھر بیٹھے یورپ کی سیر کروا دیتے ہیں۔​
محفل کا فوٹو گرافر کا خطاب انہیں دیا تھا۔:tongueout: کہیں۔ اب یاد نہیں۔ شائد میرے چائے والے کھوکھے پر :eyerolling:
محفل کے چوتھے بڑے مراسلاتی بھی ہیں۔​
شکر ہے اس میں لات ڈال دی۔ وگرنہ بغیر لات تو یہ جملہ بدتمیزی کے زمرے میں آتا۔ :grin1:
اس کے علاوہ یہ بہت عمدہ مترجم بھی ہیں۔ انگریزی کی کئی ضحیم کتب کا ترجمہ بھی کر چکے ہیں۔​
اس پہلو سے ہم قطعی نا آشنا ہے کہ لائبریری اور کتابوں سے ہمارا دور دور کا واسطہ نہیں پڑتا۔ :)
لائبریری پراجیکٹس میں بھی انکا بہت بڑا حصّہ ہے اور آپ لائبریری کے منتظم اعلیٰ بھی ہیں۔​
یار یہ منتظم والی بات بھی بتا دی۔:shocked: کچھ تو ہمارے لیئے بھی چھوڑ دیتے۔ :mad3:
اس دفعہ کی مہمان شخصیت ہیں​
قیصرانی
میرا جوتا انگلستانی​
سر پر ٹوپی ہے جاپانی​
پھر بھی نام قیصرانی​
تو آئیں آج کی مہمان شخصیت کے بارے میں اپنے تاثرات کا اظہار کریں۔کرنا یہ ہے کہ آپ نے اپنی رائے اپنے ہی الفاظ میں یا ان دیے گئے سوالات کے جوابات کی صورت میں دینا ہے اب یہ آپکی مرضی ہے کہ آپ چاہیں تو سب سوالات کے جوابات دیں یا پھر صرف چند ایک کے۔
ارے میاں دے رہے ہیں جواب۔۔ جواب تو نہیں دے رہے نا۔۔ اب جب جواب دینے ہی بیٹھ گئے ہیں۔ تو ظاہر ہے کہ سارے سوالوں کے ہی دیں گے۔ اک آدھے کو چھوڑ کر ہم نے کونسا الفاظ کے ذخیرہ اندوزوں میں نام لکھوانا ہے۔ :)
مہمان شخصیت سے پہلی دفعہ بات چیت کا آغاز کب اور کیسے ہوا؟
یار یہ سوال بڑا مشکل ہے۔ اکثر یاد نہیں رہتا اور باتوں باتوں میں گپ شپ بڑھ جاتی ہے۔ لیکن قیصرانی بھائی سے پہلی بار بات چیت ہوئی تھی۔ جب میں نے نیلم کی آئی- فون اور بیج والی کہانی کو جدت دی تھی۔ :)
مہمان شخصیت کے بارے میں آپ کا پہلا تاثر کیا تھا؟
پہلا تاثر یہی تھا کہ بہت ہی شیریں زباں انسان ہیں۔ اور ابھی تک قائم ہے۔ مزے کی بات ہے کہ ان کے نام کے نیچے لکھا عہدہ میں نے کافی عرصہ بعد پڑھا تھا۔ اور بعد میں سوچا کہ یار اگر میں نے پہلے پڑھا ہوتا تو شائد انتظامیہ کے اس رکن سے اتنی بےتکلفی نا برتتا۔ :)
مہمان شخصیت کے پہلے تاثر سے لےکر اب تک آپ نے ان کو کیسا پایا ہے؟
یار کون لوگ او تسی۔۔۔۔ تاثر وقت کے ساتھ گہرا ہوتا ہے عموماً اور بہت کم شخصیات ایسی ہوتی ہیں کہ ان کے بارے میں آپکو رائے بدلنی پڑتی ہے۔ قیصرانی بھائی کے بارے میں جو تاثر قائم تھا سو ہے۔ ہاں یہ ہے کہ وقت کے ساتھ انکی رائے کی اہمیت میرے لیئے بڑھتی جاتی ہے۔ :)
مہمان شخصیت کی کون سی عادت آپ کو سب سے زیادہ اچھی لگتی ہے؟
انکا مذاق کرنے کا انداز۔۔۔ انکی سب سے اچھی عادت ہے کہ انکو لگے کہ مذاق لمبا ہوجائے گا تو بات کو چھوڑ دیتے ہیں۔ دوسرا انکا مذاق بہت دھیما اور ادبی قسم کا ہوتا ہے۔ لطف آتا ہے۔ :)
مہمان شخصیت سے آپ نے کچھ سیکھا یا سیکھنا چاہیں گے؟
بہت کچھ سیکھنا ہے بھائی۔ اپن تو خالی مٹکا ہے۔ :confused4: قیصرانی بھائی سے فننش بھی تو سیکھنی ہے۔ قیصرانی بھائی مکتب میں کلاسز کا اجراء کریں تاکہ فننش کہانی بھی محفل میں آئے۔ :p
مہمان شخصیت کے لیے کوئی مشورہ؟
یار کوئی خوف خدا کرو۔۔۔:shock: سوال تو کم از کم شخصیت کے حساب سے ڈالا کرو۔۔ اب میں کیا مشورہ دوں :cautious:
قیصرانی بھائی وہ مشورہ آپ کی طرف ادھار ہے۔ وہ کب وقت نکال رہے ہیں اسکے لیئے :unsure:
مہمان شخصیت کے اوتار اور دستخط کے بارے میں آپ کی کوئی رائے؟
اوتار تو ماشاءاللہ سے گلفامی ہے۔ دستخط انکے ہیں کیا؟ :cautious:
مہمان شخصیت کو آپ محفل کےکن زمروں میں زیادہ دیکھنا چاہتے ہیں؟
ہم تو جہاں دیکھنا چاہتے ہیں۔ وہاں انکا دست شفقت پاتے ہیں۔ :)
قیصرانی بھائی اصلاح سخن میں لوگوں کی اصلاح تو کریں :devil:
مہمان شخصیت کے پوسٹ کیے گئے دھاگوں میں آپ کا پسندیدہ ترین دھاگہ؟
ہیں!!! :oops:
فن لینڈ کی تصاویر والا۔ بہت ہی عمدہ تصاویر ہیں اس میں۔ :notworthy:
مہمان شخصیت کے کمنٹس جو آپ کو یاد رہ گئے ہوں؟
بہت سے یاد ہیں۔ اب کس کس کا تذکرہ کروں۔​
مہمان شخصیت کو آپ کوئی ٹائیٹل دینا چاہیں؟
محفل کا فوٹو گرافر(y)
 
اگر کچھ لوگوں کے علم میں نہیں تو ہم بتا دیں کہ ہمیں ماضی قریب میں بعض خیر خواہوں اور بعض دشمنوں نے پرفیکشنسٹ گردانا ہے جس کے تحت ہم سے آدھا ادھورا کام نہیں ہوتا۔ مکمل۔۔۔ یا پھر کچھ نہیں! :) :) :)

ماشاءللہ ، کس قدر عیارانہ سادگی سے بھرپور تعریف فرما لی ہے اپنی :LOL:
 
تعبیر

محفلین
سب سے پہلے تو میں ادا قیصرانی کے ٹریڈ مارکا ذکر کردوں :p
ایک تو یہ ۔۔۔۔ :(
2)بندے دا کوئی پتہ لگدا اے
3)آہو
4)مشوم

چلیں اب چلتے ہیں جوابات کی طرف :p
roses-desi-glitters-75.gif
مہمان شخصیت سے پہلی دفعہ بات چیت کا آغاز کب اور کیسے ہوا؟
میں نے تو آتے ساتھ ہی محفل کو اپنی خالہ جی کا گھر سمجھ لیا تھا اور ہر جگہ قبضہ کر لیا تھا ٹاپکس اور پوسٹس کی صورت میں :p سو وہیں کہیں ہوئی تھی جان پہچان ۔بات چیت کا آغاز ذاتی پیغامات سے ہوا ہے شاید ۔
roses-desi-glitters-75.gif
مہمان شخصیت کے بارے میں آپ کا پہلا تاثر کیا تھا؟
یہی کہ بہت مددگار اور اچھے انسان ہیں اور سب کے ساتھ ایک جیسا سلوک اور رویہ رکھنے والے۔
roses-desi-glitters-75.gif
مہمان شخصیت کے پہلے تاثر سے لےکر اب تک آپ نے ان کو کیسا پایا ہے؟
ویسا ہی جیسا پہلے دن تھے انتہائی مہربان اور مدد کرنے والے ۔
roses-desi-glitters-75.gif
مہمان شخصیت کی کون سی عادت آپ کو سب سے زیادہ اچھی لگتی ہے؟
ادا نے کبھی اپنی کوئی پریشانی اور تکلیف کبھی ہم پر ظاہر نہیں ہونے دی بلکہ ہمیشہ دوسروں کی پریشانیاں دور کرنے کی کوشش کی ہے۔
دوسروں کی ہر وقت مدد کرنے اور خوش رکھنے کی کوشش ۔

ہر وقت خوش باش اور ہشاش بشاش رہنے کی عادت

roses-desi-glitters-75.gif
مہمان شخصیت سے آپ نے کچھ سیکھا یا سیکھنا چاہیں گے؟
ادا تو ہمیشہ یہ کوشش کرتے ہیں کہ مجھے کچھ سکھائیں لیکن میں ہی انکی نکمی اور نالائق آپی ہوں ۔ :noxxx:
ایک چیز اور ضرور سیکھنا چاہونگی کہ آپ اتنی جلدی ٹائپنگ کیسے کر لیتے ہیں کہ ابھی کوئی پیغام پوسٹ کیے سیکنڈ بھی نہیں ہوتے کہ آپ کا کمنٹ وہاں آجاتا ہے۔؟
roses-desi-glitters-75.gif
مہمان شخصیت کے لیے کوئی مشورہ؟
مشورہ کیا دینا بس یہی کہنا ہے کہ اپنا خیال رکھا کریں اور آرام بھی کیا کریں ۔​
roses-desi-glitters-75.gif

مہمان شخصیت سے کوئی فرمائش؟
ادا آپ ہمیشہ دوسروں کی فرمائشیں ہی پوری کرتے رہتے ہیں کبھی آپ کا اپنا دل نہیں کیا کوئی فرمائش کرنے کو؟
اگر کبھی دل کرے کوئی بات شیئر کرنے کو تو آپ کی یہ آپی حاضر ہے سننے کو ۔:)
کبھی کچھ لکھیں نا کوئی تحریر وغیرہ۔
roses-desi-glitters-75.gif
مہمان شخصیت کے اوتار اور دستخط کے بارے میں آپ کی کوئی رائے؟

ہائے ویسے میں نے کبھی بھی کسی کے دستخط پر غور نہیں کیا تبھی میرا اپنا بھی کوئی دستخط نہیں ہے آج تک ۔ :ROFLMAO:
اوتار وہ پہلے والا اچھا تھا نا۔ اس والے میں تو آپ خاصے اکڑو اور کھڑوس لگ رہے ہیں۔ :p
roses-desi-glitters-75.gif
مہمان شخصیت کو آپ محفل کےکن زمروں میں زیادہ دیکھنا چاہتے ہیں؟
آجکل تو کہیں نظر ہی نہیں آرہے۔تصاویر سیکشن میں تصاویر کے ساتھ اور باقی جگہوں پر مزے کے دلچسپ کمنٹس کے ساتھ دیکھنا چاہوںگی زیادہ سے زیادہ ۔
roses-desi-glitters-75.gif
مہمان شخصیت کے پوسٹ کیے گئے دھاگوں میں آپ کا پسندیدہ ترین دھاگہ؟
تصاویر والے سیکشن میں سب اور نبیل بھائی والی ملاقات کا بھی بہت اچھا تھا۔
roses-desi-glitters-75.gif

مہمان شخصیت کے کمنٹس جو آپ کو یاد رہ گئے ہوں؟
جب ادا کہتے ہیں نا "مشوم "اور" بندے دا کوئی پتہ لگدا اے "تو بہت کیوٹ لگتے ہیں۔ :p
انکی جو بات مزے کی لگتی ہے وہ یہ کہ ہر جگہ پتہ نہیں کیوں پرمزاح کی ریٹنگ کر آتے ہیں۔
وہ دیکھ کر پھر میں بھی مسکراتی ہوں خواہ مخواہ :p
roses-desi-glitters-75.gif
مہمان شخصیت کو آپ کوئی ٹائیٹل دینا چاہیں؟

محفل کے مددگار
جادو کی جھپی
roses-desi-glitters-75.gif
 
قیصرانی

لائبریرین
سب سے پہلے تو میں ادا قیصرانی کے ٹریڈ مارکا ذکر کردوں :p
ایک تو یہ ۔۔۔ ۔ :(
2)بندے دا کوئی پتہ لگدا اے
3)آہو
4)مشوم

ہاہاہا۔ شکر کریں آپی کہ آپ کو ان کے بیک گراؤنڈز کا نہیں پتہ۔ ورنہ جتنی ہنسی ساجد بھائی کو آتی ہے اسے پڑھ کر، وہ کسی اور کونہیں آتی ہوگی :)

ادا نے کبھی اپنی کوئی پریشانی اور تکلیف کبھی ہم پر ظاہر نہیں ہونے دی بلکہ ہمیشہ دوسروں کی پریشانیاں دور کرنے کی کوشش کی ہے۔
دوسروں کی ہر وقت مدد کرنے اور خوش رکھنے کی کوشش ۔

ہر وقت خوش باش اور ہشاش بشاش رہنے کی عادت

بہت شکریہ آپی
ادا تو ہمیشہ یہ کوشش کرتے ہیں کہ مجھے کچھ سکھائیں لیکن میں ہی انکی نکمی اور نالائق آپی ہوں ۔ :noxxx:
ایک چیز اور ضرور سیکھنا چاہونگی کہ آپ اتنی جلدی ٹائپنگ کیسے کر لیتے ہیں کہ ابھی کوئی پیغام پوسٹ کیے سیکنڈ بھی نہیں ہوتے کہ آپ کا کمنٹ وہاں آجاتا ہے۔؟
ٹائپنگ کرنا تو بس پریکٹس والی بات ہے نا۔ جتنی پریکٹس کریں گی، اتنا جلدی ٹائپ کر سکیں گی۔ آٹھ انگلیوں اور ایک انگوٹھے کی مدد سے ٹائپنگ کرتا ہوں۔ البتہ بائیاں انگوٹھا کم ہی استعمال ہوتا ہے
مشورہ کیا دینا بس یہی کہنا ہے کہ اپنا خیال رکھا کریں اور آرام بھی کیا کریں ۔
جی آپی، اس پر عمل کرتا ہوں انشاء اللہ پاکستان سے واپسی پر​
:)
ادا آپ ہمیشہ دوسروں کی فرمائشیں ہی پوری کرتے رہتے ہیں کبھی آپ کا اپنا دل نہیں کیا کوئی فرمائش کرنے کو؟
اگر کبھی دل کرے کوئی بات شیئر کرنے کو تو آپ کی یہ آپی حاضر ہے سننے کو ۔:)
کبھی کچھ لکھیں نا کوئی تحریر وغیرہ۔
جی آپی، ضرور تکلیف دوں گا آپ کو۔ پر پہلے آپ کی باری ہے
ہائے ویسے میں نے کبھی بھی کسی کے دستخط پر غور نہیں کیا تبھی میرا اپنا بھی کوئی دستخط نہیں ہے آج تک ۔ :ROFLMAO:
اوتار وہ پہلے والا اچھا تھا نا۔ اس والے میں تو آپ خاصے اکڑو اور کھڑوس لگ رہے ہیں۔ :p
جی اوتار بدلنے لگا ہوں۔ دیکھ کر کمنٹ کیجئے گا
آجکل تو کہیں نظر ہی نہیں آرہے۔تصاویر سیکشن میں تصاویر کے ساتھ اور باقی جگہوں پر مزے کے دلچسپ کمنٹس کے ساتھ دیکھنا چاہوں گی زیادہ سے زیادہ ۔
ابھی کوشش کرتا ہوں کہ پاکستان سے واپسی پر کافی تصاویر ساتھ لاؤں :)
جب ادا کہتے ہیں نا "مشوم "اور" بندے دا کوئی پتہ لگدا اے "تو بہت کیوٹ لگتے ہیں۔ :p
انکی جو بات مزے کی لگتی ہے وہ یہ کہ ہر جگہ پتہ نہیں کیوں پرمزاح کی ریٹنگ کر آتے ہیں۔
وہ دیکھ کر پھر میں بھی مسکراتی ہوں خواہ مخواہ :p
اچھا کرتی ہیں نا آپی :) بندے کو ہنستے مسکراتے رہنا چاہیئے نا
محفل کے مددگار
جادو کی جھپی
بہت شکریہ میری پیاری آپی :)
 
تعبیر

محفلین
ہاہاہا۔ شکر کریں آپی کہ آپ کو ان کے بیک گراؤنڈز کا نہیں پتہ۔ ورنہ جتنی ہنسی ساجد بھائی کو آتی ہے اسے پڑھ کر، وہ کسی اور کونہیں آتی ہوگی :)
تو بتائیں نا کسی دن اسکا بیک گراؤنڈ بھی کسی دن۔بےشک تھوڑا تھوڑا کر کے یہیں یا پھر ذاتی پیغام میں پلیز :)

خود تو دوسروں کو منع کرتے ہیں شکریہ کہنے سے اور خود کو دیکھو :eek:
ادی کو بھی شکریہ کہا ہے بھلا کسی نے ؟
ٹائپنگ کرنا تو بس پریکٹس والی بات ہے نا۔ جتنی پریکٹس کریں گی، اتنا جلدی ٹائپ کر سکیں گی۔ آٹھ انگلیوں اور ایک انگوٹھے کی مدد سے ٹائپنگ کرتا ہوں۔ البتہ بائیاں انگوٹھا کم ہی استعمال ہوتا ہے
:confused: ہیں!​
ساری ہی انگلیوں سے کمال ہے پھر تو۔​
لیکن ادا آپ پلک جھپکنے سے پہلے کیسے کر لیتے ہیں یہ کام بھلا؟​
جی آپی، اس پر عمل کرتا ہوں انشاء اللہ پاکستان سے واپسی پر:)
جی ضرور​
خیر خیریت سے جائیں اور واپس آئیں۔اللہ کی امان :)
جی آپی، ضرور تکلیف دوں گا آپ کو۔ پر پہلے آپ کی باری ہے
تکلیف کیسی ادا مجھے اچھا لگے گا بلکہ بہت بہت بہت اچھا :)
میری باری o_O ہم کونسا کھیل کھیل رہے ہیں ویسے؟ :p

جی اوتار بدلنے لگا ہوں۔ دیکھ کر کمنٹ کیجئے گا
کہاں بدلا ہے؟یا پھر میں نے دیکھا ہی نہیں غور سے شاید

ابھی کوشش کرتا ہوں کہ پاکستان سے واپسی پر کافی تصاویر ساتھ لاؤں :)
واٖؤ زبردست
بہت مزا آئے گا ۔انتظار رہے گا شدت سے

اچھا کرتی ہیں نا آپی :) بندے کو ہنستے مسکراتے رہنا چاہیئے نا
بالکل آپ کی طرح نا ؟

بہت شکریہ میری پیاری آپی :)
پھر شکریہ پیارے پیارے ادا :(
 
نیلم

محفلین
مہمان شخصیت سے پہلی دفعہ بات چیت کا آغاز کب اور کیسے ہوا؟
یہ تو یاد نہیں
مہمان شخصیت کے بارے میں آپ کا پہلا تاثر کیا تھا؟
اچھے اور مخلص

مہمان شخصیت کی کون سی عادت آپ کو سب سے زیادہ اچھی لگتی ہے؟
ہر مراسلے کو زبردست کی ریٹنگ دینے والی :D

مہمان شخصیت کے لیے کوئی مشورہ؟
اُنہیں مشوروں کی ضرورت نہیں :)

مہمان شخصیت کو آپ محفل کےکن زمروں میں زیادہ دیکھنا چاہتے ہیں؟
گپ شپ میں

مہمان شخصیت کے پوسٹ کیے گئے دھاگوں میں آپ کا پسندیدہ ترین دھاگہ؟
تصاویر والا

مہمان شخصیت کے کمنٹس جو آپ کو یاد رہ گئے ہوں؟
مشوم
 
مقدس

لائبریرین
ایک بہت ہی پیاری شخصیت لے کر آئے ہیں آپ انیس بھیا۔۔ تھینک یو فور دیٹ۔۔ :)
roses-desi-glitters-75.gif
مہمان شخصیت سے پہلی دفعہ بات چیت کا آغاز کب اور کیسے ہوا؟​
جب میں نئی نئی محفل پر آئی اور ان دنوں لائبریری میں کہانیاں ٹائپ کرنے میں لگی ہوں تھی ۔۔ انیس بھیا کی طرح۔۔ ہی ہی ہی تو ایک دن میں نے دیکھا ایک بھائی ہیں جن کی ابھی کچھ عرصہ پہلے شاید دوبارہ واپسی ہوئی ہے اور آج کل وہ لائبریری میں گھسے رہتے ہیں۔۔ پھر پتا چلا کہ وہ سارا ڈیٹا اکٹھا کر رہے ہیں تاکہ پتا چل سکے کہ کون سا کام ہو چکا ہے اور کون سا ادھورا۔۔ میں ان دنوں شاید زیادہ ویلیاں مارا کرتی تھی ۔۔ ہی ہی ہی۔۔ یہ لفظ اگر غلط ہے تو نین بھیا کو ڈانٹا جائے کیونکہ انہی سے سیکھا ہے۔۔ تو میں نے ان سے کہا کہ بھیا اگر آپ کہیں تو میں ہیلپ کر دیتی ہوں۔۔ بھیا نے کہا کیوں نہیں۔۔ اور کچھ کام مجھے کرنے کو دے دیا۔ جو شاید وہ سوچ رہے تھے کہ کچھ دن تک کر لوں گی۔۔ میں نے سارا کام ختم کر کے ان کے حوالے کیے ود ان کپل آف آورز اور بھیا کی گڈ بکس میں آ گئی۔۔ ہی ہی ہی ہی۔۔ بھیا کو محنتی لوگ پسند ہیں ناں میری طرح۔۔ لولزززززز تو تب ہماری شاید پہلی بار بات ہوئی تھی۔۔ ہیں ناں بھیا​
roses-desi-glitters-75.gif
مہمان شخصیت کے بارے میں آپ کا پہلا تاثر کیا تھا؟​
وہ تو یہ ہی تھا کہ زیادہ باتیں شاتیں نہیں کرتے۔۔ خاموش رہتے ہیں اور اپنے کام سے لگے رہتے ہیں اور تھوڑا سا ڈر بھی لگا کرتا تھا کیونکہ سب کہتے تھے کہ یہ ٹائپنگ کے جن ہیں اور بہت زیادہ فاسٹ کام کرتے ہیں۔۔ جب بھیا کے ساتھ ٹائپنگ وغیرہ شروع کی تو پتا چلا کہ بھیا تو بہت ہی سوئیٹ ہیں۔۔ ڈانٹا تو دور کی بات ہے۔۔ غصے بھی نہیں ہوتے یا شاید ان کو غصہ ہونا آتا نہیں ہے۔۔ اکثر بلیک کافی، چائے، آئسکریم اور چاکلیٹس کی آفر کرتے تھے کام کے دوران تاکہ میں تھکوں نہیں۔۔ ہی ہی ہی ہی۔۔ ہیں ناں بھیا :)
roses-desi-glitters-75.gif
مہمان شخصیت کے پہلے تاثر سے لےکر اب تک آپ نے ان کو کیسا پایا ہے؟​
بھیا کے بارے میں جو پہلا تاثر تھا وہ تو بالکل بدل چکا ہے۔۔ ہی از ناٹ اینگری مین۔۔ بہت پیار سے بات کرتے ہیں۔۔ اور بہت کائینڈ ہیں۔۔ بناء کہے پرابلمز کو سمجھ جاتے ہیں اور پھر ان کا حل بھی بتاتے ہیں۔۔​
roses-desi-glitters-75.gif
مہمان شخصیت کی کون سی عادت آپ کو سب سے زیادہ اچھی لگتی ہے؟​
ساری عادتیں اچھی ہیں۔۔ بٹ سب سے بیسٹ کہ ہی از ناٹ ٹو فیس۔۔ جو بات دل میں ہوتی ہے وہی زبان پر ہوتی ہے چاہے کسی سے بھی مخاطب ہوں۔۔ اور اگر انہیں پتا چل جائے کہ ان کی ہارش بات سے کوئی اپ سیٹ ہوا ہو تو فوراً معذرت بھی کر لیتے ہیں۔۔ :)
roses-desi-glitters-75.gif
مہمان شخصیت سے آپ نے کچھ سیکھا یا سیکھنا چاہیں گے؟​
بھیا آپ اتنا پرسکون کیسے رہ لیتے ہیں۔۔ مجھے بھی سیکھنا ہے۔۔ کوئی کتنا بھی غصہ کر رہا ہو لیکن آپ کبھی بھی اس کو غصے سے جواب نہیں دیتے بلکہ مسکرا کر بات کرتے ہیں​
پلیز بھیا یہ ٹرِک مجھے بھی سکھا دیں ناں​
roses-desi-glitters-75.gif
مہمان شخصیت کے لیے کوئی مشورہ؟​
ہی ہی ہی ہی اب بڑے بھائی کو میں کیا مشورہ دوں۔۔۔ لولززززز۔​
roses-desi-glitters-75.gif
مہمان شخصیت سے کوئی فرمائش؟​
وہ تو میں اکثر کرتی رہتی ہوں۔۔ کہ بھیا چاکلیٹ کھلائیں۔۔ آئسکریم کھلائیں۔۔ وغیرہ وغیرہ۔۔​
roses-desi-glitters-75.gif
مہمان شخصیت کے اوتار اور دستخط کے بارے میں آپ کی کوئی رائے؟​
بھیا کے اوتار میں تو عموماً ان کی اپنی پکس ہوتی ہیں اور اپنے بھائی کس کو اچھے نہیں لگتے۔۔ اس لیے ان کے اوتار تو ہمیشہ ہی ذبردست ہوتے ہیں۔۔۔لیکن دستخط تو میں نے غور سے کبھی دیکھا نہیں​
آئی ڈاونٹ تھنک بھیا کا کوئی دستخط ہے۔۔ ہیں بھیا؟ کیا ہے یا تھا کبھی؟​
roses-desi-glitters-75.gif
مہمان شخصیت کو آپ محفل کےکن زمروں میں زیادہ دیکھنا چاہتے ہیں؟​
جہاں جہاں وہ پہلے ہی ہوتے ہیں۔۔ ہی ہی ہی۔۔ اور جہاں جہاں میں ہوتی ہوں بھیا کو وہاں بلا لیتی ہوں۔۔ ہی ہی ہی ہی ہی​
roses-desi-glitters-75.gif
مہمان شخصیت کے پوسٹ کیے گئے دھاگوں میں آپ کا پسندیدہ ترین دھاگہ؟​
سارے ہی بیسٹ ہیں لیکن سنو فال کی پکس والا تو بہت ہی خوبصورت دھاگہ ہے۔۔ :):):):)
roses-desi-glitters-75.gif
مہمان شخصیت کے کمنٹس جو آپ کو یاد رہ گئے ہوں؟​
ہمممم ۔۔۔۔ بھیا کا جناب کہنا اور ٹھیک کہنا مجھے بہت پسند ہے۔۔۔ ہی ہی ہی ہی​
کیونکہ جب وہ جناب کہتے ہیں تو میں کہتی ہوں۔۔ محترم بھائی صاحب میں جناب نہیں جنابہ ہوں ہی ہی ہی ہی اور جب وہ ٹھیک کہتے ہیں تو میں نے کہنا​
ہوتا ہے کہ غلط۔۔ ہی ہی ہی ہی :rollingonthefloor:
roses-desi-glitters-75.gif
مہمان شخصیت کو آپ کوئی ٹائیٹل دینا چاہیں؟​
سوئیٹسٹ بھیا :)
roses-desi-glitters-75.gif
 
قرۃالعین اعوان

لائبریرین
g10142.gif
مہمان شخصیت سے پہلی دفعہ بات چیت کا آغاز کب اور کیسے ہوا؟
g10142.gif
بھیا سے پہلی بار بات چیت نیلم کے کسی دھاگے میں ہوئی تھی جب انہوں نے مجھے بی جمالو کہا تھا :heehee:
پھر اس کے بعد مختلف دھاگوں میں کمنٹس کے دوران کئی بار ہوئی
اس کے علاوہ باقاعدہ بات چیت پی ایم میں ہوتی رہتی ہے۔۔۔
مہمان شخصیت کے بارے میں آپ کا پہلا تاثر کیا تھا؟​
پہلا تاثر یہ تھا کہ ہنسنے ہنسانے والے انسان ہیں
دوسروں کی مدد اور کام آنے کے لیئے ہمہ وقت تیار
مہمان شخصیت کے پہلے تاثر سے لےکر اب تک آپ نے ان کو کیسا پایا ہے؟​
پہلے بھی میرا گمان یہی تھا کہ قیصرانی بھیا غمگسار انسان ہیں
بہنوں کی تو حس سے سوا فکر کرنے والے
اور اب بھی یہی تاثر ہے کہ بھیا بہت درد مند دل رکھتے ہیں۔۔۔!
مہمان شخصیت کی کون سی عادت آپ کو سب سے زیادہ اچھی لگتی ہے؟​
سب کا احساس اور فکر کرنے والے انسان ہیں
بہت دوستانہ مزاج رکھتے ہیں۔۔
کام آنے کو تیار رہتے ہیں
الجھنیں سلجھانے میں مہارت رکھتے ہیں
بہت ساری عمدہ عادات کا مجموعہ ہیں۔۔۔!
مہمان شخصیت سے آپ نے کچھ سیکھا یا سیکھنا چاہیں گے؟​
۔فوٹوگرافی بہت عمدہ کرتے ہیں اور چونکہ یہ میرے پسندیدہ مشغلے میں شامل ہوتی ہے
اس لیئے یہ ضرور سیکھنا چاہوں گی۔۔۔!​
مہمان شخصیت کے لیے کوئی مشورہ؟​
اپنا خیال رکھا کریں اور ڈھیر سارا رکھا کریں۔۔۔!
مہمان شخصیت کے اوتار اور دستخط کے بارے میں آپ کی کوئی رائے؟​
جیسے بھیا اچھے لگتے ہیں ویسے ہی بھیا کے اوتار بھی اچھے لگتے ہیں۔۔۔!
مہمان شخصیت سے کوئی فرمائش؟​
ایسا کیجئے بھیا میری بتائی ہوئی تراکیب میں سے کوئی ایک آدھ ڈش بنا ہی لیجئے۔۔۔!:heehee:
مہمان شخصیت کو آپ محفل کےکن زمروں میں زیادہ دیکھنا چاہتے ہیں؟​
ہر اس زمرے میں جہاںمیں موجود ہوں:tongue:
مہمان شخصیت کے پوسٹ کیے گئے دھاگوں میں آپ کا پسندیدہ ترین دھاگہ؟​
تصاویر والے تمام دھاگے۔۔۔!
مہمان شخصیت کے کمنٹس جو آپ کو یاد رہ گئے ہوں؟​
جہاں بھیا نے مجھے بی جمالو کا خطاب دیا تھا ایویں میں وہی یاد ہے
مہمان شخصیت کو آپ کوئی ٹائیٹل دینا چاہیں؟​
اچھے بھیا!
 
قیصرانی

لائبریرین
بہت شکریہ عینی بہنا۔ کوشش کرتا ہوں کہ آپ کو کچھ فوٹوگرافی سکھا سکوں :) پہلے یہ بتائیے کہ آپ کے پاس کیمرہ کون سا ہے؟
 
رانا

محفلین
قیصرانی بھائی سے براہ راست واسطہ تو محفل پر بہت کم ہی پڑا ہے۔ لیکن ان کے مراسلے پڑھنے کا اکثر اتفاق ہوتا رہتا ہے۔ قیصرانی بھائی جتنے سینئر محفلین ہیں اتنے ہی بردبار اور متوازن شخصیت کے حامل ہیں۔ میرا تاثر تو ان کے بارے میں بہت ہی سلجھے ہوئے اور علم دوست انسان کا ہے جو دوسروں سے بنا کسی صلے کی توقع رکھے ہوئے مخلص رہتا ہے۔ انسان ایسے کہ ہر مزاج کا بندہ ان سے دوستی کا خواہشمند ہو۔ بہرحال ایک ایسی شخصیت ہیں جو محفل کا ایک ناگزیر حصہ معلوم ہوتے ہیں۔ ہماری دعائیں قیصرانی بھائی کے ساتھ ہیں۔ہمیشہ خوش رہیں قیصرانی بھائی۔:)
 
Top