مہمان اس ہفتے کی مہمان شخصیت "محفل کےجوہنی فنش"

باباجی

محفلین
roses-desi-glitters-75.gif

مہمان شخصیت سے پہلی دفعہ بات چیت کا آغاز کب اور کیسے ہوا؟
یہیں محفل پر بات چیت ہوئی ، کب اور کیسے ہوئی یہ نہیں یاد
roses-desi-glitters-75.gif

مہمان شخصیت کے بارے میں آپ کا پہلا تاثر کیا تھا؟
کہ کوئی سڑیل آدمی ہوگا
roses-desi-glitters-75.gif

مہمان شخصیت کے پہلے تاثر سے لےکر اب تک آپ نے ان کو کیسا پایا ہے؟
پہلا تاثر بالکل ختم ہوگیا، اب بہت اچھی دوستی ہے
roses-desi-glitters-75.gif

مہمان شخصیت کی کون سی عادت آپ کو سب سے زیادہ اچھی لگتی ہے؟
ہنسی مذاق اور لوگوں سے ان کے مزاج کے مطابق بات کرنا
roses-desi-glitters-75.gif

مہمان شخصیت سے آپ نے کچھ سیکھا یا سیکھنا چاہیں گے؟
میں ان سے پبلک ڈیلنگ سیکھنا چاہوں گا
roses-desi-glitters-75.gif

مہمان شخصیت کے لیے کوئی مشورہ؟
کوئی مشورہ نہیں
roses-desi-glitters-75.gif

مہمان شخصیت سے کوئی فرمائش؟
آپ کب ملنے آرہے ہیں
roses-desi-glitters-75.gif

مہمان شخصیت کے اوتار اور دستخط کے بارے میں آپ کی کوئی رائے؟
roses-desi-glitters-75.gif

مہمان شخصیت کو آپ محفل کےکن زمروں میں زیادہ دیکھنا چاہتے ہیں؟
سب میں
roses-desi-glitters-75.gif

مہمان شخصیت کے پوسٹ کیے گئے دھاگوں میں آپ کا پسندیدہ ترین دھاگہ؟
برف باری والی تصویروں والا
roses-desi-glitters-75.gif

مہمان شخصیت کے کمنٹس جو آپ کو یاد رہ گئے ہوں؟
کافی سارے ہیں
roses-desi-glitters-75.gif

مہمان شخصیت کو آپ کوئی ٹائیٹل دینا چاہیں؟
فن لینڈ مین
roses-desi-glitters-75.gif
 
زبیر مرزا

محفلین
مہمان شخصیت سے پہلی دفعہ بات چیت کا آغاز کب اور کیسے ہوا؟
قیصرانی بھائی سے گفتگو کا آغاز ان کے پیرس والے دھاگے میں ہوا تھا
مہمان شخصیت کے بارے میں آپ کا پہلا تاثر کیا تھا؟
یہ سوال میرے لیئے نہیں کہ مجھے پر کبھی پہلا تاثرخاص نہیں ہوتا
مہمان شخصیت کے پہلے تاثر سے لےکر اب تک آپ نے ان کو کیسا پایا ہے؟
کافی دلچسپ آدمی ہیں
مہمان شخصیت کی کون سی عادت آپ کو سب سے زیادہ اچھی لگتی ہے؟
خوش باش رہنے کی
مہمان شخصیت سے آپ نے کچھ سیکھا یا سیکھنا چاہیں گے؟
شدید سردی میں فوٹوگرافی کیسے کی جائے :)
مہمان شخصیت کے لیے کوئی مشورہ؟
مشورے ہمارے پاس نہیں ہیں
مہمان شخصیت سے کوئی فرمائش؟
سیروساحت کرتے کبھی نیویارک آنکلیں
مہمان شخصیت کے اوتار اور دستخط کے بارے میں آپ کی کوئی رائے؟
کوئی نہیں
مہمان شخصیت کو آپ محفل کےکن زمروں میں زیادہ دیکھنا چاہتے ہیں؟
یہ ہرجگہ موجود ہوتے ہیں
مہمان شخصیت کے پوسٹ کیے گئے دھاگوں میں آپ کا پسندیدہ ترین دھاگہ؟
پیرس والا دھاگہ
مہمان شخصیت کے کمنٹس جو آپ کو یاد رہ گئے ہوں؟
کمنٹس تویاد نہیں ان کی کھلے دل سے ریٹنگ مجھے پسند ہے
مہمان شخصیت کو آپ کوئی ٹائیٹل دینا چاہیں؟
ہردلعزیز
 
عمراعظم

محفلین
گو مجھے اردو محفل سے وابستہ ہوئے زیادہ عرصہ نہیں ہوا۔اس مختصر عرصہ میں قیصرانی کے بارے جو کچھ جان سکا ہوں ۔۔مختصرا" یہ ہےکہ کچھ لوگوں کی شخصیت تھوڑے سے عرصے میں وہ اثرات مرتب کر لیتی ہے جو دوسرے طویل رفاقتوں کے باوجود نہیں کر پاتے۔ قیصرانی ایسے ہی لوگوں میں سے ایک ہیں۔اللہ ان کا حامی و ناصر رہے(آمین)
 
نایاب

لائبریرین
محترم انیس الرحمن بھائی
آپ کا پہلا مہمان بلاشبہ اک عظیم انسان ہے ۔
عظیم انسانوں کی میزبانی کا شرف عظیم انسانوں کو ہی ملتا ہے ۔

کافی عرصہ " محفل اردو " کا خاموش قاری رہتے ۔ جن ارکان کی گفتگو پر توجہ مرکوز رہتی تھی ۔ ان میں " بے بی ہاتھی " اک ایسا نام تھا ۔
جو کہ نہ صرف " انفرادیت کا حامل " محسوس ہوتا تھا ۔ بلکہ مجھے غیر محسوس طریقے سے اپنی جانب کشش کرتا تھا ۔ جیسے بزبان خاموشی کہہ رہا ہو ۔ آؤ مجھے پہچانو ۔ مجھے جانو ۔ بہت شروع میں تو یہ نام مجھے کسی ننھی بچی کا لگتا تھا ۔ سوچتا تھا کہ جانے کس سوچ سے اس نے یہ نک رکھا ہوگا ۔
نام ہی سب کچھ ہے ۔۔۔۔۔۔۔۔۔ کے مصداق میں اکثر ہی اس عالمی گاؤں پر ملنے والی شخصیات کو ان کےاختیارکردہ " نکس " کی مدد سے جاننے کی کوشش کرنے کا عادی ہوں ۔ نام اور نکس ہی کسی بھی شخصیت کے باطن کے عکاس ہوتےہیں ۔ ان کے نک "بے بی ہاتھی " نے مجھے مجبور کیا اور موصوف ان معدود چند ہستیوں میں شامل ہوگئے ۔ جن سے ذاتی رابطے کے لیئے یاہو کی آئی ڈی کی درخواست کی ۔ یاہو پر دوچار بار کی گفتگو نے "پہلے تاثر " انسانیت نواز ہستی " کو پختہ کر دیا ۔ وقت گزرا تو یہ موصوف اک بھاری بھرکم نک " قیصرانی " سے سامنے آئے ۔ لیکن ان کی " انسان دوست فطرت " ویسی ہی " بے بی " کی طرح " پاک و معصوم رہی ۔
ماشاءاللہ ۔ موصوف اک صاحب علم ہوتے ہوئے غرور کے جذبے سے بہت دور ہیں ۔ دائیں ہاتھ سے علم کی تقسیم بھی ایسے کرتے ہیں کہ بائیں ہاتھ کو خبر نہیں ہوتی ۔ کبھی ان کی جانب سے کسی صلے کی طلب محسوس نہ ہوئی ۔ اللہ تعالی نے بلاشبہ علم نافع سے نواز رکھا ہے انہیں ۔ با دلیل باذوق با مذاق ہستی ہیں ۔ دکھ برداشت کر رہے ہوتے ہیں مگر مسکراہٹیں کھلے دل تقسیم کرتے ہیں ۔ ایسی ہستیوں کی صحبت کسی بھی مدرسے و مکتب سے کم نہیں ہوتی کہ ہر لحظہ ان کی ہستی سے کچھ نہ کچھ سیکھا جا سکتا ہے ۔ سمندر سے قطرے کی خواہش کیا کرنا ۔ سمندر تو بن مانگے خود کو جلا بھاپ بنا فضاء میں اڑ ویرانوں پر برس چمن کھلا دیتا ہے ۔
" آبروئے محفل اردو " کا خطاب جچتا ہے ان پر "
بہت سی دعاؤں کے ساتھ یہ گزارش کہ " خود کو بھولنا ہوتا نہیں اچھا "
 
وا حیرتا! میں ان کی شخصیت کے اتنے اہم پہلو سے اب تک ناواقف تھا۔ قیصرانی بھائی، آپ کون کون سی کتب کا اب تک ترجمہ کر چکے ہیں؟​

Nine Man-Eater & One Rouge By Kenneth Anderson
Man-Eaters of Kumaon by Jim Corbett
Temple Tiger & More Man-Eaters of Kumaon By Jim Corbett
 
سعود بھائی اس تصویر میں تو آپ "رام جی لندن والے" لگ رہے ہیں۔۔۔ (y)
چھوڑیں قبلہ! کہاں کی باتیں نکال رہے ہیں۔ ان کے یہاں تو بالآخر امتابھ بچن صاحب بھی تشریف فرما ہوئے تھے۔ ویسے آپ تو ہمیں لندن بھیجنے کا خطرہ نہ ہی مول لیں ورنہ مقدس بٹیا کی جانب سے آپ تک "مکّا رسانی" کی ذمہ داری ہماری ہی ہو گی۔ ہمیں جو گھونسے پڑیں گے وہ تو ہم برداشت کر جائیں گے لیکن وہی گھونسے آپ تک پہونچ کر سوا ہو جائیں گے پھر آپ کیا کیجے گا؟ :) :) :)
 
قیصرانی

لائبریرین
لاشعوری طور پر بے شمار چیزیں دورانِ گفتگو سیکھی ہیں۔ شعوری طور پر میں ان سے فِنِش سیکھنا چاہوں گا۔
:p
مہمان شخصیت سے کوئی فرمائش؟​
کبھی کراچی آ کر ہمیں اپنی زیارت کروائیے۔
مہمان شخصیت کو آپ محفل کےکن زمروں میں زیادہ دیکھنا چاہتے ہیں؟​
شاعری کے زمرے میں۔ ورنہ بقیہ زمروں میں تو پہلے سے ہی یہ موجود رہتے ہیں۔ :)
جزاک اللہ برادر۔ آپ کی محبت ہے کہ اتنے عمدہ الفاظ تحریر کئے
فننش کے لئے حاضر ہوں۔ جب کہیئے
جس دن کراچی پہنچا، انشاء اللہ حاضر ہوں گا :)
شاعری کے سلسلے میں میں نے زانوئے ادب تہہ کر لئے ہیں۔ جونہی کوئی اپ ڈیٹ ملتی ہے تو حاضر ہو جاؤں گا :)
 
قیصرانی

لائبریرین
آپ کی ذرہ نوازی ہے باباجی کہ آپ نے اتنی محبت سے جوابات لکھے ہیں۔ تہہ دل سے ممنون ہوں :)
کہ کوئی سڑیل آدمی ہوگا
ہاہاہا

پہلا تاثر بالکل ختم ہوگیا، اب بہت اچھی دوستی ہے
بالکل بجا کہا :)

میں ان سے پبلک ڈیلنگ سیکھنا چاہوں گا
ارے جناب، یہ تو انتہائی آسان کام ہے۔ بس جوتے ہی تو بدلنے پڑتے ہیں

آپ کب ملنے آرہے ہیں
میرا پاکستان کا پروگرام تو ابھی اگلے ہفتے یعنی اگلے ویک اینڈ پر آنے کا ہے۔ دیکھیئے جتنا جلد ہو سکے گا آپ سے رابطہ کرتا ہوں :)
 
قیصرانی

لائبریرین
بہت شکریہ برادرم زبیر مرزا جیتے رہیئے کہ اتنے اچھے الفاظ لکھے :)

شدید سردی میں فوٹوگرافی کیسے کی جائے :)
اس کے لئے تین چیزیں درکار ہیں۔ ایک تو اچھا کیمرہ، دوسرا باہر نکلنے اور سردی میں زندہ رہنے کی انتہائی شدید خواہش اور تیسرا سردی بذاتِ خود
تفنن برطرف، اس بارے تو میں خود بھی طفلِ مکتب ہوں۔ بس فاتح بھائی کی کرم نوازی ہے کہ رہنمائی کرتے رہتے ہیں ورنہ من آنم کہ من دانم :)

سیروساحت کرتے کبھی نیویارک آنکلیں
جی بہت بہتر۔ جونہی دفتر سے کچھ فرصت ملتی ہے اور جب تک آپ بھی شدہ شدہ نہ ہوئے تو آپ کو تکلیف دیتا ہوں :) یعنی موسم گرما کے آخر یا موسم خزاں کے دوران
 
قیصرانی

لائبریرین
محترم انیس الرحمن بھائی
آپ کا پہلا مہمان بلاشبہ اک عظیم انسان ہے ۔
عظیم انسانوں کی میزبانی کا شرف عظیم انسانوں کو ہی ملتا ہے ۔

کافی عرصہ " محفل اردو " کا خاموش قاری رہتے ۔ جن ارکان کی گفتگو پر توجہ مرکوز رہتی تھی ۔ ان میں " بے بی ہاتھی " اک ایسا نام تھا ۔
جو کہ نہ صرف " انفرادیت کا حامل " محسوس ہوتا تھا ۔ بلکہ مجھے غیر محسوس طریقے سے اپنی جانب کشش کرتا تھا ۔ جیسے بزبان خاموشی کہہ رہا ہو ۔ آؤ مجھے پہچانو ۔ مجھے جانو ۔ بہت شروع میں تو یہ نام مجھے کسی ننھی بچی کا لگتا تھا ۔ سوچتا تھا کہ جانے کس سوچ سے اس نے یہ نک رکھا ہوگا ۔
نام ہی سب کچھ ہے ۔۔۔ ۔۔۔ ۔۔۔ کے مصداق میں اکثر ہی اس عالمی گاؤں پر ملنے والی شخصیات کو ان کےاختیارکردہ " نکس " کی مدد سے جاننے کی کوشش کرنے کا عادی ہوں ۔ نام اور نکس ہی کسی بھی شخصیت کے باطن کے عکاس ہوتےہیں ۔ ان کے نک "بے بی ہاتھی " نے مجھے مجبور کیا اور موصوف ان معدود چند ہستیوں میں شامل ہوگئے ۔ جن سے ذاتی رابطے کے لیئے یاہو کی آئی ڈی کی درخواست کی ۔ یاہو پر دوچار بار کی گفتگو نے "پہلے تاثر " انسانیت نواز ہستی " کو پختہ کر دیا ۔ وقت گزرا تو یہ موصوف اک بھاری بھرکم نک " قیصرانی " سے سامنے آئے ۔ لیکن ان کی " انسان دوست فطرت " ویسی ہی " بے بی " کی طرح " پاک و معصوم رہی ۔
ماشاءاللہ ۔ موصوف اک صاحب علم ہوتے ہوئے غرور کے جذبے سے بہت دور ہیں ۔ دائیں ہاتھ سے علم کی تقسیم بھی ایسے کرتے ہیں کہ بائیں ہاتھ کو خبر نہیں ہوتی ۔ کبھی ان کی جانب سے کسی صلے کی طلب محسوس نہ ہوئی ۔ اللہ تعالی نے بلاشبہ علم نافع سے نواز رکھا ہے انہیں ۔ با دلیل باذوق با مذاق ہستی ہیں ۔ دکھ برداشت کر رہے ہوتے ہیں مگر مسکراہٹیں کھلے دل تقسیم کرتے ہیں ۔ ایسی ہستیوں کی صحبت کسی بھی مدرسے و مکتب سے کم نہیں ہوتی کہ ہر لحظہ ان کی ہستی سے کچھ نہ کچھ سیکھا جا سکتا ہے ۔ سمندر سے قطرے کی خواہش کیا کرنا ۔ سمندر تو بن مانگے خود کو جلا بھاپ بنا فضاء میں اڑ ویرانوں پر برس چمن کھلا دیتا ہے ۔
" آبروئے محفل اردو " کا خطاب جچتا ہے ان پر "
بہت سی دعاؤں کے ساتھ یہ گزارش کہ " خود کو بھولنا ہوتا نہیں اچھا "
الفاظ ساتھ نہیں دے رہے، اس لئے صرف معذرت قبول فرمائیے :) اور دلی شکریہ بھی :)
 
Top