مہمان اس ہفتے کی مہمان شخصیت : تعبیر

خوشی

محفلین
آج کی شخصیت ٢٠٠٨ کے آغاز میں محفل پر آئیں اور پھر چھا گئیں۔۔۔! محفل کا بچہ بچہ آپ سے واقف ہے۔ آپ کو "بہترین فی میل نیو انٹری" کا ایوارڈ بھی مل چکا ہے۔ آپ ماشاءاللہ کافی زندہ دل اور خوش مزاج ہیں۔ اور ہر وقت کچھ نیا کرنے کی جستجو ان میں رہتی ہے۔ محفل میں جب بھی آتی ہیں۔۔۔ہر بار ڈھیر سارے تھریڈز کھولنے کے آئیڈیاز ساتھ لے کر آتی ہیں۔ ایسا لگتا ہے کہ ہر وقت محفل کی رونق بحال کرنے کے بارے میں ہی سوچتی رہتی ہیں۔ محفل پر نہایت ہی عمدہ تصاویر کا خزانہ انہی کی بدولت ہے۔ اراکین کو ایک دوسرے کے قریب لانے کا ہنر بھی جانتی ہیں۔ اس کی ایک مثال “ہفتے کا مہمان“ سلسلہ ہے۔ جہاں اراکین ایک دوسرے کے بارے میں اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہیں۔ تو میرا خیال ہے ہر طرف محبتیں اور مسکراہٹیں بکھیرنے والی شخصیت بھی اس چیز کی حقدار ہے کہ اراکین ان کے بارے میں اپنے خیالات کا اظہار کریں۔

تو آئیں آج کی مہمان شخصیت کے بارے میں اپنے تاثرات کا اظہار کریں۔
fairyda1.gif
تعبیر
fairyda1.gif

١۔ تعبیر کے بارے میں آپ کا پہلا تاثر کیا تھا اور پہلے تاثر سے لے اب تک آپ نے ان کو کیسا پایا ہے؟
پہلا تاثر ابھی تک قائم ھے اور انشاءاللہ قائم ہی رھے گا تعبیر بہت پیار والی ھے

٢۔ تعبیر سے آپ کی بات چیت کا آغاز کیسے ہوا؟ یا اب تک ان سے بات چیت نہیں ہوئی؟
اس نے ضررو کہیں مدد کی ہو گی حوصلہ افزائی کی ہو گی ، باتتو وہ ایسے کرتی ھے جیسے مدتوں سے جانتی ہو

٣۔ آپکو تعبیر کی کون سی عادت سب سے اچھی لگتی ہے یا ایسا کیا ہے جو آپ نے تعبیر کی شخصیت سے سیکھا ہے؟
یہی کہ وہ نئے لوگوں کے ساتھ نہ صرف بلاتفریق بات کرتی ھے بلکہ ان کی مدد کرتی ھے یہی عادت اسے دوسروں سے ممتاز کرتی ھے

٤۔ آپ محفل کو تعبیر کے بغیر کیسے دیکھتے ہیں؟ یعنی اب جبکہ تعبیر محفل کا ایک حصہ بن گئی ہیں، اگر تعبیر محفل سے (خدانخواستہ) غائب ہو جائیں تو آپ کیا محسوس کریں گے؟

جیسے کوئی پھول بنا خوشبو کے

٥۔ تعبیر ماشاءاللہ محفل پر اتنی ایکٹو رہی ہیں، اور نت نئے تھریڈز کھول کر محفل کی رونق کو بحال رکھتی ہیں، اگر تعبیر کی ان کاوشوں کا انعام دیا جائے۔ تو آپ ان کو کیا تحفہ دینا پسند کریں گے؟ (تحفے میں کچھ بھی ہو سکتا ہے، دعائیں، کارڈز وغیرہ وغیرہ)

ڈھیروں دعائیں
پاس ہوتی تو شاید کچھ خاص بھی

٦۔ کوئی ایسی بات جو آپ نے تعبیر سے ابھی تک نہ کہی ہو، لیکن کہنا چاہتے ہوں تو آج کہنا چاہیں گے؟
یہی کہ کاش وہ میری سگی چھوٹی بہن ہوتی

٧۔ تعبیر سے کوئی سوال پوچھنا چاہتے ہیں یا کوئی مشورہ دینا چاہتے ہیں تو آج موقعہ ہے دے سکتے ہیں۔:
grin:

وہ سمجھ دار ھے صرف اتنا کہوں گی کہ دوسروں کی ضرورت بننا تو ٹھیک ھے مگر کبھی کسی کو اپنی ضرروت یا مجبوری نہ بننے دینا

خوش رہیں سدا

dividers94hp5.gif
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
 
تعبیر

محفلین
ہائے خوشی اتنی جلدی اتنا سارا وہ بھی اچھا اچھا لکھ بھی دیا
:battingeyelashes: خوش رہیں لیکن گندی بچی ہاتھ میں تکلیف ہے نا تو پھر کیوں خود کو اتنی تکلیف دی :rolleyes: درد تو نہیں ہو رہا ہے نا

پہلا تاثر ابھی تک قائم ھے اور انشاءاللہ قائم ہی رھے گا تعبیر بہت پیار والی ھے

شکریہ کہ آپ اسیا سوچتی ہیں جبکہ شاید میں اب پہلے جیسی نہیں رہی

اس نے ضررو کہیں مدد کی ہو گی حوصلہ افزائی کی ہو گی ، باتتو وہ ایسے کرتی ھے جیسے مدتوں سے جانتی ہو

یہ کہ کر تو آپ نے سچ میں شرمندہ کر دیا :( پہلی دفعہ میرا سلوک کچھ اچھا نہیں تھا بلکہ ہم سب کے برتاؤ سے آپ محفل بھی چھوڑنے لگی تھی تب مجھے اپنے رویے کا افسوس ہوا

یہی کہ وہ نئے لوگوں کے ساتھ نہ صرف بلاتفریق بات کرتی ھے بلکہ ان کی مدد کرتی ھے یہی عادت اسے دوسروں سے ممتاز کرتی ھے

وجہ اسکی شاید یہ ہو کہ جو میرے ساتھ ہوا وہ میں نہیں چاہتی کہ دوسروں کے ساتھ بھی ہو۔لیکن اپنے اس رویے سے میرے ساتھ اچھا بھی نہیں ہوا اس لیے اب محتاط ہو گئی ہوں اب بالکل نئے ممبر سے اس وقت تک بات نہیں کرتی جب تک وہ محفل کو اپنا نہیں لیتا :)

جیسے کوئی پھول بنا خوشبو کے
ہاؤ سویٹ :lovestruck: محفل ہم سب کے دم سے ہے ۔اس لیےمحفل ہمارے لیے اور ہم سب محفل کے لیے اہمیت رکھتے ہیں :)

ڈھیروں دعائیں
پاس ہوتی تو شاید کچھ خاص بھی

جزاک اللہ
آپ کے لیے بھی ڈھیروں دعائیں اور پیار :lovestruck:

یہی کہ کاش وہ میری سگی چھوٹی بہن ہوتی
ہاہاہا خوشی میں چھوٹی نہیں ہوں
ویسے آپ میرے بارے میں جانتی ہیں نا صحیح سے
کاش کیوں کہا میں ہوں آپ کی بہن

وہ سمجھ دار ھے صرف اتنا کہوں گی کہ دوسروں کی ضرورت بننا تو ٹھیک ھے مگر کبھی کسی کو اپنی ضرروت یا مجبوری نہ بننے دینا

شکریہ اتنی اچھی نصیحت کا لیکن اگر تھوڑا سا اسے اور سمجھائیں تو مہربانی ہو گی کہ ہو سکتا کہ میں کچھ اور سمجھ رہی ہوں

آمین اور آپ بھی خوش رہیں ہمیشہ ہمیشہ
خوشی ایسے ہی ہمیشہ کھلتی کھلکھلاتی رہے :)
 
خوشی

محفلین
شکریہ تعبیر

سچ آپ نے شروع میں کیا کہا مجھے یاد نہیں ، ویسے بھی میرے دل میں کسی کے لئے بغض نہیں ، میں ویسے بھی گپ شپ کی غرض سے آتی ہوں یا کچھ ادب شاعری پڑھتی ہوں‌آکے ، نہ عالم ہوں نہ خود کو عالم ثابت کرناچاہتی ہوں، اور فی میل کو تو تو ویسے بھی میں کبھی پلٹ کے جواب نہیں دیتی ،
 
زبیر مرزا

محفلین
dividers94hp5.gif

١۔ تعبیر کے بارے میں آپ کا پہلا تاثر کیا تھا اور پہلے تاثر سے لے اب تک آپ نے ان کو کیسا پایا ہے؟
جو محفل میں ان کے آنے کا وقت ہے اس وقت محفل پر کم کم محفلین ہوتے ہیں اور یہ اپنے تخلیقی اور دلکش دھاگوں سے محفل کو سنوارنے
کا کام سرانجام دے رہی ہوتی ہیں - تعبیر کے بارے میں پہلا تاثر یہی تھا کہ صلے اورستائش سے بے نیاز ہیں ٹیگ کرنے اور اپنے کام کی جانب
توجہ دلانے کی کوشش نہیں کرتیں فی زمانہ اسے لوگ تو کم کم ہی نظرآتے ہیں

٢۔ تعبیر سے آپ کی بات چیت کا آغاز کیسے ہوا؟ یا اب تک ان سے بات چیت نہیں ہوئی؟
تصاویر کے زمرے میں ہی ان سے گفتگو ہوئی تھی تو بناؤٹی اور مصنوعی نہیں لگیں کسی بھی طورپر

٣۔ آپکو تعبیر کی کون سی عادت سب سے اچھی لگتی ہے یا ایسا کیا ہے جو آپ نے تعبیر کی شخصیت سے سیکھا ہے؟
ان کی بے نیاز طبیعت اور عاجزانہ فطرت کسی سے بحث نا کرنے کی عادت - میں ان سے سیکھا بناء دوسروں سے اُلجھے اپنے کام سے کام
رکھنا اور فضول باتوں سے گریز کیسے کیا جاسکتا ہے

٤۔ آپ محفل کو تعبیر کے بغیر کیسے دیکھتے ہیں؟ یعنی اب جبکہ تعبیر محفل کا ایک حصہ بن گئی ہیں، اگر تعبیر محفل سے (خدانخواستہ) غائب ہو جائیں تو آپ کیا محسوس کریں گے؟
رمضان کے مہینے میں تعبیر نا ہونے کے برابر محفل میں آئیں تو اس دوران تصاویر کا زمرہ ادھورا اور سنسان لگا اور ایک مخصوص انداز
کے ان کے تفصیلی کمنٹس نا آنے پر محسوس ہوا کہ ان کی انفرادیت اور اہمیت کس قدر ہے محفل میں

٥۔ تعبیر ماشاءاللہ محفل پر اتنی ایکٹو رہی ہیں، اور نت نئے تھریڈز کھول کر محفل کی رونق کو بحال رکھتی ہیں، اگر تعبیر کی ان کاوشوں کا انعام دیا جائے۔ تو آپ ان کو کیا تحفہ دینا پسند کریں گے؟ (تحفے میں کچھ بھی ہو سکتا ہے، دعائیں، کارڈز وغیرہ وغیرہ)
میں ان کو ان ڈور پلانٹس دوں گا کیونکہ ان کی سجاوٹ اور دیکھ بھال ان سے بہتر محفل میں کوئی نہیں کرسکتا :)
indoor-plant.jpg

٦۔ کوئی ایسی بات جو آپ نے تعبیر سے ابھی تک نہ کہی ہو، لیکن کہنا چاہتے ہوں تو آج کہنا چاہیں گے؟
آپ ہرمراسلے کا اتنا تفصیلی جواب کیسے دے پاتی ہیں اور پرانے دھاگوں کو بھی کیسے یاد رکھتی ہیں

٧۔ تعبیر سے کوئی سوال پوچھنا چاہتے ہیں یا کوئی مشورہ دینا چاہتے ہیں تو آج موقعہ ہے دے سکتے ہیں
مشورہ: اپنی صحت کا خیال رکھیں اور آرام بھی کیا کریں

dividers94hp5.gif
 
تعبیر

محفلین
اف زحال آپ اسے پھر لے آئے :noxxx: :blushing:
بہت بہت شکریہ میرے بارے میں اتنی اچھی رائے لکھنے کے لیے :)جزاک اللہ خیر
اگر برا نا مانیں تو اگلی بار جواب دوں کہ کچھ تفصیل سے دینے ہونگے ابھی کے لیے اجازت
اللہ آپ کو بہت بہت خوش رکھے :):):)
 
تعبیر

محفلین

جو محفل میں ان کے آنے کا وقت ہے اس وقت محفل پر کم کم محفلین ہوتے ہیں اور یہ اپنے تخلیقی اور دلکش دھاگوں سے محفل کو سنوارنے
کا کام سرانجام دے رہی ہوتی ہیں - تعبیر کے بارے میں پہلا تاثر یہی تھا کہ صلے اورستائش سے بے نیاز ہیں ٹیگ کرنے اور اپنے کام کی جانب
توجہ دلانے کی کوشش نہیں کرتیں فی زمانہ اسے لوگ تو کم کم ہی نظرآتے ہیں

بہت بہت شکریہ زبیر
بس مجھے آتے آتے دیر ہو جاتی ہے محفل پر
آپ کی پسندگی کا شکریہ :)
میرے دھاگے سب کے لیے ہوتے ہیں اس لیے مجھے ٹیگ کرنا بالکل پسند نہیں
سوائے اس کے کہ وہ دھاگہ صرف اس کے نام سے کھولا گیا ہو :)

تصاویر کے زمرے میں ہی ان سے گفتگو ہوئی تھی تو بناؤٹی اور مصنوعی نہیں لگیں کسی بھی طورپر
میری آدھے محفلین سے ملاقات وہیں ہوئی ہے ویسے :p
تب تصاویر کے زمرے میں صرف آپ اور میں ہی ہوتے تھے بس :)

ان کی بے نیاز طبیعت اور عاجزانہ فطرت کسی سے بحث نا کرنے کی عادت - میں ان سے سیکھا بناء دوسروں سے اُلجھے اپنے کام سے کام
رکھنا اور فضول باتوں سے گریز کیسے کیا جاسکتا ہے
مجھے یہ سمجھ نہیں آتی کہ لوگ بحث اور جھگڑا کرتے کیسے ہیں یہاں
یہاں باہر ٹینشن جھگڑے کم ہیں جو یہاں بھی وہی ماحول بنایا جائے کوئی تو ایسی جگہ ہو جہاں سکون سے رہا جائے :)

رمضان کے مہینے میں تعبیر نا ہونے کے برابر محفل میں آئیں تو اس دوران تصاویر کا زمرہ ادھورا اور سنسان لگا اور ایک مخصوص انداز
کے ان کے تفصیلی کمنٹس نا آنے پر محسوس ہوا کہ ان کی انفرادیت اور اہمیت کس قدر ہے محفل میں
شکریہ بہت بہت
مجھے بھی یاد ہے اچھے سے تب آپ ہی تھے ایسےجنہوں نے مجھ سے اس غیر حاضری کا سبب پوچھا تھا :)
زحال تب محفل اتنی ایکٹو نہیں تھی اور کم افراد تھے لیکن اب ماشاءاللہ بہت اراکین ہو گئے ہیں اور محفل بھی مصروف
بلکہ اب مجھے انتظار کرنا پڑتا ہے کہ کب تصاویر میں میری باری آتی ہے کہ کچھ پوسٹ کر سکوں

میں ان کو ان ڈور پلانٹس دوں گا کیونکہ ان کی سجاوٹ اور دیکھ بھال ان سے بہتر محفل میں کوئی نہیں کرسکتا
:)
آپ کے تحفے کے لیے بہت بہت شکریہ
مجھے پودے اور درخت بہت پسند ہیں لیکن یہاں ان ڈور پلانٹس رکھ ہی نہیں سکتے :(

آپ ہرمراسلے کا اتنا تفصیلی جواب کیسے دے پاتی ہیں اور پرانے دھاگوں کو بھی کیسے یاد رکھتی ہیں
جی کونسے پرانے دھاگے اور تفصیلی جوابات؟؟؟
اگر آپ کو مطلب ہے کہ جیسے میں ابھی جوابات دے رہی ہوں تو اسکا جواب یہ ہے کہ
جب کوئی آپ کے لیے اتنا وقت نکالتا ہے اور کمنٹس دیتا ہے تو آگے سے آپ بھی اسے کھلے دل سے ویلکم کہیں
اور خلوص کا جواب تو خلوص ہی ہوتا ہے نا :):):)

مشورہ: اپنی صحت کا خیال رکھیں اور آرام بھی کیا کریں
جزاک اللہ خیر
جی ضرور رکھوں گی اپنا خیال
اصل میں آجکل کچھ دیر لگ جاتی ہے یہاں ورنہ پہلے میں رات زیادہ دیر تک نہیں جاگ پاتی تھی
ایک بار پھر آپ کا بہت بہت شکریہ
خوش رہیں ہمیشہ
animated_thank_you_greeting_card1.gif
 
مقدس

لائبریرین
اف مطلب مجبوری نا :p
شونے،چندا لکھنے کے بغیر ہی مجھے پتہ ہے کہ میری مقدس سب سے بہت پیار کرتی ہے اور میرے لیے کیا احساسات اور جذبات رکھتی ہے :lovestruck:
خوش رہو ہمیشہ
آپی جانی یہ اففف مجبوری والا نہیں ایکسائٹمنٹ والا تھا۔۔۔ سچی مچی میں
 
عائشہ عزیز

لائبریرین
سب سے پہلے تو میں یہ بتا دوں تعبیر اپیا کہ آپ کے اس دھاگے پر سب سے پہلے میں نے لکھنے کا سوچا تھا آئی سوئیر۔۔پھر زبیر بھیا نے میرے سے پوچھے بغیر میرا آئیڈیا چرایا۔ ہاں!!
تب تو لکھنے کا سوچا تھا پھر میرے پیپرز ہونے لگ گئے تو اتنے زیادہ لوگوں نے تبصرہ کردیا ہے بس مجھے نہیں پتا، مجھے نہیں پتا ، مجھے نہیں پتاااا مجھے سب سے پہلے کنسڈر کیا جائے!!!! :)

۔ تعبیر کے بارے میں آپ کا پہلا تاثر کیا تھا اور پہلے تاثر سے لے اب تک آپ نے ان کو کیسا پایا ہے؟

پہلا تاثر بہت ہی پیاری اور سوئیٹ سی اپیا کا تھا جو کہ اب تک قائم ہے۔ اپیا اتنے پیار سے بات کرتی ہیں ناں کہ اکثر تو میرا دل کرتا ہے میں تعبیر اپیا سے ملوں۔ ایک تو تعبیر اپیا بہت کم آن لائن آتی ہیں میرے ٹائم پر اس لیے محفل پر اتنی زیادہ بات نہیں ہو پاتی۔

٢۔ تعبیر سے آپ کی بات چیت کا آغاز کیسے ہوا؟ یا اب تک ان سے بات چیت نہیں ہوئی؟

:) :) :)
پہلی بار میری سالگرہ کے دھاگے پر اپیا نے تھوڑی دیر سے مبارک دی تھی لیکن مجھے اتنا اچھا لگا ناں یہ نہیں کہ مبارک باد دی ہے بلکہ یہ کہ مجھے ایک اور اپیا مل گئیں اور یہ تب کی بات ہے جب میرے پاس اپیا لوگوں کی کمی ہوا کرتی تھی صرف شگفتہ آپی اور فرحت آپی کو جانتی تھی عندلیب اپیا سے بھی کم بات ہوا کرتی تھی۔ تو مجھے تعبیر اپیا کو پا کر بہت خوشی ہوئی اور پھر میں نے اپیا سے دوستی کر لی۔

٣۔ آپکو تعبیر کی کون سی عادت سب سے اچھی لگتی ہے یا ایسا کیا ہے جو آپ نے تعبیر کی شخصیت سے سیکھا ہے؟

یہ کہ اپیا ہر وقت یہ کہتی رہتی ہیں کہ مجھے محفل پر سوتیلا سمجھا جاتا ہے۔۔ہی ہی ہی
مجھے تو لگتا ہے کہ تعبیر اپیا کو محفل اور محفلین بہت اچھے لگتے ہیں اور یہ بات کہنا ان کا پیار جتلانے کا ایک انداز ہے۔ اور بتاؤں اپیا آپ بھی ہمیں بہت اچھی لگتی ہیں۔۔سچی میں! :)

٤۔ آپ محفل کو تعبیر کے بغیر کیسے دیکھتے ہیں؟ یعنی اب جبکہ تعبیر محفل کا ایک حصہ بن گئی ہیں، اگر تعبیر محفل سے (خدانخواستہ) غائب ہو جائیں تو آپ کیا محسوس کریں گے؟

جب میں محفل کو تعبیر اپیا کے بغیر دیکھتی ہی نہیں تو بتاؤں کیسے؟ :)
تعبیر اپیا آپ کہیں نہیں جائیے گا ہمیشہ ہمارے ساتھ رہیے گا آپ کے شروع کیے ہوئے دھاگے بہت دلچسپ ہوتے ہیں ایک مہمان شخصیت والے اور تصویروں والے بھی۔۔

٥۔ تعبیر ماشاءاللہ محفل پر اتنی ایکٹو رہی ہیں، اور نت نئے تھریڈز کھول کر محفل کی رونق کو بحال رکھتی ہیں، اگر تعبیر کی ان کاوشوں کا انعام دیا جائے۔ تو آپ ان کو کیا تحفہ دینا پسند کریں گے؟ (تحفے میں کچھ بھی ہو سکتا ہے، دعائیں، کارڈز وغیرہ وغیرہ)

ہمیشہ خوش رہیے اپیا :rose: :rose: :rose:

٦۔ کوئی ایسی بات جو آپ نے تعبیر سے ابھی تک نہ کہی ہو، لیکن کہنا چاہتے ہوں تو آج کہنا چاہیں گے؟

اپیا آپ بہت اچھی ہیں۔اور جب آپ مجھے اتنے پیار سے بلاتی ہیں ناں تو مجھے بہت اچھا لگتا ہے۔:)

٧۔ تعبیر سے کوئی سوال پوچھنا چاہتے ہیں یا کوئی مشورہ دینا چاہتے ہیں تو آج موقعہ ہے دے سکتے ہیں۔:grin:

اپیا آپ اتنے دلچسپ موضوعات کیسے سوچتی ہیں؟
اورہاں ۔۔یہ بتائیے اپیا کہ آپ نے یقین کرلیا ناں کہ یہاں میں نے سب سے پہلے تبصرہ کرنا تھا؟ ہی ہی ہی
 
Top