اس ہفتے کا منظر کش: راستے

محمد عمر

لائبریرین
32727369277_426258ad5e_h.jpg

House in Generalife

جنت العريف، الحمرا، اسپین

جنت العریف باغیچے کی ایک روش۔
اپریل 2019
 
آخری تدوین:

جاسم محمد

محفلین
House in Generalife

جنت العريف، الحمرا، اسپین

جنت العریف باغیچے کی ایک روش۔
اپریل 2019
زبردست۔ آپ بھی ہمارے والا کینن 70 ای او ایس ڈی کیمرہ استعمال کرتے ہیں۔ اس فوٹو کا ہاٹ لنک کاپی کرکے امیج باکس میں دے دیں تاکہ سب یہاں ریٹنگ کر سکیں۔ شکریہ۔
کوڈ:
https://live.staticflickr.com/65535/32727369277_426258ad5e_h.jpg
 
پچاس ہزار تصاویر میں اب راستے کی سات تصاویر ڈھونڈنی پڑیں گی!

مریم افتخار آپ نے اس سلسلے کے لئے مشاغل کے زمرے کا انتخاب کیوں کیا جبکہ یہ تھیم فوٹوگرافی کھیل سے کافی ملتا جلتا ہے۔
آخری اعداد و شمار کے مطابق متفرقات کے زمرے میں مراسلہ جات کی تعداد تھی 0.97 ملین، جبکہ روز مرہ زندگی کے منتخب موضوعات زمرے میں مراسلہ جات تھے 7.2 تھاؤزینڈ. اب اِس زمرے کو اوپر لانا ہمارا ٹارگٹ ٹھہرا. اس سلسلے کے لیے مشاغل ایک موزوں جگہ ہے، تاہم اگر اسے تھیم فوٹوگرافی کھیل میں شامل کرنا چاہیے (جو کہ ایک اچھی تجویز ہے) تو کیوں نہ ہم تھیم فوٹوگرافی کھیل کو اِدھر منتقل کر دیں؟ :)
 

محمد سعد

محفلین
زبردست۔ آپ بھی ہمارے والا کینن 70 ای او ایس ڈی کیمرہ استعمال کرتے ہیں۔ اس فوٹو کا ہاٹ لنک کاپی کرکے امیج باکس میں دے دیں تاکہ سب یہاں ریٹنگ کر سکیں۔ شکریہ۔
کوڈ:
https://live.staticflickr.com/65535/32727369277_426258ad5e_h.jpg
پکڑا گیا بھئی۔ یہ بندہ bot ہے۔ اسی لیے اس کے لیے تصویر اور کوڈ برابر ہیں۔ :ROFLMAO:
 

الف نظامی

لائبریرین
شرارتی! محمد سعد کی بکری کہاں بھگائے لے جا رہا ہے؟
:)
بکری اس کو راستے میں ملی تھی جس نے اسے کہا کہ
وے جانڑ والیا ، وے جانڑ والیا
جے تیرا کوفے آلیاں نال کوئی تلق نیں تے مینوں کُھٹ پانڑی تے پلا دے

اے خان تو صرف اسے پانی پلانے لے جا رہا ہے۔
 
بکری اس کو راستے میں ملی تھی جس نے اسے کہا کہ
وے جانڑ والیا ، وے جانڑ والیا
جے تیرا کوفے آلیاں نال کوئی تلق نیں تے مینوں کُھٹ پانڑی تے پلا دے

اے خان تو صرف اسے پانی پلانے لے جا رہا ہے۔
پنجابی میں تعلق کی املاء بدل جاتی ہے؟
 

جا ن

محفلین
تمام تصاویر ہی بہت اعلیٰ ہیں۔ میری طرف سے تمام تصاویر کو زبردست کی ریٹنگ! :)
ریٹنگ بحال ہونے کے بعد!
 
مری کے ایک پارک میں صبح کی سیر کے لیے چلتے چلتے یہ دو راستے سامنے آگئے. وہیں رک کر سوچنے لگی کہ آگے کس راستے پر جایا جائے اور یہ کہ زندگی کتنی ہی بار ہمارے ساتھ بالکل ایسا ہی کرتی ہے اور پھر چُھپ کے دیکھتی ہے کہ ہم کیا کرتے ہیں؟ پھر ذہن میں آیا کہ اللہ نے نہیں بنائے کسی کے سینے میں دو دل! تصویر لینے کو کیمرہ نکالا کہ اتنے میں پیچھے سے آواز آئی، آگے نہیں جانا، یہاں سے واپس جانا ہے! (اور میں نے سوچا کہ یہ تیسرا راستہ بھی تھا، ہمارے ذہن میں کیوں نہ رہا؟ ) :)

49780062233_b98d3dd070_o.jpg

مقام: مری
تاریخ: 2 ستم بر 2019
 

محمد عمر

لائبریرین
46754355785_dd120f62fe_k.jpg


الحمرا کا وہ راستہ جہاں سے آخری مسلمان بادشاہ رُخصت ہوا اور بادشاہ فرٹیننڈ نے اس کو دوبارہ کبھی نہ کھولنے کا حُکم دیا۔ اُس دن کے بعد یہ دروازہ فقط ایک بار جنگ کے دوران فرانسیسی سپاہیوں نے کھولا تھا۔

الحمرا ، اسپین
اپریل 2019
 

محمد عمر

لائبریرین
7187985356_0792059261_k.jpg


ماؤنٹ سنوڈون، سنوڈونیہ نیشنل پارک، ویلز

اس راستے کی تصویر جس پہ چل کر یا چڑھ کر آپ چوٹی تک پہنچ سکتے ہیں۔
 
آخری تدوین:
Top