اس غزل کی اصلاح فرمائیں

جناب الف عین صاحب آپ کی اصلاح کا منتظر ہوں

کاغذ پہ درج اُس کا کہیں نام ڈھونڈ لوں
قسمت کہاں مری کہ در و بام ڈھونڈ لوں

بس نام یہ تمہارا مرے ساتھ ہی رہے
اِک چاہ ہے تمہارا میں ہمنام ڈھونڈ لوں

اُس با وقار سے تو مرا جوڑ ہی نہیں
بدنام ہوں سو کوئی میں بدنام ڈھونڈ لوں

وہ جس میں دستیاب ہو بس تھوڑا سا سکون
کوئی سویرا ایسا ، کوئی شام ڈھونڈ لوں

اِس عشق سے تو خاک بھی مجھ کو ملی نہیں
اب سوچتا ہوں کام کا کچھ کام ڈھونڈ لوں
 
Top