ارشد چوہدری
محفلین
الف عین
عظیم
شکیل احمد خان23
محمد احسن سمیع راحلؔ
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ٓٓٓٓٓٓٓٓ-----------
اس بات کو سمجھ لے اچھی طرح زمانہ
ظالم کے در پہ مجھ کو آیا نہ سر جھکانا
--------
اک بار جس کسی سے تم دوستی لگا لو
اس کو نہ زندگی بھر نظروں سے پھر گرانا
----------
ہر پل یہاں جو گزرا اس کا حساب ہو گا
دنیا میں رہ کے خود کو عصیان سے بچانا
-----------
کچھ تو کیا ہے تم نے جس کو چھپا رہے ہو
مشکوک لگ رہا ہے نظروں کو یوں چرانا
--------
بس مختصر سی اپنی دنیا میں زندگی ہے
اس کے لئے نہ ہرگز محشر کو بھول جانا
---------
آواز کو ہماری کیسے دبا سکو گے
آسان اب نہیں ہے حق بات کو دبانا
---------
رہنا ہے اس جہاں میں بن کر ہمیں مسافر
برتو جہاں کو لیکن اس میں ہی کھو نہ جانا
--------
کرتا ہوں میں توکّل اپنے خدا پہ ہر دم
سمجھا ہے شرک میں نے غیروں کے در پہ جانا
--------
ظالم کے در پہ ارشد جھکنا کبھی نہ ہرگز
اس راہِ حق میں چاہے گردن پڑے کٹانا
----------
عظیم
شکیل احمد خان23
محمد احسن سمیع راحلؔ
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ٓٓٓٓٓٓٓٓ-----------
اس بات کو سمجھ لے اچھی طرح زمانہ
ظالم کے در پہ مجھ کو آیا نہ سر جھکانا
--------
اک بار جس کسی سے تم دوستی لگا لو
اس کو نہ زندگی بھر نظروں سے پھر گرانا
----------
ہر پل یہاں جو گزرا اس کا حساب ہو گا
دنیا میں رہ کے خود کو عصیان سے بچانا
-----------
کچھ تو کیا ہے تم نے جس کو چھپا رہے ہو
مشکوک لگ رہا ہے نظروں کو یوں چرانا
--------
بس مختصر سی اپنی دنیا میں زندگی ہے
اس کے لئے نہ ہرگز محشر کو بھول جانا
---------
آواز کو ہماری کیسے دبا سکو گے
آسان اب نہیں ہے حق بات کو دبانا
---------
رہنا ہے اس جہاں میں بن کر ہمیں مسافر
برتو جہاں کو لیکن اس میں ہی کھو نہ جانا
--------
کرتا ہوں میں توکّل اپنے خدا پہ ہر دم
سمجھا ہے شرک میں نے غیروں کے در پہ جانا
--------
ظالم کے در پہ ارشد جھکنا کبھی نہ ہرگز
اس راہِ حق میں چاہے گردن پڑے کٹانا
----------