اسپگیٹی بولونیز

سین خے

محفلین
23s88s5.jpg

ویک اینڈ پر Heston Blumenthal کی دس گھنٹے لمبی ریسپی کچھ شارٹ کٹس استعمال کر کے ساڑھے تین گھنٹے میں بنائی۔ (مجھے دس گھنٹے صرف کرنے کی اجازت نہیں ملنے والی) نتیجہ بہت اچھا نکلا۔ کافی rich میٹ ساس بنا۔ اس سے پہلے جو میں ایک ترکیب استعمال کرتی تھی وہ بھی اچھی ہے اور اس سے بھی بہت مزے کا بولونیز بنتا ہے۔ کچھ اس ترکیب میں ہیسٹن کے استعمال کئے ہوئے اجزا ہمیشہ سے استعمال کرتی رہی ہوں۔ فی الحال اپنی زیادہ تر استعمال کرودہ ترکیب شامل کر رہی ہوں۔

اجزا:
گائے کا قیمہ: ۱ کلو
لہسن: ۳ سے ۴ جوے
پیاز: ۳ عدد
گاجر: ۳ سے ۴
سیلری: ۳ (نہ ملے تو نہیں استعمال کریں)
ہری مرچ: ۲ عدد
لال انگوروں کا رس: ۲۵۰ ایم ایل
گائے کی یخنی: ۷۵۰ ایم ایل
ٹماٹر: 1.25 کلو
سرکہ: ۳ سے ۴ کھانے کے چمچ
ووسٹرشائیر ساس: ۲ کھانے کا چمچ - آپشنل
سویا ساس: ۱ کھانے کا چمچ - آپشنل
کیچپ: ۲ سے ۳ کھانے کے چمچ
بادیان کے پھول: ۳ سے ۴ عدد
تیز پتا: ۲ سے ۳
تھائم: خشک ڈیڑھ چائے کا چمچ
زیتون کا تیل: حسبِ ضرورت، عام ویجیٹیبل آءل بھی استعمال کیا جا سکتا ہے۔
نمک اور کالی مرچ: حسبِ ضرورت
اسپگیٹی: حسبِ ضرورت

ترکیب:

-لہسن کو چھری سے کچل کا باریک کاٹ لیں۔ پیاز، گاجر اور سیلری کو چھوٹا چھوٹا چاپ کر لیں۔

-ایک دیگچی میں (نان اسٹک نہیں استعمال کیجئے گا) زیتون کا تیل ڈالیں اور ساری کٹی ہوئی سبزی اس میں ڈال کر ہلکی آنچ پر پکنے کے لئے چھوڑ دیں۔ سبزیوں کو صرف اتنی دیر پکانا ہے کہ یہ نرم ہو جائیں لیکن ان کا رنگ براوَن نہ ہونے پائے۔

-گائے کا قیمہ اور بادیان کے پھول شامل کر دیں اور تھوڑی آنچ بڑھا دیں۔ گائے کے قیمے کو بہت اچھی طرح بھوننا ہے۔

- کیرملائیزیشن شروع ہو جائے اور پانی خشک ہو جائے تو سرکہ اور انگوروں کا رس شامل کر دیں۔ اتنی دیر پکنے دیں کہ گوشت کی ساری کیرملائیزیشن حل ہو جائے۔

-اب اس میں یخنی، نمک، تیز پتا اور تھائم شامل کر دیں۔ ہلکی آنچ پر ڈھکن بند کر کے ایک گھنٹہ پکنے دیں۔

-ٹماٹروں کو چاپ کر لیں۔ ایک الگ پین میں زیتون کا تیل ڈالیں اور ٹماٹر شامل کر دیں۔ ووسٹرشائر ساس، سویا ساس، کیچپ اور تھوڑا سا نمک ڈال کر ٹماٹروں کو پکنے دیں۔ اتنا پکائیں کہ ٹماٹر گھل جائیں اور ٹماٹروں کا پانی آدھا خشک ہو جائے۔

-ایک گھنٹے بعد قیمے میں ٹماٹر کے ساس کو شامل کر دیں۔ ۱۵ سے بیس منٹ یا اتنی دیر اور پکائیں کہ قیمے میں ٹماٹروں کا ساس یکجان ہو جائے۔ آخر میں نمک چیک کر کے نمک اور کالی مرچ ڈالی دیں۔

-اگر تیل زیادہ لگے تو چمچ سے نکال دیں۔ اسپیگیٹی ابال لیں۔ ابلی ہوئی اسپیگیٹی میں تھوڑا سا یہ تیل مکس کر دیں۔

-چاہیں تو بولونیز میں تھوڑا سا مکھن ملا لیں یا پھر کدو کش کیا ہوا موزریلا ڈال کر اوون میں اتنی دیر بیک کر لیں کہ موزریلا پگھل جائے یا پھر اگر پارمیزان ڈالنا چاہیں تو پارمیزان کدوکش کیا ہوا ڈال کر سرو کریں۔
 
آخری تدوین:
یہ جتنی سخت ترکیب اور جتنی زیادہ اشیا اس میں پڑتی ہیں تو آپ یہ بھی بتا دیتیں کہ اس چیز کو بنانے میں تین دن کی "سیلری" لگنی ہے یا تین ماہ کی! :)
اور یہ بھی کہ پچھتاوے کا کس قدر امکان ہے۔
ویسے بھی وارث بھائی میں تو ڈھیر سارے کریلے لے آیا۔ قیمہ بھی آیا ہی چاہتا ہے۔ آپ کے لیے صلائے عام ہے۔
 
سین خے

محفلین
ابھی حساب لگایا تو زیادہ سے زیادہ 800 سے 900 کے درمیان خرچہ آئے گا۔ کچھ چیزیں آپشنل ہیں۔ میں لکھنا بھول گئی تھی۔ اگر ان اجزا کو نہ بھی ڈالیں تو اتنا خاص فرق نہیں پڑے گا :)
 
محمد وارث

لائبریرین
اور یہ بھی کہ پچھتاوے کا کس قدر امکان ہے۔
ویسے بھی وارث بھائی میں تو ڈھیر سارے کریلے لے آیا۔ قیمہ بھی آیا ہی چاہتا ہے۔ آپ کے لیے صلائے عام ہے۔
قیمہ کریلوں کا ذکر کر کے آپ نے میرے زخم ہرے کر دیے۔ میں نے قیمہ لا کر رکھا ہوا ہے، بیوی پیاز کریلے کھلا دیتی ہے کہ چلو کریلے تو ہیں اس کا منہ بند ہو جائے گا۔ :)
 
محمد وارث

لائبریرین
:D
یہ تو آسان والی ہے :rolleyes: ہیسٹن کی پڑھنے کی کوشش کریں نا :lol:
بھئی اسطرح کے کام اور اتنی محنت واقعی خواتین ہی کا کام ہے، اس ترکیب میں آدھی اشیا کا تو مجھے علم بھی نہیں کہ کیا ہیں۔ اور بیس اکیس سال ہونے کو آئے مجھے واقعی ایک ہی 'سیلری' کا علم ہے، میں نے ڈھونڈنےکی کوشش بھی کی یہ کیا بلا ہے لیکن ویب بھی شاید تنخواہ دار لوگوں نے ہی بنایا اور پھیلایا ہویا ہے! :)
 
زیک

مسافر

Celery
اجوائن؟
 
:LOL:

یہ سیلری ہے :)

Celery - Wikipedia
 
زیک

مسافر
مجھے دس گھنٹے صرف کرنے کی اجازت نہیں ملنے والی
بننے میں دس گھنٹے لگتے ہیں لیکن ایک دو گھنٹے ہی کام ہے باقی تو چولہے پر رکھ کر بھول جائیں۔ ہاں یہ خیال رکھنا پڑتا ہے کہ بیگم یا امی آ کر آنچ کم زیادہ تو نہیں کر رہے
 
سین خے

محفلین
بننے میں دس گھنٹے لگتے ہیں لیکن ایک دو گھنٹے ہی کام ہے باقی تو چولہے پر رکھ کر بھول جائیں۔ ہاں یہ خیال رکھنا پڑتا ہے کہ بیگم یا امی آ کر آنچ کم زیادہ تو نہیں کر رہے

میری والدہ ہیسٹن کو پاگل قرار دے چکی ہیں :( ان کو دس گھنٹے قیمہ پکانا بالکل بھی سمجھ نہیں آیا :D
 
عباس اعوان

محفلین
میں نے ڈھونڈنےکی کوشش بھی کی یہ کیا بلا ہے لیکن ویب بھی شاید تنخواہ دار لوگوں نے ہی بنایا اور پھیلایا ہویا ہے! :)
میرے خیال سے اجوائن شائد caraway seeds کو کہتے ہیں
سین خے
آپ نے استعمال کر لیا اور ابھی بھی معلوم نہیں ہوا ؟
دیسی زبان میں یہاں پر ہرے دھنیے کی بات ہو رہی ہے۔
امریکی میں الگ سپیشیز ہے دھنیے کی، جس کا تنا موٹا ہوتا ہے۔
یورپ والے دھنیے کی جڑ موٹی ہوتی ہے۔
 
ہرے دھنیے کو تو شاید کچھ اور نہیں کہتے؟ coriander leaves ٹائپ کچھ؟
 
Top