اسپگیٹی بولونیز

محمد وارث

لائبریرین
کہنے کو تو Parsley بھی ہرا دھنیا ہی ہے :)
بس دیسی زبان میں ان تینوں چیزوں کو ایک ہی لفظ سے ہانکتے ہیں۔
:)
یہ ماہرین کی رائے دیکھیے، میرے خیال میں سیلری، اجوائن ہی ہے یا کم از کم اس کا ہرا پودا ہے۔ ہم جو اجوائن کھانے کے عادی ہیں وہ شاید اس کے سوکھے ہوئے بیج ہوتے ہیں۔
 

عباس اعوان

محفلین
یہ ماہرین کی رائے دیکھیے، میرے خیال میں سیلری، اجوائن ہی ہے یا کم از کم اس کا ہرا پودا ہے۔ ہم جو اجوائن کھانے کے عادی ہیں وہ شاید اس کے سوکھے ہوئے بیج ہوتے ہیں۔
درست۔ شکل سے اس کے بیج ہو بہو اجوائن تو نہیں لگ رہے، مگرقریب ہیں۔ البتہ سوکھے دھنیے سے کافی دور ہیں۔
 

محمد وارث

لائبریرین
درست۔ شکل سے اس کے بیج ہو بہو اجوائن تو نہیں لگ رہے، مگرقریب ہیں۔ البتہ سوکھے دھنیے سے کافی دور ہیں۔
ہمیں تو کھانے سے غرض ہے اعوان صاحب، salary ہو یا celery. ہاں اول الذکر کے لیے ذرا محنت کرنی پڑتی ہے! :)
 

محمد وارث

لائبریرین
محنت صرف کمانے کے لیے کرنی پڑتی ہے، کھانے کا تو پتہ بھی نہیں چلتا۔ :)
جی میری مراد بھی اسی سے تھی، یعنی سیلری کما کر کھانے سے۔ لیکن آپ کی بات بھی درست ہے آپ اسلام آباد میں رہتے ہیں، میں سیالکوٹ میں۔ یہاں محنت کریں گے تو سیلری کھائیں گے، وہاں تو "بہاریں" ہیں! :)
 

سین خے

محفلین
سین خے
آپ نے استعمال کر لیا اور ابھی بھی معلوم نہیں ہوا ؟
دیسی زبان میں یہاں پر ہرے دھنیے کی بات ہو رہی ہے۔
امریکی میں الگ سپیشیز ہے دھنیے کی، جس کا تنا موٹا ہوتا ہے۔
یورپ والے دھنیے کی جڑ موٹی ہوتی ہے۔

کہنے کو تو Parsley بھی ہرا دھنیا ہی ہے :)
بس دیسی زبان میں ان تینوں چیزوں کو ایک ہی لفظ سے ہانکتے ہیں۔
:)

:) اب دیسی زبان میں جو بھی کہنا چاہیں پر تینوں الگ الگ اجزا ہیں اور ان تینوں کا مزا ناصرف مختلف ہوتا ہے بلکہ ان کا استعمال بھی مختلف ہی ہے۔ پکنے کے بعد یہ الگ خوشبو اور مزا دیتے ہیں۔

ہرے دھنیے کی بات کریں تو اگر ہرا دھنیا چکھا جائے تو کسی حد تک لیموں جیسا اور تیز مزا ہوتا ہے۔ سیلری زیادہ تر بے ذائقہ محسوس ہوتی ہے پر اس کا مزا تھوڑا سا نمکین ہوتا ہے۔ چونکہ اس کے اسٹاکس موٹے ہوتے ہیں تو ان کا مزا پانی، گھاس جیسا اور ہلکا سا نمکین اور تیز سا محسوس ہوتا ہے۔ سیلری دھنیے کے مقابلے بہت mild ہے۔ دھنیا پکنے کے بعد کسی تک سالن اور چٹنیوں وغیرہ میں کھٹا مزا دیتا ہے جبکہ سیلری کسی حد earthy مزا دیتی ہے۔ کبھی کبھی سیلری کافی کڑوی بھی نکل جاتی ہے مگر پکنے کے بعد مزا ٹھیک ہو جاتا ہے۔ اگر بیج کی بات کریں تو ثابت دھنیا کسی حد تک گرم، میٹھا، ہلکا سا لیموں جیسا اورمیوے جیسا ہوتا ہے جبکہ اجوائن کا مزا بالکل الگ ہے اور بے انتہا تیز ہوتا ہے۔ اجوائن اسی لئے اچار وغیرہ میں استعمال کی جاتی ہے جبکہ دھنیا ہمارے تقریباً ہر کھانے میں استعمال ہوتا ہے۔ parsley لگتا تو بالکل دھنیا جیسا ہے پر یہ مزے میں دھنیے سے کم تیز ہوتا ہے اور یہ اسی لئے زیادہ تر soups اور delicate مزے والے مغربی اور یورپی کھانوں میں استعمال ہوتا ہے۔
 

سین خے

محفلین
آپ کی والدہ نے بالکل صحیح 'فیصلہ' کیا ہے! ہدیۂ تبریک ان کے لیے! :)

ہیسٹن کی بٹر چکن بنانے میں تین دن لگتے ہیں۔ بولونیز کے لئے تو انھوں نے کم ہی 'ارشادات فرمائے' تھے :rolleyes: بٹر چکن کی ریسپی دیکھنے کے بعد تو انھوں بہت کچھ فرمایا تھا :giggle:
 
Top