آٹھویں سالگرہ اسمائے مقتدین ابن سعید در خط قبیح

سعود بھائی کیا تعریف کروں !،صبح نماز کے لیے اُٹھی تو اپنا نام دیکھا چمکتا ہوا اور بہت خوشی ہوئی اور سب سے پہلا کام یہ ہی کیا کہ اس کو اپنے ڈی پی کی رونق کے لیے منتخب کرلیا :)
محمداحمد بھائی بہت شکریہ

اس سے بھی پہلے نیلم بٹیا نے یہ کیا تھا کہ ہمارے تمام مراسلوں کو "زبردست" قرار دیا تھا۔ وہ تو ہم نے ابتدا میں پوسٹ کرتے ہوئے لڑی کو مقفل کر رکھا تھا ورنہ تسلسل ہی ٹوٹ جاتا احباب کے تبصروں سے۔ :) :) :)
 
چونکہ ہم سعود بھائی کے حلقے میں نہیں تھے (سچی بات تو یہ ہی ہے کہ حلقہ میں شامل ہونا اور شامل کرنا قسم کی باتیں ہمیں سمجھ ہی نہیں آتی۔ :) ) سو ہم نے اپنا اوتار "اپنی مدد آپ" کے تحت تیار کر لیا ہے۔ یوں تو ہم سعود بھائی سے فرمائش کرنے کا بھی حق رکھتے ہیں لیکن سعود بھائی چونکہ مصروف ہیں سو یہ والا حق کسی اور دن کے لئے اُٹھا رکھتے ہیں۔ :)

بہت بہت شکریہ سعود بھائی۔۔۔ ۔! :)

ہم نے اس کی پذیرائی آپ کے کوائف نامے میں کر دی ہے۔ :) :) :)

رہا سوال اقتدا و مقتدی کا تو ہم پر اس کا کوئی الزام نہیں جاتا۔ ہم نے وہ فہرست نہیں منتخب کی ہے جن کو ہم نے حلقہ احباب میں شامل کر رکھا ہے بلکہ جنھوں نے ہمیں اپنے حلقہ احباب میں شامل کر رکھا ہے ان کے ناموں کی فہرست اخذ کی ہے۔ یوں اس کی مکمل ذمہ داری آپ پر سزاوار ہے۔ :) :) :)
 
نیلم

محفلین
اس سے بھی پہلے نیلم بٹیا نے یہ کیا تھا کہ ہمارے تمام مراسلوں کو "زبردست" قرار دیا تھا۔ وہ تو ہم نے ابتدا میں پوسٹ کرتے ہوئے لڑی کو مقفل کر رکھا تھا ورنہ تسلسل ہی ٹوٹ جاتا احباب کے تبصروں سے۔ :) :) :)
زبردست تو آپ کا حق بنتا تھا بھیا تو اسی لیے دیا تھا ،،زبردست سے بڑی ریٹنگ تھی نہیں ،:)
میں سمجھ گئی تھی بھیا لڑی کو مقفل کرنے کی وجہ :)
 
غدیر زھرا

لائبریرین
غدیر زھرا

IMG_20130704_185254.jpg
بھیا آپ نے بہت بہت بہت پیارا لکھا :)
جزاک اللہ خیرا :)
 
نایاب

لائبریرین
کلاسیک میں شامل ہے یہ لڑی ۔۔۔۔۔۔ بلاشبہ
ان سچے جذبوں کی عکاس جو کہ دل سے ابھرتے ہاتھوں سے گزرتے قلم کے ذریعے کاغذ پر اترے اور صحن محفل اردو میں قوس قزح کی مانند بکھر گئے ۔ محتوں اور چاہتوں کا سادگی بھرا اظہار روح تک کو سرشار کر گیا ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ بہت شکریہ بہت دعائیں محترم ابن سعید بھائی
 
عائشہ عزیز

لائبریرین
چونکہ ہم سعود بھائی کے حلقے میں نہیں تھے (سچی بات تو یہ ہی ہے کہ حلقہ میں شامل ہونا اور شامل کرنا قسم کی باتیں ہمیں سمجھ ہی نہیں آتی۔ :) ) سو ہم نے اپنا اوتار "اپنی مدد آپ" کے تحت تیار کر لیا ہے۔ یوں تو ہم سعود بھائی سے فرمائش کرنے کا بھی حق رکھتے ہیں لیکن سعود بھائی چونکہ مصروف ہیں سو یہ والا حق کسی اور دن کے لئے اُٹھا رکھتے ہیں۔ :)

بہت بہت شکریہ سعود بھائی۔۔۔ ۔! :)
احمد بھیا زبردست! :)
 
اوشو

لائبریرین
واہ بہت خوب ابن سعید جی!
آپ کے "معتقدین" میں تو ہم بھی شامل ہیں۔ "مقتدین" میں شامل ہونے کا طریقہ بھی بتا دیں۔ تاکہ ہم بھی اپنا نام آپ کے ہاتھوں سے لکھوا کر سرخرو ہو سکیں۔ :)
 
واہ بہت خوب ابن سعید جی!
آپ کے "معتقدین" میں تو ہم بھی شامل ہیں۔ "مقتدین" میں شامل ہونے کا طریقہ بھی بتا دیں۔ تاکہ ہم بھی اپنا نام آپ کے ہاتھوں سے لکھوا کر سرخرو ہو سکیں۔ :)

آپ کے مراسلے میں ”سرخرو“ کا لفظ پڑھ کر اچھا لگا کیونکہ سعود بھائی نے سب کے نام سرخ ہی لکھے ہیں۔:)
 
ہم نے محفل میں تا حال اپنے تمام مقتدین کے ناموں کی فہرست مرتب کر کے ان کو یکے بعد دیگرے آفس کے وہائٹ بورڈ پر لکھ کر یہ تصاویر لی ہیں۔ جانے کتنے برسوں بعد ہاتھ سے اردو لکھنے کا اتفاق ہوا ہے اس لیے ہم سبھی کے نام خط قبیح میں لکھ رہے ہیں۔ خط قبیح وہ خط ہے جس کا کوئی اصول نہیں، جس کے کوئی بھی دو یکساں الفاظ ہر دفعہ یکساں نہ لکھے گئے ہوں اور جس میں خطاطی کی دیگر بے شمار قباحتیں موجود ہوں۔ امید ہے کہ سالگرہ کے موقع پر احباب کو یہ ٹوٹا پھوٹا نذرانہ پسند آئے گا۔ :) :) :)

سعود بھائی! ”خط قبیح“ سے عربی زبان کی ایک کہاوت یاد آرہی ہے، جس کا ظاہری مطلب تو آپ پر بھی پورا اترتا ہے:
[ARABIC]وراء کل خط قبيح شخصية عظيمة[/ARABIC]
ہر خط قبیح کے پیچھے ایک عظیم شخصیت ہوتی ہے۔:):):)
 
واہ بہت خوب ابن سعید جی!
آپ کے "معتقدین" میں تو ہم بھی شامل ہیں۔ "مقتدین" میں شامل ہونے کا طریقہ بھی بتا دیں۔ تاکہ ہم بھی اپنا نام آپ کے ہاتھوں سے لکھوا کر سرخرو ہو سکیں۔ :)
کسی کی اقتدا کرنے (اپنے حلقہ احباب میں شامل کرنے) کا سب سے سہل طریقہ یہ ہے کہ ان کے اوتار پر کلک کیا جائے اور اس سے جو ممبر کارڈ نمودار ہوگا اس میں کہیں "اقتدا" لکھا ہوگا اس پر کلک کر دیا جائے۔ واضح رہے کہ جو احباب اردو جدید کے بجائے Urdu نام والا ترجمہ استعمال کر رہے ہیں اس میں اقتدا کے بجائے کچھ اور لکھا ہو سکتا ہے، مثلاً فالو۔ :) :) :)

دوسرا مشورہ یہ ہے کہ محض نام لکھوانے کی نیت سے ایسا مت کریں کیوں کہ ضروری نہیں کہ پھر ہماری ہمت ہو یوں قلم اٹھانے کی۔ :) :) :)
 
سعود بھائی! ”خط قبیح“ سے عربی زبان کی ایک کہاوت یاد آرہی ہے، جس کا ظاہری مطلب تو آپ پر بھی پورا اترتا ہے:
[ARABIC]وراء کل خط قبيح شخصية عظيمة[/ARABIC]
ہر خط قبیح کے پیچھے ایک عظیم شخصیت ہوتی ہے۔:):):)

ہمارا خیال ہے کہ یہ کہاوت ڈاکٹروں کی جناتی ہینڈ رائٹنگ دیکھ کر کہی گئی ہو گی۔ :) :) :)
 
نوشاب

محفلین
بہت شکریہ سعود بھائی
یقین نہیں آتا کہ آپ نے اپنی انتہائی مصروفیت میں ہم سب کے لیے اتنا سارا وقت نکالا ۔
پہلے اتنا پیارا خیال سوچا پھر خوبصورت لکھائی لکھی ، پھر سکین یا فوٹو گراف بنانا، اور پھر ایک ایک نام کو اس کی ترتیب کے ساتھ اپ لوڈ کرنا
واقعی مان گئے آپ کو ۔ اتنی محنت کی صرف آپ ہی سے توقع ہوسکتی تھی ۔
آپ کی شخصیت کا یہ پہلو یقین کی حد تک پہنچ گیا کہ واقعی میں آپ مستقل مزاج اور دھن کے پکے ہیں ۔
دوبارہ تہہ دل سے آپ کا شکریہ اور اردو ویب کی آٹھویں سالگرہ کی بہت بہت مبارک باد ہو۔
والسلام
 
Top