ابن سعید
خادم
ہم نے محفل میں تا حال اپنے تمام مقتدین کے ناموں کی فہرست مرتب کر کے ان کو یکے بعد دیگرے آفس کے وہائٹ بورڈ پر لکھ کر یہ تصاویر لی ہیں۔ جانے کتنے برسوں بعد ہاتھ سے اردو لکھنے کا اتفاق ہوا ہے اس لیے ہم سبھی کے نام خط قبیح میں لکھ رہے ہیں۔ خط قبیح وہ خط ہے جس کا کوئی اصول نہیں، جس کے کوئی بھی دو یکساں الفاظ ہر دفعہ یکساں نہ لکھے گئے ہوں اور جس میں خطاطی کی دیگر بے شمار قباحتیں موجود ہوں۔ امید ہے کہ سالگرہ کے موقع پر احباب کو یہ ٹوٹا پھوٹا نذرانہ پسند آئے گا۔