::: اسلام کو جرمن کے سرکاری ادیان میں شامل ہونا چاہیے ؟؟؟ :::

::: اسلام کو جرمن کے سرکاری ادیان میں شامل ہونا چاہیے ؟؟؟ :::
السلام علیکم ورحمۃ اللہ و برکاتہ ،
مجھے ای میل کے ذریعے درج ذیل پیغام موصول ہوا ، میں نے اس کے مطابق عمل کیا ،
سب بھإئیوں اور بہنوں سے گذارش ہے کہ اس پر عمل کیجیے ، جزاکم اللہ خیرا ، و السلام علیکم۔

Assalam-o-alikum

In Germany the government started a survey to decide whether Islam should also be an official religion like Judaism and Christianity or not.

It is a sad that so far "No" votes are much more than "Yes" votes.

We need to change that. To make it possible for Islam to be one of the official religion in Germany please cast your vote by clicking
on the link below then choose "Ja" option and after that send it by clicking the "Zur Auswertung".

Aktuelle Nachrichten - Inland Ausland Wirtschaft Kultur Sport - ARD Tagesschau

After voting, please also email (and spread) this to as many other people you know.​
 

نبیل

تکنیکی معاون
میرے خیال میں یہاں جرمن زبان سے ناواقفیت کے باعث کچھ غلط فہمی پھیل رہی ہے۔

پہلی بات تو یہ کہ یہ پول حکومت جرمنی کی جانب سے آفیشل نہیں ہے بلکہ ایک سٹیٹ ٹی وی کی جانب سے شروع کردہ ہے۔
دوسرے یہ کہ یہ پول کئی ماہ قبل نتیجے پر پہنچ چکا ہے اور اب اس میں ووٹ ڈالنے سے کوئی فائدہ نہیں ہوگا۔ ذیل کی عبارت کو انگریزی میں ترجمہ کروا کر دیکھ لیں:

Hinweis der Redaktion: Diese Umfrage ist seit Oktober geschlossen - ein Abstimmen ist seitdem nicht mehr möglich. Dennoch wird diese Umfrage zurzeit in mehreren Netzwerken "beworben" - warum, ist uns nicht bekannt.​

تیسری بات یہ کہ یہاں اسلام کے جرمنی میں بطور سرکاری مذہب شامل کیے جانے پر رائے دہی نہیں کی جا رہی بلکہ جرمنی کے صدر کرسچن ولف کے ایک بیان پر رائے شماری کا آغاز کیا گیا تھا جس میں جرمن صدر نے کہا تھا کہ اسلام اسی طرح جرمنی کا حصہ ہے کہ جیسے کہ عیسائیت یا یہودیت جرمنی کا حصہ ہیں۔ اس پول کا سوال یہی تھا کہ کہ آیا جرمن صدر کی بات کہ اسلام بھی باقی مذاہب کی طرح جرمنی کا حصہ ہے درست ہے یا نہیں۔
 
السلام علیکم ورحمۃ اللہ و برکاتہ ،
جزاک اللہ خیرا، شمشاد بھائی ،
اور جزاک اللہ خیرا نبیل بھائی ، اگر آپ کی مہیا کردہ معلومات کی کچھ توثیق بھی ہو جائے تو بڑی ہی اچھی بات ہو گی کہ میں میل ارسال کرنے والے بھائی تک اس کی خبر پہنچا دوں گا ، اور اگر یہ سلسلہ واقعتا وہ نہیں جو بتایا گیا ہے تو ہم اور دوسرے اس کے لیے اپنا کچھ ضائع نہ کریں گے ، ان شاء اللہ ،
اور اگر ہو سکے نبیل بھائی تو اس ویب سائٹ پر موجود عبارات کا ترجمہ بھی مہیا کر دیجیے ، اللہ آپ کا بھلا فرمائے ، کہ اس طرح بات بالکل واضح ہو جائے گی اور ان شاء اللہ بہت سوں کا بھلا ہو گا ، و السلام علیکم۔
 
گوگل ٹرانسلیٹ کا نتیجہ درج ذیل ہے۔ گو کہ یہ پرفیکٹ نہیں ہے پھر بھی نبیل بھائی کی بات کی توثیق ہوتی ہے۔ ویسے نبیل بھائی عرصہ سے جرمنی میں ہی ہوتے ہیں اور جرمن زبان سے واقفیت رکھتے ہیں۔

Is Islam about Germany?
In his speech on the Day of German Unity President Wulff stressed that Christianity and Judaism were part of Germany. That is our Christian-Jewish history. And he made it clear: "But Islam is now also to Germany." Do you agree?

Editor's note: This poll is closed since October - a vote is not possible since then. Nevertheless, this survey is currently being "applied" in multiple networks - why, we do not know.

Yes
No
Do not know. / I do not care.
 

نبیل

تکنیکی معاون
میں صرف متعلقہ عبارت کا ترجمہ کر رہا ہوں، باقی ویب سائٹ جرمن خبر رساں ادارے کی ہے۔

کیا اسلام جرمنی کا حصہ ہے؟
جرمنی کے یوم اتحاد کے موقعے پر جرمن صد کرسچن ولف نے کہا ہے کہ عیسائیت اور یہودیت جرمنی کا حصہ ہیں جو کہ ہماری تاریخ کا حصہ ہے۔ لیکن وقت کے ساتھ ساتھ اب اسلام بھی اسی طرح جرمنی کا حصہ بن چکا ہے۔ کیا آپ اس سے اتفاق کرتے ہیں؟

واضح رہے کہ یہ پول اکتوبر میں ختم ہو چکا ہے اور اس میں مزید رائے دینا ممکن نہیں ہے۔ چند غیر معلوم وجوہات کی بنا پر ابھی تک مختلف نیٹورکس میں اس پول کی تشہیر کی جا رہی ہے۔
 

نبیل

تکنیکی معاون
اور جہاں تک میری معلومات ہیں، جرمنی کا کوئی سرکاری مذہب نہیں ہے۔ یعنی سرکاری طور پر یہ سیکولر ملک ہے۔
 

عثمان

محفلین
احباب گرامی ۔۔
فرض کیجئے ایسی کوئی رائے شماری منعقد ہوتی بھی ہے تو اہمیت تو وہاں کے رہنے والوں بشمول وہاں مقیم مسلمانوں کی رائے کی ہونی چاہیے۔ دوسرے ممالک کے افراد کا رائے شماری میں حصہ لینا چہ معنی؟
مطلب فرض کیجئے کہ پاکستان میں رائے شماری ہوتی ہے کہ آیا یہودی مذہب کے ماننے والوں کو سرکاری طور پر اقلیت تسلیم کرلینا چاہیے۔ تو اب اس رائے شماری میں اہمیت تو پاکستانی رائے دہندگان (بشمول "پاکستانی یہودیوں") کی ہوگی نا کہ اسرائیل ، امریکہ اور کینیڈا میں مقیم یہودیوں کی؟ :)
 
ویسے جرمن اور اسلام کا گہرا تعلق ہے ۔ پہلی جنگ عظیم میں جرمنی اور عثمانی خلافت کا اتحاد بھی تھا۔
 

دوست

محفلین
ابھی دو ایک دن پہلے ہی کسی جگہ یہ خبر پڑھی ہے کہ جرمنی کی کسی ریاست میں اسلام کو یہودیت اور عیسائیت کے ساتھ ساتھ بطور دین سرکاری طور پر قبول کیا جارہا ہے۔ قبول مطلب اسے بھی ایک دین سمجھا جائے گا۔ کچھ اس طرح کی خبر تھے، شاید ڈوئچے ویلے پر تھی۔
 

ماسٹر

محفلین
جرمنی کا کوئ " سرکاری " مذہب تو نہیں ہے ، مگر عیسائیت اور یہودیت کو مذہب کا درجہ حاصل ہے مگر اسلام کو نہیں -
یاد رہے کہ حکومت جو ٹیکس وصول کرتی ہے اس میں "چرچ ٹیکس " بھی ہوتا ہے -
مسلمانوں کو اس سے بچنے کے لیے سرکاری ادارے کوایک علیحدہ درخواست دینی پڑتی ہے ، ورنہ وہ خود بخود ٹیکس کاٹ لیتے ہیں -
 

نبیل

تکنیکی معاون
مجھے تو ایسی کوئی درخواست نہیں دینی پڑی تھی اور نہ ہی میں کوئی چرچ ٹیکس ادا کرتا ہوں۔
لیکن اسلام کو سرکاری حیثیت ملنے کا نتیجہ واقعی یہ نکل سکتا ہے کہ مسلمانوں کو کچھ اضافی سہولتیں ملنے کے عوض ان پر کچھ اضافی ٹیکس لگ جائیں۔ جرمنی میں ہر عیسائی بھی چرچ ٹیکس نہیں دیتا ہے۔ چرچ ٹیکس نہ ادا کرنے والا از خود عیسائی مذہب سے خارج قرار پاتا ہے۔ ایسا قانون صرف جرمنی میں نافذ ہے۔
 

نبیل

تکنیکی معاون
یہ بھی کسی تنظیم کا اعلان ہے نہ کہ کوئی سرکاری اعلان۔ اور یہ بھی کافی پرانا ایشو ہے۔ اسلام کو باقاعدہ مذہب تسلیم کیے جانے کا ایک فائدہ یہ سمجھا جاتا ہے کہ اس طرح سکولوں میں مسلمان بچوں کے لیے علیحدہ اسلامیات کا سبجیکٹ شامل ہو جائے گا۔ جبکہ ایسا پہلے ہی کئی سکولوں میں شروع ہو چکا ہے۔ اصل مسئلہ اسلامیات پڑھانے والے اساتذہ کی کمی کا ہے۔
 

ماسٹر

محفلین
ہو سکتا ہے کہ اب نام اور جائے پیدائش دیکھ کر وہ خود ہی چرچ ٹیکس والا خانہ کاٹ دیتے ہوں -
 

سلیم احمد

محفلین
جرمنی میں چرچ ٹیکس صرف وہی ادا کرتا ہے جو کسی بڑے چرچ کا ممبر ہو یہ ٹیکس باقاعدگی سے تنخواہ سے کٹ جاتا ہے۔ اس سے چھوٹ حاصل کرنے کے لئے باقاعدہ درخواست دینی پڑتی ہے۔ اس درخواست کے لئے فیس ہر صوبہ میں مختلف ہے۔
مزید معلومات کے لئے درج ذیل ویب سائٹ کا مطالعہ کریں۔
جرمن ویب سائٹ
http://www.praxis-lexikon.de/diy/diy-bauplan/k/kirchensteuer.php
جرمن ویب سائٹ کا انگلش ترجمہ بذریعہ گوگل
http://translate.google.com/translate?u=http%3A%2F%2Fwww.praxis-lexikon.de%2Fdiy%2Fdiy-bauplan%2Fk%2Fkirchensteuer.php&langpair=de|en&hl=de&ie=UTF-8
 
Top