تعارف اسلام و علیکم و رحمۃ اللہ و برکاتہ

damsel

معطل
اسلام و علیکم
کسی خیر خواہ (محب علوی صاحب) نےاس سائٹ کا لنک دیا زیادہ معلوم نہیں تھا کہ کیا چیز ہے اور کیوں ہے
کل ہی میں یہاں پر ممبر بنی تو کل کا تقریبا سارا دن مختلف "دھاگے" پڑھتے ہوئے یہاں پہ گزارا
پھر مجھ سے کہا گیا کہ میں بھی کیوں نا اپنا تعارف لکھوں جس پر تھوڑا میں سا بوکھلا گئی شاید فطرتِ آدم ہے کہ وہ ہر نئی چیز سے ڈرتا ہے
یا پھر آج کل ہوا ہی کچھ ایسی چلی ہوئی ہے کہ کسی چیز یا انسان کا اعتبار کرتے ہوئے ہم کئی بار سوچتے ہیں۔۔۔۔۔۔
خیر ڈھونڈتے ڈھانڈتے یہاں تک پہنچی اتنا لمبا چوڑا تعارف بھی لکھ ڈالا ساتھ میں ایڈیشنل آپشن کے ساتھ تھوڑی سی چھیڑ خانی بھی کر ڈالی نتیجہ وہ تصویر جو اپ لوڈ کی تھی نہ جانے کہاں چلی گئی اور تعارف بھی ہوا کی نظر ہوگیا :(
خیر آج پھر ہمتیں جمع کیں ہیں امید کرتی ہوں کہ پوسٹ ہو جائے
میرا نک ہے damsel
virtual nick & business label also ۔۔۔۔۔۔۔۔
میں ایک اکیڈمی میں
editing + presentations +web searching
کا کام کرتی ہوں باوجود اس کے کہ میں کمپیوٹر اور اس سے متعلق اپنی نااہلی سے اچھی طرح واقف ہوں اس کے باوجود نہ جانے کیوں مجھے یہ ذمہ داری سونپی گئ ہے۔ اس کے علاوہ میری تعلیم( سند کی حد تک) فی الحال بی-اے ہے توقع ہے کہ ماسٹرز کی ڈگری بھی امسال مل جائے گی انشاء اللہ۔ میری زندگی کا مقصد اللہ کے دین کی سربلندی ہے اس میں اپنی طاقت و صلاحیت کے حساب سے حصہ ڈالنے کی کوشیش کرتی ہوں ۔
اس طرف آئی ہوں تو پڑھانے کی طرف بھی رجحان ہے اور جتنا میں نے پڑھایا تھا اس کے حساب سے میں ایک اچھی استانی تھی:cool:
ہر artistic & creative
کام سے مجھے دلچسپی ہے اگر وہ ہمارے مذہب کی رو سے جائز ہے تو۔۔۔۔۔۔۔۔(ویسے لوگ کہتے ہیں کہ میں کیوں دین کے متعلق فتاوی دیتی ہوں میں کونسی عالمِ دین ہوں :) تو مین تو اپنے علم کے مطابق صرف اپنی زندگی سے متعلق امور پر راے زنی کرتی ہوں اور اگر کچھ غلط ہوتا دیکھوں تو چپ نہیں رہا جاتا کہ یہ بھی ایمان کا ایک درجہ ہے۔۔۔۔۔۔ سب سے نچلہ سہی) اور ایسا لگتا ہے کہ اگر میں یہاں مستقل آتی رہی تو ضرور اختلافات ہوں گے:rolleyes:
لوگ تعارف میں اتنا ہی لکھتے ہیں یہاں کچھ اور بھی مجھے لکھنا چاہیئے :confused:؟؟؟؟؟؟
میرا خیال ہے میں نے خود ہی اپنا مفصل انٹرویو دے دیا وہ بھی بن مانگے
I think this is the height of self praising:cool:
السلام علیکم:)
 
وعلیکم السلام اور اردو محفل میں خوش آمدید۔
آپ کا دلچسپ تعارف پڑھ کر اچھا لگا۔ امید ہے کہ یہاں آپ کا وقت اچھا گزرے گا۔
باقی رہے اختلافات، سو وہ تو چلتے ہی رہتے ہیں۔۔۔۔۔۔۔ :)
 

حسن علوی

محفلین
آپکو محفل کی خوش رنگیوں میں خوش آمدید کہتے ہیں، امید ھے یہاں گزارا ہوا آپکا ہر دن اچھا گزرے گا اور بہت کچھ سیکھنے کو بھی ملے گا۔ بس باقاعدگی سے آتی جاتی رہا کیجیئے گا۔
 

زونی

محفلین
ڈیمسل آپکو اردو محفل پر خوش آمدید ،آپ کا وقت یہاں یقیناً اچھا گزرے گا۔،آپ تو باآسانی یہاں تک پہنچ گیئں لیکن مجھے تو یہاں تک پہنچنے میں ہی ایک مہینہ لگ گیا تھا:cool:اور ابھی تک فنکشنز کی سمجھ نہیں آئی اور نہ میں نے سمجھنے کی کوشش کی;) اور ایڈیشنل آپشن کو نہ ہی چھیڑا جائے تو اچھا ھے ورنہ آپ فورم سے باہر ہوں گی اور اپ کو پتہ بھی نہیں چلے گا:grin:
 
اور ابھی تک فنکشنز کی سمجھ نہیں آئی اور نہ میں نے سمجھنے کی کوشش کی;)

تو اب ہر ایک آپ جیسا عقلمند تو نہیں ہوسکتا نا۔۔۔۔۔۔ :lll:

اور ایڈیشنل آپشن کو نہ ہی چھیڑا جائے تو اچھا ھے ورنہ آپ فورم سے باہر ہوں گی اور اپ کو پتہ بھی نہیں چلے گا:grin:

اتنا ڈرانے کی بھی ضرورت نہیں ہے۔۔۔۔۔۔۔۔! ایسا تو کچھ نہیں ہے۔
 

زونی

محفلین
تو اب ہر ایک آپ جیسا عقلمند تو نہیں ہوسکتا نا۔۔۔۔۔۔ :lll:



یہ بات تو سہی کہی آپ نے سمجھدار آدمی لگتے ہیں:cool:

اتنا ڈرانے کی بھی ضرورت نہیں ہے۔۔۔۔۔۔۔۔! ایسا تو کچھ نہیں ہے۔


یہ ڈرانے کا کام تو کسی اور کا ھے میں تو اتنی خوفناک نہیں:rolleyes:
 

damsel

معطل
آپ تو باآسانی یہاں تک پہنچ گیئں لیکن مجھے تو یہاں تک پہنچنے میں ہی ایک مہینہ لگ گیا تھا:cool:اور ابھی تک فنکشنز کی سمجھ نہیں آئی اور نہ میں نے سمجھنے کی کوشش کی;) اور ایڈیشنل آپشن کو نہ ہی چھیڑا جائے تو اچھا ھے ورنہ آپ فورم سے باہر ہوں گی اور اپ کو پتہ بھی نہیں چلے گا:grin:

:) بآسانی؟؟؟؟ اب مجھے اچھا نہیں لگ رہا تھا کہ اپنی بیوقوفیوں کے اشتہار لگاوں ورنہ کِیا میں نے بھی کچھ کم نہیں تھا ;)
فورم سے باہر ہوں گی نا وہ بھی ورچوئل دنیا ہی ہے اس کا اتنا فرق نہیں پڑتا۔ بس یہ کرسی جس پہ میں تشریف فرما ہوں یہ قائم رہے باقی سب سیٹ ہو ہی جاتا ہے
 

زونی

محفلین
:) بآسانی؟؟؟؟ اب مجھے اچھا نہیں لگ رہا تھا کہ اپنی بیوقوفیوں کے اشتہار لگاوں ورنہ کِیا میں نے بھی کچھ کم نہیں تھا ;)
فورم سے باہر ہوں گی نا وہ بھی ورچوئل دنیا ہی ہے اس کا اتنا فرق نہیں پڑتا۔ بس یہ کرسی جس پہ میں تشریف فرما ہوں یہ قائم رہے باقی سب سیٹ ہو ہی جاتا ہے


انشاللہ قائم رہے گی میں نے تو ایسے ہی تفنن کیلئے کہا تھا;)
 

جیہ

لائبریرین
محفل پر خوش آمدید۔ آُ کی تحریر میں بے ساختگی ہے محفل کے لیے بھی کچھ لکھیں۔۔۔۔۔
 

ظفری

لائبریرین
آپ کو اس اردو محفل پر بہت بہت خوش آمدید ۔ :)
ویسے آپ یہ تو بتائیں کہ کسی چیز کےکیا ہونے اور کیوں ہونے کا شبہ ، آپ نے اپنے اس خیر خواہ کے بارے میں تو نہیں فرمایا ہے ۔ جس کا ذکرِ خیر آپ نے اپنے تعارف کی پہلی سطر میں کیا ہے ۔ ;)
 

ماوراء

محفلین
وعلیکم السلام،

Damsel محفل پر خوش آمدید۔ کل محب مجھ سے کسی کا ذکر رہا تھا، شاید آپ کے بارے میں ہی کہہ رہا تھا۔ :)
 

فرخ منظور

لائبریرین
خوش آمدید دوشیزہ! معذرت کے ساتھ کے مجھے اردو میں انگریزی لکھنا کافی مشکل لگتا ہے - اس لیے damsel کا اردو ترجمہ لکھ ڈالا-
 

شمشاد

لائبریرین
اردو محفل میں خوش آمدید

(ظفری بھائی یہ "لڑ-کیوں" کی تعداد میں خاطر خواہ اضافہ ہو رہا ہے، کہیں ہمارے خلاف محاذ ہی نہ کھل جائے)۔
 
Top