اسلام اور محفل

زیک

مسافر
پلیز اس بات کا خیال رکھیں کہ اسلام کے لئے محفل پر کئی فورم موجود ہیں۔ آپ اگر اسلام اور مسلمانوں پر بات کرنا چاہتے ہیں تو ان فورمز میں کریں۔ ہر فورم میں اسلام کو موضوع نہ بنائیں۔

اس کے علاوہ یہ فرض نہ کریں کہ تمام ارکان یا پڑھنے والے مسلمان ہیں۔ اس لئے کسی کو اس کی فرضی یا حقیقی مسلمانیت یاد دلانے کی کوشش نہ کریں- آپ کو نہیں معلوم کہ بحیثیت X اس کے کیا فرائض یا عقائد ہیں۔ بلکہ اپنے دلائل کو اس طرح پیش کریں کہ ہر ایک انہیں سمجھ سکے۔
 

فرید احمد

محفلین
زکریا !
آپ کی بے چینی اور جھنجلاہٹ دور کرنے اور خاطر جمع رکھنے کے لیے کہتا ہوں ، کہ :
اسلام کسی ایک زمرے میں کیوں محدود ہو جائے ، اسلام ہمہ گیر ہے، وہ ادب میں بھی آئے گا، نثر و نظم میں آئے گا، سافٹ ویر اور ٹکینک میں بھی آئے گا، اس کی ہمہ گیریت کا تقاضا ہے کہ ہر باب میں رہ نمائی کرے اور اس کے ماننے والوں کا فرض ہے کہ ہر باب میں اس کے احکام پر عمل کرے ۔
ہاں یہ بات درست ہے کہ فورم کے افراد کو اسلامی بننے یا مسلمانی کرنے پر جبر کرنا یا ہر ایک کو مسلمان ( پکہ ملسمان ) مان کر اسے مسلمانی کی نصیحت کرتے رہنا ٹھیک نہیں، اپنی بات دعوتی انداز میں مثبت طریقہ سے کہ دینا چاہیے،
جس رکن کے بارے میں ذاتی معلومات ہو اس سے اس انداز کی گفت گو کی جا سکتی ہے ۔
خیر ! ایک ذمہ دار ہونے اور محسن ہونے کے ناطے زکریا کی راے کا احترام بھی ہر ایک کو کرنا چاہیے ۔
 

نبیل

تکنیکی معاون
فرید، آپ انٹرنیٹ کی ہر فورم پر دیکھیں گے کہ فورم کے ایڈمن فورم کے استعمال کے لیے گائیڈ لائن فراہم کرتے ہیں اور اس میں جھنجلاہٹ کی کوئی بات نہیں ہے۔ جہاں تک اسلام کے عالمگیر مذہب ہونے کا تعلق ہے تو اس میں کوئی شک نہیں لیکن شاید آپ نے زکریا کی اس بات پر غور نہیں کیا کہ ضروری نہیں اس فورم پر گفتگو میں حصہ لینے والے سب لوگ مسلمان ہی ہوں۔

میں پہلے بھی عرض کر چکا ہوں کہ یہ کوئی دینی فورم نہیں ہے۔ شاید دوست اس بات کو نظر انداز کر جاتے ہیں اور یوں ہر گپ شپ کا موضوع بھی مذہبی بحث کی بھینٹ چڑھ جاتا ہے۔
 
میں بھی اس بات کے خلاف ہوں کہ ہر جگہ مذہب کو لا کھڑا کیا جائے۔ بہت سے معاملات ہیں‌جنکے بارے میں مذہب کی رائے کی ضرورت نہیں ہوتی اور نہ ہی گنجائیش۔
البتہ مذاہب کا احترام اپنی جگہ خواہ کوئی بھی ہو۔
 

فرید احمد

محفلین
خیر صاحب ! آپ کی بات ہی صحیح !
میں زکریا کی بات قطعا غلط نہیں سمجھتا ، میں نے اپنی بات پیشگی اس لیے رکھ دی تھی کہ ایک آنے والے طوفان کو شاید آہستگی سے ٹال دوں ، ورنہ حقیقتا میں زکریا کی بات سے متفق ہوں۔
 

رضوان

محفلین
بات پھر اُسی ڈگر پر جا رہی ہے جس سے بچنے کے کوشش کے لیے پہلا پیغام چلا تھا۔ کیا ہم اعتدال نہیں اپنا سکتے۔ اس فورم میں صرف ایک مشترک چیز سب کو جوڑے ہوئے ہے وہ ہے اردو زبان مسلم، ہندو، سکھ،عیسائی، بدھسٹ اس سے فورم کو کوئی بحث نہیں ہونی چاھیے کیوں کہ بات پھر رکتی نہیں حتٰی کہ ہاتھ سینے پر باندھنے ہیں یا ناف پر۔

ساتھیو پانی میں جتنی چاہے مدھانی متھو مکھن نہیں نکلنا۔ انسانی سر اور ماچس کی تیلی کے سِرے میں کچھ فرق ہوتا ہے؟؟؟؟؟؟۔۔۔۔۔۔۔۔
ذیل کے تین رابطے شاید بات بہتر انداز میں بیاں کر سکیں

http://www.jang.com.pk/jang/jan2006-daily/21-01-2006/editorial/col7.htm



http://www.jang.com.pk/jang/jan2006-daily/05-01-2006/editorial/col4.htm


http://www.jang.com.pk/jang/jan2006-daily/27-01-2006/editorial/col6.htm
 
میرا بھی ذاتی خیال ہے کہ ہمیں اپنی بھرپور توجہ اردو کی ترقی کے لیے مشترکہ کاوشوں پر مرکوز رکھنی چاہیے باقی کاموں کے لیے اور بہت سی جگہیں ہیں۔
 

نعمان

محفلین
میرے خیال میں فورم کے منتظمین اور ارکان کو ایسی کوشش بھی کرنا چاہئیے کہ اردو لکھنے پڑھنے والے چند ہندو اور عیسائی بھی اس فورم پر لائے جائیں۔ ہوسکتا ہے ایسے اکا دکا ممبران ہوں بھی مگر ناموں اور پوسٹنگ کو دیکھتے ہوئے مجھے ایسا لگتا ہے کہ فورم ننانوے اعشاریہ نو فیصد مسلمانوں پر مشتمل ہے۔ یہ کوئی بری بات نہیں مگر شاید اگر دیگر مذاہب کے لوگ بھی ہوں تو فورم اور اچھا نظر آئے گا۔
 

زیک

مسافر
نعمان آپ خود سے assume کرنے کی غلطی کر رہے ہیں۔ ہمیں نہیں معلوم کہ اس محفل کے 99 فیصد ارکان کا مذہب کیا ہے۔ نام سے مذہب کا کچھ پتہ نہیں چلتا۔ مثلاً میرے ایک جاننے والے کے دادا کا نام عبداللہ تھا مگر وہ نہ عرب تھے نہ مسلمان۔
 

دوست

محفلین
بات تو آپ لوگوں‌کی دل کو لگنے والی ہے پر کیا کریں اسلام ہر جگہ گھس آتا ہے۔ مسلمان ہیں‌نا ہم اسلیے شاید
باقی جہاں‌تک بات ہے کہ عیسائی اور ہندو بھی یہا‌ں لائے جائیں۔آپس کی بات ہے مجھے نہیں‌ یقین کہ کوئی آ سکتا ہے۔اگر کسی نے آنا ہوتا تو آجاتا۔
اردو کے سلسلے میں‌ہندوؤں‌کا اس قدر بھر دیا گیا ہے کہ وہ اردو کے نام سے بد مزہ ہوجاتےہیں۔ کچھ لوگ ہونگے تاہم اکثریت کی سوچ اب یہی ہے کہ ہندی ہی ہندوؤں‌ کی زبان ہے ہم لاکھ کہتے رہیں کہ ہندی بھی اردو ہی ہے پر مانے کون۔
سو چلنے دیں‌جیسے چلتا ہے۔ آج آپس میں‌لڑ بھڑ لیتے ہیں کل کوئی غیر مذہب آگیا تو اس کے پیھچے پنجے جھاڑ‌کر پڑ جایا کریں گے۔
بات کرنے کا سلیقہ ہمیں‌آتا نہیں‌اور ایویں‌ اسلام کا امیج بھی خراب کریں‌گے۔
 
محب علوی نے کہا:
میرا بھی ذاتی خیال ہے کہ ہمیں اپنی بھرپور توجہ اردو کی ترقی کے لیے مشترکہ کاوشوں پر مرکوز رکھنی چاہیے باقی کاموں کے لیے اور بہت سی جگہیں ہیں۔
شاید اپ کو مغالطہ ہوگیا ہے۔ زبان انسانی اظہار کا موثر ذریعہ ہے جس سے انسان اپنے مقاصد حاصل کرتا ہے۔ جب مقصد ہی فوت ہو جاے تو زبان کا کیا فائدہ۔ کم از کم میرے لیے اردو اس لے اہم ہے کہ اس میں‌اسلامی مواد کافی اکٹھا ہوگیا ہے۔ ورنہ معذرت کے ساتھ اردو ایک ڈوبتی ہوئی زبان ہے۔
 
میں آپ کی اس بات سے تو اتفاق کروں گا کہ اردو دوسری بڑی زبان ہے جس میں عربی کے بعد سب سے زیادہ اسلامی مواد ہے مگر یہ ہرگز ہرگز ڈوبتی زبان نہیں ہے۔ بولنے کے لحاظ سے یہ اب تیسری بڑی زبان ہے (ہندوستانی ، ہندی اور اردو بولنے میں ایک ہی ہیں)۔ یہ ایک بات ہی اردو کے لیے سرمایہ افتخار سے کم نہیں اور صرف یہ ایک حوالہ ہی اس کی مقبولیت اور ترقی کا منہ بولتا ثبوت ہے ۔ شاید اگر اردو نیٹ پر نہ آتی تو ترقی معکوس کا شکار ہو جاتی مگر اردو کی بڑھتی ہوئی سائٹس اور اب یونیکوڈ میں بھی اردو کی سائٹ بذاتِ خود اس زبان کا زمانے کے ہم آہنگ ہونا بتاتا ہے۔ اردو کا دامن وسیع تر ہی ہوا تنگ نہیں۔ زبان کے زندہ ہونے کی سب سے بڑی نشانی اسے بولنے والوں کی تعداد پر ہوتی ہے اور اس لحاظ سے اردو کا مقابلہ گنی چنی زبانیں ہی کرتی ہیں۔ اردو کی ترقی کی رفتار حیران کن ہی نہیں خیرہ کن بھی ہے۔ یہ جہاں پلی بڑھی (دلی اور لکھنو) وہاں سے دیس نکالے پر بھی مرجھائی نہیں بلکہ نئے دیس (پاکستان) میں اپنی جڑیں مضبوط کر لیں باوجود اس اٹل حقیقت کے پورے دیس میں کہیں بھی یہ مادری زبان نہیں مگر پورے ملک کی قومی زبان ٹھہری۔ اب تو اردو نے دقیق فلسفیانہ اور سائنسی مضامین کو بھی اپنی قبا میں سمو لیا ہے اور تین چار لاکھ اصطلاحات کا ترجمہ اردو میں کئی سال قبل ہوچکا ہے۔ اردو کو پورے عالمِ اسلام میں سب سے ضخیم اسلامی انسائیکلوپیڈیا کا فخر بھی حاصل ہے اور یہ اس معاملے میں اپنی ماخذ زبانوں ، عربی، ترکی اور فارسی کو بھی مات دے دی۔
 

زیک

مسافر
بات کہاں سے کہاں پہنچ گئی ہے :shock: اگر آپ لوگ اور موضوعات پر بات کرنا چاہتے ہیں تو ایک علیحدہ تھریڈ کھولیں۔
 
زکریا کم ازکم یہ گلہ تو دور ہوا ہو گا کہ بات آجا کر اسلام پر ختم ہوتی ہے ۔ اب اسلام سے شروع ہوئی اور اردو پر ختم ہوئی :lol:
 
اپ کی اس بات سے اور اس تھریڈ پر دوسری پوسٹنگ سے یہ اندازہ ہو ہی گیا ہوگا کہ اردو کو اسلام سے جدا کر نا اسان نہیں۔ یہی وجہ رہی کہ اردو کو اس کی جنم بھومی سے دیس نکالا مل گیا۔
یہ خواہش رکھنا کہ سنجیدہ بات اردو میں‌ہو اور اسلام کا حوالہ نہ ہو خواہش رکھنے تک تو ٹھیک ہے مگر عملا ممکن نہ ہوگا۔
 

زیک

مسافر
ہمت علی نے کہا:
اپ کی اس بات سے اور اس تھریڈ پر دوسری پوسٹنگ سے یہ اندازہ ہو ہی گیا ہوگا کہ اردو کو اسلام سے جدا کر نا اسان نہیں۔ یہی وجہ رہی کہ اردو کو اس کی جنم بھومی سے دیس نکالا مل گیا۔
یہ خواہش رکھنا کہ سنجیدہ بات اردو میں‌ہو اور اسلام کا حوالہ نہ ہو خواہش رکھنے تک تو ٹھیک ہے مگر عملا ممکن نہ ہوگا۔

اردو کو اسلام سے جدا کون کر رہا ہے؟ مگر ہر کام کا طریقہ اور سلیقہ ہوتا ہے۔ اگر آپ میری پہلی پوسٹ پڑھیں تو شاید آپ سمجھ جائیں کہ میں کیا کہنا چاہ رہا ہوں۔
 

شعیب

محفلین
:

زکریا بھائی ۔ اس فورم کے ہر تھریڈ میں مذہبی بحث عام ہوچکی ہے ۔ موضوع کچھ ہوتا ہے اور بحث مذہب پر اٹکی ہوئی ۔ اب اس محفل میں دل نہیں لگتا ۔


شعیب
 
Top