اسلام آباد یونائیٹڈ بمقابلہ کوئٹہ گلیڈیئٹرز ۔ 17واں میچ

محمد وارث

لائبریرین
سرفراز کو اگر ایک اچھا کپتان بننا ہے تو اپنے سیف زون سے باہر نکلنا ہوگا۔ سرفراز ہر بار ٹاس جیت کر باؤلنگ کرتا ہے اور جیتتا ہے۔ آج جب کہ پہلے ہی کوالیفائی کر چکے تھے، ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنی چاہیئے تھی، اپنے سیف زون سے نکل کر بھی کھیل کر دیکھنا چاہیئے تھا، کیا ضرور ہے کہ پلے آفز میں بھی ہر بار وہی ٹاس جیتے گا اور خود فیصلہ کرے گا، ٹاس اور حالات ہر جگہ ساتھ نہیں دیتے سو مختلف حالات میں کھیل کر جیتنا چاہیے جب کہ نقصان کا خدشہ بھی نہ ہو۔
 
Top