اسلام آباد کے ٹریل

زیک نے 'اپنا اپنا دیس' کی ذیل میں اس موضوع کا آغاز کیا، ‏فروری 21, 2019

  1. زیک

    زیک محفلین

    مراسلے:
    38,495
    جھنڈا:
    UnitedStates
    موڈ:
    Bookworm
    اسلام آباد میں مارگلہ ہلز پر کئی ٹریلز ہیں۔ مجھے تو ان پر ہائیکنگ کئے دہائیاں گزر گئیں۔

    آپ نے ان ٹریلز پر ہائک کی ہے؟ کونسے ٹریل نمبر؟

    آپ کے خیال میں کونسا ٹریل مناظر کے حساب سے خوبصورت ترین ہے؟

    کونسا ٹریل آسان اور کونسا مشکل ہے؟

    کس پر زیادہ رش ہوتا ہے؟ کس پر پودے اگ چکے اور ہائیکنگ کرتے ہوئے bushwhacking کرنی پڑتی ہے؟

    کس ٹریل سے آپ اوپر جا کر کسی ریستوران سے اچھا سا ناشتہ کر سکتے ہیں؟

    ہائک کیا درختوں کی چھاؤں میں ہو گی یا کڑی دھوپ میں؟

    کونسا ٹریل خزاں کے موسم میں بہترین ہے؟ کونسا گرمیوں میں؟
     
    آخری تدوین: ‏فروری 21, 2019
    • پسندیدہ پسندیدہ × 1
    • زبردست زبردست × 1
  2. محمد امین صدیق

    محمد امین صدیق محفلین

    مراسلے:
    1,587
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Cheerful
    " اگ " !:):)
     
  3. زیک

    زیک محفلین

    مراسلے:
    38,495
    جھنڈا:
    UnitedStates
    موڈ:
    Bookworm
    • معلوماتی معلوماتی × 1
    • دوستانہ دوستانہ × 1
  4. محمد تابش صدیقی

    محمد تابش صدیقی منتظم

    مراسلے:
    25,263
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Breezy
    میں اس معاملے میں نالائق ہی رہا ہوں، اور محض 2 بار ٹریل 5 پر گیا ہوں، اور وہ ٹریک بھی پورا نہیں کیا۔
    البتہ ذوالقرنین بھائی کافی ٹریل گردی کر چکے ہیں۔
    اور غالباً سردار محمد نعیم بھائی بھی جاتے رہتے ہیں۔
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 1
    • دوستانہ دوستانہ × 1
  5. زیک

    زیک محفلین

    مراسلے:
    38,495
    جھنڈا:
    UnitedStates
    موڈ:
    Bookworm
    ٹریل 5 کے بارے ہی میں بتا دیں۔

    کہاں تک کیا؟
     
  6. محمد تابش صدیقی

    محمد تابش صدیقی منتظم

    مراسلے:
    25,263
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Breezy
    میری ہمت تو ڈیڑھ کلومیٹر پر ہی جواب دے گئی تھی۔ درمیان میں ایک جگہ بینچ آتا ہے، وہاں کچھ دیر بیٹھ کر واپس آ گیا۔
    اس سے تھوڑا آگے جا کر غالباً ٹریل 3 اور 5 مل جاتے ہیں، اور مونال تک جاتے ہیں۔ درمیان میں چشمہ بھی آتا ہے، مگر میں وہاں تک نہیں گیا۔

    ٹریلز کا مختصر تعارف۔
     
    • معلوماتی معلوماتی × 1
  7. زیک

    زیک محفلین

    مراسلے:
    38,495
    جھنڈا:
    UnitedStates
    موڈ:
    Bookworm
    جی یہ ربط دیکھا ہوا ہے۔ لیکن میں چاہتا ہوں (دیوانے کا خواب کہہ لیں) کہ اسلام آباد کے ٹریلز کے متعلق کچھ اس طرح کے صفحے ہوں جیسے اس اٹلانٹا ٹریلز ویب سائٹ پر ہیں۔
     
    آخری تدوین: ‏فروری 21, 2019
    • پسندیدہ پسندیدہ × 1
  8. نیرنگ خیال

    نیرنگ خیال لائبریرین

    مراسلے:
    18,018
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Dunce
    زیک میں سفر میں ہوں۔ کسی ٹھکانے پر پہنچ کر تفصیلاً لکھتا ہوں۔ شاید ہی کوئی ٹریک ہوگا جس پر میں نہیں گیا ہوں گا۔
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 1
  9. سردار محمد نعیم

    سردار محمد نعیم محفلین

    مراسلے:
    1,840
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Aggressive
    میں تو عموماً چار سے پانچ مرتبہ ٹریل 3 پر گیا ہوں اس کے علاوہ ٹریل 5 پر بھی دو تین دفعہ جا چکا ہوں ۔ گرمیوں کیلیے ٹریل 3 کافی حد تک بہتر ہے ۔ ٹریک پر کافی گھنی جھاڑیاں ہیں [​IMG] سیدھے ٹریک سے تو ٹوٹل چھاؤں ہے البتہ جس طرح یہ تصویر میں یہ سخت چڑھائی نظر آرہی ہے یہ تھوڑا مشکل ٹریک ہے گرمیوں کی دھوپ میں اس سخت ٹریک سے جانا تھوڑا مشکل ہوتا ہے ۔ اس لیے زیادہ تر عوام کا رش سیدھے ٹریک پر ہوتا ہے کچھ تصاویر جو ابھی کچھ دنوں پہلے کی لی گئی ہیں ۔[​IMG]سیدھے ٹریک پر [​IMG] [​IMG] [​IMG] [​IMG]
    [​IMG] اوپر ٹاپ پر جا کر جھاڑیاں اور درخت بہت کم ہو جاتے ہیں
    [​IMG] سردیوں کے موسم میں یہاں دھوپ لگانے کا اپنا ہی مزہ ہوتا ہے اور گرمیوں میں ایسا لگتا ہے جیسے بندہ ابھی نہا کے نکلا ہے پسینے سے شرابور ہو جاتا ہے یہاں پہنچنے تک ! [​IMG] یہاں اس سال کافی درخت سوکھے ہوئے نظر آئے ایک ادھر گاؤں کے مقامی آدمی سے پوچھا تو اس نے بتایا کہ گرمیوں میں اکثر آگ لگ جاتی ہے جس کے وجہ سے اکثر درخت جل کر سوکھ جاتے ہیں ۔
    [​IMG]
    [​IMG] سامنے لاء مونٹانا ریسٹورنٹ اور مونال ریسٹورنٹ جہاں آپ ناشتہ وغیرہ کر سکتے ہیں [​IMG]
    [​IMG] میری رائے کے مطابق ٹریل 3 پر سب سے زیادہ رش ہوتا ہے اس رش کی وجہ ایک تو یہ ٹریک بہت ہی خوبصورت ہے ۔ اور اس میں ہر طرح کے راستے ملتے ہیں سخت بھی اور بالکل سیدھے بھی شارٹ کٹ بھی بہت ہیں اس کے بعد 5 کا نمبر آتا ہے ان دو کے علاوہ باقی تمام ٹریک تقریباً سنسان ہی ہوتے ہیں بہت کم لوگ ان پر ہائیکنگ کرتے ہیں۔
     
    • معلوماتی معلوماتی × 5
  10. جاسم محمد

    جاسم محمد محفلین

    مراسلے:
    22,008
    ٹریل کی ڈھلوان کا اینگل کیا بہت زیادہ ہے جو اتنی جلدی تھکاوٹ ہو گئی؟
     
  11. محمد تابش صدیقی

    محمد تابش صدیقی منتظم

    مراسلے:
    25,263
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Breezy
    چڑھائی تو شروع ہی اس کے بعد ہوتی ہے۔ میں ٹانگ کے پرابلم کی وجہ سے زیادہ نہیں چل پاتا۔
     
  12. زیک

    زیک محفلین

    مراسلے:
    38,495
    جھنڈا:
    UnitedStates
    موڈ:
    Bookworm
    • معلوماتی معلوماتی × 2
  13. زیک

    زیک محفلین

    مراسلے:
    38,495
    جھنڈا:
    UnitedStates
    موڈ:
    Bookworm
    آپ ٹھکانے لگے پر پہنچے یا نہیں؟
     
    • پر مزاح پر مزاح × 1
  14. نیرنگ خیال

    نیرنگ خیال لائبریرین

    مراسلے:
    18,018
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Dunce
    جی زیک۔۔۔ میری کل ہی واپسی ہوئی ہے۔ ان شاء اللہ جلد ہی عرض کرتا ہوں۔ ویسے مجھے حیرت ہے کہ کافی دن گزر گئے اور یہاں فرخ نے دیکھا نہیں۔ ورنہ اب تک کافی تفصیلی بیان کر چکے ہوتے۔
     
  15. زیک

    زیک محفلین

    مراسلے:
    38,495
    جھنڈا:
    UnitedStates
    موڈ:
    Bookworm
    کافی عرصے سے محفل پر فرخ کو نہیں دیکھا
     
    • متفق متفق × 1
  16. زیک

    زیک محفلین

    مراسلے:
    38,495
    جھنڈا:
    UnitedStates
    موڈ:
    Bookworm
    جلدی کا کام شیطان کا لیکن مارچ ہی میں یہ کام کر دیں فرشتوں کی طرح
     
    • پر مزاح پر مزاح × 1
  17. نیرنگ خیال

    نیرنگ خیال لائبریرین

    مراسلے:
    18,018
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Dunce
    اسلام آباد میں ٹوٹل چھے ٹریکس ہیں جن سے میں واقف ہوں۔ ایک دو جیپ ٹریکس ہیں جو شاہ اللہ دتا والی طرف ہیں اور خان پور کی طرف جاتے ہیں۔ علاوہ ازیں ایک اور ٹریک پیدل کا بھی ہے جو خان پور کی طرف جاتا ہے۔ مگر میرا اس پر کبھی جانا نہیں ہوا۔

    ٹریل 1 اور 2:
    ٹریل 1 اور 2 دونوں بائیسیکل کے ٹریکس ہیں اور چھوٹے ہیں۔ میں ان پر کبھی جانے کی زحمت نہیں کی۔ اس کی ایک وجہ تو یہ ہے کہ ان ٹریکس پر بندر کافی تعداد میں موجود ہیں یا ہوں گے۔ کیوں کہ آغاز ٹریک پر تو کافی زیادہ تعداد میں بندر نظر آتے ہیں۔ یہ دونوں ٹریکس دامن کوہ تک جاتے ہیں سو اس لیے کبھی ان میں دلچسپی نہیں لی۔

    ٹریل 3
    یہ اسلام آباد کا سب سے معروف ٹریک ہے۔ اور غالبا سب سے زیادہ پرہجوم بھی۔ آپ کسی بھی لڑکے یا لڑکی سے پوچھیں گے کہ کون سے ٹریل پر گئے ہیں تو نوے فیصد جواب ہوگا۔ ٹریل تھری۔ سچ بات تو یہ ہے کہ میں اس ٹریل پر صرف اس لیے گیا تھا کہ مجھ سے بھی کسی نے کہا تھا آپ ابھی تک ٹریل تھری پر نہیں گئے۔ اور مجھے لگا کہ میں کوئی گناہ کبیرہ کر بیٹھا ہوں۔ سو پہلی فرصت میں آستانہ ٹریل تھری پر حاضری دی اور اپنے گناہوں کا مداوا کیا۔

    ٹریل 4
    یہ میری پسندیدہ ترین ٹریل ہے۔ غیر معروف، پورے ٹریک پر شاید آپ کو ایک یا دو لوگ ملیں۔ اور اکثر وہ بھی نہیں۔ اس ٹریل کے آگے تین مزید ٹریکس ہیں۔ جن کو انتظامیہ نے یوں بیان کیا ہے کہ
    4A
    یہ ٹریک گھنے درختوں سے ڈھکا ہے۔ پورے ٹریک میں بہت کم ایسی جگہیں ہیں جہاں سے آپ کو آسمان نظر آئے گا۔ عمودی ٹریک ہے۔ لیکن خوبصورت ہے بہت۔ اس ٹریک کے بارے میں میری ایک تحریر بھی ہے۔ اس ٹریک میں ایک جگہ جا کر سامنے جھیل نظر آتی ہے۔ اور پورا شہر نظر آتا ہے۔ بہت بھلا منظر ہے۔ یہ ٹریک مزید اوپر جا کر جبی (غالبا) گاؤں میں جا پہنچتا ہے۔
    4B
    یہ ٹریل جنگل کے درمیان سے ہوتا ہوا کویت ہاسٹل تک آتا ہے یعنی فیصل مسجد تک۔۔۔۔ اس میں چڑھائی نہیں ہے اور سائیکل آرام سے چلا سکتے ہیں۔
    اب مجھے یہ یاد نہیں ہے کہ یہ فور اے تھا یا میں نے فور بی والے کو فور اے لکھ دیا ہے۔ بہرحال۔۔۔ جانے پر دیکھا جا سکتا ہے۔
    4C
    یہ ٹریل کافی طویل ہے۔ اس ٹریل پر خوبصورت منظر بھی دیکھنے کو مل جاتے ہیں آسمان بھی نظر آتا ہے اور کہیں کہیں گھنے درختوں کے سایہ سا سرنگ بناتا نظر آتا ہے۔ یہ ٹریک اوپر جا کر تلہاڑ کی طرف جا ملتا ہے۔ یعنی پیر سوہاوہ کی طرف جا نکلا جا سکتا ہے۔

    ٹریل 5
    آپ نے عمومی لڑکے اور لڑکیوں سے سوال کیا۔ کون سے ٹریل پر گئے ہیں۔ وہ سب جواب دیتے ہیں۔ ٹریل تھری۔ باقی جو بچ جاتے ہیں وہ اسی ٹریل کا نام لیتے ہیں۔ ٹریل 5۔ یہ شروع میں بالکل سیدھا ہے۔ قریبا دو کلومیٹر سیدھی واک سمجھیں درختوں کے درمیان۔ مگر اس ٹریک کی اصل خوبصورتی ٹریک کے ساتھ ساتھ بہتا پانی ہے۔ جس کا شور اور آواز بہت لطف دیتی ہے۔ دو کلومیٹر کے بعد عمودی چڑھائی سی شروع ہو جاتی ہے۔ یہ ٹریل اوپر وہاں تک جاتا ہے جہاں سے چشمہ نکلتا ہے جو بہتا ہوا نیچے تک آتا ہے۔ اگر اس سے مزید اوپر جائیں تو آپ پھر پیر سوہاوہ پہنچ جائیں گے۔ جہاں دال و دلیہ کا بندوبست ممکن ہے۔ اس ٹریل کے درمیان سے ایک راستہ ٹریل تھری سے بھی جا ملتا ہے اور بھی اوپر پیرسوہاوہ تک لے جاتا ہے۔

    ٹریل 6
    یہ اسلام آباد کا تیسرا پرہجوم ٹریل ہے۔ ٹریل 3 اور 5 کے بعد۔ فیصل مسجد کے عقبی طرف سے اوپر کو جاتا راستہ اور خوبصورتی وہی کہ قریبا نصف ابتدائی ٹریل کے ساتھ ساتھ پانی چلتا ہے۔ جو بہت بھلا لگتا ہے۔ اس ٹریل کے اوپر جائیں تو بہت بھلے مناظر دیکھنے کو ملتے ہیں۔ یہ ٹریل جبی گاؤں تک جاتا ہے۔ سو عین ممکن ہے کہ آپ ٹریل فور اے سے آئیں اور ٹریل سکس سے اتر جائیں یا ادھر سے اوپر جائیں اور دوسری جانب سے اتر جائیں۔

    تین سال تو مجھے بھی ہوگئے ہیں تقریبا۔۔۔ یہ الگ بات ہے کہ میں دو تین بار درمیان میں بھی گیا ہوں۔

    تصاویر بھی کچھ نہ کچھ شامل کروں گا۔

    سبھی پر۔۔۔ سوائے ایک اور دو کے۔ بلکہ ان میں سے بھی کسی ایک پر آنا جانا ہوچکا ہے۔ مگر یاد نہیں۔

    ٹریل سکس کے مناظر مجھے سب سے زیادہ خوبصورت لگتے ہیں۔ تاہم ٹریل فور سی بھی کم نہیں۔ باقی ٹریل تھری اور فائیو سے بھی اسلام آباد کے دلکش مناظر دیکھے جا سکتے ہیں۔

    ٹریل ون، ٹو اور فائیو آسان ہے۔ ٹریل فائیو اور سکس درمیانے ہیں۔ ٹریل فور اور تھری مشکل ہیں۔

    ٹریل تھری پر سب سے زیادہ رش ہوتا ہے۔ ایسا میرا سوچنا ہے۔ ٹریل فور سی بالکل ویران ہے۔ اور اس پر لگتا ہے مدتوں سے کوئی نہیں گیا۔ سو اس پر چلتے ہوئے جھاڑیاں مل سکتی ہیں۔

    ٹریل فائیو اور تھری دونوں اوپر پیرسوہاوہ جاتی ہیں۔ اور انہی پر جا کر آپ ناشتہ کر سکتے ہیں۔ بقیہ ٹریلز پر یہ سہولت میسر نہیں۔

    دونوں میں۔ یہ تو دیکھنا ہوگا کہ آپ نے کس ٹریل کا انتخاب کیا ہے۔

    گرمیوں میں فائیو اور سکس اور تھری بہتر ہیں۔ فائیو اور سکس کی خوبصورتی برسات کے بعد بڑھ جاتی ہے۔ فور پر عمومی حبس ہوتا ہے۔
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 3
    • معلوماتی معلوماتی × 3
  18. زیک

    زیک محفلین

    مراسلے:
    38,495
    جھنڈا:
    UnitedStates
    موڈ:
    Bookworm
    موسم گرم ہونے اور بیٹی کے بیمار پڑ جانے کی وجہ سے یہ ہائیکنگ اس بار ممکن نہ ہو سکی۔ اگلی بار گرمیوں کے علاوہ کسی وقت گئے تب کوشش کروں گا
     
    • دوستانہ دوستانہ × 1
  19. محمد سعد

    محمد سعد محفلین

    مراسلے:
    2,784
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Bored
    کافی دیر سے یہ تھریڈ دیکھا۔ خیر، جتنا جانتا ہوں، بتا ہی دیتا ہوں۔
    میں اکثر ٹریل 3 اور 6 پر جاتا رہتا ہوں، جبکہ کبھی کبھار ٹریل 5 کی جانب بھی نکل جاتا ہوں۔

    ٹریل 3 پر (33.756,73.074) پر چیڑ کے درختوں کے بیچ کافی پیاری اور پرسکون جگہ ہے جہاں آپ تھوڑی دیر کو بیٹھ کر دنیا کے سب غم بھلا سکتے ہیں۔ فائر ٹریک کے آخر میں جو چوٹی ہے، وہ بھی بیٹھنے کے لیے بہت عمدہ جگہ ہے جہاں سے نیچے بائیں جانب تلہاڑ نظر آتا ہے اور دائیں جانب پیر سوہاوہ روڈ۔ چونکہ زیادہ تر لوگ نیچے ہی منال کی جانب مڑ چکے ہوتے ہیں تو کافی سکون ہوتا ہے۔ تھوڑا سا اس پہاڑی کے کنارے کی جانب ہوں تو آپ سے نیچے پرندے ہوا میں اڑتے ایسے محسوس ہوتے ہیں جیسے پانی میں مچھلیاں تیر رہی ہوں۔

    ٹریل 5 پر شروع ہی میں ایک پانی کا چشمہ آ جاتا ہے جہاں لوگ جمع ہوتے ہیں۔ اوپر جا کر راستے سے ہٹ کر ایک دو پوائنٹس ہیں جہاں آپ لگ تھلگ بیٹھ کر نیچے کا منظر دیکھ سکتے ہیں۔

    ٹریل 6 زیادہ تر درختوں میں ڈھکا ہوا ہے۔ اگر آپ کے نزدیک راستے کی اپنی خوبصورتی زیادہ اہم ہے تو شاید یہ آپ کو 3 اور 5 کی نسبت زیادہ پسند آئے گا۔ اوپر جا کے ایک چشمہ بھی آتا ہے، رکنے کے لیے اچھی جگہ ہے۔
     
    آخری تدوین: ‏ستمبر 4, 2019
    • معلوماتی معلوماتی × 1

اس صفحے کی تشہیر