کاشفی

محفلین
اسلام آباد میں مارے گئے خودکش حملہ آور کی شناخت ہوگئی
suiciderislamabad-bomb_8-10-2013_113069_l.jpg

اسلام آباد…اسلام آباد کے نواحی علاقے بارہ کہو میں مارے گئے خود کش حملہ آور کی شناخت ہوگئی ، ذکاء اللہ کا تعلق بھوانا سے تھا ، اس کے 3 بھائیوں سمیت 5 افراد کو حراست میں لے لیا گیا۔بارہ کہو اسلام آباد میں مارے گئے خودکش حملہ آور کی شناخت شناخت انگلیوں کے نشانات کے ذریعے کی گئی،تعلق چنیوٹ کی تحصیل بھوانا سے تھا،خودکش حملہ آور کے 3 بھائیوں سمیت 5افراد زیر حراست لے لیاگیا۔پولیس ذرائع کے مطابق خودکش حملہ آور ذکاء اللہ بھوانا کے نواحی گاوٴں چک نمبر 239 ج ب کا رہائشی تھا ، اس کے والد محمد بخش ریٹائرڈ گورنمنٹ اسکول ٹیچر ہیں۔ خودکش حملہ آور کی چار بہنیں اور چھ بھائی ہیں۔ فیصل آباد پولیس اور مختلف حساس اداروں کے اہل کاروں نے گاوٴں کا محاصرہ کر کے اس کے تین بھائیوں سمیع اللہ، کلیم اللہ احسان اللہ ، دو ساتھیوں نواز اور مسلم شیخ کو حراست میں لے لیا۔ پانچوں افراد کو نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا ہے۔ خود کش بمبار عید کے روز بارہ کہو اسلام آباد کی مسجد ابو طالب میں نماز جمعہ کے موقع پر دھماکا کرنا چاہتا تھا۔ لیکن گارڈ کی فائرنگ سے مارا گیا۔
 
Top