اسلام آباد میں لگائے گئے کنٹینرز کا محل وقوع

زرقا مفتی

محفلین
10568872_553237448121319_8074022229236068489_n.jpg


لاہور کے بعد اسلام آباد کے شہری بھی یرغمال
 

نیرنگ خیال

لائبریرین
یہ نقشہ انتہائی خطرناک حد تک نامکمل ہے۔ اس نقشے میں جتنے کنٹینر ہیں۔ اصل میں اس سے کئی گنا زیادہ ہیں۔ صرف کشمیر ہائی وے نہیں بلکہ سیکٹر کے اندر ایک سے دوسرے سیکٹر کے راستے بھی زیادہ تر بند ہی ہیں۔ صرف ایک راستہ تھوڑا سا کھلا ہے۔ اس پر بھی کنٹینرز لگے ہوئے ہیں۔ لیکن یہ ہے کہ ابھی اس کو مکمل طور پر بند نہیں کیا گیا۔ یہ نقشہ تو جی-10 سے شروع ہو رہا ہے۔ جبکہ اسلام آباد موڑ سے کنٹینرز لگے ہوئے ہیں۔ جی-14 میں مٹی کے بنکرز بنائے گئے ہیں۔ جبکہ آگے آگے کنٹینرز کے اردو گرد مٹی کے بنکر اور کئی جگہ پر ان کے عین پیچھے خندق قسم کے گڑھے بھی کھودے گئے ہیں۔ میٹرو پروجیکٹ کی ساری مشینری اسی کام پر لگی ہوئی ہے۔
 
آخری تدوین:

نیرنگ خیال

لائبریرین
بائیں طرف موجود
Filter Activities by
میں
Hurdles
کے تحت
containers میں دیکھیں۔
مزید یہ کہ آپ ایسی جگہوں کی خود نشان دہی بھی کر کے نقشے میں ا ضافہ بھی کر سکتے ہیں۔
اس میں بھی تفصیلات بہت ادھوری ہیں۔آپ تو خود بھی ادھر ہی کے بادشاہ ہیں۔ آپ کو تو معلوم ہی ہے۔
 

ابن رضا

لائبریرین
اس میں بھی تفصیلات بہت ادھوری ہیں۔آپ تو خود بھی ادھر ہی کے بادشاہ ہیں۔ آپ کو تو معلوم ہی ہے۔
حیرت کی بات یہ ہے کہ ہر سیکٹر کو علیحدہ علیحدہ محصور کرنے کی بھی مکمل کوشش کی گئی ہے۔ جس کی کوئی توجیح سمجھ نہیں آ رہی۔
 

جنید اختر

محفلین
میں تو سوچ رہا ہوں اتنے سارے کنٹینرز میں سے ایک کینٹینر کو پار کرکے فوڈ سٹریٹ ریسٹورنٹ میں تبدیل کرکے اپنا کاروبار نا شروع کردوں۔۔ ;):LOL:
 

الف نظامی

لائبریرین
حیرت کی بات یہ ہے کہ ہر سیکٹر کو علیحدہ علیحدہ محصور کرنے کی بھی مکمل کوشش کی گئی ہے۔ جس کی کوئی توجیح سمجھ نہیں آ رہی۔
اس کا مقصد یہ سمجھ آتا ہے کہ ہر سیکٹر کے لوگ وہاں سے نکل کر آزادی مارچ میں شامل نہ ہونے پائیں اور ادھر ہی گھروں میں محصور رہیں۔
 
Top