اسلام آباد میں جھڑپیں فوج طلب

عسکری

معطل
9-20-2012_121273_1.gif
 
عسکری

معطل
لو جی شراع ہو گیا جہاد اور جنت کا آسان راستہ اپنے ملک کے کیپیٹل کو جلا دو پولیس کو مارو اور امن امان کا خاتمہ کر دو امریکہ کے ایک بندے نے گستاخانہ فلم بنائی ہے :ROFLMAO:
 
نایاب

لائبریرین
لو جی شراع ہو گیا جہاد اور جنت کا آسان راستہ اپنے ملک کے کیپیٹل کو جلا دو پولیس کو مارو اور امن امان کا خاتمہ کر دو امریکہ کے ایک بندے نے گستاخانہ فلم بنائی ہے :ROFLMAO:
ایسا تو ہوتا ہے ایسے سے کاموں میں ۔
او بابا @pakstani .............
کرنے عمل شیطانی اور پھر دعوی عشق رحمانی ۔
کیا بخشے جائیں گے ہم ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
جس کے عزت و حرمت کے نام پر کرتے ہیں ہنگامے
اس سچے کے سامنے کس منہ سے جائیں گے ہم ۔
 
نیرنگ خیال

لائبریرین
جی میرا دفتر بھی آج 2بجے بند کر دیا گیا تھا۔ وہیں پر ہو رہا یہ سب۔ بڑے بڑے کنٹینر رکھے گئے ہیں۔ پر 4بجے تک تو سب قابو میں تھا۔ ابھی ابھی ہنگامہ رائی شروع ہوئی ہے۔ جب کچھ عناصر نے مار پیٹ شروع کی۔ ان میں زیادہ تر طلباء کا روپ دھارے ہیں۔ جو کہ حقیقت میں کسی سائیڈ سے طالبعلم نہیں لگتے۔ خیر یہ توڑ پھوڑ کی سب ڈرامہ بازی باقاعدہ رچائی جا رہی ہے۔ کیوں کہ 3:30 پر تو میڈیا کہ علاوہ اک آدمی نہ تھا وہاں۔ پھر یکا یک یہ سب کیسے آگئے وہاں۔
 
منصور مکرم

محفلین
دراصل اسطرح ہوتا ہے کہ جب بھی ایسے جلوس ہوتے ہیں ،تو لٹیرے یا شر پسند لوگ اپنے لئے مختلف ٹارگٹ چُن لیتے ہیں۔اور وہی جلوس والوں کے لباس میں ذاتی یا حکومتی املاک کو نقصان پہنچانے کی کوشش کرتے ہیں۔
 
قیصرانی

یہ اچھا لطیفہ ہے کہ جلوس والے باقاعدہ یونیفارم پہنتے ہیں

بھائی میرے میں آپ پر تنقید نہیں کر رہا۔ اگر میں جلوس نکالتا ہوں تو اس کے نتائج و عواقب کا بھی ذمہ دار ہوں۔ اگر میں شرپسندوں کو اپنے ساتھ ایک ہی جگہ موجود ہونے پر بھی نہیں روک سکتا تو میں کیسے جلوس نکال کر سات سمندر پار موجود کسی کو کوئی کام کرنے سے روک سکوں گا؟
 
دراصل 22 ستمبر کو یہاں ہمارئے علاقے میں ایک سکول بھی گستاخانہ فلم کے خلاف جلوس نکال رہا ہے،لیکن ان کے بڑوں سے میں نے کہا کہ پولیس کو پہلے ہی اطلاع دو ،ایسے نہ ہو کہ آپکے جلوس میں ائیرے غیرے شامل ہو کر طلباء کو نقصان نہ پہنچائے۔

اب اگر محدود جلوس ہو تو پھر تو غیر کے روکنے کا انتظام ہو سکتا ہے لیکن اگر پورئے شھر میں کسی سیاسی جماعت کا یا پورئے شھر کے کالجوں کا جلوس ہو تو کس کس کی شناخت کی جائے گی ،ایسے میں تو میرئے خیال میں لازما دوسرئے لوگ آسانی سے داخل ہو سکتے ہیں۔
 
قیصرانی

لائبریرین
آپ نے درست کہا درویش خُراسانی، اب اس بات کو یوں دیکھیں کہ چند سو یا چند ہزار بندوں کے جلوس کو اگر ہم کنٹرول نہیں کر پاتے تو ہم کیسے توقع کرتے ہیں کہ امریکہ میں موجود تیس کروڑ سے زیادہ لوگوں کو ہم اپنے کنٹرول میں لا سکتے ہیں؟ اور وہ بھی انتہائی اندھا دھند احتجاج کے ذریعے؟
 
زین

لائبریرین
آج ہمارے شہر میں اکیس مظاہرے ہوئے ۔ ایک کالج کے طلباء نے سینما میں گھس کر توڑ پھوڑ کی اور آگ لگانے کی کوشش کی ۔پولیس کے پہنچنے پر ان کی کوشش ناکام ہوگئی۔
 
منصور مکرم

محفلین
آپ نے درست کہا درویش خُراسانی، اب اس بات کو یوں دیکھیں کہ چند سو یا چند ہزار بندوں کے جلوس کو اگر ہم کنٹرول نہیں کر پاتے تو ہم کیسے توقع کرتے ہیں کہ امریکہ میں موجود تیس کروڑ سے زیادہ لوگوں کو ہم اپنے کنٹرول میں لا سکتے ہیں؟ اور وہ بھی انتہائی اندھا دھند احتجاج کے ذریعے؟
بھائی جو احتجاج ہوتا ہے اسمیں کسی کو کنٹرول کرنا نہیں ہوتا بلکہ صرف ایک پیغام دینا ہوتا ہے۔
اور ہمارئے ملک میں کسی کو پیغام دینا اسی جلوسوں اور احتجاجوں کے طریقے سے ہوتا ہے۔
 
زین

لائبریرین
مظاہروں میں تشدد کا عنصر شامل ہونے کی ایک وجہ میڈیا کی توجہ حاصل کرنا بھی ہوسکتی ہے ۔
 
قیصرانی

لائبریرین
بھائی جو احتجاج ہوتا ہے اسمیں کسی کو کنٹرول کرنا نہیں ہوتا بلکہ صرف ایک پیغام دینا ہوتا ہے۔
اور ہمارئے ملک میں کسی کو پیغام دینا اسی جلوسوں اور احتجاجوں کے طریقے سے ہوتا ہے۔
ہمارے ملک کی بات ہے نا، یہ اس رسول مقبول ص کی سنت کے چاہے عین مخالف یا متضاد ہی کیوں نہ ہو؟ بھائی میرے جس رسول ص کو ہم نے مثال بنانا ہے، جس کی شان میں ہونے والی گستاخی کو روکنا چاہتے ہیں تو کیا ہمیں اسی رسول کی سنت کے خلاف جانا چاہیئے؟ اس طرح تو ہم جان بوجھ کر رسول کی سنت کی خلاف ورزی کر رہے ہیں۔ کیا یہ گستاخی نہ ہوئی؟ خیر اب اس بات کو چھوڑتے ہیں۔ کوئی اور بات کرتے ہیں
 
Top