اسلام آباد بلیو ایریا میں مسلح شخص کی فائرنگ

حسان خان

لائبریرین
سوشل میڈیا کی نظر میں مزید۔۔۔ ۔۔۔ ۔۔۔ ۔۔۔ !

1146692_495006473925769_872284398_n.jpg

ہمارے سماجی ذرائع ابلاغ کو سازشی نظریات کچھ زیادہ ہی پسند ہیں۔۔ :)
دائیں جانب والی تصویر کی عورت سعودی سفیر کی زوجہ ہیں جنہیں ہم زبردستی سکندر صاحب کی بیوی بنا کر پیش کر رہے ہیں۔
http://photos.thenews.com.pk/e_image_detail.asp?picId=44473&catId=2
 
نایاب

پاکستان ایسے ہی تو تنزلی کی انتہا تک نہیں پہنچا ۔۔۔۔۔
یہاں وابستگیاں ملک و قوم کے مفاد سے وابستہ نہیں ۔۔۔ بلکہ ذات سے منسلک ہیں ۔
۔۔۔۔۔یہ سب اب فسانے ہیں سب خفت مٹانے کو ۔۔۔۔۔۔۔
تیر تو چل گیا ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
 
یہ کچھ بھی نہیں
ائی جی اسلام اباد میڈیا کے ساتھ بات کررہے تھے شاید جیو کے ساتھ۔ ایک سوال پر کیا مطالبات کررہا ہےا نہوں نے کہا کہ مطالبات غیرمناسب ہیں اور ناقابل عمل ہیں وہ کہہ رہا ہے کہ کرپٹ گورنمنٹ ختم کرو اور اسلام نافذ کرو۔ یہ غیر مناسب ہے اور ناقابل عمل ہے
کم ازکم ائی جی سطح کے بندے کو تو سوچ سممجھ کر بولناچاہیے ۔ میڈیا کے لوگ بھی بوکھلائے ہوئے تھے اورحکومت کے بھی
 
آخری تدوین:

عمراعظم

محفلین
میڈیا میں ایسے گدھوں کی وافر تعداد موجود ہے۔
آئی جی اسلا م آباد کے جھوٹ اور لطیفے یاد رکھے جانے چا ہئیں۔کہ یہی ہماری پولیس کی اکثریت کی نمائندگی ہے۔
 
یہ میڈیا والوں کے کرتوت دیکھیں، بچوں سے کس طرح کے سوالات پوچھ رہے ہیں۔

دو تین سال قبل جب پاکستان میں شدید سیلاب آیا تھا اور یہی اگست کا مہینہ تھا، تو مجھے یاد ہے کہ کس طرح یہ عجیب و غریب رپورٹر مصیبت زدہ سیلاب زدگان جو کھلے آسمان تلے بیٹھے تھے، ان سے یہ پوچھ رہے تھے کہ یہ جشنِ آزادی آپ نے کیسے منایا؟
 
ظفری

انتہائی ہی جاہل المطلق ہیں یہ لوگ ۔۔۔ اسکرپٹ سے ہٹ کر کچھ کہیں تو ان کی صلاحیتوں کی قلعی کھل جاتی ہے ۔
 
سید ذیشان

محفلین
دو تین سال قبل جب پاکستان میں شدید سیلاب آیا تھا اور یہی اگست کا مہینہ تھا، تو مجھے یاد ہے کہ کس طرح یہ عجیب و غریب رپورٹر مصیبت زدہ سیلاب زدگان جو کھلے آسمان تلے بیٹھے تھے، ان سے یہ پوچھ رہے تھے کہ یہ جشنِ آزادی آپ نے کیسے منایا؟

لگتا ہے رپورٹنگ پر نکلتے ہوئے انسانیت الماری میں بند کر دیتے ہیں۔ سمجھ نہیں آتی کہ کیسے لوگوں کو رپورٹر بنایا ہوا ہے۔
 
ظفری

لائبریرین
لگتا ہے رپورٹنگ پر نکلتے ہوئے انسانیت الماری میں بند کر دیتے ہیں۔ سمجھ نہیں آتی کہ کیسے لوگوں کو رپورٹر بنایا ہوا ہے۔
ویسے بات انسانیت کی نہیں بلکہ تدبر اور تعلیم کی ہے ۔ یہ لوگ اس سے پیدل ہیں ۔ کوئی بھی براہ راست اور اس قسم کی صورتحال میں ان کی زبانیں گنگ ہوجاتی ہیں کہ ایسی صورتحال کے مطابق انہیں کیا سوال کرنے چائیں اور گفتگو کو کیسے پیرائے میں رکھا جائے ۔لگتا ہے کہ اسناد بھی ان لوگوں نے اسمبلی کے ممبران کی طرح نکالی ہوئیں ہیں ۔
 
ظفری

لائبریرین
واہہہہہہہہہہہ ۔
وہ انتہائی بے وقوف ہوتے ہیں ، جو اپنی جان کو ملک و قوم کی آن کی خاطر خطرے میں ڈالتے ہیں ۔
65 کی جنگ میں چونڈہ میں ٹینکوں کے سامنے لیٹنے والے انتہائی بے وقوف تھے ۔۔۔ ۔؟
راشد منہاس اپنی " حماقت آمیز بے وقوفی " کے باعث نشان حیدر کے حقدار ٹھہرے ۔؟
ایس ایس پی فرسٹ کلاس کمانڈو ٹریننگ کے باوجود یہ حماقت یہ بے وقوفی نہ کر سکے ۔ ملک و قوم کے لیئے جان داؤ پہ نہ لگا سکے ۔ اور یہ ان کی عقلمندی کہ یہ چھ گھنٹے تک اس ڈرامے کو کھینچتے رہے ۔
زمرد خان بلا شبہ اس وقت مردہ ہوتی پاکستانی قوم کی بہادری شان کی اک مثال بن کر سامنے آئے ہیں ۔
سلیوٹ تو زمرد خان ۔۔۔ ۔۔۔ ۔۔۔ ۔۔۔ ۔
محترم نایاب بھائی ۔۔ یقین مانیں ۔۔۔ آپ نے جو بھی مثالیں دی ہیں ۔ اس واقعہ کے تناظر میں ان کاتعلق کسی بھی طور بھی اس صورتحال سے مطابقت نہیں رکھتا ۔
 
Top